Tag: ghazi qatal case

  • عبدالرشید غازی قتل کیس : سابق صدرپرویزمشرف اشتہاری ملزم قرار

    عبدالرشید غازی قتل کیس : سابق صدرپرویزمشرف اشتہاری ملزم قرار

    اسلام آباد : عدالت نے عبدالرشید غازی قتل کیس میں سابق صدر پرویزمشرف کو اشتہاری ملزم قرار دے دیا۔ ان کی زر ضمانت ضبط کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اسلام آباد پرویز قادر میمن کی عدالت میں عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کی عدم پیشی پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا۔

    عدالت نے پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی جانب سے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ مقدمے کی مزید سماعت 25 جون کو ہوگی۔

    یاد رہے کہ عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر 14جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ اس سے قبل عدالت سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرچکی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدرپرویزمشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کیا تھا جس کے خلاف وفاق نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

    عدالت عظمیٰ نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔ وفاق کی جانب سے نام ای سی ایل سےنکالنےکےبعد سابق صدربیرون ملک روانہ ہوئے تھے۔

    گزشتہ ماہ کے اوائل میں عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج پرویزالقادرمیمن نے بھی سابق صدر کی بیرونِ ملک روانگی پراظہارِ برہمی کیا تھا۔

     

  • عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت 5 جنوری تک ملتوی

    عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت 5 جنوری تک ملتوی

    اسلام آباد : عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت پانچ جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج واجد علی نےسابق صدر پرویز مشرف کیخلاف عبد الرشید غازی قتل کیس کی سماعت کی۔

    سیشن جج نے پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست نامنظور کرتے ہوئے سماعت پانچ جنوری تک ملتوی کردی۔ پرویزمشرف کےوکیل اختر شاہ ایڈووکیٹ پیر کو کیس کی سماعت روکنے کے حوالے سے اپنے دلائل دینگے۔