Tag: ghee and oil

  • مردہ جانوروں کی ہڈیوں سے تیار گھی اور تیل پکڑا گیا

    مردہ جانوروں کی ہڈیوں سے تیار گھی اور تیل پکڑا گیا

    کراچی: سندھ کے شہر پنوں عاقل میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں سے تیار گھی اور تیل پکڑا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی سکھر نے پنوں عاقل میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں سے گھی اور تیل بنانے والوں کے خلاف آپریشن کیا ہے، جس میں بہت سارا تیل پکڑا گیا۔

    یہ آپریشن ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین کی ہدایت پر کیا گیا، جس میں سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے متعدد ڈرموں میں موجود مضر صحت گھی اور تیل ضائع کر دیا۔

    ڈائریکٹر جنرل آغا فخر حسین نے کہا کہ مردہ جانوروں کی ہڈیوں سے گھی اور تیل بنانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے، سندھ فوڈ اتھارٹی کھانے پینے کی اشیا میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کر رہی ہے۔

  • گھی اور تیل کی قیمتوں میں کمی کے اعلانات ہوائی نکلے

    گھی اور تیل کی قیمتوں میں کمی کے اعلانات ہوائی نکلے

    مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے اچھی خبر صرف خبر ہی رہی، یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کا گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی صرف احکامات تک محدود ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور تیل کی قیمتوں میں کمی کے اعلانات ہوائی نکلے۔ مہنگائی کے ستائے عوام ریلیف سے تاحال محروم ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ لوگ پرانی قیمت پر تیل اور گھی خریدنے پر مجبور ہیں، کہتے ہیں اسٹورز پر قیمتوں میں کمی کے فیصلے پرعمل نہیں کیا جا رہا۔

    شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت نے قیمتوں میں کمی کا اعلان تو کردیا لیکن اس پر عمل کون کرائے گا؟ لہٰذا متعلقہ حکام فوری نوٹس لے کر اقدامات کریں۔

    واضح رہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز حکام نے کوکنگ آئل 76 روپے تک فی لیٹر سستا اور گھی کی فی کلو قیمت میں 69 روپے تک کمی کرنے کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے احکامات بھی جاری کیے تھے۔

  • گھی اور تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان

    گھی اور تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان

    اسلام آباد : حکومت پاکستان نے گھی اور خوردنی تیل کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز میں فوری طور پر کیا جائے گا۔

    اس حوالے سے ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور خوردنی تیل کی قیمت میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔

    محکمہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق درجہ اوّل بناسپتی کی قیمت میں 34 روپے فی کلو کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد درجہ اوّل گھی 519سے کم کرکے 485 روپے کلو ہوگیا ہے۔

    اس کے علاوہ درجہ اوّل کوکنگ آئل ایک لیٹر کی قیمت میں 36روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد درجہ اوّل خوردنی تیل526 سے کم کرکے 490 روپے لیٹرکردیا گیا ہے۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ درجہ اوّل گھی پریمیم برانڈ گھی کی قیمت میں39روپے فی کلو کمی کی گئی جس کے بعد پریمیم برانڈ گھی کی قیمت524سے کم ہوکر485روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

    ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق ریلیف پیکج کے تحت آٹا، چینی، گھی پر دستیاب خصوصی سبسڈی میں بھی توسیع کی گئی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔