Tag: Germany

  • جرمنی: رہائشی عمارت میں دھماکہ، تین افراد ہلاک

    جرمنی: رہائشی عمارت میں دھماکہ، تین افراد ہلاک

    برلن: جرمنی کے شہر برمن کی ایک رہائشی عمارت میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دراز علاقوں تک بھی سنی گئی، دھماکے کے بعد عمارت کا ملبہ پچاس میٹر دوری تک پھیل گیا۔

    جرمن میڈیا کا کہنا ہے کہ اس دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوئے، دھماکے کے بعد عمارت سے 41 سالہ خاتون اور اس کے 7سالہ بیٹے جبکہ ان کے پڑوس کے مکان سے ایک 70 سالہ عورت کی بھی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔

    جرمنی کے شمال مغربی شہر برمن کی رہائشی عمارت میں دھماکہ صبح سویرے ہوا بعد ازاں امدای ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور عمارت میں موجود دیگر لوگوں کو ریسکیو کیا جبکہ ہلاک ہونے والوں کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا۔


    جرمنی میں فٹبال ٹیم کی بس میں دھماکہ، ایک زخمی


    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں عمارت بر ی طرح متاثر ہوئی اور ملبہ 50 میٹر کی دوری تک پھیل گیا تاہم اب تک اس دھماکے کی اصل و جہ نہیں بتائی گئی۔

    دوسری جانب ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے دھماکہ گھر میں گیس کے اخراج کے باعث ہوا ہوا تاہم تحقیقات جاری ہے جس کے بعد ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا جبکہ دھماکے کے نتیجے میں عمارت کا اندونی حصہ مکمل طور پر جل کر خاک ہوگیا۔


    جرمنی میں مسجد اور بین الاقوامی کانفرنس سینٹر کے باہر دھماکہ


    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں جرمنی کے  شہر ووپرٹل کی ایک رہائشی عمارت میں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے تھے، بعد ازاں اسپتال حکام نے 5 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فٹ بال کی تاریخ‌ کا بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپین جرمنی ورلڈ کپ سے باہر

    فٹ بال کی تاریخ‌ کا بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپین جرمنی ورلڈ کپ سے باہر

    ماسکو: روس میں‌ فیفا ورلڈ‌ کپ 2018 میں‌ تاریخ‌ کا سب سے بڑا اپ سیٹ ہوگیا، دفاعی چیمپین ٹورنامینٹ سے باہر ہوگئی.

    تفصیلات کے مطابق گروپ آف ڈیٹھ تصور کیے جانے والے گروپ ایف میں جنوبی کوریا نے سپراسٹارز کی ٹیم جرمنی کو شکست دے دی.

    جرمنی کے ساتھ بڑا سانحہ

    یاد رہے کہ یہ 80 سال میں پہلا موقع ہے، جب جرمنی سیکنڈ راؤنڈ میں نہیں پہنچ سکی، البتہ گذشتہ پانچ بار ٹرافی اٹھانے والی یہ چوتھی ٹیم ہے، جسے پہلے ہی مرحلے میں گھر لوٹنا پڑا۔

    اس  کانٹے دار میچ میں جرمنی نے کئی اٹیک کیے، دوسری جانب کوریا نے بھی اچھے ’’موو‘‘ بنائے۔ البتہ ایکسٹرا ٹائم میں کوریا نے گول داغ کر میچ کا نقشہ پلٹ دیا۔

    چند منٹوں کے وقفے سے جنوبی کوریا نے دوسرا گول داغ کر جرمنی کا قصہ تمام کر دیا۔

    جب سویڈن میکسیکو پر غالب آئی

    گروپ ایف کے دوسرے میچ میں میکسیکو اور سویڈن مدقابل آئیں۔ اگرچہ میکسیکو کے پاس چھ پوائنٹ تھے، مگر میچ کے اختتام تک یہ واضح ہونا مشکل تھا کہ کون اگلے راؤنڈ میں کوالیفائی کرے گا۔

    میچ میں سویڈن اور میکسیکو کی جانب سے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا گیا، مگر جلد سویڈن میچ پر غالب آگئی اور تین گول کرنے میں کام یاب رہی۔

    گروپ ایف سے میکسیکو اور سویڈن نے دوسرے راؤنڈ میں کوالیفائی کر لیا، جب کہ جرمنی اور کوریا کا سفر تمام ہوگیا.

    البتہ جرمنی کو شکست دینے کے بعد کورین ٹیم فخر کے ساتھ گھر لوٹے گی، جب کہ جرمنی کے حصے میں فقط تلخ یادیں آئیں گے۔


    دینا کے بہترین فٹ بالر کی پینالٹی روکنے والا خانہ بدوش ایران کا ہیرو بن گیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جرمنی میں عمارت دھماکے سے تباہ، 25 افراد زخمی

    جرمنی میں عمارت دھماکے سے تباہ، 25 افراد زخمی

    برلن: جرمنی کے شہر ووپرٹال میں دھماکے سے ایک عمارت تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہوگئے، چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے مغربی شہر ووپرٹال میں زوردار دھماکے سے عمارت تباہ ہوگئی، جس کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    پولیس کے مطابق دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی، اطلاع ملنے پر ریسیکیو ادارے اور فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر ملبے میں دبے افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق 25 زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ فائر فائٹرز نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد دھماکے کے نتیجے میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا اور امدادی کارروائی مکمل کرلی گئی ہیں۔

    پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا، جائے وقوعہ کو سیل کردیا گیا ہے تاہم پولیس نے ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    دھماکے کے نتیجے میں عمارت کے قریب کھڑی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں جبکہ قریبی عمارتوں میں رہائش پذیر افراد کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فیفا ورلڈ کپ : بیلجیئم، میکسیکو اورجرمنی کی ٹیموں نے میچز جیت لیے

    فیفا ورلڈ کپ : بیلجیئم، میکسیکو اورجرمنی کی ٹیموں نے میچز جیت لیے

    ماسکو : فیفا ورلڈ کپ میں بیلجیئم اور میکسیکو اور جرمنی نے اپنے اپنے میچز جیت لئے، تیونس، جنوبی کوریا اور سوئیڈن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق روس میں فٹبال ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، گروپ جی میں بیلجیئم نے تیونس کو آسان مقابلے کے بعد 2-5 سے شکست دے دی۔

    بیلجیئم کی جانب سے رومیلو لوکاکو اور ایڈن ہزارڈ نے دو دو جب کہ مچی بٹشوائی نے ایک گول کیا۔ بیلجیئم گروپ میں دو فتوحات کے ساتھ ناک آؤٹ مرحلے میں اپنی جگہ بناچکا ہے۔

    دوسرے میچ میں میکسیکو نے جنوبی کوریا دو ایک سے شکست دی، میکسیکو نے پہلے ہاف میں پنالٹی پر گول کر کے برتری حاصل کی اور پھر دوسرے ہاف میں جیویر ہرنینڈس نے وسطی امریکی ملک کو ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

    تیسرے میچ میں دفاعی چیمپیئن جرمنی اور سوئیڈن کےدرمیان کھیلے جانے والے میچ میں جرمنی نے سویڈن کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی، یاد رہے کہ جرمنی فیفا ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئن ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • فیفا ورلڈ‌ کپ 2018 کا بڑا اپ سیٹ، میکسیکو نے دفاعی چیمپین جرمنی کو ٹھکانے لگا دیا

    فیفا ورلڈ‌ کپ 2018 کا بڑا اپ سیٹ، میکسیکو نے دفاعی چیمپین جرمنی کو ٹھکانے لگا دیا

    ماسکو: میکسیکو نے عالمی چیمپین جرمنی کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2018 کا بڑا اپ سیٹ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2018 کے چوتھے روز عالمی چیمپین جرمنی اور میکسیکو کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔

    ماہرین جرمنی کو فیورٹ قرار دے رہے تھے، مگر میکسیکو کی ’’انڈر ڈاگ‘‘ ٹیم نے جرمنی کو ٹھکانے لگا کر سب کو حیران کر دیا۔ میکسیکو کی جانب سے 35 ویں منٹ میں ہارونگ لوزینو نے خوب صورت گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔

    واضح رہے کہ ماضی میں میکسیکو کے ساتھ ہونے والے 11 مقابلوں میں سے صرف ایک میں جرمنی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    واضح رہے کہ سن 2014 میں بھی عالمی چیمپین اسپین کو اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کے ہاتھوں پانچ کے مقابلے میں ایک گول سے عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    سربیا بہ مقابلہ کوسٹاریکا

    قبل ازیں گروپ ای کے میچ میں سربیا نے کوسٹاریکا کو ایک صفر سے شکست دے دی۔

    میچ میں کوسٹاریکا اور سربیا کی ٹیموں نے ایک دوسرے کی پوسٹ پر متواتر حملے کیے، 56 ویں منٹ میں سربیین کپتان الیگزینڈر کولاراو نے میچ کا اکلوتا گول اسکور کیا۔

    الیگزینڈر کولاراو نے فری کک خوب صورت گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، جو میچ کے آخر تک قائم رہی۔

    گروپ ای کے دیگر دو ٹیمیں برازیل اور سوئٹزرلینڈ آج ہونے والے آخری میچ میں مدمقابل ہوں گی۔ ماہرین سوئٹرزلینڈ سے اچھی مقابلے کی توقع کر رہے ہیں۔


    فیفا ورلڈ کپ 2018: چیچن مداحوں‌ کا مصری سپراسٹار کے لیے انوکھا تحفہ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جرمنی میں جدید ٹیکنالوجی سے سجے سب سے بڑے میلے کا آغاز

    جرمنی میں جدید ٹیکنالوجی سے سجے سب سے بڑے میلے کا آغاز

    برلن: جرمنی میں جدید ٹیکنالوجی سے سجے سب سے بڑے میلے کا آغاز ہوگیا، میلے میں کئی ممالک کے وفود سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے شہر ہین اوور میں سی ای بی آئی ٹی نامی ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی نمائش میں تین ہزار سے زائد کمپنیوں نے اپنے اسٹالز لگائے ہیں۔

    اسٹالز میں رکھی گئی نت نئی ماڈل کی اشیاء شرکا کی توجہ کا مرکز بن رہی ہیں، گزشتہ روز شروع ہونے والا یہ میلا 15 جون تک جاری رہے گا۔

    میلے میں کئی ممالک کے وفود اور ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی اس میلے کی رونقیں بڑھانے پہنچے جہاں سیکیورٹی میں جدید طریقے متعارف کروانے میں خاص دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

    ہیلپنگ روبوٹ سمیت مختلف قسم کے روبوٹ، سیلف ڈرائیونگ وہیکلز، ورچوئل ٹیکنالوجی ہو یا پھر سائیکلنگ مشینیں تمام اشیاء شرکا کی توجہ کا مرکز بنی رہیں، میلے کا آغاز 11 جون ہوا، یہ رنگا رنگ رنگ میلا جمعہ 15 جون کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جرمنی میں سیاسی پناہ سے متعلق تیار کردہ نیا منصوبہ تاخیر کا شکار

    جرمنی میں سیاسی پناہ سے متعلق تیار کردہ نیا منصوبہ تاخیر کا شکار

    برلن : جرمنی کے وزیر داخلہ کی جانب سے مائیگریشن قوانین سے متعلق تیار کیا گیا نیا منصوبہ انجیلا مرکل اور ہورسٹ زیہوفر میں اختلاف کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے رکن ملک جرمنی میں ایک روز قبل تارکین وطن کی سیاسی پناہ سے متعلق نیا منصوبہ پیش کیا جانا تھا جسے آخری اوقات میں پیش کرنے سے روک دیا گیا۔

    غیر ملکی خب رساں ادارے وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر کی جانب سے تیار کردہ نئے منصوبے کے مؤخر ہونے کا باعث ہورسٹ زیہوفر اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے اختلافات کو قرار دے رہے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ملک کے وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر جرمنی کی قدامت پسند جماعت سی ایس یو کے سربراہ ہیں، جنہوں نے ’مائیگریشن کے حوالے سے نیا ماسٹر پلان‘ تیار کیا تھا جسے تاحال مؤخر کردیا گیا ہے۔

    جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر مائیگریشن کے منصوبے کو پیش نہ کرنے کی کوئی خاص وجہ بیان نہیں کر پائے ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ نئے مسودے میں کچھ سطروں پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے، لہذا ان پر کام کرنا باقی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ قدامت پسند وزیر داخلہ کی جانب سے جرمنی میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کے لیے 63 نکات پر منبی نیا مسودہ انجیلا مرکل نے منظور کرنا ہے جس کے بعد اسے پارلیمنٹ اور دیگر سیاسی جماعتوں کے سامنے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

    جرمن میڈیا کے مطابق ہورسٹ زیہوفر اور انجیلا مرکل کے درمیان مذکورہ نکتے پر اختلاف ہوا ہے کہ’کوئی بھی تارک وطن جرمنی کےلیے علاوہ کسی اور یورپی ملک میں پناہ کی درخواست دے چکا ہو، تو اسے جرمنی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی‘۔

    وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’جرمنی میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور شہریوں کی سیکیورٹی کا ذمہ دار ی میرے اوپر ہے، مائیگریشن پلان کو مزید تاخیر کا شکار نہیں ہونے دوں گا‘۔

    ہورسٹ زیہوفر کا کہنا تھا کہ ’جرمن عوام کا اعتماد دوبارہ بحال کرنے کے لیے مہاجرین کی سیاسی پناہ سے متعلق قوانین کا ازسر نو جائزہ لینے  اور ترتیب دینے کی ضرورت ہے‘۔

    خیال رہے کہ جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل کی حکمران جماعت سی ڈی یو اور سی ایس یو کے اتحاد کے ساتھ حکومت کررہی ہیں اور انجیلا مرکل کی اتحادی جماعت سی ایس یو تارکین وطن سے متعلق سخت قانون ترتیب دینا چاہتی ہے۔

    دوسری جانب جرمن چانسلر کی دوسری اتحادی جماعت ایس پی ڈی کی جانب سے ہورسٹ زیہوفر کے تیار کردہ نئے مسودے کو ’تباہ کن‘ قرار دیتے ہوئے مائیگریشن قوانین سے متعلق نیا مسودہ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • یورپ اب کی بارامریکا کی نہیں سنے گا، مرکل نے ٹرمپ کو وارننگ دے دی

    یورپ اب کی بارامریکا کی نہیں سنے گا، مرکل نے ٹرمپ کو وارننگ دے دی

    برلن: جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے جی سیون ممالک کی میٹنگ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے رویے کو سنگین اور پریشان کن قرار دیتے ہوئے جوابی اقدامات کرنے کی تنبیہہ کردی ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق برلن واپسی پر انجیلا مرکل کا پرزور انداز میں کہنا تھا کہ ٹرمپ کے حالیہ یو ٹرن کے بعد یورپی ممالک کو خطے میں جاری تجارتی جنگ کا سامن کرنے کے لیے ایک دوسرے کے مزید قریب آنا ہوگا۔

    ان کا کہناتھا کہ ہم بار بار کسی کو اپنے اوپر مسلط ہونے نہیں دیں گے۔ ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے مرکل کا کہنا تھا کہ یورپین یونین امریکا کی جانب سے اسٹیل اور المونیم کی تجارت پر عائد کردہ ٹیرف کے خلاف مدافعتی اقدامات کرے کہ یہ وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ یورپین یونین پہلی جولائی کو امریکی ٹریڈ ٹیرف کے خلاف اپنی پالیسی آشکار کرے گا۔

    انہوں نے جی سیون سمٹ میں کیے گئے انتہائی مشکل فیصلے کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے عمل پر بھی ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر کے رویے سے لگتا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہمیشہ بس ایک ہی سائیڈ فاتح ہوتی ہے باقی سب کو ہارنا ہوتا ہے۔ یہ مشکل اور مایوس کن صورتحال ہے تاہم ابھی یہ سب ختم نہیں ہوا ہے۔

    یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ سے اٹھارہ ماہ تک جاری رہنے والی سیاسی جدوجہد کے بعد انہوں نے یورپ کے اتحادیوں پر زور دیا ہے کہ آپس میں کام کرنے کے نئے طریقے وضع کیے جائیں اور امریکا کے علاوہ دیگر ممالک کے ساتھ بھی کام شروع کیا جائے۔

    انجیلا مرکل نے یہ بھی کہا کہ ہمیں بحیثیت یورپ اپنے اصولوں پر جاپان اور کینیڈا کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ اورامریکہ کے درمیان اعتماد کوتباہ کردیا

    ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ اورامریکہ کے درمیان اعتماد کوتباہ کردیا

    اوٹاوا: جرمنی اور فرانس نے کینیڈا میں ہونے والے جی سیون اجلاس کے مشترکہ اعلامیے کی حمایت سے پھرنے پر امریکی صدر کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کے وزیرخارجہ ہیکو ماز کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ اور امریکہ کے درمیان اعتماد کو تباہ کردیا ہے۔

    دوسری جانب فرانسیسی صدرایمانوئل میکرون نے کہا کہ بین الاقوامی تعاون کا انحصار غصے اور زبانی حملوں پرنہیں ہوتا۔

    ترقی یافتہ ممالک کی تنظیم جی سیون کا کینیڈا میں ہونے والے اجلاس کا اختتام ڈونلڈ ٹرمپ کے رویے کے باعث خوشگوار نہیں ہوسکا۔

    امریکی صدر گزشتہ روز شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے ملاقات کے لیے جی سیون اجلاس کے اختتام سے قبل ہی واپس چلے گئے تھے اور انہوں نے اپنے نمائندوں کو جی سیون اجلاس کے مشترکہ اعلامیے کی توثیق پردستخط نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈین وزیراعظم کو بے ایمان اورکمزورقرار دے دیا

    خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جی 7 اجلاس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کینیڈین وزیراعظم کو بے ایمان اور کمزور قرار دیا تھا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جسٹن ٹروڈو نے جی 7 کے اجلاس کے دوران بہت نرم مزاج اور نیک رویہ اختیار کیا تاکہ ہمارے جانے کے بعد نیوز کانفرنس کرسکیں جس میں انہوں نے امریکی ٹیرف کو تضحیک آمیز قرار دیا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل صافحیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کینیڈا کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکہ کے اسٹیل اور ایلمونیم ی درآمدات پرامریکی ٹیرف کی وضاحت کے لیے قومی سلامتی کودرمیان میں لانا کینیڈا کے سابق فوجیوں جنہوں نے عالمی جنگ کے درمیان امریکہ کا ساتھ دیا تھا، ان کے لیے انتہائی تضحیک آمیز تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جرمنی: لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا مجرم عراق میں گرفتار

    جرمنی: لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا مجرم عراق میں گرفتار

    برلن : جرمنی میں 14 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل کرکے فرار ہونے والے عراقی تارک وطن کو عراق میں گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے رکن ملک جرمنی میں 14 سالہ دوشیزہ کو جنسی زیادتی کے قتل کرنے والے مجرم کو سیکیورٹی اداروں نے عراق میں گرفتار کرلیا ہے جسے جرمنی لانے کے لیے قانونی عمل آغاز کردیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 20 سالہ عراقی پناہ گزینی کی غرض سے جرمنی آیا تھا جو اچانک 31 مئی کو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ جرمنی چھوڑ کر عراق روانہ ہوگیا تھا۔

    جرمن میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر کا کہنا تھا کہ علی بشیر نامی 20 سالہ عراقی نوجوان کو جمعرات کے روز عراق میں گرفتار کیا گیا ہے، مذکورہ مجرم کو جرمنی لانے کےلیے تمام عالمی قوانین پر عمل کیا جائے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 20 سالہ علی بشیر کو جرمن پولیس کی درخواست پر عراقی فورسز نے شمالی عراق سے حراست میں لیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جرمنی کے سیکیورٹی اداروں کو مذکورہ ملزم پر 14 سالہ لڑکی کی عصمت دری کرنے اور اسے گلا دبا کر قتل کرنے کا الزام ہے۔

    جرمنی کی پولیس کا کہنا تھا کہ عراقی مہاجر جرمنی کے شہر ویزباڈن کے ایربین ہائم ضلعے میں قائم مہاجر کیمپ میں رہائش پذیر تھا اور اسی کیمپ سے 6 جون کو متاثرہ لڑکی کی نعش برآمد ہوئی تھی۔

    جرمن ریاست ہیسن پولیس ترجمان شٹیفان میولر کا کہنا تھا کہ مذکورہ عراقی مہاجر چند روز قبل ملک سے اپنے والدین اور پانچ بہن بھائیوں کے ہمراہ ملک سے فرار ہوا تھا۔

    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ علی بشیر سنہ 2015 میں ترکی سے یونان کے راستے جرمنی پہنچا تھا، خیال رہے کہ سنہ 2015 میں لاکھوں تارکین وطن جرمنی میں داخل ہوئے تھے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ مذکورہ عراقی نوجوان علاقے میں ہونے والی دیگر جرائم پیشہ سرگرمیوں میں بھی ملوث تھا، جس میں چاقو کے زور پر شہریوں کے ساتھ لوٹ مار کرنا بھی شامل ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔