Tag: Ghotki accident

  • وفاقی وزیرریلوے کو گھوٹکی حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ آج پیش کی جائے گی

    وفاقی وزیرریلوے کو گھوٹکی حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ آج پیش کی جائے گی

    لاہور : وفاقی وزیرریلوے اعظم خان سواتی کوگھوٹکی حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ آج پیش کی جائے گی، جس کے بعد ریلوے سفرمحفوظ بنانے اور سسٹم کی بہتری کیلئے اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرریلوے اعظم خان سواتی نے ریلوےہیڈکوارٹرزمیں اہم اجلاس طلب کرلیا ، جس میں وفاقی وزیرریلوےکوگھوٹکی حادثےکی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

    اجلاس میں ریلوےسفرمحفوظ بنانےاورسسٹم کی بہتری کیلئےاہم فیصلےکیےجانےکاامکان ہے جبکہ وزیر ریلوے آج دن 2بجے پریس کانفرنس میں فیصلوں  سے آگاہ کریں گے۔

    گذشتہ روز وزیرریلوےاعظم سواتی نے اےآروائی نیوزسےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ 30سال کی حکومتیں،ریلوےافسران،ہم سب حادثے کے ذمہ دار ہیں، ریلوے افسران کی حادثہ تحقیقات پراعتمادنہیں۔

    وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ حادثے کی تحقیقات نجی شعبے سےکرواؤں گا، ملت ایکسپریس کراچی سےچلی توبوگیوں کی کپلنک کامسئلہ تھا، اس ٹریک کی عمر30 سال تھی لیکن اب50سال ہوگئےہیں۔

    اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ریلوےکی انکوائری ریلوےافسرہی کرےگاتوپھراس کانتیجہ کیاہوگا، ریلوے کرپشن،بدانتظامی اورگروپنگ کی وجہ سےتباہ ہوئی، سکھر ڈویژن کا یہ ٹریک خطرناک ہے۔

    انھوں نے مزید کہا تھا کہ ڈی ایس سکھرکےدماغی توازن درست نہ ہونےکی رپورٹ کی مذمت کرتاہوں، ایف جی آئی آرکی رپورٹ بنانےوالےافسرسےبھی پوچھ گچھ ہوگی، ڈی ایس سکھرطارق لطیف ریلوے کا سب سے بہترین افسر ہے۔

  • گھوٹکی ٹرین حادثہ ،  ٹرین آپریشن بری طرح متاثر

    گھوٹکی ٹرین حادثہ ، ٹرین آپریشن بری طرح متاثر

    کراچی : گھوٹکی حادثے کے بعد ٹرین آپریشن تعطل کا شکار ہے ، کراچی سےاندرون ملک جانے والی 14ٹرینوں کی روانگی منسوخ کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق گھوٹکی ٹرین حادثہ کے باعث ٹرین آپریشن بری طرح متاثر ہے ، کراچی سےاندرون ملک جانے والی 14ٹرینوں کی روانگی جبکہ پشاور سے لاہور اور راولپنڈی سے کراچی آنے والی 8 ٹرینوں کی روانگی منسوخ کردی گئی۔

    پشاور سےکراچی آنے والی خیبر میل، راولپنڈی سے گرین لائن ، لاہورسے پاک بزنس ایکسپریس ، کراچی ایکسپریس ، قراقرم ایکسپریس، جناح ایکسپریس اور سرگودھا سے ملت ایکسپریس منسوخ کی گئی۔

    ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کی منسوخی تکنیکی بنیادوں پرصرف آج کےلئےکی گئی ہے ، کنفرم ٹکٹ رکھنے والے مسافروں کو 100 فیصد ری فنڈکیا جائے گا جبکہ ٹکٹ کرانے والے مسافرریزرویشن آفس سے ری فنڈ لیں۔

    ٹرینوں کی منسوخی کی وجہ سےریلوےکوکروڑوں کانقصان ہوا جبکہ ٹرینوں کی اچانک منسوخی کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

    یاد رہے ملت ایکسپریس اورسرسید ایکسپریس کے درمیان تصادم کا خوفناک واقعہ پیش آیا ، جس میں 62 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ حادثے کاشکارٹرین کاانجن اوربوگیاں ٹریک سےہٹادی گئیں، ضروری مرمت کے بعد ر یلوے ٹریک ٹرینوں کی آمدورفت کیلئے کھول  دیا جائے گا۔