Tag: ghareloo jhagra

  • گھریلو جھگڑے میں شوہرنے بیوی کو زندہ جلا کرمارڈالا

    گھریلو جھگڑے میں شوہرنے بیوی کو زندہ جلا کرمارڈالا

    بھکر: نواحی علاقہ کمال تھیہم میں خاوند نے مبینہ طور پر بیوی کوآگ لگا کر زندہ جلا دیا لاش پوسٹ مارٹم کیلے ڈی ایچ کیو منتقل کر دی گئی، پولیس وقوعہ کی تفتیش میں مصروف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھکر تھانہ صدر کی حدود کے علاقہ کمال تھیہم میں یوسف نامی شخص نے گھریلو جھگڑے کے دوران طیش میں آکر آگ لگا کر اپنی بیوی صدف مسکان کو مبینہ طور پر قتل کر دیا۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اورلاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلے ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ ملزم یوسف کی یہ پانچویں بیوی ہے اورملزم نے اس سے قبل چار شادیاں پہلے بھی کی ہوئی تھیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ صدف مسکان کے لواحقین کا ابھی تک کوئی پتہ نہیں چل سکا، مذکورہ ملزم چارماہ قبل خاتون کو صوبہ خیبر پختونخوا سے بیاہ کرلایا تھا ،پولیس کے مطابق خاتون کو دو دن قبل آگ لگا ئی گئی تھی۔

     

  • گھریلو جھگڑا: نوجوان نے اپنی ماں اوربھائی کو گولیوں سے چھلنی کردیا

    گھریلو جھگڑا: نوجوان نے اپنی ماں اوربھائی کو گولیوں سے چھلنی کردیا

    فیصل آباد : سمندری میں ایک نوجوان نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کر کے ماں اور بھائی کو قتل کردیا۔ دہرے قتل کی واردات کے بعد ملزم با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بیوی کی محبت میں شوہر ماں اور بھائی کا قاتل بن گیا۔ فیصل آباد کے علاقے سمندری کے رہائشی اکبر نے اپنی بیوی کو ناراض کرنے پر ماں اور چھوٹے بھائی کی جان لے لی۔

    پینتیس سالہ اکبر کی بیوی کچھ عرصہ قبل گھریلو جھگڑے پر روٹھ  کر اپنے میکے چلی گئی تھی۔ جس کا اس کو بہت رنج تھا،اسی بات پر والدہ کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد اکبر نے مشتعل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

    فائرنگ سے اس کی والدہ پچاس سالہ رفیقہ بی بی اور پچیس سالہ بھائی عبدالسلام موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کے بعد ملزم اکبر موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے لاشوں کو اپنے قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔