Tag: Germany

  • جرمنی میں مسافر ٹرین تصادم میں 10 افراد ہلاک، 150زخمی

    جرمنی میں مسافر ٹرین تصادم میں 10 افراد ہلاک، 150زخمی

    بویریا: جرمنی میں دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرانے سےدس افراد ہلاک جبکہ ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہو گئے۔

    جرمنی کی ریاست بویریا میں دو مسافر ٹرینیں آ پس میں ٹکراگئیں۔ تصادم کے نتیجے میں دس افراد ہلاک جبکہ 150 سے زائد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو آپریشن کے بعد قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 10 کی حالت تشویشناک ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ سنگل ٹریک والی ریل پٹڑی پر ہوا جبکہ حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہ ہو سکی ۔

    تفتیش کا عمل جاری ہے جبکہ ریسکیو آپریشن مکمل کیا جا چکا ہے جس میں ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جرمن وزیر دفاع کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جرمن وزیر دفاع کی ملاقات

    راولپنڈی : پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی جرمنی کی وزیر دفاع ڈاکٹر ارسلا وان ڈیر لین نے آرمی ہیڈ کوارٹر ( جی ایچ کیو ) راولپنڈی کا دورہ کیا اور پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے تفصیلی ملاقات کی ۔

     آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان کے مطابق اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین موجودہ دفاعی اور فوجی تعاون سمیت خطے کی سکیورٹی کی سورتحال اور جیو سٹریٹجک ماحول پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔

     جرمن وزیر دفاع ڈاکٹر ارسلا وان ڈیر لین نے اس موقع پر آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا اور آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی بھی اعتراف کیا ۔

     قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر انہوں نے یاد گار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ، جس کے بعد پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔

  • اسٹیڈیم سےمشتبہ بیگ ملنےپرجرمنی اور ہالینڈ کا میچ منسوخ

    اسٹیڈیم سےمشتبہ بیگ ملنےپرجرمنی اور ہالینڈ کا میچ منسوخ

    برلن : جرمنی کےہینورفٹبال اسٹیڈیم سےمشتبہ بیگ برآمد ہونے پرجرمنی اور ہالینڈ کا میچ منسوخ کردیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہینور اسٹیڈیم میں جرمنی اور ہالینڈ کے درمیان فٹبال میچ کھیلا جانا تھا۔

    تاہم میچ سے کچھ دیر پہلے سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں نے مشتبہ بیگ برآمد ہونے پر سیکیورٹی خدشات کے باعث میچ کو منسوخ کر کے اسٹیڈیم خالی کرالیا ہے۔

    حکام کے مطابق اسٹیڈیم میں بم کی پیشگی اطلاع موصول ہوئی تھی تاہم مکمل چھان بین کے بعد کوئی بم برآمد نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق اس میچ کو دیکھنے جرمنی کی چانسلر اینجلا مارکل کو شریک ہونا تھا۔

  • پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، جرمن قونصل جنرل

    پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، جرمن قونصل جنرل

    کراچی : جرمن قونصل جنرل رینر شمیڈشین نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،جرمن کمپنیاں توانائی ،آٹو اور ٹیکسٹائل سیکٹر سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی لے رہی ہے۔

    کراچی اسٹاک ایکسچینج کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جرمن قونصل جنرل رینر شمیڈشین نے کہا کہ جرمن آٹو سیکٹر کی مایہ ناز کمپنی بی ایم ڈبلیو بھی پاکستان میں کاروبارشروع کرنے کی خواہاں ہے۔

    حکومت کی جانب سے نئی آٹو پالیسی کا انتظار کر رہے ہیں،پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی جرمنی سرمایہ کاردلچسپی لے رہے ہیں۔

    کراچی اسٹاک ایکسچینج آنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے،اس موقع پر کراچی اسٹاک ایکسچینج کے ایم ڈی ندیم نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کوایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں جون میں شامل کرلیا جائے گا۔

    غیر ملکی سرمایہ کار پوری دنیا کی مارکیٹوں سے سرمایہ کاری نکال رہے ہیں،1.5ٹریلین دنیا بھر کی مارکیٹوں سرمایہ کاروں نے نکالا جس سے پاکستان بھی متاثر ہوا،پاکستان کی مارکیٹیں اب بھی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ہے جہاں ریٹرن کی شرح 23فیصد ہے۔

  • جرمنی میں پاکستانی شہری نے بیٹی کوغیرت کے نام پرقتل کردیا

    جرمنی میں پاکستانی شہری نے بیٹی کوغیرت کے نام پرقتل کردیا

    برلن: پاکستانی نژاد شہری نےغیرت کے نام پراپنی 19 سالہ بیٹی کے قتل کا اعتراف کرلیا۔

    مذکورہ شخص نے اپنی بیٹی کو اس کے دوست کے ہمراہ رنگے ہاتھوں پکڑا اوراسے قتل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسدعلی خان اوراس کی اہلیہ شازیہ نے قتل کرنے کی بعد اپنی بیٹی لاریب کوکپڑے پہنائے اور اسکے بعد وہیل چیئر کے ذریعے اپارٹمنٹ سے نیچے لائے اور گاڑی میں ڈال کر شہرکے ایک ویران علاقے میں پھینک آئے۔

    اسد خان جس کی عمر 51 بر ہے اس نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی بیٹی کو اسلئے قتل کیا کہ اس نے ایک ایسے لڑکے سے محبت کا جرم کیا جس کی اس نے اجازت نہیں دی تھی۔

    اسد اوراسکی اہلیہ کی شادی گھر والوں کی مرضی سے ہوئی تھی اوروہ اپنی بیٹی کے لئے بھی ایسا ہی چاہتے تھے۔

    مقتول لاریب کی 41 سالہ میں نے دارمشتات شہر کی عدالت میں مقدمے کی سماعت کےدوران بیان دیا ہے کہ وہ ایک مجبور عورت ہے اورمکمل طورپر اپنے شوہرکے دباوٗ میں ہے لہذا اپنی بیٹی کو قتل ہونے سے نہ بچا سکی۔

    قاتل جوڑے نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ کس طرح انہوں نے قتل کی رات مقتول لاریب کی چوٹھی بہن 14 سالہ ندا کو اپنے ایک رشتے دار کے گھر بھیج دیا تھا۔

  • افغانستان میں دیرپا امن کے لئے مفاہمت ضروری ہے، آرمی چیف

    افغانستان میں دیرپا امن کے لئے مفاہمت ضروری ہے، آرمی چیف

    میونخ :‌آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہےافغانستان میں پائیدار امن کے لیے مفاہمتی عمل انتہائی اہم ہے، پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے کے دیگر ممالک بھی فائدہ اٹھا سکیں گے.

    آرمی چیف نے جرمنی کے شہر میونخ میں سینٹ کام ایشیاء سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان کی داخلی اور خارجی سلامتی کی صورتحال پر روشنی ڈالی اور دہشت گردی سے متاثرہ پاکستان کی سماجی و اقتصادی صورتحال سے شرکاء کو آگاہ کیا، جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں شدید عدم استحکام سے خطے پر اثرات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

    پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے زور دیا ہے کہ خطے بالخصوص افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کیلئے تمام فریقین مفاہمت کے عمل کو جلد از جلد بحال کریں ، پاک چین اقتصادی راہداری کے ثمرات سے خطے کے تمام ممالک فائدہ اٹھا سکتے ہیں.

    پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ مشکلات کے باوجود افغانستان میں دیرپا اور پائیدار امن کیلئے مفاہمتی عمل نہایت ضروری ہے ، تمام فریقین استحکام کے فروغ کیلئے مفاہمت کے عمل کو فروری بحال کریں .

    جنرل راحیل شریف نے مشکلات سے نکل کر مستحکم ہوتے ہوئے پاکستان کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ترقی اور استحکام کیلئے موجودہ کوششوں سے پاکستان اور خطے کیلئے اقتصادی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں.

    انہوں نے پاک افغان سرحد پر بہتر انتظامات کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ہے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے مقاصد کے حصول کیلئے پاک افغان سرحدی امور بہتر بنائے جائیں ، کیونکہ پرامن افغانستان علاقائی روابط کو بہتر بنا سکتا ہے.

    انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے ثمرات سے خطے کے تمام ممالک فائدہ اٹھاسکتے ہیں اور پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے دہشت گردی سے چھٹکارا پانا ضروری ہے.

  • جرمنی میں مہاجرین داخل ہونا شروع

    جرمنی میں مہاجرین داخل ہونا شروع

    برلن: شام اورعراق سے ترکِ وطن کرنے والے ہزاروں مہاجرین جرمنی میں داخل ہوگئے جہاں پہلے سے موجود پناہ گزینوں نے استقبالیہ نعروں کے ساتھ ان کا استقبال کیا دوسری جانب آسٹریا نے دوسری جنگِ عظیم کے یورپین یونین میں پیدا ہونے والے مہاجرین کے سب سے بڑے بحران پرایمرجنسی اجلاس بلالیا۔

    آسٹرین چانسلر ورنر فیمین نے ہنگری سے آنے والے ہزاروں تارکین وطن کی آمد کو عارضی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورپین یونین کے تمام 28 ممبر ممالک کو مشترکہ طور پر اس مسئلے سے نبرد آزما ہونا ہوگا۔

    شام اور عراق سےہنگری کے راستے آسٹریا اور جرمنی میں داخل ہونے والے مہاجرین کی تعداد ہزاروں میں پہنچ چکی ہے اورایک محتاط اندازے کے مطابق 80 ہزار مہاجرین یورپ میں پناہ لے چکے ہیں جن کی کفالت کا اوسط تخمینہ 11 ملین امریکی ڈالرلگایاگیا ہے۔

    جہاں یورپ مہاجرین کی آبادکاری کے طریقہ کار پر تقسیم ہے وہیں عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس مے ہدایت کی ہے کہ تمام کیتھولک پادری ایک خاندان کی کفالت کا ذمہ لیں۔

    واضح رہے کہ جرمن پولیس کے مطابق گزشتہ روز سرحد عبور کرکے 8 ہزار مہاجرین جرمنی میں داخل ہوئے ہیں۔

    اے ایف پی

  • جنرل راحیل شریف سے جرمنی کی نمائندہ خصوصی کی ملاقات

    جنرل راحیل شریف سے جرمنی کی نمائندہ خصوصی کی ملاقات

    راولپنڈی : جرمنی کی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان سبین سپرویژر نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے۔

    جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں آپریشن ضرب عضب پر بات چیت کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جرمنی کی نمائندہ سبین سپرویژر نے آپریشن ضرب عضب میں پاکستان کی پیش قد می اور کامیابیوں کو سراہا۔

    جرمن نمائندہ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جو کوششیں کررہا ہے وہ لائق تحسین ہیں، ان کاکہنا تھا کہ خطے میں امن پاکستان اور افغانستان دونوں کے مفاد میں ہے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جرمنی کی نمائندہ کو دہشت گردی کے خاتمے اور جنگ سے تباہ حال علاقوں کی بحالی میں فوج کی کوششوں کے حوالے سے بتایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا جائے گا۔

  • مردہ قرار دی گئی خاتون مردہ خانے میں زندہ ہوگئی

    مردہ قرار دی گئی خاتون مردہ خانے میں زندہ ہوگئی

    برلن: جرمنی کا ایک ڈاکٹر اس وقت مشکل میں پھنس گیا جب اس نے ایک زندہ عورت کو مردہ قرار دے کر مردہ خانے بھیج دیا۔

    استغاثہ نے ڈاکٹر پر الزام عائد کیا ہے کہ اس کی غفلت کے سبب 92 سالہ خاتون کو جسمانی نقصان پہنچا۔

    برطانوی جریدے نے ڈاکٹر کا نام آشکار کیے بغیر انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹر کو جرمانے سے لے کر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خاتون کے نگہبان نے جب دیکھا کہ ان کی نبض ڈوبی ہوئی ہے تو اس نے ڈاکٹر کو طلب کیا جس نے خاتون کو مردہ قراردے دیا۔

    کچھ دیر بعد مردہ گھر کی ایک کارکن نے جب مردہ خانے سے چلانے کی آواز سنی تو اندر گئی تو کیا دیکھتی ہے کہ بزرگ خاتون زندہ ہیں۔

    بزرگ خاتون دو دن بعد عارضہ قلب کے سبب اسپتال میں انتقال کرگئی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کی موت کا ٹھنڈے مردہ خانے میں وقت گزارنے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

  • جرمنی میں بلی کے کاٹنے پرخاتون نے بلی کے مالک کوکاٹ لیا

    جرمنی میں بلی کے کاٹنے پرخاتون نے بلی کے مالک کوکاٹ لیا

    برلن: جرمنی میں ایک خاتون بلی کے کاٹنے پر اس قدربرانگیختہ ہوگئیں کہ انہوں نے بلی کے مالک اور اپنے بوائے فرینڈ کو کئی بار کاٹا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

    پولیس ترجمان کے مطابق 26 سالہ خاتون پر ان کے 39 سالہ دوست کی پالتو بلی نے اتفاقاً حملہ کرکے انہیں کاٹ لیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ جب خاتون بلی کو تمیز سکھانے میں ناکام ہوگئیں تو ان کی اور ان کے دوست کی لڑائی شروع ہوگئی جس دوران بلی کے کاٹنے سے متاثرہ خاتون نے بلی کے مالک کو کئی بارکاٹا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

    زخمی شخص نے کئی بار پولیس کو کال کرنے کی کوشش کی لیکن خاتون نے اسے ایسا نہیں کرنے دیا یہاں تک کہ وہ اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوا اور پولیس کو کال کی۔

    پولیس نے موقع پرپہن کرزخمی شخص کو اسپتال منتقل کیااور خاتون پر گھریلو تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے10 روز تک فلیٹ پرجانے کے لئے پابندی عائد کردی ہے۔