Tag: gets married

  • رہنما ایم کیوایم عبدالرؤف صدیقی 56برس کی عمر میں رشتہ ازواج میں منسلک

    رہنما ایم کیوایم عبدالرؤف صدیقی 56برس کی عمر میں رشتہ ازواج میں منسلک

    مکہ مکرمہ : رہنما ایم کیوایم عبدالرؤف صدیقی چھپن برس کی عمر میں مکہ مکرمہ میں رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئے، ولیمے کی تقریب رواں ماہ کراچی میں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق رہنما ایم کیوایم عبدالرؤف صدیقی کا نکاح مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں ہوا، نکاح شیخ صالح زین العابدین نے پڑھایا۔

    ذرائع کے مطابق عبدالرؤف صدیقی کا نکاح حرم شریف میں آفاق خان کی صاحبزادی ماہ نور سے ہوا، ان کے نکاح میں ایم کیو ایم رہنما عبدالحسیب، خالد مقبول صدیقی اور ایم کیو ایم سعودی عرب کے آرگنائزرکفیل صدیقی بھی شریک ہوئے۔

     

    ذرائع کہنا ہے کہ عبدالرؤف صدیقی کے ولیمے کی تقریب رواں ماہ کراچی میں ہوگی۔

    یادرہے رواں سال کے آغاز میں کراچی کی انسداد دہشت گردی  کی عدالت  نے  ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سابق وزیر رؤف صدیقی کو سانحہ بلدیہ فیکٹری  کا ملزم قرار دیا  تھا۔

    سانحہ بلدیہ فیکٹری میں رپؤف صدیقی کا نام اس وقت سامنے آئی تھی ، جب سانحہ بلدیہ کے مرکزی ملزم رحمان عرف بھولا نے اعترافی بیان میں  قیادت کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا  تھا۔

    رحمان عرف بھولا کا کہنا تھا کہ علی انٹرپرائزز کے مالکان سے 25 کروڑ روپے بھتہ طلب کیا گیا تو انہوں نے 2 کروڑ روپے ادائیگی کی رضامندی ظاہر کی، جس پر حماد صدیقی نے فیکٹری میں آگ لگانے کی ہدایت دی تھی جبکہ آگ لگانے کے واقعے میں ایم کیو ایم کے عہدیداران بھی شامل تھے اورمعاملے کو دبانے کے لیے پارٹی کا اثرورسوخ استعمال کیا گیا اور رؤف صدیقی نے فیکٹری مالکان کو دباؤ میں لینے کے لیے اُن کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔

    واضح رہے کہ ستمبر 2012 میں بلدیہ ٹاؤن کی ایک گارمنٹس فیکٹری میں ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں 250 مزدور جاں بحق ہوئے تھے۔

    خیال رہے کہ رؤف صدیقی اگست 2013 میں ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے، اس سے قبل وہ 2002 سے 2013 کے دوران بھی رکن سندھ اسمبلی رہ چکے ہیں جبکہ اس دوران وہ سندھ کابینہ کے رکن بھی رہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دنیا کی بلند ترین چوٹی پر امریکی جوڑے کی شادی

    دنیا کی بلند ترین چوٹی پر امریکی جوڑے کی شادی

    نیپال : شادی زندگی بھر کیلئے یادگار لمحہ ہوتا ہے لیکن کچھ لوگ اس کو مزید خاص بنانے کیلئے الگ انداز اپناتے ہیں ، ایسا ہی امریکا سے تعلق رکھنے والے جوڑا اپنی  شادی کے دن کو یادگار بنانے کیلئے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر چڑھ گیا ۔

    امریکی شہر کیلفورنیا سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ جیمز سیسم اور ان کی اہلیہ 32 سالہ ایشلے شمائڈر نے اپنی شادی کچھ منفرد انداز میں کرنے کا پروگرام بنایا  اور اس کی ایک سال قبل ہی شادی کی تیاریاں شروع کرلی تھیں۔

    امریکی جوڑے نے رواں برس مارچ کے آخر میں ماﺅنٹ ایورسٹ کیمپ میں شادی کی،شادی سے قبل تین ہفتے تک ہائیکنگ کرتے رہے تھے، اس موقع پر جوڑے نے امریکی روایتی عروسی ملبوسات پہننے کو ترجیح دیا، جیمز نے سوٹ جبکہ ایشلے نے سفید رنگ کا روایتی عروسی لباس زیب تن کیا۔

     

     

    شادی کی اس یادگار تقریب کو ایڈونچر ویڈنگ فوٹوگرافر چارلیٹن چرچل نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔

     

     

    فوٹوگرافر نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بلاگ پوسٹ میں اس تقریب کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے لکھا ‘سفر کے آغاز میں بہت زیادہ برفباری ہورہی تھی، ان لمحات کو عکس بند کرتے ہوئے میری انگلیاں ٹھنڈ سے اکڑ گئی تھیں۔ جبکہ ایک موقع پر میرے کیمروں نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ تاہم مشکلات کے بغیر کوئی کامیابی نہیں، بالاخر کڑی محنت کے بعد ہم ان مسحور کن لمحات کو عکس بند کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں نوبیاہتا دلہن ایشلے شمائڈر کا کہنا تھا کہ ہم دونوں نے بہت سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا تھا کہ ہم عام روایتی جوڑوں کی طرح شادی کے بندھن میں نہیں بندھے گے بلکہ اس دن کو یادگار بنائیں گے۔

    ایشلے نے کہا کہ دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر شادی کی تقریب کرنا صرف ایک جذباتی فیصلہ نہیں تھا، ہم جانتے تھے کہ اس حسین تجربے سے گزرنے کیلئے ہمیں ہفتوں جسمانی اور ذہنی ٹوٹ پھوٹ سے گزرنا ہوگا کیونکہ یہ کام بالکل بھی آسان نہیں تھا۔

    یاد رہے اس سے قبل 2005 میں نیپال کے ایک جوڑے نے ایورسٹ کی چوٹی پر شادی کی تھی اور یہ یہ پہلا موقع تھا جب ایورسٹ کی چوٹی پر پہنچ کر کسی نے شادی کی ہو۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔