Tag: Germany

  • جنرل راحیل شریف سے جرمنی کے سینئرنمائندہ کی ملاقات

    جنرل راحیل شریف سے جرمنی کے سینئرنمائندہ کی ملاقات

    راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے جرمنی کے سینئر نمائندہ برائے پاکستان اور افغانستان ڈاکٹر مائیکل کوہچ نے ملاقات کی ۔

    جنرل ہیڈ کوارٹرزراولپنڈی میں ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور سمیت خطے میں سکیورٹی کی صورتحال پر بات ہوئی۔

    پاک افغان بارڈر کی صورتحال سمیت باہمی دفاعی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر پاکستان میں جرمنی کے سفیر ڈاکٹر چائیرل نوہن بھی موجود تھے۔

  • وزیراعظم 2روزہ سرکاری دورےپرجرمنی پہنچ گئے

    وزیراعظم 2روزہ سرکاری دورےپرجرمنی پہنچ گئے

    برلن: وزیراعظم نوازشریف دو روزہ سرکاری دورے پرجرمنی پہنچ گئے، نوازشریف نے کہا کہ دھرنوں سے قوم کوگمراہ کرنے کے بجائےملک کی اقتصادی ترقی پرتوجہ دینی چاہئے۔

    وزیراعظم نوازشریف جرمن چانسلر اینجیلا مرکل کی دعوت پربرلن پہنچ گئے،ائیرپورٹ پر پاکستانی سفیر ،جرمنی کے فوجی اور سول حکام نے وزیراعظم کااستقبال کیا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا پاکستان اور جرمنی کاتجارتی حجم ڈھائی ارب ڈالر ہے،کوشش ہوگی مزید تجارت سے دونوں ممالک قریب آئیں،مضبوط اقتصادی تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں۔

    وزیراعظم دورہ چین کی طرح دورہ جرمنی میں بھی دھرنے کونظرانداز نہ کرسکے، اپنے دوروزہ سرکاری دورے کے دوران وزیراعظم جرمن قیادت اورتاجر برادری سے ملاقات کے ساتھ پاک جرمن بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے۔

  • وزیراعظم کل جرمنی کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے

    وزیراعظم کل جرمنی کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمدنوازشریف دو روزہ سرکاری دورے پرکل جرمنی روانہ ہوں گے۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری کیےگئے بیان کے مطابق وزیراعظم جرمن چانسلر انجلامرکل کی دعوت پرجرمنی جارہے ہیں۔

    اپنےدو روزہ دور ے کے دوران وزیراعظم جرمن تاجروں،سرمایہ کاروں سےبھی خطاب کریں گےدفترخارجہ کاکہنا ہے وزیراعظم کےدورےسےپاک جرمنی تعلقا ت مضبوط ہوں گے۔وزیراعظم نوازشریف چین کے سہ روزہ دورے کے بعد آج ہی وطن واپس پہنچے ہیں۔

  • اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر کے عوام سراپا احتجاج

    اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر کے عوام سراپا احتجاج

    کراچی:یونان میں غزہ میں اسرائیلی انسانیت سوز مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نےعالمی برادری سے فلسطینیوں کا قتل عام روکنےکا مطالبہ کیا۔

    اسرائیلی جارحیت کے خلاف ترکی کےدارالحکومت انقرہ میں بھی ہزاروں افراد نے ریلی نکالی اورغزہ کے شہریوں سے بھائی چارے اور یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا۔

    جرمنی میں بھی اسرائیلی مظالم کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے،مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھارے رکھے تھے جن پراسرائیل سےفوجی آپریشن فوری طور پر روکنے کامطالبہ کیا گیا تھا ۔

    اردن اور یمن میں بھی ہزاروں افرادنےغزہ کے شہریوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

  • جرمنی نے ارجنٹینا کو ہرا کر ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر سجا لیا

    جرمنی نے ارجنٹینا کو ہرا کر ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر سجا لیا

    ریو دی جنیرو: ابتدائی منٹوں میں ارجنٹائن کی ٹیم خطرناک نظر آئی,ارجنٹائن کو پہلے کارنرملا لیکن فائدہ نہ
    اٹھایا جا سکا۔پہلے ہاف کا کھیل مکمل ہونے تک کوئی ٹیم بھی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ 

    ارجنٹائن کو گول کرنے کا زبردست موقع ملا لیکن اسٹرائیکر ہیگوائین اس سے فائدہ نہ اٹھا سکے,دوسرے ہاف کے پہلےمنٹوں میں ارجنٹائن نے گول کرنےکےدو موقعے پیدا کیے,ایک بار ہیگوائن آف سائیڈ ہو گئےدوسری بار لیونل میسی گول نہ کر سکے۔

    میچ کے دوسرے ہاف میں بھی کوئی ٹیم بھی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی,اضافی وقت کے پہلے ہاف کا کھیل تیز رفتاری سے شروع ہوا,اضافی وقت کا بھی پہلا ہاف بغیر گول کے برابری پر ختم ہوا۔

    اضافی وقت میں نوجوان جرمن کھلاڑی ماریو گٹزر نے گول کر دیا،اس طرح جرمنی چوبیس سال بعد فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا۔

  • فٹبال ورلڈ کپ :آج ارجنٹائن اورجرمنی کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا

    فٹبال ورلڈ کپ :آج ارجنٹائن اورجرمنی کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا

    برازیل میں سجا فٹبال ورلڈ کپ کا میلہ آج ارجنٹائن اور جرمنی کے درمیان فائنل مقابلے اور رنگا رنگ تقریب کیساتھ اختتام پذیر ہوجائے گا۔ عالمی کپ فٹبال کا فائنل آج برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جرمنی اور ارجنٹینا کےدرمیان کھیلا جائےگا۔ریو ڈی جینرو فائنل کیلئے تیارہے اور شہر بھر میں سخت سیکورٹی نافذ کردی گئی ہے۔

    فیفا ورلڈ کپ کا بیسواں ایڈیشن فائنل میچ اور رنگا رنگ تقریب کیساتھ اختتام پذیر ہوجائے گا، فائنل میچ ارجنٹائن اور جرمنی کے درمیان فائنل کھیلا جائیگا۔ ریو ڈی جینرو میں فائنل میچ کیلئے انتظامات مکمل اور شہر بھر میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ اختتامی تقریب میں شرکت کیلئے مختلف ممالک کے سربراہان بھی ریو ڈی جنیرو میں موجود ہونگے۔ حکام کے مطابق شہر بھر میں پچیس ہزار کے لگ بھگ سیکورٹی اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں جس میں ملٹری پولیس بھی شامل ہے۔

    کولمبیا سے تعلق رکھنےوالی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا کا کہنا ہے کہ وہ عالمی کپ فٹبال کی اختتامی تقریب میں گلوکاری کےجوہردکھانےکےلئےبیتاب ہیں۔ورلڈ کپ فٹبال کا سحر گزشتہ ایک ماہ سےدنیا بھر میں جاری ہے،کولمبیاسے تعلق رکھنے والی گلوکارہ شکیرا جنہوں نےاپنے فنی سفر کا آغاز برازیل سے ہی کیا تھا وہ بھی عالمی مقابلے کی اختتامی تقریب میں گلوکاری کے جوہر دکھانےکےلئے بے تا ب ہیں۔

    شکیرا عالمی کپ فٹبال کے مقابلوں کی اختتامی تقریب میں مسلسل تیسری بار پرفارم کرنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیں گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شکیرا کاکہنا تھاکہ چونکہ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز برازیل سے ہی کیا تھا اس لئے وہ خود کو تھوڑا بہت برازیلی بھی خیال کرتی ہیں۔ ان کا کہناتھاکہ عالمی کپ میں پرفارم کرنا ان کے لئے ایک اعزاز کی بات ہےاور اس بات کو لے کر وہ بہت خوش ہیں۔