Tag: GHQ

  • پاک فوج میں ہر خطرے کا مقابلہ کرنےکی صلاحیت موجودہے، آرمی چیف

    پاک فوج میں ہر خطرے کا مقابلہ کرنےکی صلاحیت موجودہے، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ افغان حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات ہی پائیدارامن کاواحد راستہ ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں کورکمانڈرزکانفرنس کی صدارت کر تے ہوئے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان میں ہر خطرےکامقابلہ کرنےکی بھرپورصلاحیت موجودہے۔

    انہوں نے کہا کہ افغان حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات ہی پائیدارامن کاواحد راستہ ہیں۔ مذاکرات کو خراب کرنے والے افغانستان سمیت خطے کے امن اور ترقی کے مخالف ہیں۔

    کانفرنس میں ایل اوسی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا، آپریشن ضرب عضب اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر جاری آپریشنز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    کانفرنس میں سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی غورکیاگیا۔ سیکیورٹی کی بہترصورتحال پرآرمی چیف نے اطمینان کا اظہار کیا۔

  • امریکی فوج کے سربراہ کی جنرل راحیل شریف سے ملاقات

    امریکی فوج کے سربراہ کی جنرل راحیل شریف سے ملاقات

    راولپنڈی: امریکی فوج کے سربراہ جنرل جان کیمبل نے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی اس ملاقات میں خطے بالخصوص افغانستان کی سیکورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

     جنرل جان کیمبل نے آپریشن ضرب عضب کے نتائج کو سراہا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آسٹریلین وزیر خارجہ جولی بشپ سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی سمیت دفاعی تعاون کے امور پر گفتگو کی گئی۔

     افواج پاکستان کے سربراہ سے ملاقات کے موقع پر آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں کامیابیاں قابل قدر ہیں جولی بشپ کا کہنا تھا کہ علاقائی استحکام کے لیے پاکستانی سیکیورٹی اداروں کا کردار قابل قدر ہے ۔

  • دہشتگردوں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا، راحیل شریف

    دہشتگردوں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا، راحیل شریف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

    پاک فوج کے سربراہ راحیل شریف کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ قوم کو گمراہ کرنے والوں پر کڑی نظر رکھنی ہوگی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کرم ایجنسی میں ہونے والے دو دھماکوں میں لیویز اہلکاروں نے قربانی دے کر بڑے نقصان سے بچالیا۔

     آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ خودکش حملہ آوروں نے میچ کے شائقین کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی، روکے جانے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دوسرے خودکش حملہ آور کو لیویز اہلکاروں نے تعاقب کرنے کے بعد نشانہ بنایا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق لیویز اہلکاروں نے اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھی ہوئی تھی۔

  • غیرملکی خفیہ ایجنسیاں باز رہیں، آرمی چیف جنرل راحیل شریف

    غیرملکی خفیہ ایجنسیاں باز رہیں، آرمی چیف جنرل راحیل شریف

    کوئٹہ: پاک فوج کےسربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ غیرملکی خفیہ ایجنسیاں پاکستان کوغیرمستحکم کرنے سے بازر ہیں، ریاست کی رٹ کےلیےکسی بھی حدتک جاسکتےہیں۔

    آرمی چیف نے کوئٹہ کے دورے میں گورنراوروزیراعلیٰ بلوچستان اورکمانڈرسدرن کمانڈ کی ملاقاتیں کی۔ جنرل راحیل نے کاتربت میں مزدورں کی ہلاکت پرافسوس کااظہارکیا۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کےخاتمےکیلئےبلوچستان حکومت کی مدد کریں گے،آرمی چیف نے خبردارکیا کہ غیرملکی خفیہ ایجنسیاں پاکستان کوغیرمستحکم کرنےسےبازرہیں،دہشت گردوں کےخاتمےتک تعاقب جاری رکھیں گے،ان کی مدداورحمایت کرنےوالوں کوبھی نہیں بخشاجائےگا۔

    جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ملک دشمنوں کوچھپنےکی جگہ نہیں ملےگی،ریاست کی رٹ قائم کرنےکیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، بلوچستان میں قیام امن کی بہتری پرآرمی چیف نے ایف سی کی تعریف کی جبکہ سول اورفوجی قیادت کومربوط حکمت عملی اپنانےکی ضرورت پرزوردیا۔

  • افسران و جوانوں میں تمغے اور فوجی اعزازات کی تقسیم

    افسران و جوانوں میں تمغے اور فوجی اعزازات کی تقسیم

    راولپنڈی : جی ایچ کیو میں آرمی چیف کی جانب سے آپریشن ضرب عضب میں حصہ لینے والے افسران میں اعزازات کی تقسیم۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوج کے چونسٹھ افسروں اور جوانوں میں تمغے اور فوجی اعزازات تقسیم کئے۔

    پاک وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جرات اور بہادری کی مثالیں قائم کرنے والوں کو اعلیٰ اعزازات سے نوازا گیا ۔

    اس حوالے سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آپریشن ضرب عضب کے افسران میں تقسیم اعزازات کی تقریب  منعقد ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کے تیس افسروں اور جوانوں کو تمغہ بسالت، تینتیس افسران کو ستارہ امتیاز اور ایک سپاہی کو اقوام متحدہ میڈل دیا۔

    تقریب میں فوجی افسران ، شہداء اور غازیوں کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہداء کے اعزازات ان کے لواحقین نے وصول کئے۔

  • دہشت گردی کا خاتمہ اوّلین رتجیح ہے، جنرل راحیل شریف

    دہشت گردی کا خاتمہ اوّلین رتجیح ہے، جنرل راحیل شریف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےکہا ہےکہ مسلح افواج کا ہدف دہشت گردی کا خاتمہ ہے، اس پر توجہ مرکوز رکھی جائے۔

    نتائج پانے کیلئے قومی لائحہ عمل پرعملدرآمدضروری ہے۔ جی ایچ کیو راولپنڈی میں کور کمانڈرز کانفرنس سے صدارت خطا ب کرتے ہوئے  جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ شدت پسندی کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

    آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب میں اہم کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار اور شدت پسندی کا خاتمہ یقینی بنانے کے عز م کا اظہار کیا ۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئےخفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن تیز کئے جائیں۔مطلوبہ مقاصد پانے کیلئے قومی لائحہ عمل پرعملدرآمدضروری ہے۔

    کانفرنس میں خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال اور دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں مشرق وسطیٰ بالخصوص یمن کی صورتحال بھی زیر غور آئی۔

    کانفرنس میں کہا گیا کہ یمن بحران جاری رہنے سے خطے کی سلامتی پر گہرے اثرات پڑیں گے۔

  • پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرتقرریاں اور تبادلے

    پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرتقرریاں اور تبادلے

    راولپنڈی: مسلح افواج مین اعلی افسران کی تقرریاں اور تبادلے کر دئیے گئے۔

    لیفٹننٹ جنرل زبیر محمود حیات چیف آف جنرل اسٹاف جبکہ لیفٹننٹ جنرل مظہر جمیل ڈی جی اسٹریٹجک پلا نز ڈویژن تعینات کر دئے گئے۔

    آرمی چیف کی منظوری سے لیفٹننٹ جنرل علی حیدرکو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا صدر مقرر کر دیا گیا۔   لیفٹننٹ جنرل اشفاق ندیم کور کمانڈر ملتان اور۔ لیفٹننٹ جنرل جاوید رمدے کور کمانڈر بہاول پور تعینات کر دئیے گئے ۔    

  • وطن کے دفاع کے لئے ہر لحاظ سے تیار ہیں ، جنرل راحیل شریف

    وطن کے دفاع کے لئے ہر لحاظ سے تیار ہیں ، جنرل راحیل شریف

    لاہور: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ عالمی برادری دیرینہ اور تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کرے تاکہ عالمی امن کو استحکام مل سکے۔

    لاہور میں انفنٹری ڈویژن کے قیام کی سوسالہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے فن سپاہ گری کو بھرپور انداز سے خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سوسال قبل پہلی جنگ عظیم کے دوران انفنٹڑی ڈویژن کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا قیام عمل میں لایا گیا۔

     انہوں نے کہا کہ تنازعات کے فوری حل پر عدم توجہ کی بنا پر سو سال پہلی جنگ عظیم اول ہوئی، دفاعی صلاحیت اور پیشہ ورانہ تیاریوں کا مقصد محض جنگ ہی نہیں بلکہ امن کو مستحکم کرنا بھی ہے۔

     انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا پہلی جنگ عظیم کے سوسال کے بعد اب پھر صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ دیرینہ تصفیہ طلب تنازعات کا فوری حل یقینی بنایا جائے۔

  • جنرل راحیل شریف سے آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس کی ملاقات

    جنرل راحیل شریف سے آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس کی ملاقات

    راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آسٹریلین چیف آف سٹاف ، ائیر چیف مارشل مارک ڈونلڈ بنسکن نے ملاقات کی۔

    جنرل ہیڈ کوارٹرز ( جی ایچ کیو ) راولپنڈی میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کے مزید فروغ اور استحکام دینے کیلئے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

    قبل ازیں آسٹریلین چیف آف سٹاف ، ائیر چیف مارشل مارک ڈونلڈ بنسکن جب جنرل ہیڈ کوارٹرز ( جی ایچ کیو ) راولپنڈی پہنچے تو پاک فوج کے ایک چاک و چوبند دستے کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    بعد ازاں جس کے بعد آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

  • پاک فوج کے 28 بریگیڈیئرزکومیجرجنرل بنا دیا گیا

    پاک فوج کے 28 بریگیڈیئرزکومیجرجنرل بنا دیا گیا

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کے اجلاس میں 28 برگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

     آئی ایس پی آر  کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاک فوج کے 28 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدوں پر ترقری دینے کی منظوری دی گئی۔

    آئی ایس پی آر  کے مطابق ترقی پانے والوں میں آرمی میڈیکل کور کے 7 ڈاکٹرز بھی شامل ہیں جب کہ انفنٹری بریگیڈ سیالکوٹ کے کمانڈنگ بریگیڈیئرساحرشمشاد مرزا کو بھی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ۔