Tag: ghotki blast

  • بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی الٹ گئی، ایک اہلکار جاں بحق، چار زخمی

    بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی الٹ گئی، ایک اہلکار جاں بحق، چار زخمی

    گھوٹکی : سکھر بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثہ میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے، مذکورہ ٹیم رینجرز گاڑی پر دھماکے کے بعد گھوٹکی آرہی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں سکھربم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے، تیز رفتاری کے باعث گاڑی قلابازیاں کھاتی ہوئی دور جاگری جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا جبکہ چار کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم کچھ دیر پہلے رینجرز کی گاڑی پر دھماکے کے بعد ریسکیو کیلئے گھوٹکی آرہی تھی کہ خود حادثے کا شکار ہوگئی اور ایک اہلکار جان سے گیا، ایس ایس پی اسپیشل برانچ منصور مغل نے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔

    علاوہ ازیں گھوٹکی میں رینجرز گاڑی پرحملے کے بعد رکن قومی اسمبلی سردار محمد بخش مہر اسپتال پہنچ گئے، سردار محمد بخش مہرنے زخمیوں کی عیادت اور رینجرز کے اعلی افسران سے ملاقات کرکے تفصیلات حاصل کیں۔

    گھوٹکی : رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا، رینجرز اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ کچھ دیر قبل سندھ کے شہر گھوٹکی میں رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں رینجرز اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    گھوٹکی کے علاقے گھوٹا مارکیٹ کے قریب رینجرز کی گاڑی کھڑی تھی کہ اچانک زوردار دھماکا ہوا جس کے باعث ہر طرف افراتفری پھیل گئی۔

  • گھوٹکی:  بم دھماکہ، 15 سالہ لڑکا جاں بحق

    گھوٹکی: بم دھماکہ، 15 سالہ لڑکا جاں بحق

    گھوٹکی : نواحی گاؤں میں بم دھماکہ سے ایک  15 سالہ لڑکا جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

    گھوٹکی کا علاقہ صیفل کولاچی اس وقت دھماکے کی آواز سے گونج اٹھا، جب دو بھائی دستی بم کو بال سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ اچانک بم دھماکہ ہوگیا۔

    جس کے نتیجے میں پندرہ سالہ فدا حسین موقعے پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکا بھائی وکیل احمد شدید زخمی ہوا، جسے بروقت اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں سے طبی امداد کے بعد زخمی کو تشویشناک حالت میں سکھر اسپتال منتقل کردیا گیا، دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پولیس کی ٹیمیں جائے واقع پر پہنچ گئیں۔

    پولیس کے مطابق دونوں بھائی نامعلوم مقام سے ملنے والے ایک دستی بم کو بال سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوگیا، جسکی آواز علاقے میں سنی گئی۔