Tag: Germany

  • پاکستان کی جرمن سرمایہ کاروں کو پرکشش پیشکش

    پاکستان کی جرمن سرمایہ کاروں کو پرکشش پیشکش

    اسلام آباد: وفاقی وزیرتجارت انجینئرخرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ نئے تجارتی سیکٹروں میں سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات فراہم کریں گے۔

    پاکستان کے دورے پرآئے جرمن سرمایہ کاروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ٹیکسٹائل، فوڈ پراسیسنگ،لیدر، کھیلوں کے سامان، توانائی، انفراسٹرکچراورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ جدید ٹیکنالوجی اور بڑی سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے۔

    جرمن سرمایہ کاران سیکٹرز میں سرمایہ کاری میں پہل کریں ،پاکستان میں کام کرنے والی ملٹی نیشنل کمپنیوں کی مثال سب کیلئے قابل تقلید ہے جوسالوں سے ملک میں منافع بخش کاروبار کررہی ہیں۔

    وفاقی وزیر نے جی ایس پی پلس کے حصول میں پاکستان کیلئے جرمنی کی یورپی پارلیمنٹ اور یورپی کمیشن میں تائید کو سراہا اور کہا کہ جی ایس پی پلس کے متوقع تنائج ظاہرہونا شروع ہو گئے ہیں اور ان تجارتی مراعات کے حصول کے بعد پاکستان سے یورپی یونین کو برآمدات میں قریباًبیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ پاکستان جرمنی کے شہر ہنوور میں منعقد ہونے والی ٹیکنالوجی کانفرنس میں بھی شرکت کرے گا۔

    اس موقع پرپاکستان میں متعین جرمن سفیر ڈاکٹر سرل نن بھی موجود تھے اورجرمن وزارت خارجہ کے نمائندے بھی وفد کے ہمراہ تھے۔

  • جرمنی میں 65 سالہ خاتون کے ہاں’چار‘ بچوں کاجنم

    جرمنی میں 65 سالہ خاتون کے ہاں’چار‘ بچوں کاجنم

    برلن: جرمنی کی ایک خاتون اس وقت دنیا بھرکی سرخیوں کی زینت بن گئیں جب انہوں نے 65 سال کی عمر میں چاربچوں کو ایک ساتھ جنم دیا۔

    انیگریٹ نامی 65 سالہ خاتون پہلے ہی 13 بچوں کی ماں ہیں اورانہوں نے آپشین لے ذریعے چار بچوں کو قبل ازوقت جنم دیا ہے۔

    ڈاکٹروں کے مطابق بچے اپنی ماں کے رحم میں صرف 26 ہفتے رہ پائیں ہیں لہذا انہیں صحت کے حوالے سے سنگین مسائل درپیش ہیں۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق کے مطابق چارمیں سے 2 بچوں کو سانس لینے میں تکلیف ہورہی ہے جبکہ ایک کی آنتوں کا آپریشن کیا گیا ہے۔

    چیرٹ یونیورسٹی کے شعبۂ اطفال کے سربراہ ڈاکٹرکرسٹوف کا کہنا ہے کہ قبل ازوقت پیدائش کے سبب بچوں کی جان شدید خطرے میں ہے۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جرمن پارلیمانی وفد کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جرمن پارلیمانی وفد کی ملاقات

    اسلام آباد : جرمن پارلیمانی وفد کی قیادت رکن پارلیمنٹ اوراقتصادی ترقی وتعاون کی چیئرپرسن مسز ڈگ مرورل نے کی۔ ملاقات میں پاکستان اورجرمنی کے درمیان فوجی تعاون سمیت باہمی امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

    اس موقع پروفد نے اپریشن ضرب عضب کے دوران پاک فوج کی کامیابیوں کوسراہا اورپاک فوج کی قربانیوں کوبھی خراج تحسین پیش کیا۔

    انھوں نے توقع ظاہر کی کہ خطے میں امن کیلئے پاک فوج کی کوششیں کامیابی سے ہمکنارہونگی۔ اس موقع پر جرمنی سفیر بھی موجود تھے۔

  • اداکارہ میرا اپنی 39 ویں سالگرہ آج منائیں گی

    اداکارہ میرا اپنی 39 ویں سالگرہ آج منائیں گی

    لاہور: پاکستان کی نامور فلم اسٹار اوراسکینڈل کوئین آج اپنی 39 ویں سالگرہ جوش و خروش سے منائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے زندگی کی انتالیس بہاریں دیکھ لیں، اپنی انتالیسوں سالگرہ آج جرمنی میں اہل خانہ کے ساتھ منائیں گی۔

    پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے درجنوں فلموں میں بطور ہیروئین اپنے فن کے جوہر دکھانے والی اداکارہ میراانتالیس برس کی ہو گئیں وہ ان دنوں یورپ کے دورے پرہونے کی وجہ سے سالگرہ جرمنی میں ہی منائیں گی۔

    اپنے کیرئیر کے آغاز ہی سے مختلف اسکینڈلز کی زد میں رہنے والی اداکارہ میرا کچھ عرصہ بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار مہیش بھٹ کے کیمپ میں طبع آزمائی کے بعد اب پھر لالی وڈ میں جگہ بنانے کیلئے ذاتی پروڈکشنزکر رہی ہیں۔

    اپنی انتالیس سالہ زندگی میں کبھی تو میرانے خود پتی کی تلاش کی توکبھی اچانک سے اکثر لوگوں نے خود کو میرا کا پتی کہنا شروع کردیا۔

    البتہ میرااگلی سالگرہ سے قبل باضابطہ دلہن بنتی ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ آنے والاوقت ہی کرے گا۔

    واضح رہے کہ اداکارہ میرا ان دنوں اپنے رفاعی اسپتال کی تعمیر کے سلسلے میں فنڈ ریزنگ میں دن رات مصروف ہیں اس کے علاوہ  اُن کی اپنی پیشہ وارانہ سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔

  • برلن: یورپی یونین کےآزادانہ تجارت معاہدےکےخلاف ملک گیراحتجاج

    برلن: یورپی یونین کےآزادانہ تجارت معاہدےکےخلاف ملک گیراحتجاج

    برلن:یورپی یونین کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے کے خلاف جرمنی میں ملک گیر احتجاج کیا گیا،کئی شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

    جرمنی کے شہر میونخ میں حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج میں مظاہرین نے آزادانہ تجارت کو عوام کا استحصال قرار دیا۔

     امریکا اور یورپی یونین کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے پر کئی شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

    یورپی یونین اور امریکا کے درمیان فری ٹریڈ زون کے لیے دو سال سے مذاکرات جاری تھےجس کےبعدیورپی یونین نے امریکا اور کینیڈا کے ساتھ آزادانہ تجارت کا معاہدہ کیا ہے۔

  • جرمنی میں بزرگ خاتون مرنے کے بعد پھرزندہ ہوگئی

    جرمنی میں بزرگ خاتون مرنے کے بعد پھرزندہ ہوگئی

    جرمنی میں گورکن پراس وقت خوف اورحیرت کے پہاڑ ٹوٹ پڑے جب تابوت میں لیٹی ہوئی 92 سالہ خاتون تدفین سے چند لمحوں قبل اٹھ کہ پوچھنے لگی کہ ’وہ کہاں ہے‘۔

    کیا آپ نے کبھی ایسا کوئی منظر دیکھا ہے کہ کوئی مردہ قرار دیا جانے والے شخص قبر سے اٹھ کھڑا ہوا ہو؟ نہیں نا لیکن جرمنی میں ایسا حقیقتاً ہوچکا ہے۔ خدا کا شکر ہے کہ بزرگ خاتون کو دفن نہیں کیا گیا تھا۔

    جرمنی کے شہر گالسینکرچین میں 92 سالہ بزرگ خاتون کو تدفین سے کئی گھنٹے قبل مردہ قراردیا گیا تھا آخری رسومات کے مراحل سے گزرکرجب عین موقع پرکہ خاتون کی تدفین ہورہی تھی پتا چلا کہ خاتون زندہ ہیں انہیں ایمرجنسی میں ایک مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ چند روززیرِعلاج رہنے کے بعد انتقال فرما گئیں۔

    متعلقہ افراد کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں کہ کس طرح خاتون کو مردہ قرار دیا گیا جبکہ وہ زندہ تھیں اور سانس لے رہی تھی۔ ذرائع کے مطابق خاتون ایک نرسنگ ہوم میں قیام پذیر تھیں جہاں انکی نگہداشت پر معمور فرد نے انہیں مردہ حالت میں پایا اور یہ یقین کرلیا گیا کہ وہ مرچکی ہیں۔

    ادارے کے سربراہ  لوتھر برگر اس واقعے پر انتہائی شرمندہ ہیں اور انکا کہنا ہے کہ انہیں میڈیا اورعوام کی جانب سے شدید تنقید اور ردعمل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

  • یورپین یونین کا چینی ساختہ بینک میں سرمایہ کاری کا فیصلہ

    یورپین یونین کا چینی ساختہ بینک میں سرمایہ کاری کا فیصلہ

    برلن: برطانیہ کے بعد جرمنی، فرانس اوراٹلی نے امریکی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے چین کی سرپرستی میں قائم شدہ’ایشین انوسٹمنٹ بینک‘میں بنیادی ارکان کی حیثیت سے شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے، امریکہ کا خیال ہے کہ نیا بینک ورلڈ بینک کا حریف ثابت ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق چین دنیا میں تیزی سے ترقی کرتی ہوئی دوسری سب سے بڑی معیشت کے طورپرابھرکرسامنے آیا ہے اوریورپی ممالک اس کے ساتھ تجارتی رشتے استوار کرنے کے لئے بیتاب نظرآرہے ہیں جو کہ امریکہ کے لئے ایک بڑا سفارتی اور معاشی دھچکہ ہے۔

    یہ فیصلہ برسلزاورواشنگٹن کے درمیان ہونے والے تناؤ بھرے تجارتی مذاکرات کے بعد سامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ یورپین یونین اور ایشیائی حکومتیں آئی ایم ایف میں امریکی اجارہ داری سے خائف تھیں اورامریکہ کی جانب سے آئی ایم ایف میں حقِ رائے دہی کے قوانین میں بہتری نہ لانے کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

    فیصلے کا اعلان جرمنی کے وزیرِمالیات وولف گینگ نے چینی نائب صدر ماکائی سے ملاقات کے بعد کیا، ان کا کہنا تھا کہ جرمنی یورپ کی سب سے بڑی معیشت اوربیجنگ کا بڑا تجارت حلیف اب ایشین انفرا اسٹرکچرانوسٹمنٹ بینک کا بنیادی رکن ہوگا۔

    جرمنی ، فرانس اوراٹلی کے وزرأ مالیات کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے تینوں ممالک اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ نیا ادارہ بہترین معیارات کو اپنائے اور عمدہ طریقے سے عالمی معیشت کی نمو میں اپنا کردا ر ادا کرے۔

    ایشین انفرا اسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک گزشتہ سال بیجنگ میں قائم کیا گیا تھا اوراس کے قیام کا مقصد ایشیاء میں مواصلات، توانائی، ذرائع نقل وحمل اور دیگر انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لے اس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اورتجارت دنیا اسے عالمی بینک کے انتہائی مضبوط حریف کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

  • جرمنی نے سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت بند کردی

    جرمنی نے سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت بند کردی

    برلن: جرمنی نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے عدم استحکام کے باعث سعودی عرب کو مزید اسلحہ فروخت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    جرمنی کے مقامی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب سے موصول ہونے والے اسلحے کے آرڈرز یا تو مسترد کردیے گئے ہیں یا پھر انہیں مزید غوقر کرنے کے لئے فی الحال ملتوی کیا گیا ہے۔

    اخبار نے مزید کہا ہے کہ یہ فیصلہ حکومتی ادارے نیشنل سیکیورٹی کونسل نے لیا ہے جس میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل، وائس چانسلر سگمار گیبرئیل اور سات دیگر وزراء شامل ہیں، کونسل کےاجلاس میں کہا گیا کہ جرمن حکومت کے ذرائع کے مطابق ’’ خطے کی صورتحال عدم استحکام کا شکار ہے لہذا وہاں مزید اسلحہ بھیجنا مناسب نہیں ہے۔‘‘

    سعودی عرب عالم اسلام میں ایک اہم حیثیت کا حامل ہے اوراسی سبب عالمی برادری بھی سعودی عرب کو خصوصی اہمیت دیتی ہے جس کا اظہارسابق فرمانروا شاہ عبداللہ کے انتقال پرہوا جس میں انکی آخری رسومات اورتعزیت کے لئے پاکستانی اوربرطانوی وزیراعظم، فرانسیسی صدر اور ترکی کے صدرسمیت اہم ممالک کے رہنماوٗں نے شرکت کی۔

    جرمنی کی نمائندگی سابق صدر کرسچین وولف نے کی۔

    سعودی عرب جرمن ساختہ اسلحے کا سب سے اہم خریدار ہے جس نے سال 2013 میں جرمنی سے 400 ملین ڈالر کے اسلحے کی خریداری کی تھی۔

    جرمنی کے اخبار کی جانب سے منعقد کیے گئے سروے میں 78 فیصد جرمن شہریوں کا خیال ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے باعث سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت بند کردینی چاہئے۔

  • ہیم ٹیکسٹائل نمائش کااختتام، پاکستانی مصنوعات کی پذیرائی

    ہیم ٹیکسٹائل نمائش کااختتام، پاکستانی مصنوعات کی پذیرائی

    برلن : جرمنی میں جاری ہیم ٹیکسٹائل نمائش اختتام پزیر ہوگئی جہاں پاکستانی ٹیکسٹائل کی مصنوعات اپنے منفرد اور دلکش اسٹائل اور اعلیٰ معیار کی بنا ء پر خریداروں کی توجہ کا مرکز بنی رہی جس سے پاکستان ٹیکسٹائل انڈسٹری کو مزید برآمدی آرڈر ملنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں ۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی میں جاری دنیا کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل نمائش اختتام پزیر ہوئی ۔ دنیا کی68 ممالک کی 2759 کمپنیوں نے نمائش میں شرکت کی جبکہ 219ٹیکسٹائل کمپنیاں شرکت سے پاکستان ہیم ٹیکسٹائل میں چوتھا بڑا نمائش کنندہ ملک رہا۔

    پاکستانی نمائش کنندگان کے اسٹالوں پر موجود ٹیکسٹائل مصنوعات کو خریداروں نے خوب سراہا گیا اور انکے معیار اوراسٹائل کو بھی بے حد پسند کیا ۔

    پاکستانی پویلین میں موجود ٹیکسٹائل مصنوعات میں یورپین ممالک کے خریداروں کی دلچسپی کے نتیجے میں پاکستانی ہوم ٹیکسٹائل کے لیے لاکھوں ڈالر کے نئے برآمدی معاہدوں کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

    اگرپاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری کودرپیش مسائل کا خاتمہ ہو جائیں تو پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری جی ایس پی پلس کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستانی برآمدات بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

  • جرمن کھلاڑی کی نازیبا حرکت پرآئی ایچ ایف کی خاموشی

    جرمن کھلاڑی کی نازیبا حرکت پرآئی ایچ ایف کی خاموشی

    بھوبنیشور : بھارتی عوام تو کل تک شرٹس اتارنےپرواویلا مچا رہے تھے لیکن جرمنی کی جیت پر خودشرٹس اتار کر جشن مناتے رہے۔جرمن کھلاڑی نےگول کرکےانگلی دکھائی۔ جسے ا مپائرزنے نظراندازکردیا۔

    بڑے ٹورنامنٹ کے سب سے بڑے میچ میں بھارتی تماشائیوں نے تنگ دلی کا ثبوت دے دیا۔ پڑوسی ملک کا ساتھ دینے کے بجائے تماشائیوں نے گوروں کو سپورٹ کیا۔

    جرمن کھلاڑی نے گول کرکے انگلی دکھائی تو فیلڈ امپائرز نے نظرانداز کردیا۔ لیکن پاکستانی کھلاڑیوں کے جشن منانے پر ایف آئی ایچ نے دو کھلاڑیوں کو فائنل کھیلنے سے روک دیا۔

    قومی کھلاڑیوں نے تو شرٹس اتاری لیکن گورے نے تو اس سے نامناسب حرکت کی جس پر ایف آئی ایچ کو سانپ سونگھ گیا۔کیا ایف آئی ایچ کو کچھ نظر نہیں آتا۔ یا انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے آنکھیں بند کررکھی ہے۔.

    جرمن کھلاڑی نے تو انگلی کا اشارہ کرکے تمام حدیں کی پار کردیں ۔۔نہ ہی امپائر نے یلو کارڈ دکھایا اور نہ ہی گرین کارڈ، بھارتی دباؤ کی وجہ سے امپائرز نے فاؤل تک دینا ضروری نہ سمجھا۔

    جو بھارتی ایک روز قبل تک پاکستانیوں کے شرٹس اتارنے پر واویلا کر رہے تھے آج جرمنی کی جیت کا جشن بھی کچھ اسی انداز میں مناتے رہے۔