Tag: GHQ attack case

  • جی ایچ کیو حملہ کیس: 2 ملزمان کے اشتہار جاری

    جی ایچ کیو حملہ کیس: 2 ملزمان کے اشتہار جاری

    راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کے 2 ملزمان کے اشتہارات جاری کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے غیر حاضر 2 ملزمان محمد عاصم اور شہیر سکندر کے اشتہارات جاری کیے اور دونوں ملزمان کو 24 جنوری تک پیش ہونے کا وقت دے دیا۔

    عدالت کا کہنا ہے کہ ملزمان پیش نہیں ہوتے تو اشتہاری قرار دیے جائیں گے اور ان کی جائیدادیں ضبط کی جائیں گی، دونوں ملزمان جی ایچ کیو حملہ کیس کے مقدمے میں مسلسل غیر حاضر ہیں۔

    خیال رہے کہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت 119 ملزمان میں سے 117 ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔

  • جی ایچ کیو حملہ کیس : ملزمان کو جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں، عدالت

    جی ایچ کیو حملہ کیس : ملزمان کو جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں، عدالت

    راولپنڈی : جی ایچ کیو حملہ کیس میں 10ملزمان کی ضمانت بعد ازگرفتاری کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کو جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ پنڈی کے دو رکنی بینچ نے فیصلہ جاری کیا، عدالت نے27 جولائی کو مختصر فیصلے میں دس ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی۔

    عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ 9مئی کو جی ایچ کیو حملے میں نہ کوئی زخمی ہوا نہ ہی کوئی آرمی آفیسر واقعے کا مدعی بنا، جی ایچ کیو کے اندر اور باہر کسی سی سی ٹی وی کیمرے کو قبضے میں نہیں لیا گیا۔

    عدالت کا کہنا ہے کہ شناختی پریڈ کے دوران فوج کے کسی ملازم کو شامل نہیں کیا گیا نہ کوئی گواہ ہے، جی ایچ کیو مقدمے میں کسی خاتون کو نامزد نہیں کیا گیا۔

    عدالتی فیصلے کے مطابق جائے وقوعہ پر موجود پولیس افسران و اہلکاروں نے مظاہرین کو جی ایچ کیو کے اندر داخل ہونے سے نہیں روکا۔

    تحریری فیصلے کے مطابق بادی النظر میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 کا اطلاق نہیں پایا جاتا لہٰذا ملزمان کیخلاف مقدمہ مزید تحقیقات کا محتاج نہیں اور نہ ہی انہیں جیل میں رکھنے کا کوئی جواز ہے۔

    جی ایچ کیو حملہ کیس کی پیروی ایڈوکیٹ عبدالرازق خان، ذوالفقار عباسی، ظفراقبال وڑائچ ودیگر ساتھی وکلاء نے کی۔