Tag: Ghost

  • ننھے پوتے نے اپنی دادی کی روح دیکھ لی ؟ ویڈیو دیکھیں

    ننھے پوتے نے اپنی دادی کی روح دیکھ لی ؟ ویڈیو دیکھیں

    وہ کون ہے؟ بیڈ روم میں بچے کی پراسرار توجہ دیکھ کر باپ بوکھلا گیا، جی ہاں سوشل میڈیا پر ایک خوفناک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

    اس ویڈیو میں ایک ننھا سا بچہ اپنی مردہ دادی کی روح کو سامنے دیکھ کر اسے اشارے کررہا ہے، بچہ اپنے باپ سے پوچھتا ہے کہ وہ کون ہے؟ لیکن اس کا باپ نہیں سمجھ پاتا۔

    حال ہی میں سوشل میڈیا وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک سو سالہ بچے کو اپنی مردہ دادی کے آسیب کو دیکھ کر خوشی سے کھلکھلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 30سالہ جیمی بونٹ رات کے وقت اپنے دو سالہ بیٹے لوکی بونٹ کے ساتھ بستر پر لیٹے ہوئے تھے کہ بچے نے اچانک لیمپ شیڈ کی طرف اشارہ کرنا شروع کردیا۔

    بچہ پہلے حیران ہوا اور پھر اس نے اچانک زور زور سے ہنسنا شروع کر دیا، بچہ کمرے کے ایک خالی کونے کی جانب ہاتھ ہلا کر ہنس رہا تھا۔ بچہ پوچھتا ہے کہ وہ کون ہے؟ لیکن اس کا باپ اس کی بات نہیں سمجھ پاتا۔

    30سالہ جیمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اس کے بیٹے نے شاید اپنی مردہ دادی ازابیل میتھرز کو دیکھا تھا جو رواں سال کے آغاز میں87 سال کی عمر میں کینسر سے لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی تھیں۔

    سکاٹ لینڈ کے رہائشی جیمی نے کہا یہ بات واضح ہے کہ بچہ کونے میں کسی کی طرف اشارہ کر کے اسے ہیلو کہہ رہا تھا مجھے یقین ہے کہ وہ کسی کو ہیلو نہیں کہے گا جب تک کہ وہ کوئی قریبی نہ ہو۔

    جس طرح لوکی مسکرا رہا تھا اور ہاتھ لہرا رہا تھا ہم صرف ایک ہی شخصیت کے بارے میں سوچ سکتے ہیں اور وہ ہیں اس کی دادی جن کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے اور وہ ان کے قریب بھی تھا۔

    بچے کے والد نے کہا کہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ میں پہلے روحانی چیزوں پر یقین رکھتا تھا لیکن میرے عقائد میں تھوڑا سا بدلاؤ آگیا ہے۔

  • ٹک ٹاکر خاتون کی ویڈیو میں اچانک "بھوت” آگیا، خوفناک منظر

    ٹک ٹاکر خاتون کی ویڈیو میں اچانک "بھوت” آگیا، خوفناک منظر

    آج کل انٹرنیٹ پر عجیب و غریب اور کبھی کبھی بالکل دل دہلا دینے والے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں کچھ تو ویڈیو ایڈیٹنگ کا کمال ہوتے ہیں اور کچھ حقیقیت سے اتنے قریب ہوتے ہیں کہ انہیں جھٹلایا نہیں جاسکتا۔

    ایک ایسا ہی معاملہ ایک ٹک ٹاکر خاتون کے ساتھ پیش آیا ہے، ایسمیرالڈا نامی ایک خاتون جو ٹک ٹاک پر ونڈر وومن11 کے نام سے جاتی ہے۔

    خاتون نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ صوفے پر موجود ہے لیکن اس کے ساتھ بیٹھی ایک خوفناک سیاہ شخصیت بھی دکھائی دے رہی ہے۔

    مذکورہ خاتون اس وقت گھر میں اکیلی تھی، اس پورے واقعے کی تصاویر اور ویڈیو نے صارفین کو حیران اور خوفزدہ کردیا ہے ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

    یہ منظر اسے اپنے سامنے رکھے ہوئے ٹی وی پر دکھائی دیا جو اس وقت بند تھا اور ٹی وی کی اسکرین پر سیاہ رنگ کا سایہ ساتھ ہی موجود تھا۔

    پہلے تو خاتون اسے دیکھ کر خوفزدہ ہوئی اور پھر خود پر قابو رکھتے ہوئے پہلے اپنے کیمرے کو بائیں اور پھر دائیں طرف کیا تاکہ یہ ظاہر کیا جاسکے کہ وہ گھر میں اکیلی ہے، پھر اس نے کیمرہ اپنے ٹیلی ویژن کی طرف موڑ دیا۔

    ایسمیرالڈا کا کہنا تھا کہ عکاسی سے پتہ چلتا ہے کہ میرے ساتھ ایک پورا شخص بیٹھا ہوا ہے، جو ایک سائے کی صورت میں ہے۔

    مذکورہ ویڈیو پر صارفین کی جانب سے کمنٹس میں مختلف ردعمل کا اظہار کیا گیا جب کہ کچھ لوگوں نے اس ویڈیو کو ایڈٹ شدہ کہا تو کسی نے اس کو واقعی بھوت قرار دیا اور اس کا موازنہ ہارر فلم "دی رنگ” کے ایک کردار سے کیا۔

  • کچن میں لگے کیمرے نے آنجہانی بیٹے کی روح کی تصویرماں کو میسج کردی

    کچن میں لگے کیمرے نے آنجہانی بیٹے کی روح کی تصویرماں کو میسج کردی

    بیٹے سے جدائی کا صدمہ سہنے والی ماں پر اس وقت حیرتوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے جب اس کے گھرمیں لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے اس کے  مردہ بیٹے کی شباہت والے سائے کی تصویر کھینچ لی۔

    تفصیلات کے مطابق دو بچوں کی ماں ، 57 سالہ  جینیفر ہوج کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنی 21 سالہ بیٹی کے ہمراہ بستر میں لیٹی ٹی وی دیکھ رہی تھیں ، کہ انہیں ایک میسج موصول ہوا کہ گھر کے داخلی راستے پر کسی کودیکھا گیا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ ان کے گھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں سنسر لگے ہوئے ہیں اور وہ معمولی سے معمولی حرکت یا آوازکو بھی ریکارڈ کرکے ان کے فون پر میسج بھیج دیتے ہیں۔

    ایسا ہی ایک میسج ایک ہفتہ قبل انہوں نے اپنے فون پر موصول ہوا جب وہ ٹی وی دیکھنے میں مشغول تھیں۔ تصویر کھولی تو اس میں ایک مرد کی دھندلی شبیہہ تھی۔ وہی داڑھی ،وہی قد قامت اور سب کچھ بالکل ویسا ہی جیسا کہ ان کے بیٹے روبی کا تھا ، جو کہ دو سال قبل منشیات کی اوور ڈوز کے سبب موت کے منہ میں چلا گیا تھا۔

    مسز ہوج کا کہنا ہے کہ  وہ ابھی تک حیرت زدہ ہیں اور کچھ گھبرائی ہوئی بھی ہیں کہ یہ انہوں نے کیا دیکھ لیا ہے ، لیکن انہیں اس واقعے سے اطمینان بھی ہوا ہے کہ ان کا بیٹا جہاں ہے وہاں سکون سے ہے۔

    خاتون نے مزید بتایا کہ وہ بس سونے ہی والی تھیں ، جب یہ میسج انہیں موصول ہوا۔ ان کی بیٹی نے یہ میسج دیکھا اور کہا کہ ماں ! کچن میں کوئی ہے اور اس کے بعد وہ چلائی کہ اوہ خدایا ! یہ تو روبی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیٹی کے کہنے پر جب میں نے دیکھا تو وہ واقعی روبی جیسا ہی تھا ۔

    خاتون نے بتایا کہ روبی ان کا بیٹا تھا  جو کہ 23 سال کی عمر ڈرگ اوور ڈوز کے سبب  29 نومبر 2016 کو موت کے منہ میں چلا گیا تھا۔ انہوں نے بتا یا کہ وہ ایک مہربان اور خیال کرنے والا انسان تھا ۔ اس نے اپنے آخری دنوں میں منشیات سے چھٹکارے کی بھی کوشش کی اور ساتھ ہی وہ ایسے لوگوں کی مدد کرنے کے لیے بھی کام کررہا تھا۔

  • بچی کی گڑیا کے قریب پراسرار روشنی، ویڈیو وائرل

    بچی کی گڑیا کے قریب پراسرار روشنی، ویڈیو وائرل

    لندن: انگلینڈ کے مشرقی علاقے میں انتہائی خوفناک واقعہ اُس وقت پیش آیا کہ جب رات گئے بیٹی کے بستر کے قریب والد نے پراسرار شے دیکھی اور پھر وہ خوف کی وجہ سے کچھ نہ کر سکا۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے مشرقی علاقے نارتھ امبر لینڈ میں والد نے بیٹی کے بستر کے قریب اندھیرے میں پراسرار سفید رنگ کی روشنی دیکھی تو وہ انتہائی خوفزدہ ہوگیا۔

    والد کا کہنا ہے کہ اُن کی 13 ماہ کی ایلا نامی صاحبزادی اطمینان کے ساتھ اپنے بستر پر سو رہی تھی کہ اچانک انہیں دوسرے کمرے میں کچھ عجیب و غریب حرکت ہوتی محسوس ہوئی۔

    دیکھیں: قبرستان کا بھوت کیمرے کی آنکھ میں قید

    اُن کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے کمرے میں بیٹھے ہوئے مانیٹرنگ کیمرہ کھولا تو بیٹی کے بستر کے قریب سفید رنگ کی پراسرار لائٹ یا مخلوق موجود تھی جسے دیکھ کر میرے رونگٹے کھڑے ہوگئے۔

    اکتیس سالہ کرونیکل نامی والد کا کہنا تھا کہ پہلے تو میں اُسے دیکھتا رہا مگر جب بیٹی کے قریب جانے کی کوشش کی تو میرے قدم زمین سے نہیں اٹھ سکے۔ والد کا کہنا ہے کہ وہ جو کچھ بھی تھا بہت عجیب تھا، منظر کیمرے میں محفوظ ہوا اور اگلے روز میں نے جاکر وہاں دیکھا تو اُس مقام پر بیٹی کی گڑیا موجود تھی۔

    یہ بھی دیکھیں: اسپتال میں اسٹریچر گھسیٹنے والا بھوت

    کرونیکل کہتے ہیں کہ رات کے وقت مجھے ایک موقع پر ایسا بھی محسوس ہوا جیسے اُس سفید لائٹ یا شہہ نے میری بچی کو بستر سے نیچے پھینک دیا اور وہاں پر گڑیا آکر لیٹ گئی۔

    والدہ اسٹیفن جو بچی کے ساتھ کمرے میں سو رہی تھیں انہوں نے اپنے شوہر سے واقعہ سننے کے بعد پہلے تو اُسے مذاق سمجھا اور پھر جب اپنی آنکھوں سے ویڈیو دیکھی تو خوفزدہ رہ گئیں۔

  • قدیم محل کا بھوت اسی کا گارڈ نکلا

    قدیم محل کا بھوت اسی کا گارڈ نکلا

    انگلینڈ کے ایک قصبے میں واقع قدیم محل میں موجود بھوت کا معمہ حل ہوگیا۔ بھوت سمجھا جانے والا ہیولہ محل کا سیکیورٹی گارڈ نکلا۔

    پینٹن نامی قصبے میں واقع اولڈ وے مینشن میں بھوت کی موجودگی اس وقت سامنے آئی جب ایک خاتون نے وہاں کی ایک تصویر اتاری۔

    تصویر ان کے بیٹے کی تھی جو مینشن کے سامنے سائیکل چلا رہا تھا، تاہم اس تصویر میں کوئی اور بھی موجود تھا۔

    تصویر میں محل کے فرسٹ فلور پر موجود بالکونی میں کوئی کھڑا ہوا دکھائی دے رہا تھا جس نے سیاہ کوٹ زیب تن کر رکھا تھا۔

    خاتون یہ تصویر دیکھ کر نہایت خوفزدہ ہوگئیں۔ انہوں نے اس تصویر کو انٹرنیٹ پر اپلوڈ کردیا جس کے بعد پریشان اور خوفزدہ لوگ اس پر کمنٹس کرنے لگے۔

    تھوڑے ہی دن بعد محل میں تعینات سیکیورٹی گارڈ نے یہ بتا کر لوگوں کو حیران کردیا کہ کھڑکی پر کھڑی پراسرار شخصیت کوئی اور نہیں بلکہ وہ خود ہے۔

    گو کہ لوگوں نے اس بات پر یقین نہیں کیا تاہم دیگر سیکیورٹی گارڈز نے بھی اپنے ساتھی کی بات کی تصدیق کی۔

    انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ کئی سال سے اس محل کی سیکیورٹی پر معمور ہیں اور اب تک کوئی بھی حیران کن بات سامنے نہیں آئی۔ ’اگر یہاں بھوت ہوتے تو اتنے سال میں ہمارا ان سے ٹکراؤ ضرور ہوتا‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • قبرستان کا بھوت کیمرے کی آنکھ میں قید

    قبرستان کا بھوت کیمرے کی آنکھ میں قید

    لیور پول: انگلینڈ کے شہر لیور پول میں سینٹ جیمز قبرستان میں کیمرے نے ایک پراسرار سایے کو اپنے اندر قید کرلیا۔

    لیور پول کا یہ قبرستان 58 ہزار افراد کی آخری آرام گاہ ہے۔

    چند دن قبل قبرستان میں ریکارڈ کی جانے والی ایک ویڈیو کو بعد میں دیکھا گیا تو اس میں کسی پراسرار سایے کے عکس بند ہونے کا بھی انکشاف ہوا۔ یہ سایہ ہوا میں تیرتا ہوا دکھائی دے رہا تھا۔

    اس قبرستان کے قریب رہنے والے افراد کا کہنا ہے کہ یہاں پر سایوں کی موجودگی کوئی نئی بات نہیں، انہوں نے اس سے قبل بھی اکثر و بیشتر یہاں پراسرار سایوں کو حرکت کرتے دیکھا ہے اور اکثر یہاں سے نامانوس سی آوازیں بھی سنائی دیتی ہیں۔

    مزید پڑھیں: چاندنی رات میں باغ میں پراسرار سایہ

    داراصل اس قبرستان میں کئی نامور اور منفرد شخصیات دفن ہیں جن میں سے کچھ یہاں پر کم از کم 2 سو سال قبل آسودہ خاک کی گئیں۔

    قبرستان کی ویب سائٹ پر دی گئی اس کی تاریخ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 1829 میں پھیلنے والی ہیضے کی عظیم وبا کے دوران مرنے والے بچے بھی یہاں دفن ہیں۔

    یہ وبا نہایت وسیع پیمانے پر پھیلی تھی جو 1851 تک جاری رہی اور اس دوران اس نے ہزاروں بچوں کو موت کے گھاٹ اتارا۔

    اسی طرح 1905 میں لڑی جانے والے ٹرافالگر جنگ میں مارے جانے والے ایک امریکی سینیٹر بھی یہاں دفن ہیں۔

    ایک اور قبر میں کچھ عرصہ قبل کچھ لٹیروں نے توڑ پھوڑ کی جس کے بعد سے قبر میں دفن خاتون کی روح اب ہر روز رات کو اپنے مدفن سے باہر نکل ادھر ادھر گھومتی دکھائی دیتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ملائیشیا میں سڑک پر پراسرار مخلوق کا قبضہ

    ملائیشیا میں سڑک پر پراسرار مخلوق کا قبضہ

    کوالالمپور: ملائیشیا میں ایک خوفناک فوٹیج نے سب کے دل دہلا دیے جس میں ایک سڑک پر کوئی پراسرار مخلوق بیٹھی نظر آرہی ہے۔

    یہ فوٹیج دارالحکومت کوالالمپور کی ہے جو گاڑی میں نصب ڈیش کیم کی ہے۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چلتی گاڑی کے سامنے سڑک پر اچانک کسی کا ہیولہ نمودار ہوا جو سڑک پر آرام سے بیٹھا تھا۔

    اسے دیکھتے ہی ڈرائیور اور گاڑی میں بیٹھے مسافر نہایت خوفزدہ ہوگئے۔ تاہم ڈرائیور نے نہایت دانشمندانہ فیصلہ کرتے ہوئے گاڑی کو موڑا اور واپسی کے لیے روانہ ہوگیا۔

    بعد ازاں جب اس ویڈیو کو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کیا گیا تو کئی افراد نے تصدیق کی کہ مذکورہ سڑک پر وہ بھی اس پراسرار ہیولے کو دیکھ چکے ہیں۔

    کچھ افراد نے دعویٰ کیا کہ یہ دراصل ڈاکوؤں کا گروہ ہے جو اس طرح ڈرائیورز کو خوفزدہ کرتے ہیں۔ جیسے ہی کوئی ڈرائیور تجسس کے مارے قریب جاتا ہے، قریب میں چھپے ڈاکو باہر نکل آتے ہیں اور ڈرائیور کو لوٹ لیتے ہیں۔

    لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ پراسرار مخلوق واقعی کوئی حیثیت رکھتی ہے، یا یہ کوئی انسان ہے جو اس طرح بہروپ بھرتا ہے، بہرحال رات کے وقت سنسان سڑک پر اس ہیولے کو دیکھنا نہایت خوفناک تجربہ ہے۔

    ویڈیو بشکریہ: ڈیلی میل آن لائن


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اسپتال میں اسٹریچر گھسیٹنے والا بھوت

    اسپتال میں اسٹریچر گھسیٹنے والا بھوت

    جنوبی امریکی ملک ارجنٹینا کے ایک اسپتال سے ایک غیر معمولی اور کسی حد تک خوفزدہ کردینے والی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک اسٹریچر خود بخود حرکت کرتا نظر آرہا ہے۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ویران جگہ پر رکھا ہوا اسٹریچر خود بخود آگے پیچھے حرکت کرنا شروع کردیتا ہے حالانکہ وہاں اسے حرکت دینے والا کوئی موجود نہیں ہے۔ تھوڑی دیر بعد اسٹریچر قریب موجود کیاری میں گر پڑتا ہے۔

    لوگوں نے اس فوٹیج کو دیکھ کر شدید خوف کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جس تیزی سے اسٹریچر حرکت کر رہا ہے وہ تیزی ہوا کی وجہ سے نہیں ہوسکتی۔ یقیناً یہ کسی غیر مرئی مخلوق کی حرکت ہے، گویا مذکورہ اسپتال میں کچھ پراسرار مخلوقات موجود ہیں۔

    تاہم کچھ لوگوں نے یہ بھی کہا کہ ہو سکتا ہے کسی نے مذاق کیا ہو۔ ممکن ہے اسٹریچر کے پہیوں پر باریک رسیاں باندھ کر اسے کھینچا گیا ہو اور رسیاں اور کھینچنے والا کیمرے میں دکھائی نہ دے رہے ہوں۔

    مزید پڑھیں: چاندنی رات میں باغ میں چہل قدمی کرنے والا کون تھا؟

    اب اصل بات جو بھی ہو، اس فوٹیج نے عام لوگوں اور خاص طور پر اسپتال میں جانے اور کام کرنے والے افراد کو ضرور خوفزدہ کردیا ہے۔