Tag: ghotki

  • رحیم یارخان:  پولیس کی خطرناک ڈاکوؤں کیخلاف کارروائی

    رحیم یارخان: پولیس کی خطرناک ڈاکوؤں کیخلاف کارروائی

    رحیم یارخان: سندھ اور پنجاب کے سرحدی علاقے کچے میں فورسز کا آپریشن جاری ہے, ڈاکو سلطو شر نے علاقے میں سانحہ پشاور کے چودہ ملزمان کو پناہ دے رکھی ہے، دہشت گرد اینٹی ایئرکرافٹ گنوں اور جدید ہتھیاروں سے سخت مزاحمت کررہے ہیں۔

    سندھ اور پنجاب کے سرحدی علاقے میں ڈاکو سلطو شر اور چھوٹو بکھرانی کے گینگ کیخلاف پولیس کا آپریشن جاری ہے، ایس ایس پی گھوٹکی ثاقب سلطان نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ جنگلات میں سانحہ پشاور کے دہشت گرد پناہ لئے ہوئے ہیں اور جرائم پیشہ افراد کو بی ایل اے کی معاونت بھی حاصل ہے۔

    ایس ایس پی ثاقب سلطان کے مطابق دہشت گرد اینٹی ایئر کرافٹ گن ، مائنز اور دیگر جدید اسلحے سے لیس ہیں، کچے کےعلاقے میں دو ہفتوں سے جاری آپریشن میں پولیس دہشت گردوں کےخلاف کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں کر پائی۔

    سندھ اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی میں پندرہ دہشت گردہلاک اورایک پولیس افسر بھی شہید ہوا ہے۔

    رحیم یارخان اور گھوٹکی کے سرحدی علاقےمیں سندھ اور پنجاب پولیس کی آٹھویں روز مشترکہ کارروائی جاری ہے، جس میں ایک افسر شہید چودہ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

    رحیم یارخان کے ڈی پی اوسہیل ظفرچٹھہ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد جدید اسلحہ کا استعمال کررہے ہیں اور ان سے مقابلے میں فوج اور رینجرز کی معاونت حاصل رہی ہے، پولیس نے ملزمان کی مضبوط پناہ گاہ کا گھیراؤ کر رکھا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آپریشن کی کامیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔

  • ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پرحملہ، 7اہلکار اغوا

    ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پرحملہ، 7اہلکار اغوا

    گھوٹکی: کچے کے علاقے میں ڈاکو پولیس چوکی پرحملہ کرکے سات پولیس اہلکاروں کو اغوا کرکے لئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب سندھ اور پنجاب کے سرحد کے درمیان واقع کچے کے علاقے میں ڈاکووٗں نے پولیس چوکی پرحملہ کیا اور ایک اے ایس آئی سمیت سات پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں کی جانب سے یہ کاروائی گھوٹکی اور رحیم یار خان کے درمیانی علاقے میں کی گئی اور اس میں 30 سے زائد ڈاکو شامل تھے۔

    سندھ اور پنجاب کی پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی بڑے پیمانے پرکاروائی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مشترکہ سرچ آُپریشن شروع کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ سندھ اور پنجاب کے سرحدی علاقے میں سرگرم کئی گروہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف کاروائیوں میں مصروف رہتے ہیں۔

  • گانا نہ سنانے پروڈیرے نے گلوکارکومارمارکرادھ موا کردیا

    گانا نہ سنانے پروڈیرے نے گلوکارکومارمارکرادھ موا کردیا

    گھوٹکی : وڈیرےنےپسند کا گانا نہ سنانےپرفوک گلوکارکومارمارکرادھ موا کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈہرکی کے نواحی گاؤں بیروٹا میں مقامی لوگ فنکار شعبان فقیرکو وڈیرے اشرف علی نےگاناسنانےاوطاق پربلایا۔

    شعبان فقیراکتارا اورچپڑی اٹھائے۔ فوک گانےگنگناتاپہنچ گیا کہ وڈیرا خوش ہوکرانعام دےگا۔ لیکن نشےمیں دھت وڈیرےنےتواسےامتحان میں ڈال دیا۔

    وڈیرے نے فوک گلوکارکونصرت فتح علی کی غزل فصلِ گل ہے بھرا ہے پیمانہ سنانے کی فرمائش کی، جس پر گلوکار نے کہا کہ سائیں مجھے یہ غزل یاد نہیں، آپ کچھ اورسن لو۔

    جس پر وڈیرا آپے سے باہر ہوگیا، شعبان فقیر چیختا چلاتا رہا لیکن وڈیرے اشرف علی نے ایک نہ سنی۔ ڈنڈوں مکوں اورلاتوں سےمارمارکرلہولہان کردیا۔

    سخت تشددسے شعبان فقیرکا بازو ٹوٹ گیا،بےدم ہوکرنیم بیہوش ہوا توباہر پھکوادیا گیا، ٹوٹی پھوٹی جھونپڑی میں پڑے شعبان فقیرکےپاس علاج کےلئےپھوٹی کوڑی بھی نہیں۔

    اسےیہ امید بھی نہیں کہ انصاف ملے گا۔ کراہتے ہوئےیہی اپیل کررہا ہے کہ بس علاج ہوجائے۔

  • گھوٹکی میں جرگے نے نوبیاہتا جوڑے کو’کاروکاری‘ قراردے دیا

    گھوٹکی میں جرگے نے نوبیاہتا جوڑے کو’کاروکاری‘ قراردے دیا

    گھوٹکی: ڈہرکی کے نواحی علاقے میں جرگے نے پسند کی شادی کرنے پرگیارویں جماعت کی طالبہ کو ونی قراردے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ڈھرکی کے نواحی گاؤں جان محمد بھگیو میں پیش آیا جہاں رستم خان بھگیو نے جرگے کی صدارت کرتے ہوئے پسند کی شادی کرنے پر جوڑے کو ’کاروکاری‘ قرار دے دیا۔

    گیارویں جماعت کی طالبہ نگینہ نے انتظار حسین سے پسند کی شادی کی تھی اورنکاح رجسٹر کرایا تھا۔

    جرگے نے اپنے فیصلے میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر بارہ لاکھ روپے جرمانہ اورایک بچی ونی کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔

    ذرائع کے مطابق جرگے کے حکم کی تکمیل نہ ہونے کی صورت میں انتظار حسین اورنگینہ کو قتل بھی کیا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے اس قسم کی کسی بھی نجی عدالت اور سزائے سنانے پر پابندی ہے جبکہ جیدعلماء کرام کی جانب سے کئی بارکاروکاری، ونی اور سوارا جیسی رسموں کو غیراسلامی اورغیرشرعی قرار دیا جاچکاہے۔

    انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی ملک میں اس نوعیت کے واقعات کے خلاف احتجا کرتی رہتی ہیں لیکن ملک کے دیہی علاقوں میں بالخصوص سندھ کے دیہی علاقوں میں حکومت کی جانب سے موثر حکمت عملی نہ اپنائے جانے کے باعث اس نوعیت کے واقعات عام ہیں۔

  • گھو ٹکی: پسند کی شادی، جرگے نے طالبہ کو کاری قرار دے دیا

    گھو ٹکی: پسند کی شادی، جرگے نے طالبہ کو کاری قرار دے دیا

    گھوٹکی : سندھ میں جرگے کا راج،قانون کہاں کھو گیا، غیرقانونی جرگے کا ظالمانہ فیصلہ،گھوٹکی میں پسند کی شادی  کرنے پر جرگے نے طالبہ کوکاری قرار دےدیا ، بچی ونی کرنے کا حکم، بارہ لاکھ روپے جرمانے کی سزا۔

    تفصیلات کے مطابق کھوٹکی میں جرگے نے گیارہویں جماعت کی طالبہ نگینہ کو پسند کی شادی کرنے کے جرم میں کاری قرار دے دیا۔

    جرگے کے فیصلے کے مطابق بارہ لاکھ روپے جرمانہ اور ایک بچی کو ونی کرنے کی سزا دی گئی ہے، اور جرمانے کی عدم ادائیگی پر جرگے نے قتل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

  • گھوٹکی: فائرنگ سے نجی اسکول کا استاد جاں بحق

    گھوٹکی: فائرنگ سے نجی اسکول کا استاد جاں بحق

    گھوٹکی: شہر کے گنجان آباد علاقے میں فائرنگ کاواقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں نجی اسکول کا استاد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھا۔

    تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے ایک نجی اسکول کے باہرموٹرسائیکل پرسوارتین نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔

    فائرنگ کے واقعات کے نتیجے میں اسکول کے استاد رشید اللہ تعظیم جاں بحق ہوگئے۔

    فائرنگ کے واقعے کے بعد اسکول کے طلبہ اور علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور اسکول کو عارضی طور پربند کردیا گیا۔

    پولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچ کرمقتول استاد کی میت کو اسپتال منتقل کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے تاحال مجرمان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

    گھوٹکی اسکول فائرنگ کے واقعہ کا مقدمہ پولیس کی یقین دہانی کے باوجود تاحال درج نہیں کیا گیا، قادر کی المناک موت پر لواحقین نے قومی شاہراہ پر دھرنا دیا ،جس کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔

    غم و الم کی تصویر بنے لواحقین نے ڈی ایس پی گھوٹکی کی یقین دہانی کرانے پر دھرنا ختم کردیا۔

    ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ اسکول کی اسمبلی ختم ہونے کے کچھ دیر بعد پیش آیا، فائرنگ کے وقت تمام طلباء کلاسز میں تھے، پولیس واقعے کو ذاتی دشمنی کا نتیجہ قرار دے رہی ہے۔

  • نوبیاہتا جوڑا تحفظ کیلئے سکھرپریس کلب پہنچ گیا

    نوبیاہتا جوڑا تحفظ کیلئے سکھرپریس کلب پہنچ گیا

    سکھر:گھوٹکی کے نو بیاہتا پر یمی جوڑے فرزانہ اور نظیر چا نڈیو نے تحفظ کی اپیل کردی،تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کا رہا ئشی نو بیاہتا پر یمی جوڑا تحفظ کے لئے سکھرپریس کلب پہنچ گیا ۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےنظیر چا نڈیو نے بتایا کہ میں اوراور فرزانہ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں ،اور گھروالوں کی مخالفت کی وجہ سے ہم نے سیشن کورٹ سکھر آکر کورٹ میرج کی۔

    نظیر چا نڈیو کا کہنا تھا کہ فرزانہ کے والد اور میرے سسر غلام عباس نےپسند کی شادی کرنے پر ہم پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے اور میرے گھرمیں داخل ہوکر وہاں مو جود مویشی اوردیگر سامان اپنے ساتھ لے گئے اور اب ہمیں جان سے ما رنے کی دھکمیاں دے رہے ہیں۔

    نو بیاہتا پر یمی جوڑےفرزانہ اور نظیر چا نڈیو نے اعلیٰ حکام سے انہیں تحفظ فراہم کر نے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدارا ہماری جان بچائی جائے۔

  • وزیرستان میں شہید ہونیوالے فوجی حوالدارکی نمازِجنازہ وتدفین

    وزیرستان میں شہید ہونیوالے فوجی حوالدارکی نمازِجنازہ وتدفین

    گھوٹکی :وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران شدت پسندوں سے لڑائی میں شہید ہونے والے گھوٹکی کے رہائشی حوالدار محمد سلطان کولاچی کی تدفین اعلیٰ فوجی اعزاز کے ساتھ گھوٹکی کے آبائی قبرستان میں کی گئی۔

    شہید فوجی حوالدار محمد سلطان کولاچی کی نماز جنازہ میں لیفٹیننٹ کرنل قاسم،کیپٹن خرم،کیپٹن عبدالرحمان سمیت حساس اداروں کے افسران فوجی جوانوں اور بڑی تعداد میں شھریوں نے شرکت کی۔

    اس موقع پر پنوعاقل چھاؤنی کے چاق و چوبند جوانوں کے دستے نے شہید اہلکار کو فوجی اعزاز اور سلامی پیش کی جبکہ صدر پاکستان،چیف آف آرمی اسٹاف،جی او سی16 ڈویژن پنوعاقل چھاؤنی کی جانب سے شہید جوان کی قبر پر پھول چڑھائے گئے۔

    وزیرستان میں شہید ہونے والا فوجی حوالدار محمد سلطان فوج کے حساس ادارے آئی ایس آئی میں تعینات تھا۔

  • پیپلزپارٹی کے سردارعلی گوہرکی ڈہرکی آمد، ممنوعہ اسلحے کاآزادانہ استعمال

    پیپلزپارٹی کے سردارعلی گوہرکی ڈہرکی آمد، ممنوعہ اسلحے کاآزادانہ استعمال

    گھوٹکی: پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی سردارعلی گوہرمہرکی آمد کے موقعے پران کے حامیوں کی جانب سے جدید اسلحے کی نمائش اورشدید فائرنگ کے باعث اہلیانِ ڈہرکی خوف میں مبتلا ہوگئے۔

    گھوٹکی کے حلقہ این اے دو سوپردہاندلیوں کی درخواست مسترد ہونے کی خوشی میں پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی سردارعلی گوہر مہر کے حامیوں نے پولیس کی موجودگی میں جدیداسحلے کی نمائش کرنے کے ساتھ شدید ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے استقبال کیا، پولیس اہلکار خوشی میں جھومتے رہے۔

    گھوٹکی ضلع کے پندرہ سے زائد تھانوں کی پولیس اہلکار اپنے نمبر بڑھانے کے خاطررکنِ قومی اسمبلی سردارعلی گوہرمہرکو پروٹوکول دیتے رہے مگرہوائی فائرنگ اورجدید اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کی ہمت تک نہیں کی جبکہ جلوس میں شریک کئی پولیس اہلکار رکن قومی اسمبلی کی گاڑی کے آگے جھومتے نظرآئے۔