Tag: Germany

  • جرمنی میں ہیلی کاپٹر ایمبولینس کاکا م انجام دیتے ہیں

    جرمنی میں ہیلی کاپٹر ایمبولینس کاکا م انجام دیتے ہیں

    جرمنی میں عام آدمی کے لئے ہیلی کاپٹر ایمبولینس استعمال کیا جاتا ہے۔ جرمن میڈیا کے مطابق جرمنی میں جب کوئی بیمار ہوجائے تو ایمرجنسی نمبر پر کال کرنے پر اسے ہیلی کاپٹر ایمبولینس سے فوری طبی امداد دی جاتی ہے۔

    ہیلی کاپٹر ایمبولینس جرمنی کی بہت اچھی سروس ہے۔ بعض او قات سڑکوں پر زیادہ رش ھونے کی وجہ سے مریض کو ہسپتال ٹرانسفر کرنے میں اچھا خاصا وقت بھی لگ جاتا ہے جس کی وجہ سے مریض کو ہسپتال لے جانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور مریض بروقت ٹریٹمنٹ نا ہونے کی وجہ سے جاں کی بازی ہار جاتا ہے۔

    یہ ای ایم ایس ہیلی کاپٹر سروس اے ڈی اے سی نامی غیرمنافع بخش آٹو موبائل کلب‘ ڈی آرایف نامی ادارہ اور وزارت داخلہ کے اشتراک سے چلائی جارہی ہے اورلگ بھگ پورے جرمنی میں ہر جگہ پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سروس کے زیادہ تر ہیلی کاپٹر دن میں استعمال ہوتے ہیں تاہم رات میں بھی سروس آپریشنل ہوتی ہے۔

    ہیلی ایمبولنس میں میڈیکل کا عملہ ہوتا ہے جو کہ عموماً دو افراد پر مشتمل ہوتا ہے اور پائلٹ کے علاوہ بعض مخصوص نوعیت کے ہیلی کاپٹرز میں ایک اضافی فلائٹ ٹیکنیشن بھی ہوتا ہے۔

    اے ڈی اے سی کے پاس 35 ہیلی کاپٹرز ہیں جبکہ ڈی آر ایف 30 ہیلی کاپٹرز کے ساتھ سروس فراہم کرتی ہے۔ وزارتِ داخلہ کے زیرانتظام 12 ریسکیو ہیلی کاپٹرز ہیں جنہیں پائلٹ پولیس مہیا کرتی ہے۔

    کچھ پرائیویٹ اور ملٹری ہیلی کاپٹرز اس کے علاوہ ہیں جو ضرورت پڑنے پر اس آپریشن میں مدد گار شامل ہوتے ہیں‘ اے ڈی اے سی کےپاس بیرونِ ملک منتقلی کے لیے خصوصی طیارہ بھی ہے جسے ایمرجنسی کی صورت میں استعمال کیا جاتا ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • جرمنی میں خواتین کےنقاب پہننے پرپابندی

    جرمنی میں خواتین کےنقاب پہننے پرپابندی

    برلن: جرمنی میں سرکاری ملازم خواتین پردوران ملازمت نقاب پہننے پرپابندی کا قانون منظور کرلیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق جرمنی کےایوان زیریں میں منظور کیے گئےبل کے تحت سرکاری ملازم خواتین پر ملازمت کےدوران چہرے پرمکمل نقاب پہننے پرپابندی ہوگی۔

    جرمن وزیرداخلہ تھوماس دی مےئیزیر کا کہناہے کہ اس اقدام سے یہ واصخ ہو جائے گا کہ جرمنی میں دیگر ثقافتوں کے لیےرواداری کس حد تک جائے گی۔

    جرمنی کے حکمران اتحاد کے ایک بیان کے مطابق مذہبی یا نظریاتی بنیادوں پر چہرے کا مکمل پردہ کرنا دراصل سرکاری عہدیداروں کے غیرجانبدارانہ حلیے کے خلاف ہے۔

    اس قانون میں سیکورٹی چیک کی خاطر پردہ کرنے والی مسلم خواتین کو متعلقہ حکام کو اپنا چہرہ بھی دکھانا ہو گا۔

    خیال رہے کہ حال ہی میں جرمنی کے ایک ٹاک شو کےدوران نقاب پوش خاتون کو مدعو کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایاگیا۔

    دوسری جانب جرمنی اور ہمسایہ ملک فرانس میں دائیں بازو کی جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ عوامی مقامات پر نقاب پر مکمل پابندی لگا دی جائے۔

    یاد رہے کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نےگزشتہ سال دسمبر میں کہا تھا کہ جہاں قانونی طور پر ممکن ہو سکے وہاں پر چہرے کے مکمل نقاب پر پابندی لگا دی جائے۔


    سوئٹزرلینڈ میں عوامی مقامات پر مسلمان خواتین کے نقاب کرنے پر پابندی


    واضح رہےکہ فرانس،آسٹریا،بیلجیئم،ڈنمارک،روس،اسپین،سوئٹزرلینڈ اور ترکی میں پہلے ہی چند خصوصی مقامات پر نقاب پہننے پر پابندی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • جرمنی میں فٹبال ٹیم کی بس میں دھماکہ، ایک زخمی

    جرمنی میں فٹبال ٹیم کی بس میں دھماکہ، ایک زخمی

    برلن : جرمنی میں چیمپئنز لیگ کے ایک میچ میں حصہ لینے کے لیے جانے والی بورسيا ڈورٹمنڈ فٹ بال ٹیم کی بس کے قریب دھماکے سے ایک کھلاڑی زخمی ہوگیا، زخمی ہونے والے کھلاڑی مارک بارٹرا کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی میں منعقدہ چیمپئنز لیگ کے میچ کے لئے گراؤنڈ جانے والی بس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک کھلاڑی شدید زخمی ہوگیا جب کہ دیگر کھلاڑی محفوظ رہے۔

    حکام کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں بس کے شیشے ٹوٹنے سے ہسپانوی ٹیم کے دفاعی کھلاڑی مارک بارٹرا زخمی ہوگئے جنہیں ہاتھوں اور سر پر شدید چوٹیں آئیں۔

    موناکو کے خلاف ہونے والا پہلے سے مقرر کردہ میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اب یہ میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔

  • جرمنی کا اپنےہی دوشہریوں کوملک بدرکرنےکااعلان

    جرمنی کا اپنےہی دوشہریوں کوملک بدرکرنےکااعلان

    برلن : جرمنی کا اپنے ہی دو شہریوں کو دہشت گردی کے شہبےمیں ملک بدر کرنے کا اعلان کیا ہے۔دونوں کو رواں سال اپریل تک ملک سے نکال دیاجائےگا۔

    تفصیلات کےمطابق جرمنی کا کہناہےکہ وہ اپنے ملک کےدوشہریوں کو ملک بدرکرے گا۔یہ دونوں شہری جرمنی میں پیدا ہوئے لیکن ان کے والدین غیرملکی ہیں۔

    جرمنی کی تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہےکہ اپنے ہی دو شہریوں کو ملک بدرکیاجارہاہے۔ان میں سے ایک کا تعلق الجیریا جبکہ دوسرے کا تعلق نائجیریاسے ہے۔

    خیال رہےکہ گزشتہ ماہ جرمنی کے مرکزی شہر گوٹنجن میں چھاپے کے دوران ایک گھر سے ایک بندوق اور شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کا جھنڈا برآمد کیا گیا تھا۔

    Germany

    جرمن پولیس کی جانب سے چھاپےکےدوران 27 سالہ الجیریا نژاد اور 22 سالہ نائجیریا نژاد افراد کودہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کےشبہےمیں گرفتار کیاگیا تھا۔


    مزید پڑھیں:برلن :کرسمس بازار میں ٹرک نےشہریوں کو کچل دیا، 12افرادہلاک


    پولیس ان دونوں افرد پر عدالت میں دہشت گردی کی منصوبہ سے متعلق لگائے گئے الزامات ثابت نہ کرسکی جس کےبعد ان پرسے مقدمات ہٹالیے گئے ہیں۔

    Germany

    لوور سیکسونی کے وزیر داخلہ بورس پسٹوریئس نے کہا کہ ملک بدری رواں سال اپریل کے وسط تک کر دی جائے گی۔

    انہوں نےکہاکہ الجیریا اور نائجیریا کے ساتھ اس بارے میں بات چیت جاری ہے اور ان دونوں افراد پر جرمنی میں داخل ہونے پر تاحیات پابندی ہوگی۔

    واضح رہےکہ گزشتہ سال19 دسمبر کو برلن کرسمس مارکٹ میں ہونے والے حملے میں 12 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئےتھے۔

    Germany

  • جرمنی کا ٹرمپ کے خلاف مقدمہ کرنے کا عندیہ

    جرمنی کا ٹرمپ کے خلاف مقدمہ کرنے کا عندیہ

    برلن: امریکا کے جارح مزاج صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آج کل ہر روز ہی توہین کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کل عدالت نے ان کی جانب سے عائد سفری پابندیوں کو معطل کردیا تو آج جرمنی نے ان کے خلاف عالمی تنظیم برائے تجارت (ڈبلیو ٹی او) میں مقدمہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔

    جرمنی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کرلیا۔ جرمن وزیر برائے اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ اگر ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے نئے ٹیکس لگائے گئے یا جرمن برآمدات پر ٹیکسوں میں اضافہ کیا گیا تو عالمی تجارتی تنظیم کے ذریعے ان پر مقدمہ کر دیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا سفری پابندی سے متعلق نیا حکم نامہ معطل

    جرمن وزیر کا کہناتھا کہ ٹرمپ کے اقدامات عالمی کاروباری قوانین کے خلاف ہیں۔

    یاد رہے کہ ٹرمپ نے جرمنی کو دھمکی دی تھی کہ اگر جرمن کار ساز کمپنیوں نے میکسیکو میں نیا پلانٹ لگایا تو جرمن گاڑیوں پر 35 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

    یہ اعلان ٹرمپ نے میکسیکو سے اپنی شدید نفرت کے باعث کیا تھا۔ وہ اس سے قبل بھی امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کروانے کا اعلان کر چکے ہیں۔

  • جرمنی سے بیوی کو لاکر قتل کرنے والا شوہرگرفتار

    جرمنی سے بیوی کو لاکر قتل کرنے والا شوہرگرفتار

    جہلم : پولیس نے بیوی کو جرمنی سے جہلم لا کر قتل کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا، بیٹے کے بیان پرپولیس نے ملزم شہبازعلی کوحراست میں لیا، ملزم نے گارڈ سے بندو ق لے کر بیوی کو گولی ماری۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرعظمی نامی خاتون اٹھارہ سال سے جرمنی میں مقیم تھیں،انہیں جرمنی کی شہریت بھی ملی ہوئی تھی، دوہفتے قبل شوہر بچوں کے ساتھ انہیں آبائی علاقے جہلم لایا اورمنگل کو وہ پراسرار طور پر ہلاک ہوگئیں۔

    ملزم نے کہا کہ موت حادثاتی ہے، ڈاکٹرعظمیٰ سیڑھیوں سے گرکر ہلاک ہوئیں، لیکن بعد میں معاملہ کچھ اورنکلا، تفتیش کرنے پرملزم کے بیٹے نے راز سے پردہ اٹھادیا۔

    ملزم شہبازعلی کے بیٹے عمار نے پولیس کو بتایا کہ ان کی فیملی والد کے ایک دوست کے لاء کالج دعوت پر گئے تھے۔ والد نے کالج کے گارڈ سے اس کی بندوق لی اور والدہ پر فائرنگ کردی۔ بیٹے عمار کے بیان کے بعد ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔

    پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی گولی لگنے کا ثبوت مل گیا۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم شہباز کوئی کام کاج نہیں کرتا تھا، بیوی سے جوائنٹ اکاؤنٹ ختم کرنے پرجھگڑا ہوا۔

    اہل خانہ کا مزید کہنا تھا کہ ملزم نشے کا عادی ہے اور اس سے پہلے بھی یہ اپنی بیوی پر تشدد کرتا رہا ہے، جرمن سفارت خانے نے ڈاکٹرعظمیٰ کے گھر والوں سے رابطہ کر کے بچوں کے تحفظ اور ہرطرح کی معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

  • برلن حملہ آور کا کچھ پتا نہ چلا، پاکستانی شہری نوید لاپتا

    برلن حملہ آور کا کچھ پتا نہ چلا، پاکستانی شہری نوید لاپتا

    برلن: جرمنی میں بارہ افراد کو کچل کر مارنے والا ٹرک ڈرائیور تاحال گرفتار نہ ہوسکا۔ جرمنی کی پولیس بارہ افراد کو  کچل کر مارنے والے ڈیتھ ڈرائیور کو تاحال نہ پکڑ سکی پولیس کی قید سے رہائی پانے والا مشکوک مسلمان پاکستانی نوجوان لاپتا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق برلن سانحہ میں پولیس کودوران تفتیش  حملے میں استعمال کیے جانے والے ٹرک سے ایک عارضی ویزے کا پرمٹ ملا ہے جو کسی انس اے نامی تیونس کے باشندے کا ہے۔

    مشتبہ تیونسی شخص کی عمر اکیس سے تیئس سال کے درمیان ہے۔ وہ جھوٹے نام استعمال کرتا رہا ہے۔ جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ کرسمس مارکیٹ پر ٹرک حملے میں ایک سے زیادہ حملہ آور ملوث ہوسکتے ہیں۔

    دوسری جانب پولیس کی قید سے رہا ہونے والا پاکستانی نوجوان نوید بلوچ لاپتہ ہو گیا ہے۔ نوید بلوچ کا کزن مہاجر کیمپ میں اس سے ملنے گیا لیکن وہ موجود نہیں تھا۔

    مزید پڑھیں : برلن :کرسمس بازار میں ٹرک نےشہریوں کو کچل دیا، 12افرادہلاک

    مسلم تنظیموں نے جرمنی میں حملے کی مذمت کی ہے۔ مسلمز اگینسٹ ٹیررزم کی جانب سے حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے لیے شمعیں روشن کی گئیں۔

    مزید پڑھیں : برلن حملہ : شک کی بنیاد پر گرفتار پاکستانی نوجوان رہا

    لوگوں نے دہشت گردی کے خلاف پیغامات والی جرسیاں پہنیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز جرمن دارالحکومت برلن میں ٹرک لوگوں پر چڑھادیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہوئے تھے، ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ ٹرک پولینڈ کی ڈلیوری سروس کمپنی کا ہے۔

  • را معصوم لوگوں‌ کا خون بہا رہی ہے، راحیل شریف، جرمنی میں خطاب

    را معصوم لوگوں‌ کا خون بہا رہی ہے، راحیل شریف، جرمنی میں خطاب

    برلن: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ بھارت نہیں چاہتا کہ مسئلہ کشمیر حل ہو، بھارتی خفیہ ادارے را سمیت دشمن ایجنسیاں معصوم افراد کا خون بہانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف راحیل شریف جرمنی پہنچ گئے جہاں یو ایس سینٹ کام کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ  کشمیر کی صورتحال پر دنیا بھر میں غلط فہمیاں پیدا کررہا ہے اور نہیں چاہتا کہ کشمیر جیسا تاریخی مسئلہ حل ہو درحقیقت را سمیت دشمن ایجنسیاں خون بہانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے لئیق الرحمان کے مطابق راحیل شریف کا کہنا تھا کہ قوم دہشت گردوں کے نظریات کو مسترد کرچکی ہے،دہشت گردوں کی پناہ گاہیں اور کمین گاہیں ختم کرد ی ہیں،پاکستانی فورسز دہشت گردی کے خلاف جواں مردی سے لڑ رہی ہیں۔

    افغنستان کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دیرپا امن و استحکام کے لیے موثر اقدامات کرنے ہوں گے،ہمسایہ ممالک کے مخلص تعاون کے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔

  • میونخ  : شاپنگ سینٹرمیں فائرنگ،9 افراد ہلاک

    میونخ : شاپنگ سینٹرمیں فائرنگ،9 افراد ہلاک

    میونخ :جرمنی کے شہر میونخ میں ایک شاپنگ سینٹر فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت 9 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، حملہ آور18 سالہ ایران نژاد جرمن نوجوان تھا.

    تفصیلات کے مطابق میونخ کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ کرنے والا حملہ آور اکیلا تھا،فائرنگ کے بعد حملہ آور نے خودکشی کرلی،واقعے میں حملہ آور سمیت 9افراد ہلاک ہوئے.

    Germany1

    پولیس نے واقعے کے بعد جرمنی کے جنوبی شہر میں قائم اولمپک اسٹیڈیم کے قریب موجود شاپنگ سینٹر کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا،پولیس کے مطابق حملہ میونخ کے شاپنگ سینٹر اور میٹرو اسٹیشن سمیت 3 مقامات پر ہوا ہے اور ان حملوں میں ایک سے زائد حملہ آور ملوث ہیں.

    Germany4

    دوسری جانب میونخ پولیس کی خاتون ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ واقعے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں،حملہ آوروں کی تعداد ایک سے زائد ہوسکتی ہے جبکہ حملہ آور کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے.

    Germany10

    مسلح حملہ آوروں نے میونخ میں متعدد مقامات پر فائرنگ کی ہے جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، ان میں میونخ کے شاپنگ سینٹر کے علاوہ میٹرو اسٹیشن اور ایک نامعلوم مقام شامل ہے،واقعے کے بعد میونخ کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوگیا.

    Germany13

    Germany15

    یاد رہے کہ گذشتہ روز ایک نو عمر نے جرمنی کی مقامی ٹرین میں چاقو اور کلہاڑی کے وار سے 5 افراد کو زخمی کردیا تھا،حملہ آور کے حوالے سے دعویٰ کیا گی اہے کہ وہ ایک ‘نو عمر پناہ گزین’ تھا.

    گذشتہ کچھ سالوں سے یورپ کے مختلف ممالک میں دہشت گردی کے حملوں میں اضافہ ہو ہے،گذشتہ ہفتے فرانس کے شہر نیس میں ایک شخص نے عوام کو ٹرک سے کچل دیا تھا، اس حملے میں 84 افراد ہلاک ہوگئے تھے.

    واضح رہے کہ یورپ میں گذشتہ آٹھ روز کے دوران تیسرا واقعہ ہے جس میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے.

     

  • آرمی چیف کا دورہ برلن، جرمن قیادت کا پاک فوج کی کامیابیوں کا اعتراف

    آرمی چیف کا دورہ برلن، جرمن قیادت کا پاک فوج کی کامیابیوں کا اعتراف

    برلن: آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ دورے پر جرمنی کے شہر برلن پہنچ گئے،انہوں نے اپنے جرمن ہم منصب اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں کیں جس میں جرمن عسکری قیادت نے پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

    انٹر سروسز پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر) کے کے مطابق آرمی چیف سرکاری دورے پر برلن پہنچے تو ان کے جرمن ہم منصب نے ان کا استقبال کیا۔

    COAS2

    جنرل راحیل شریف نے اپنے جرمن ہم منصب اور جرمن وزیر دفاع سے ملاقاتوں میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا، ملاقاتوں میں دفاعی تعلقات اور سیکیورٹی امور پر بات چیت کی۔

    COAS3

    جرمن عسکری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کا اعتراف کیا اور انہیں سراہا۔جرمن عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ جرمنی پاک فوج کے تجربات سے سیکھنے کا خواہاں ہے۔

    COAS4

    دورے میں جنرل راحیل شریف سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے ساتھ ہی وہ دیوار برلن کی یادگار کا بھی دورہ کریں گے۔

    دریں اثنا آئی ایس پی آر کے ترجمان جنرل عاصم باجوہ نے ٹوئٹ کیا ہے کہ جنرل راحیل شریف بعدازاں چیک ری پبلک کا بھی دورہ کریں گے۔