Tag: GHQ

  • پاک فوج کے سربراہ کی  چینی سفیر سن وی ڈونگ سے الوداعی ملاقات

    پاک فوج کے سربراہ کی چینی سفیر سن وی ڈونگ سے الوداعی ملاقات

    راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے چینی سفیر سن وی ڈونگ سے الوداعی ملاقات کی، ملاقات میں چینی سفیر نے خطے میں امن اور استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاکستان میں متعین چینی سفیر سن وی ڈونگ نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات کی ۔

    میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، چینی سفیر نے خطے میں امن اور استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ پاکستان دوست ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے فروغ کیلئے اسی انداز میں کام جاری رکھے۔

    اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاویدباجوہ نے پاک چین تعلقات میں چینی سفیر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں سکیورٹی کی فضاء میں بہتر ی اور علاقائی تعاون کے فروغ کیلئے اپنا کردار کرتا رہے گا۔

    خیال رہے کہ چینی سفیر آئندہ چند روز میں اپنے عہدہ سفارت کی معیاد مکمل ہونے پر سبکدوش ہو رہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • نوجوان دہشتگردوں کے نظریے سے کیسے بچیں؟ پاک فوج کے زیر اہتمام سیمینار آج ہوگا

    نوجوان دہشتگردوں کے نظریے سے کیسے بچیں؟ پاک فوج کے زیر اہتمام سیمینار آج ہوگا

    راولپنڈی : جی ایچ کیو میں دہشتگردی کو رد کرنے میں نوجوانوں کے کردار کے موضوع پر سیمینارآج ہوگا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سیمینارسے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نوجوان دہشتگردوں کی سوچ سے کیسے بچیں؟منفی نظریے کو شکست کیسے دیں؟پاک فوج کےسربراہ مستقبل کے معماروں کو سمجھائیں گے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں آج دہشتگردی کو رد کرنے میں نوجوانوں کا کردار کے موضوع پر سیمینار منعقد کیا جارہا ہے، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ خطاب کریں گے۔

    ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے ہونے والے سیمینار کا مقصد نوجوانوں میں رواداری اور ہم آہنگی اجاگر کرنا ہے، سیمینار میں ملک بھر کی جامعات کے وائس چانسلرز، ماہرین تعلیم، طلبا سمیت مدارس کے مہتمم اور طلبا شرکت کریں گے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل یہ سیمینار آٹھ مئی کو ہونا تھا، جسے ملتوی کردیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے جرمن سفیر کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے جرمن سفیر کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے جرمن سفیر سے ملاقات کی ، ملاقات میں جرمن سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کوسراہا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی جرمن سفیر سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی ،خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا, جرمن سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کوسراہا۔

    جرمن سفیر کا کہنا تھا کہ خطے میں امن واستحکام کے لئے پاک فوج کاکردار قابل قدر ہے۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ترکی کے وزیرخارجہ سے ملاقات

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ترکی کے وزیرخارجہ سے ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ترکی کے  وزیر خارجہ فریدن ہادی سے ملاقات کی ہے۔

     آئی ایس پی آر کی طرف جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف اور ترک وزیر خارجہ نے دوران ملاقات باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر ترک قیادت نےعلاقائی امن کیلئے پاکستان کےکردارکوسراہا،ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کو شکست دینے میں پاک فوج کی شاندار قربانیاں ہیں۔

    ترک قیادت نے کہا کہ دونوں برادر قوموں کےدرمیان لازوال تعلقات ہیں، آرمی چیف نے ترکی کوسیکیورٹی چیلنجزپرتعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے کہا ہے کہ سیکیورٹی چیلنجزپرترکی کوتعاون فراہم کرینگے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی ترک وزیردفاع،چیف آف جنرل اسٹاف سےبھی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کادفاعی تعاون بڑھانےپربھی اتفاق کیا گیا ہے۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ترک صدر اور وزیراعظم سے الگ الگ ملاقاتیں

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ترک صدر اور وزیراعظم سے الگ الگ ملاقاتیں

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل کی ترک صدر اور وزیراعظم سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں،آرمی چیف نے سیکیورٹی چیلنجز پر ترکی کو تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے ترک صدر اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں کیں۔۔ترک قیادت نے علاقائی امن کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

    ترک قیادت کا کہنا تھا کہ دونوں برادر قوموں کے درمیان لازوال تعلقات ہیں،دہشتگردی کو شکست دینے پر پاک فوج نے شاندار قربانیاں دیں۔

     

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ترکی کو سیکیورٹی چیلنجز پرتعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    جنرل راحیل شریف نے ترک وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف سے بھی ملاقات کی،جس میں دونوں ممالک کے دفاعی تعاون کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

  • وزیراعظم گالف چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب، آرمی چیف کی شرکت

    وزیراعظم گالف چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب، آرمی چیف کی شرکت

    راولپنڈی: وزیراعظم گالف چیمپئن شپ کا اختتام ہوگیا، اختتامی تقریب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف مہمان خصوصی تھے۔

    راولپنڈی کے گالف کلب میں کھیلی جانے والی تین روزہ وزیر اعظم گالف چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے نامور کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

    وزیر اعظم گالف چیمپیئن شپ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جیتے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

    وزیراعظم گالف چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب آرمی چیف نےجیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کاکول کا دورہ

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کاکول کا دورہ

    راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پاکستان ملٹری اکیڈیمی کاکول کا دورہ کیا ، جہاں انہیں ملٹری اکیڈیمی کاکول کی کیڈٹس کودی جانے والی تربیت سے متعلقہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

     جنرل راحیل شریف کو چوتھی پاکستان بٹالین پر ہونے والی پیش رفت سمیت اکیڈیمی کی استعداد کار میں اضافے کے لئے جاری مختلف منصوبوں بارے بھی آگاہ کیا گیا ۔

    اس موقع پر ملٹری اکیڈیمی کاکول کے اساتذہ ، انسٹرکٹرز اور کیڈٹس سے تبادلہ خیال کے دوران پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے زور دیا کہ وہ علاقائی اور بین الاقوامی ماحول اور تبدیلیوں سے خود کو باخبر رکھیں۔

     انہوں نے زور دیا کہ وہ اعلیٰ ترین پیشہ وارانہ مہارتیں اور معیار کو برقرار رکھیں تاکہ وہ موجودہ اور مستقبل کے چیلنجز سے موثر طور پر نبردآزما ہوسکیں ۔

  • ملیشین آرمی چیف کی جنرل راحیل شریف سے ملاقات

    ملیشین آرمی چیف کی جنرل راحیل شریف سے ملاقات

    راولپنڈی: ملیشیا کے آرمی چیف جنرل تان سری راجہ محمد آفندی نے جنرل ہیڈکوارٹر راولپنڈٰی میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے۔

    آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دونوں کمانڈروں نے دفاع، ٹریننگ اور سیکیورٹی سمیت دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی، ملاقات میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    جنرل آفندی نے پاک فوج کی آپریشن ضربِ عضب میں کامیابیوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

    ملاقات سے قبل پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے ملیشیا کی فوج کے سربراہ کو گارڈ آف آنرپیش کیا تھا۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی قطری فوج کے سربراہ سے ملاقات

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی قطری فوج کے سربراہ سے ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے قطر کی فوج کے سربراہ میجرجنرل غانم بن شاہین نے ملاقات کی، قطر کے آرمی چیف نے دہشتگروں کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو قابل تحسین قرار دیا

    آئی ایس پی آر کے مطابق قطری افواج کے سربراہ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں انہیں گارڈ آف آرنر پیش کیا گیا، جنرل راحیل سے ملاقات میں دہشتگردی کے خلاف جنگ، باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعاون سمیت دیگر اہم امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق قطر کے آرمی چیف نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا اور پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

  • جنرل راحیل شریف سے جرمنی کی نمائندہ خصوصی کی ملاقات

    جنرل راحیل شریف سے جرمنی کی نمائندہ خصوصی کی ملاقات

    راولپنڈی : جرمنی کی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان سبین سپرویژر نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے۔

    جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں آپریشن ضرب عضب پر بات چیت کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جرمنی کی نمائندہ سبین سپرویژر نے آپریشن ضرب عضب میں پاکستان کی پیش قد می اور کامیابیوں کو سراہا۔

    جرمن نمائندہ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جو کوششیں کررہا ہے وہ لائق تحسین ہیں، ان کاکہنا تھا کہ خطے میں امن پاکستان اور افغانستان دونوں کے مفاد میں ہے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جرمنی کی نمائندہ کو دہشت گردی کے خاتمے اور جنگ سے تباہ حال علاقوں کی بحالی میں فوج کی کوششوں کے حوالے سے بتایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا جائے گا۔