Tag: ghana ali

  • غنا علی نے شوہر کے پہلے سے شادی شدہ ہونے کا اعتراف کرلیا

    غنا علی نے شوہر کے پہلے سے شادی شدہ ہونے کا اعتراف کرلیا

    معروف اداکارہ غنا علی نے اپنے شوہر کے پہلے سے شادی شدہ ہونے کا اعتراف کرلیا اور ساتھ ہی واضح کیا کہ ان کی پہلی بیوی اب ان کے ساتھ نہیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق غنا علی نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے جہاں ان سے شادی شدہ شخص سے شادی سے متعلق بھی سوالات کیے گئے۔

    غنا علی نے رواں برس مئی میں کراچی سے تعلق رکھنے والے عمیر گلزار سے شادی کی تھی، اداکارہ کی شادی کے فوراً بعد ہی ان پر سوشل میڈیا پر الزامات لگائے گئے تھے کہ انہوں نے پہلے سے ہی شادی شدہ اور ایک بچے کے والد سے پیسوں کی خاطر شادی کی۔

    تاہم اداکارہ نے ایسے الزامات پر کوئی واضح جواب نہیں دیا تھا لیکن اب انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے شوہر پہلے سے شادی شدہ تھے۔

    سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ انہوں نے سن رکھا ہے کہ اداکارہ نے شادی شدہ شخص سے دوسری شادی کی، کیا یہ سچ ہے؟

    مداح کے سوال پر غنا علی نے مختصر جواب دیا کہ ان کے شوہر نے پہلی بیوی کو طلاق دے دی۔

    اسی طرح ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ آخر انہوں نے شادی شدہ شخص سے ہی شادی کیوں کی؟ مداح کے سوال پر غنا علی نے جواب دیا کہ کیوں کہ وہ ان کی قسمت میں لکھے ہوئے تھے اور یہ کہ عمیر گلزار بہت ہی پیارے انسان ہیں، جن سے شادی کرنے پر انہیں کوئی پچھتاوا نہیں۔

    غنا علی اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جن پر انہیں مداحوں کی جانب سے ہر قسم کے کمنٹس کا سامنا ہوتا ہے۔

  • میں اب کسی کی گھٹیا بات نہیں سنو گی، اداکارہ غنا علی ناقدین پر برہم

    میں اب کسی کی گھٹیا بات نہیں سنو گی، اداکارہ غنا علی ناقدین پر برہم

    کراچی : پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ غنا علی جو ان دنوں اپنی شادی کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن رہی ہیں کا کہنا ہے کہ اگر آپ لوگوں کو میرے شوہر سے کوئی مسئلہ ہے تو مجھے اَن فالو کردیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر انہوں نے ناقدین سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اب کسی کی گھٹیا بات سُن نہیں سکتی اور نہ ہی اُن باتوں کا جواب دے سکتی ہوں۔

    غنا علی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر کے ہمراہ اپنی کچھ نئی تصویریں شیئر کیں جن میں وہ بےحد خوش نظر آرہی ہیں۔تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غنا علی کے شوہر نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ اداکارہ مغربی لباس میں ملبوس ہیں۔

    اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میرے شوہر کو سیاہ رنگ بہت پسند ہے اور اُن کی الماری میں موجود زیادہ تر لباس سیاہ رنگ کے ہی ہیں۔

    اداکارہ نے ناقدین سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ لوگوں کو میرے شوہر سے کوئی مسئلہ ہے تو مجھے اَن فالو کردیں۔ میں اب کسی کی گھٹیا بات سُن نہیں سکتی اور نہ ہی اُن باتوں کا جواب دے سکتی ہوں۔

    واضح رہے کہ غنا علی کو شادی کے بعد سے اُن کے شوہر کی وجہ سے کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس سے قبل بھی غنا علی اپنے شوہر پر تنقید کرنے والے ایک صارف کو کھری کھری سُنا چکی ہیں۔

    خیال رہے کہ غنا علی اب تک کئی پاکستان کے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں سُن یارا، کس دن میرا ویاہ ہووے گا سیزن فور، سایہ دیوار بھی نہیں، ہانیہ، چھوٹی چھوٹی باتیں اور سراب سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔