Tag: Ghaddafi stadium

  • پاکستانی شاہین زمبابوے کوشکست دینے کے لئے تیار

    پاکستانی شاہین زمبابوے کوشکست دینے کے لئے تیار

    لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں آج پاکستان اورزمبابوے کے درمیان دو روزہ ٹی ٹوئنٹی سیریزکا دوسرا میچ ہونے جارہا ہے۔

    شائقین کی ایک کثیرتعداد میچ شروع ہونے سے کئی گھنٹے قبل ہی قذافی اسٹیڈیم پہنچنا شروع ہوگئی ہے اور لاہور میں جشن کا سا منظرہے۔

    پاکستان جمعے کے روز ہونے والے پہلے میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے چکا ہے اور آج بھی مہمان ٹیم کو ہرا کر سیریزمیں کلین سوئیپ کا ارادہ رکھتا ہے۔

    دوسری جانب زمبابوے کی بھرپورکوشش ہوگی کہ آج کا میچ جیت کرسیریز کو برابرکردیا جائے جس کے لئے انہوں نے انتھک محنت کی ہے۔

    میچ کے تمام ترٹکٹس پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں جس کا واضح مطلب یہ ہے کہ گراوئنڈ کرکٹ کے شائقین سے بھرا ہوا ہوگا۔

    آج اسٹیڈیم میں داخلے کے پلان میں تبدیلی کی گئی ہے اور ایک اور دروازے سے شائقین کو اندر داخل کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملے بعد سے اب تک عالمی کرکٹ کے دروازے بند تھے لہذاچھ سال بعد پاکستان آںے والی زمبابوے کی ٹیم کوشائقین نے انتہائی گرم جوشی سے خوش آمدید کہا تھا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر’’کرکٹ کمزہوم‘‘ یعنی ’’کرکٹ گھرآگئی‘‘ کا ٹرینڈ عالمی ٹرینڈزمیں پانچویں نمبر پرگردش کررہا ہے۔

    Pak_vs_Zim_9

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔ بلاول بھٹی اورعمراکمل کی جگہ حماد اعظم اور نعمان انورٹیم کاحصہ ہوں گے۔

    آج اگر پاکستان فتح یاب ہوتا ہے تو عالمی رینکنگ میں پانچویں نمبر پر آجائے گا جبکہ اگر زمبابوے آج سیریزڈرا کرنے میں کامیاب رہتا ہے تو پاکستانی ٹیم عالمی رینکنگ میں ساتویں نمبر پرآجائے گی۔

  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی:  قومی ٹیم میں دوتبدیلیوں کاامکان

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی: قومی ٹیم میں دوتبدیلیوں کاامکان

    لاہور: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلاجائے گا، آخری ٹی ٹوئنٹی کے قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔

    قذافی اسٹیڈیم میں ایک بار پھر میلہ سجنے کو تیارہے، شاہینوں نے نظریں کلین سوئپ پر جمالیں، قومی ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے پریکٹس سے گریز کیا۔ میٹنگ میں بولنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں خامیوں پرغور کیا گیا۔

    مہمان ٹیم نےہیتھار تیز کرنے کیلئے ہفتے کے روز میں بھرپورپریکٹس کی، شاہینوں کے جشن میں رنگ میں بھنگ ڈالنے کیلئے دوسرا میچ جیتنے کی تمام تیاری مکمل کرلی گئی، دوسرے ٹی ٹوئنٹی بھی اسٹیڈیم تماشائیوں کے کھچاکھچ بھرارہے گا۔

    میچ کے ٹکٹس پہلے ہی ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوچکے ہیں، آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے، بلاوم بھٹی اور عمراکمل کی جگہ حماد اعظم اورنعمان انور کو موقع دئیے جانے کاامکان ہے۔

    قذافی اسٹیڈٖیم کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیلئے جارہے ہیں، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا میچ شام سات بجے ہی شروع ہوگا، کامیابی کی صورت میں شاہین رینکنگ میں پانچویں پوزیشن بچانے میں کامیاب ہوجائیں گے، ناکامی ہوئی تو قومی ٹیم تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر پہنچ جائے گی۔