Tag: ghotki operation

  • گھوٹکی: ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن آخری مرحلےمیں داخل

    گھوٹکی: ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن آخری مرحلےمیں داخل ہوگیا ہے، رینجرز نے کچے کا علاقہ شرپسندوں سے کلئیر کرالیا۔

    ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں پولیس کی ناکامی کے بعد رینجرز میدان میں اتری، رینجرز نے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر مارٹر گولے برسائے، جس سےشر پسندوں کے ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

    رینجرز جوانوں نے پیش قدمی کرتے ہوئے گھنے جنگلات کا کنٹرول حاصل کرلیا اور چوکیاں قائم کرکے جرائم پیشہ عناصر کی پناہ گاہوں کو جلا دیا۔

    رینجرز نے بکتر بندگاڑیوں پر گشت شروع کردیا، اب علاقے میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

  • گھوٹکی: کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن جاری

    گھوٹکی: کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن جاری

    گھوٹکی: رونتی کے کچے میں ڈاکوں کے خلاف گذشتہ ایک ماہ سے جاری پولیس آپریشن کی کمانڈ شھباز رینجرز نے سنبھال لی،  رینجرز نے پہلے روز اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ڈاکوں کے اہم اور محفوظ پناہ گاہوں کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے قبضہ کرلیا ہے جبکہ رینجرز کی جانب سے ڈاکوں کے ٹھکانوں پر مارٹر گولوں سے بمباری جاری ہے۔

    گھوٹکی میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن کی کمانڈ شہباز رینجرز کے حوالے کرنے کے بعد رونتی کے کچے میں رینجرز کے جوانوں نے اہم پیش قدمی کرتے ہوئے ڈاکو سلطو شر،چھوٹو بکھرانی،گڈو شر اور ان کے ساتھیوں کے اہم ٹھکانوں پر مارٹر بموں سے حملے کئے گئے۔

    جس کے بعد رینجرز نے ڈاکو سچلو شر،شیرو شر،ملاں شر کی کمین گاہوں اور گھروں پر قبضہ کرکے علاقے کو کلیئر کیا گیا، جہاں پر رینجرز نے چوکیاں قائم کرلی ہیں۔

    دوسری جانب شہباز رینجرز کے سیکٹر کمانڈر کرنل عبدالغفار کی قیادت میں جاری آپریشن میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈاکوں کے خلاف اہم کامیابی حاصل کرلی ہے اور علاقے میں موجود ڈاکوؤں کا گھیرا تنگ کرلیا ہے۔

    جس سے کسی بھی وقت مزید کامیابی حاصل ہوسکتی ہے۔

    رونتی کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف گھوٹکی پولیس کی جانب سے ایک ماہ قبل آپریشن شروع کیا گیا تھا، آپریشن میں گھوٹکی کے علاوہ دیگر اطلاع کی پولیس بھی حصہ لے رہی تھی، مسلسل ایک ماہ کی لڑائی کے دوران پولیس کو کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں ہوسکی تھی۔

    پولیس نے چھ سے زائد ڈاکوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔