Tag: German football league

  • جرمن فٹبال لیگ: بائرن میونخ نے مسلسل چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیت لیا

    جرمن فٹبال لیگ: بائرن میونخ نے مسلسل چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیت لیا

    بائرن میونخ نے مسلسل چوتھی مرتبہ جرمن فٹبال لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔

    جرمنی میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے اہم میچ میں بائرن میونخ نے اینگولسڈیٹ کو بھی روند ڈالا۔ بائرن نے کھیل کے آغاز میں گول داغ کر حریف ٹیم کو دباؤ میں لے لیا۔

    بتیسویں منٹ میں زیبی اولنسو کے پاس پر بائرن نے برتری کو دگنا کردیا۔ پہلے ہاف کے اختتام سے چند لمحات قبل حریف ٹیم نے خسارہ کم کر دیا۔

    دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ انجری ٹائم میں انگول کی ٹیم کو مقابلہ کرنے کا سنہری موقع ملا لیکن وہ ناکام ہوگئے اور بائرن نے مسلسل چوتھی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

  • جرمن فٹبال لیگ، بائرن میونخ نے ہین اوور کو 0-4 سے ہرا دیا

    جرمن فٹبال لیگ، بائرن میونخ نے ہین اوور کو 0-4 سے ہرا دیا

    میونخ: جرمن فٹبال لیگ کے راؤنڈ میچ میں بائرن میونخ نے یک طرفہ مقابلے کے بعد ہین اوور فٹبال کلب کو چار صفر سے شکست دے دی ہے۔

    جرمنی کے شہر میونخ میں کھیلے گئے فٹبال لیگ کے راؤنڈ میچ میں میزبان ٹیم بائرن میونخ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہین اوور فٹبال کلب کو یک طرفہ مقابلے میں صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

    کھیل کے پہلے ہاف میں لیوان ڈوسکی نے مسلسل دو گولز اور روبن نے گیند کو جال میں پہنچا کر بائرن میونخ کو تین صفر کی برتری دلا دی تھی۔

    دوسرے ہاف میں بھی ہین اوور کے کھلاڑی گول کرنے میں ناکام رہے جسکا بھرانداز سے فائدہ اٹھاتے ہوئے روبن نے دوسرا گول کرکے اسکور ڈبل کردیا۔