Tag: ghar k bahar muzahiry

  • گھروں پرمظاہرے کی بنیاد نواز لیگ نے خود رکھی، مولابخش چانڈیو

    گھروں پرمظاہرے کی بنیاد نواز لیگ نے خود رکھی، مولابخش چانڈیو

    کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے رائے ونڈ مارچ پر ن لیگ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے سیاست میں جب گھر کا راستہ دکھایا ہے تو وہ اب اسے برداشت بھی کریں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مولابخش چانڈیو نے کہا کہ گھروں کے باہر مظاہرے کی بنیاد نواز لیگ نے رکھی تھی۔ اس کا راستہ بھی اسی نے ایجاد کیا، موجودہ تمام مسائل کی جڑ ن لیگ خود ہے۔

    مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس حکمران کی جان نہیں چھوڑے گا اور اس کیس سے منہ نہیں چھپایا جاسکتا تاہم رائیونڈ مارچ کی حمایت نہیں کرتا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نئے پاکستان کی جدوجہد پر مولا بخش چانڈیو نے انہیں یاد دلایا کہ یہ بنیاد ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی تھی، اس وقت آپ بہت چھوٹے تھے۔

    بانی ایم کیوایم کا سحرٹوٹنے پرمولابخش چانڈیو نے کہا کہ کچھ تو ہے جو جان چھڑکنے والے جان چھڑارہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم بڑی جماعت کر ابھری تھی لیکن ان کے اندرونی اختلاف کے باعث ایم کیوایم کی جڑیں ہلنا شروع ہوگئی ہیں۔

    مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ بھارتی حکمران ہوش کے ناخن لیں اور گجرات کاقصائی اپنا لہجہ درست کرے، امن کے نام پر بزدل نہیں بنیں گے۔ سیاسی اختلافات اپنی جگہ ملکی سالمیت پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔

  • گھروں کے باہرمظاہرے کی روایت خود نواز لیگ نے ڈالی

    گھروں کے باہرمظاہرے کی روایت خود نواز لیگ نے ڈالی

    کراچی : پاکستان کی سیاست میں مخالفین کے گھروں کا گھیراؤ، احتجاج اورحملہ کرنے کی روایت نواز لیگ نے ڈالی۔

    آج سے چار ماہ قبل نواز لیگ کے کارکنان نے مغربی لندن کے علاقے رچمنڈ میں عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما اسمتھ کی رہائش گاہ کے باہراحتجاج کر کے کیا تھا۔

    نواز لیگ کے کارکنوں نے جمائمہ کے گھر کا گھیراؤ کرلیا، لیگی کارکنوں نے احتجاج کے دوران عمران خان کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی تھی۔

    اس کے علاوہ اس روایت کا آغازانیس سو نوے کی دہائی میں بھی نواز لیگ کے کارکنوں نے ڈیرہ غازی خان میں سابق صدر فاروق احمد لغاری کے گھرپر بھی دھاوا بولا تھا۔

    اسی سے متعلق : لیگی کارکنان کاجمائما کےگھر کے باہر مظاہرہ ،عمران خان کیخلاف نعرے

    سیاست میں مخالفین کے گھروں کا گھیراؤ، احتجاج اورحملہ کرنے کی روایت ن لیگ نےڈالی، اب تحریک انصاف نے رائیونڈ مارچ کا اعلان کیا ہے تو کھلاڑیوں کا راستہ روکنے کیلے نون لیگ کے متوالوں نے نواز شریف جانثار فورس بنا لی۔

    رائے ونڈ مارچ کے موقع پر اگر سیاسی کارکنوں میں تصادم ہوا تو اس ناخوشگوار واقعے کے ملکی سیاست پر دور رس نتائج مرتب ہوں گے۔