اسلام آباد: پٹرول بم بنا کر جی ایچ کیو کے دروازے کی طرف پھینکنے والا میاں عاطف کی شناخت ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق 9 مئی کو جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملہ کرنے والے شر پسندوں کے ایک اور سرغنہ کی شناخت ہو گئی، پٹرول بم بنا کر جی ایچ کیو کے مرکزی دروازے کی طرف پھینکنے والا میاں عاطف محمود قریشی نکلا۔
میاں عاطف قریشی پی ٹی آئی کا نائب صدر راولپنڈی اور محلہ قریشیاں سیہام راولپنڈی کا رہائشی ہے۔
میاں عاطف محمود نے جی ایچ کیو حملے میں بھرپور انداز میں حصہ لیا، جسے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے، شر پسند سر غنہ میاں عاطف نے موقع پر پٹرول بم بنا کر جی ایچ کیو کے مرکزی دروازے کی طرف پھینکے۔
میاں عاطف نے ریاست مخالف نعرے بازی اور توڑ پھوڑ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا، فوجی املاک خصوصاََ جی ایچ کیو پر حملہ اور فوج مخالف نعرے بازی پر میاں عاطف محمود کے خلاف قانونی گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔
کراچی : پاک فوج نے سندھ کے شہروں کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے حامی بھرلی۔
اس حوالے سے سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کو وزارت داخلہ کی جانب سے خط موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا معاملہ جی ایچ کیو کے ساتھ اٹھایا ہے۔
وزارت داخلہ کے خط میں کہا گیا ہے کہ جی ایچ کیو نے کہا کہ الیکشن کے دوران اتنی بڑی تعداد میں تعیناتی ممکن نہیں اور پہلے درجے پرتعیناتی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق جی ایچ کیو پہلے ہی آگاہ کرچکا ہے کہ اتنی زیادہ تعداد میں حساس پولنگ اسٹیشنز پر اہلکاروں کی تعیناتی ممکن نہیں ہے۔
خط میں بتایا گیا ہے کہ جی ایچ کیو پہلے کہہ چکا ہے کہ انتخابی عملے اور سامان کیلئے سیکیورٹی کور کرنا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن500 حساس پولنگ اسٹیشنز کی نشاندہی کرے۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ500حساس پولنگ اسٹیشنز کے باہر رینجرز کی تعیناتی کی جاسکتی ہے جبکہ الیکشن کمیشن 4ہزار پولنگ اسٹیشنز حساس اور ایک ہزار پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دے چکا ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق جی ایچ کیو نے واضح طور پر جواب دیا ہے کہ صرف 5سو پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کیلئے رینجرز اہلکار فراہم کرسکتے ہیں۔
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد نے آج وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آج جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق بھی موجود تھے۔
ملاقات میں باہمی دل چسپی، علاقائی سیکورٹی اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال ہوا، زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔
امریکی نمائندہ خصوصی نے کہا کہ افغانستان میں فریقین کے درمیان جاری امن عمل میں پاکستان کی سنجیدہ اور غیر مشروط حمایت کے بغیر کام یابی ممکن نہ تھی۔
آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا امن اور علاقائی رابطوں کے لیے وژن واضح ہے، قومی طاقت کے تمام عناصر متحد ہو کر اس وژن کو حقیقت کی شکل دے رہے ہیں۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ اس وژن پر عمل کرتے ہوئے خطے میں دیرپا امن، ترقی اور استحکام کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد انٹرا افغان مذاکرات کے سلسلے میں آج اسلام آباد پہنچے تھے، اس دوران وہ سیاسی قیادتوں سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں افغان امن انٹرا ڈائیلاگ امور زیر غور آئیں گے۔
یاد رہے کہ بین الافغان مذاکرات کا آغاز چند دن قبل ہو گیا ہے، اس سلسلے میں دو دن قبل دوحا، قطر میں بین الافغان مذاکرات کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی تھی، قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کی دعوت پر شاہ محمود نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اس تقریب میں شرکت کی تھی۔
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ چھ ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا لازوال باب ہے، وہ دن جب محبت، قربانی اور بہادری کی داستانیں رقم ہوئیں، پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اگر جنگ تھوپی گئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق آج آرمی چیف جی ایچ کیو راولپنڈی میں فوجی اعزازات کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے، انھوں نے کہا دشمن کے ناپاک عزائم کو شکست دینے کے لیے ہم ہمہ وقت تیار ہیں۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا میری بہنوں اور بھائیوں کی توجہ ایک اور چیلنج کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں، یہ چیلنج ففتھ جنریشن یا ہائبرڈ وار کی صورت میں ہم پر مسلط کیا گیا ہے، اس چیلنج کا مقصد ملک اور افواجِ پاکستان کو بد نام کر کے انتشار پھیلانا ہے، لیکن ہم اس خطرے سے بخوبی آگاہ ہیں، قوم کے تعاون سے اس جنگ کو جیتنے میں بھی ہم ان شاء اللہ ضرور کامیاب رہیں گے۔
آرمی چیف نے متنبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر ہم کسی لچک کا مظاہرہ نہیں کریں گے، ہمیں نئے حاصل شدہ اسلحے کے انبار سے مرعوب نہیں کیا جا سکتا، نہ ہی ہم پر کوئی دھمکی اثر انداز ہو سکتی ہے، افواج پاکستان پوری قوت سے لیس، چوکنا اور باخبر ہیں، ہم دشمن کی کسی بھی حرکت کا فوری اور پوری قوت سے جواب دینے کو تیار ہیں، وقت ہمیں کئی بار آزما چکا، ہم ہر بار سرخرو ہوئے ہیں۔
انھوں نے کہا ہمسایہ ملک ہندوستان نے ہمیشہ کی طرح غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کر رکھا ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے خطے کو خطرات سے دوچار کیا، کوئی شک نہیں جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے، اس حوالے سے ہم کسی بھی یک طرفہ فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے۔
آرمی چیف نے اعزازات حاصل کرنے والے آفیسرز، جونئیر کمیشنڈ آفیسرز اور جوانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا آپ نے فرض کی ادائیگی کے دوران پاک فوج کی اعلیٰ روایت کو مقدم رکھا، آپ نے جس پیشہ ورانہ معیار کا ثبوت دیا ہم سب کو اس پر ناز ہے۔
انھوں نے کہا گزشتہ بیس سالوں میں ہم بڑی آزمائش سے گزرے ہیں، مشرقی و مغربی سرحدوں پر حالتِ جنگ کا سامنا رہا، ہمیں زلزلے اور سیلاب جیسی آزمائشیں بھی درپیش رہیں، دہشت گردی، شدت پسندی کے خلاف ہم نے اعصاب شکن جنگ لڑی، ہزاروں افراد کی قربانی دی، لاکھوں دربدر ہوئے، حال ہی میں کرونا جیسی وبا، ٹڈی دل جیسی آفت کا بھی سامنا رہا، لیکن ہم نے کامیابی سے ان کا مقابلہ کیا۔
قبل ازیں، جی ایچ کیو راولپنڈی میں فوجی اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمان خصوصی تھے، آرمی چیف نے جرات کا مظاہرہ کرنے والے افسروں اور جوانوں کو اعزازات سے نوازا، تقریب میں شہدا، غازیوں کے اہل خانہ، حاضر سروس افسران نے شرکت کی۔
آرمی چیف نے 40 افسروں کو ستارہ امتیاز ملٹری، 24 افسروں اور جوانوں کو تمغہ بسالت، اور ایک جوان کو یونائیٹڈ نیشن میڈل سے نوازا۔ شہدا کے اعزازات ان کے اہل خانہ نے وصول کیے۔
اسلام آباد: پاک فوج کے سابق سربراہ و سابق صدر مملکت پرویز مشرف کو سزائے موت کے حکم کے بعد پاک فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں خصوصی کانفرنس طلب کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں خصوصی کانفرنس طلب کرلی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر ملٹری لیڈر شپ سے موجودہ صورتحال پر مشاورت جاری ہے۔
خیال رہے کہ آج خصوصی عدالت نے آئین شکنی کیس میں محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے سابق صدر و سابق آرمی چیف پرویز مشرف کو سزائے موت دینے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف پر آئین کے آرٹیکل 6 کو توڑنے کا جرم ثابت ہوا ہے۔
خصوصی عدالت میں پرویز مشرف کے خلاف 6 سال آئین شکنی کیس چلا۔
سابق صدر پرویز مشرف اس وقت دبئی میں مقیم ہیں اور شدید علیل ہیں۔ وہ اپنے کیس کی پیروی کے لیے ایک بار بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ازبکستان کے نائب وزیر اعظم نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ازبکستان کے نائب وزیراعظم الیور گنیف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ازبکستان پاکستان کا دوست ملک ہے، باہمی تعلقات سے خطے میں امن و استحکام کی فضا بہتر ہوگی، باہمی تعاون اور اقتصادی استحکام کو بھی تقویت ملے گی۔
ازبک نائب وزیراعظم الیور گنیف نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کا کردار قابل تقلید ہے، خطے میں امن کیلئے پاک فوج کی کوششیں قابل قدرہیں۔
اس سے قبل اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے ازبکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم الیور گنیف نے ملاقات کی، عمران خان نے الیور گنیف کا استقبال کیا، ملاقات میں باہمی دل چسپی کے مختلف امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطوں کے نیٹ ورک کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا تاکہ دونوں ممالک کے مابین موجود باہمی تجارتی امکانات کا درست طور پر ادراک کیا جا سکے۔
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جارڈن کے چیف آف اسٹاف نے ملاقات کی ہے.
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے میجر جنرل ناصر نے ملاقات کی، جس میں باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی.
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاعی، سیکیورٹی تعاون کو مزید وسعت دینے پر گفتگو ہوئی. فوجی تعاون بالخصوص تربیت، انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا.
یاد رہے کہ 11 اپریل 2019 کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تاجکستان کے وزیر دفاع جنرل شیر علی مرزو نے ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خیال رہے کہ 10 اپریل 2019 کو شہیدوں، غازیوں کو اعزازات دینے کے لیے جی ایچ کیو میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے جان سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں ہے، ملک میں امن و استحکام شہدا اورغازیوں کی مرہون منت ہے۔
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کسی بھی خطرے یا رکاوٹ کے باعث ہمیں ترقی سے روکا نہیں جا سکتا.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے کور کمانڈرز کانفرنس میںکیا. پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی فیصلوں پرمن وعن عمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
[bs-quote quote=”نیشنل ایکشن پلان پ رعمل درآمدکے لئے تمام ریاستی اداروں سےمکمل تعاون کیاجائے گا۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”شرکا”][/bs-quote]
کانفرنس میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد اور پیش رفت کاجائزہ لیاگیا، شرکا کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان سےمتعلق حکومتی اقدامات پرمن وعن عمل کیاجائے گا۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدکے لئے تمام ریاستی اداروں سےمکمل تعاون کیاجائے گا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان میں امن استحکام اورترقی مثبت سمت میں رواں دواں ہے، کوئی بھی خطرہ یا رکاوٹ ہمیں ترقی سے نہیں روک سکتی۔ طاقت کا استعمال صرف ریاست کااستحقاق ہے۔
آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے مزید کہا کہ اللہ کےفضل وکرم سےپاک فوج مادروطن کےدفاع کے لئےچوکس اور تیار ہے۔
CCC at GHQ. Forum expressed strong will, resolve & determination to defend motherland against any misadventure/aggression. Indian atrocities in IOK & deliberate targeting of civilians along LOC are only fuelling the fire and need to be stopped for regional peace. (1 of 3). pic.twitter.com/qoOI1KO2tt
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) March 7, 2019
راولپنڈی: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریا فرنینڈا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے آرمی چیف سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ماریا فرنینڈا نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے، جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کے امور زیر غور آئے.
[bs-quote quote=” دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردارکو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں” style=”style-7″ align=”left” author_name=”ماریا فرنینڈا”][/bs-quote]
آئی ایس پی آرکے مطابق صدر جنرل اسمبلی نےعالمی امن کے لئے اقوام متحدہ کے تحت پاک فوج کے کردار کو قابل رشک قرار دیا.
ماریا فرنینڈا نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردارکو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں.
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اقوام متحدہ کے تحت پاکستان کے کردار اور قربانیوں کے اعتراف پر اظہارتشکر کیا.
یاد رہے کہ گذشتہ روز اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا نے سی آئی پی ایس کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل(ر)نویدزمان اور یواین میں پاکستانی مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی بھی موجود تھے۔
اس دورے پر انھوں نے ا نے 156شہید پاکستانیوں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا عالمی امن اور سیکیورٹی پرپاکستان کی قربانیاں قابل فخر ہیں۔