Tag: get married

  • سجل علی اور احد رضا میر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

    سجل علی اور احد رضا میر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

    ابو ظہبی: پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی سجل علی اور احد رضا میر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی، سجل نے انسٹاگرام پر اپنا نام بھی تبدیل کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ احد رضا میر کی متعدد تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں تاہم سجل علی کی اب تک کوئی تصویر منظر عام پر نہیں آئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    Here comes the groom!!! #ahadsajalkishadi #abudhabi #MashaAllah

    A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan) on

    ایک تصویر میں دلہا احد اپنے والد آصف رضا میر اور والدہ کے ساتھ موجود ہیں، ان کے نکاح کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    Nikahfied!!! #AhadRazaMir says Qabool Hai!!! #AhadSajalKiShadi #AbuDhabi #MashaAllah

    A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan) on

    دوسری جانب سجل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنا نام سجل علی سے تبدیل کر کے سجل احد میر رکھ لیا۔

    یاد رہے کہ احد رضا میر اور سجل علی کی منگنی گزشتہ سال جولائی میں ہوئی تھی، دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ ہفتے ہوا تھا۔

    سجل اور احد اب تک کئی ڈراموں میں کام کرچکے ہیں، جن میں سے کچھ میں وہ ایک ساتھ بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں۔ سجل علی نے کئی فلموں میں بھی کام کیا ہے جس میں بالی ووڈ فلم ’مام‘ بھی شامل ہے، اس فلم میں سجل نے آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا۔

  • سرکاری اولڈ ایج ہوم میں‌عمررسیدہ جوڑے کی شادی

    سرکاری اولڈ ایج ہوم میں‌عمررسیدہ جوڑے کی شادی

    نئی دہلی : بھارت کے سرکاری اولڈ ایج ہوم کا رہائشی عمر رسیدہ جوڑا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگیا گا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ دلچسپ و انوکھی شادی بھارتی ریاست کیرالہ میں واقع سرکاری اولڈ ایج میں انجام پائی جہاں 65 سالہ لکشمی اور 67 سالہ کوچانیا مینن نے اپنی محبت کو رشتے میں بدل دیا۔

    جی ہاں اولڈ ایج ہوم میں رہائش پذیر ضعیف العمر جوڑے نے اپنی محبت کو منطقی انجام تک پہنچاتے ہوئے شادی کرلی۔

    بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عمر رسیدہ جوڑے اپنے احساسات گھر میں موجود دیگر لوگوں کو بتائے تو انہوں نے روایتی انداز میں ان کی شادی کروانے کا فیصلہ کیا، جس میں دوستوں نے عمررسیدہ دلہا اور دلہن مایوں بھی بٹھایا۔

    اس موقع پر دوستوں نے دھول کی تھاپ کر رقص بھی کیا اور شادی کی دیگر رسومات بھی ادا کی گئیں۔

    شادی کی تقریب میں اولڈ ایج ہوم کے عملے سمیت شہر کی نامور شخصیات نے بھی شرکت کی، جبکہ وزیر زراعت شیو کمار نے بھی ضعف العمر جوڑے کی محبت اور پھر شادی کا سن کر عروسی کی تقریب میں شرکت کی۔

    سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہوئیں تو صارفین نے بھی خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے عملے کی تعریف کی۔

  • بالی ووڈ اداکارہ آسین کا اداکاری چھوڑ کر شادی کا فیصلہ

    بالی ووڈ اداکارہ آسین کا اداکاری چھوڑ کر شادی کا فیصلہ

    ممبئی: سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ آسین نے شادی کا فیصلہ کرلیا ہے اور عنقریب شادی کرنے والی ہے، جس کے لئے وہ فلم انڈسٹری چھوڑنے کے لئے بھی تیار ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ آسین بھارت میں الیکٹرونکس مصنوعات بنانے والی مقامی کمپنی کے مالک راہول شرما سے شادی کررہی ہے اور اس سلسلے میں تیاریاں بھی شروع کردی ہیں جبکہ آسین اپنی فلموں کی شوٹنگ کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

    آسین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ذات سے جڑے لوگوں کو بھی وقت دینا چاہتی ہیں اسی لئے فلم پروڈیوسرز کے ساتھ کئے گئے معاہدوں کے تحت اپنے حصے کا کام جلد از جلد مکمل کرارہی ہیں۔

    واضح رہے کہ آسین نے گجنی ، ریڈی، ویلکم 2 اور بول بچن جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ کئی سپرہٹ ہیرو جیسے سلمان خان ، عامر خان اور اکشے کمار کے ساتھ بھی کام کر چکی ہے۔

    آسین کی آئندہ فلم’’آل از ویل‘‘ رواں ماہ ریلیز ہورہی ہے، اس فلم میں ابھیشیک بچن، رشی کپور اور سپریا پاٹک بھی انکے ساتھ نظر آئیں گی۔