Tag: Getting Married

  • شادی میری زندگی کا افسوسناک فیصلہ تھا: وینا ملک

    شادی میری زندگی کا افسوسناک فیصلہ تھا: وینا ملک

    پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی میری زندگی کا افسوس ناک فیصلہ تھا۔

    وینا ملک ایک بے باک اور بولڈ پاکستانی مشہور شخصیت ہیں، وینا ملک اکثر اپنے بولڈ بیانات اور پوڈ کاسٹ کے دوران اپنی کھلی گفتگو کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔

    حال ہی میں انہوں نے ایک  پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی، ناکام شادی اور مالی خود مختاری سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

    وینا ملک نے بتایا کہ ان کی شادی طے شدہ تھی اور یہ رشتہ ان کے والدین کے ذریعے طے پایا تھا، 2013 میں میری زندگی ایک ایسے موڑ پر تھی جہاں شہرت، دولت اور ہر چیز میرے بس سے باہر ہو چکی تھی، میں سب کچھ چھوڑ کر غائب ہو جانا چاہتی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ یہ شادی میرے لیے ایک قسم کی راہ فرار تھی، لیکن بعد میں یہ میری زندگی کی سب سے بڑی پشیمانی بن گئی، میں نے دولت اور شہرت کی خواہش کی تھی، لیکن یہ سب اتنا زیادہ مل گیا کہ میں اس بوجھ کو سنبھال نہیں سکی، اس وقت میں ذہنی طور پر انتہائی دباؤ میں تھی اور اسی دباؤ میں میں نے شادی کا فیصلہ کیا اور یہ میری زندگی کا سب سے مشکل وقت تھا۔

    وینا ملک نے انکشاف کیا اور بتایا کہ IVF کے ذریعے میں 2 بچوں کی ماں بنی، جو میری زندگی کا سب سے خوبصورت پہلو تھا لیکن شادی میری سب سے بڑی غلطی تھی، یہ ایک ناسمجھی بھرا فیصلہ تھا، جس پر آج بھی مجھے افسوس ہے۔

    وینا ملک نے اپنی مالی خود مختاری پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 14 سال کی عمر کے بعد کبھی والدین سے پیسے نہیں لیے، نہ میں کسی سے تحفے لیتی ہوں، نہ دیتی ہوں، میں آج بھی مالی طور پر مکمل طور پر خود کفیل ہوں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Veena Malik (@theveenamalik)

  • کیا گوہر رشید اور کبریٰ خان شادی کر رہے ہیں؟ ویڈیو وائرل

    کیا گوہر رشید اور کبریٰ خان شادی کر رہے ہیں؟ ویڈیو وائرل

    پاکستانی معروف اداکار گوہر رشید نے سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو پوسٹ کر کے 2025 میں کسی نئے باب کے آغاز کی جانب اشارہ کیا ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار مرزا گوہر رشید نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، ویڈیو میں اداکارہ کبریٰ خان سمیت شوبز انڈسٹری کے معروف ناموں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

    گوہر رشید کی جانب سے شیئر ہونے والی ویڈیو میں ہدایت کارہ و پروڈیوسر شازیہ وجاہت، وجاہت رؤف، عاشر وجاہت، اذان سمیع خان، مومل شیخ اور دیگر شخصیات موجود ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Gohar Rasheed (@mirzagoharrasheed)

    اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بسم اللّٰہ 2025 لکھا ہے اور ساتھ میں بتایا ہے کہ کسی ایونٹ کے لیے تیاریوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان کے متعدد سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مرزا گوہر رشید اور کبریٰ خان کی کراچی میں شادی کی تیاریاں جاری ہیں۔

    ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار گوہر رشید اور کبریٰ کی شادی نہایت دھوم دھام سے ہو گی جبکہ اسی سلسلے میں گزشتہ رات فنکاروں نے ڈانس پریکٹس بھی کی ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل اداکار گوہر رشید نے اشنا شاہ کے شو میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے شریک حیات تلاش کرلی ہے اور اب ان کے بغیر زندگی گزارنا ان کے لیے مشکل بن چکا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Kübra Khan (@thekubism)

    گوہر رشید کا کہنا تھا کہ وہ دونوں ایک دوسرے کو کافی عرصے سے جانتے ہیں جبکہ وہ انتہائی خوبصورت اور بہترین شخصیت کی مالک خاتون ہیں۔

    واضح رہے کہ ماضی میں گوہر اور کبریٰ خان کے درمیان محبت کی چہ مگوئیاں ہوتی رہی ہیں اور دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ بھی رومانوی انداز میں دیکھا جاتا رہا ہے۔

    ماضی میں دونوں ایک دوسرے سے تعلقات پر مبہم انداز میں بات کرکے یہ واضح کر چکے ہیں کہ ان کے درمیان صرف دوستی ہے، ان کے درمیان کسی طرح کے کوئی رومانوی تعلقات نہیں اس کے باوجود جوڑی کی متعدد بار شادی کی افواہیں بھی زیرِ گردش رہی ہیں۔

  • شازیہ منظور نے شادی نہ کرنے کی بڑی وجہ بتادی

    شازیہ منظور نے شادی نہ کرنے کی بڑی وجہ بتادی

    پاکستان کی معروف گلوکارہ شازیہ منظور نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ سے پردہ اٹھادیا۔

    معروف گلوکارہ شازیہ منظور نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی سے متعلق کھل کر بات کی۔

    شادی نہ کرنے کے سوال پر گلوکارہ نے کہا کہ میں سنا کرتی تھی کہ فنکار کی شادی اُن کے فن سے ہو جاتی ہے، جو بھی اپنے پیشے سے محبت کرنے والے افراد ہیں اُن کی پہلی محبت اُن کا پیشہ ہی ہوتا ہے۔

    شازیہ منظور نے کہا کہ میں نے گلوکاری کرنے کے لیے بہت جِدو جہد کی تھی، مجھے بہت محنت کرنا پڑی، اس دوران شادی کی طرف میرا دھیان ہی نہیں گیا کہ مجھے شادی کرنی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ میں بھی انسان ہوں، میرے کرش بھی تھے، مجھے محبت بھی ہوئی تھی مگر میرے حالات ایسے تھے کہ معاملات  آگے بڑھ نہیں سکے اور مجھے اس پر کوئی پچھتاوا بھی نہیں ہے۔

    شازیہ منظور نے بھی بتایا کہ میوزک انڈسٹری میں آنے سے قبل میری منگنی ہوئی تھی اور میری منگنی میرے پیشے کی وجہ سے ٹوٹ گئی تھی، میری خاندان ہی میں منگنی ہوئی تھی، سسرالیوں نے اس لیے منگنی توڑ دی کیوں کہ میں نے گلوکاری شروع کر دی تھی۔

  • پسند کی شادی کرنے پر 18 سالہ لڑکی قتل

    پسند کی شادی کرنے پر 18 سالہ لڑکی قتل

    لیاقت پور: پنجاب میں پسند کی شادی کرنے پر 18 سالہ لڑکی کو قتل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں واقع لیاقت پور میں ایک 18 سالہ لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لڑکی کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کیا گیا، اہل خانہ قتل کے بعد خفیہ طور پر تدفین کر رہے تھے۔

    پولیس نے بتایا کہ پولیس نے اہل خانہ کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے، لڑکی کے جسم پر تشدد کے متعدد نشانات ہیں، لڑکی کو قتل کرنے کے بعد ملزمان فرار ہیں، گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہے۔

  • حسن علی نے بھارتی لڑکی  سے شادی کی تصدیق کردی

    حسن علی نے بھارتی لڑکی سے شادی کی تصدیق کردی

    گوجرانوالہ : قومی کرکٹر حسن علی نے بھارتی لڑکی سامعہ سے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا پہلی ملاقات میں ہی سامعہ کو دل دے بیٹھا اور انہیں شادی کی پیش کش کی، رخصتی دو سے تین مہینے بعد ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹرحسن علی نے اپنی شادی سےمتعلق خبروں کو سچ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی لڑکی سامعہ سے شادی کرنے جارہا ہوں، شادی 20 اگست کودبئی میں ہوگی، اہلخانہ اورقریبی دوست شرکت کریں گے۔

    حسن علی کا کہنا تھا میری اورسامعہ کی ملاقات دبئی میں ہی ہوئی تھی، مجھے سامعہ کی ایمانداری بہت پسند آئی تھی، سامعہ کی تصویر فیملی دباؤ کی وجہ سےشیئرنہیں کرسکتا، سوشل میڈیا پر آنے والی تصاویرمیں ایک اصلی ہے۔

    قومی کرکٹر نے مزید کہا میں پاکستانی اسٹائل کی شیروانی پہنوں گا اور سامعہ بھارتی اسٹائل کی ساڑھی پہنیں گی، سامعہ کو پہلا کرکٹر میں ہی پسند ہوں گا کیونکہ انہیں کرکٹ پسند نہیں۔

    مزید پڑھیں: شادی کی خبریں، 2 دن میں تمام تفصیلات بتادوں گا، حسن علی

    ان کا کہنا تھا کہ پہلی ملاقات میں سامعہ کومیں نےہی شادی کی پیشکش کی تھی، تمام زندگی کے معاملات میرے بھائی ہی طے کریں گے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل حسن علی کی شادی کی خبریں منظرعام پر آئی تھیں جس میں کہا گیا تھا کہ حسن علی بھارتی لڑکی سامعہ آرزو سے شادی کررہے ہیں۔

    بعدازاں حسن علی نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ مجھے پتا ہے کہ مداح جاننے کے لیے بے چین ہیں، میں دو دن میں تمام تفصیلات سے آگاہ کردوں گا۔

  • فاسٹ بولر رومان رئیس آج رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے جارہے ہیں

    فاسٹ بولر رومان رئیس آج رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے جارہے ہیں

    کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس آج زندگی کی نئی اننگز کی شروعات کرنے جارہے ہیں، تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس آج رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے جارہے ہیں، شادی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، بارات سپر ہائی وے کے قریب گلشن عثمان سوسائٹی سے گلستان جوہر آئے گی۔

    پچیس سالہ فاسٹ بولر چار بہنوں کے اکلوتے بھائی ہیں اور انکی ہونے والی اہلیہ کا نام عائشہ ہے۔

    ولیمے کی تقریب میں قومی کرکٹرز کی شرکت متوقع ہے۔

    خیال رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی میں رومان رئیس کو انگلینڈ کیخلاف چانس ملا تھا، وہ پاکستان کیجانب سے دو ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیل چکے ہیں جبکہ رومان رئیس ورلڈ الیون کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کے لئے اعلان کردہ اسکواڈ میں بھی شامل ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔