Tag: GHQ

  • آرمی چیف کی زیرِصدارت کور کمانڈر کانفرنس جاری

    آرمی چیف کی زیرِصدارت کور کمانڈر کانفرنس جاری

    راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی زیرِ صدارت کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹرز ( جی ایچ کیو ) راولپنڈی میں جاری ہے ۔

    اجلاس میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور سمیت سکیورٹی کی صورتحال پر غور کیا جائے گا، حکام کے مطابق اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضربِ عضب اور خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر ون سمیت مختلف آپریشنز پر غور کیا گیا اور اس میں ملنے والی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

    اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت اٹھائے گئے اقدامات بھی زیر غور آئے جبکہ پاکستان اور افغانستان کے عسکری کمانڈرز کی سطح پر ہونے والے رابطوں پر بھی بات چیت کی گئی اور ملک کی مجموعی سیکیورٹی کے حوالے معاملات پر غور کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف شرکاء کو اپنے دورہ برطانیہ اور چین سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔

  • آرمی چیف کی زیرِصدارت کورکمانڈرز کانفرنس شروع

    آرمی چیف کی زیرِصدارت کورکمانڈرز کانفرنس شروع

    راولپنڈی: آرمی چیف کی زیرِ صدارت سال کی پہلی کور کمانڈرزکانفرنس شروع ہوگئی ہے جس میں اہم امورپرتبادلہ خیال کیا جائے گا اوراہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

    آئی ایس پی آر ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف جی ایچ کیو میں سال 2015 کی پہلی کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کررہے ہیں۔

    اجلاس میں ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال اور آرمی کے پیشہ ورانہ امور پرتبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق آج کے اجلاس میں نیشنل سیکیورٹی پلان کے فوج سے متعلقہ امور کو حتمی شکل دی جائے گی اور ان پر عمل درآمد کرنے کا طریقۂ کار بھی موضوعِ گفتگو رہے گا۔

    اجلاس میں آپریشن ضربِ عضب میں حاصل کی جانے والی اب تک کی کامیابیوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

  • جی ایچ کیواجلاس: دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی ہوگی

    جی ایچ کیواجلاس: دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی ہوگی

    راولپنڈی: جی ایچ کیومیں وزیر اعظم نوازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کے اعلیٰ سطح اجلاس میں دہشت گردی کوجڑ سےاکھاڑنےکیلئے فیصلہ کن کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    اجلاس میں آرمی چیف سمیت اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت شریک ہوئی ،وزیر اعظم نواز شریف جی ایچ کیو پہنچے تو آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اُن کا استقبال کیا۔

    وزیر اعظم نواز شریف نے جیو ایچ کیو میں میں ہونے والے اعلیٰ سطح کےسیکیورٹی اجلاس کی صدارت کی جس میں دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی پراتفاق کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئےمؤثرحکمت عملی اور قومی سلامتی کی صورتحال پر وزیر اعظم نواز شریف کوبریفنگ دی۔

    قومی سلامتی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیرداخلہ چودھری نثار سمیت عسکری و سیاسی قیادت نے شرکت کی۔

    اجلاس میں ملکی سلامتی کی صورتحال اوردہشت گردی سےنمٹنے کی حکمت عملی پربھی غورکیاگیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم کو آپریشن ضرب عضب اور خیبر ون سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    جس پر وزیراعظم نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردوں کے جلد خاتمے کی ہدایت کی۔

  • یوم دفاع سے متعلق جی ایچ کیو میں ہونیوالی تقریب ملتوی

    یوم دفاع سے متعلق جی ایچ کیو میں ہونیوالی تقریب ملتوی

    اسلام آباد : سیاسی کشیدہ صورتحال کے باعث یوم دفاع سے متعلق راولپنڈی جی ایچ کیو میں آج ہونیوالی تقریب ملتوی کردی گئی۔ تقریب کا انعقاد اگلے ایک دو روز میں متوقع ہے۔جنرل ہیڈکواٹرزراولپنڈی میں یوم دفاع کی تیاریوں کےسلسلےمیں آج خصوصی تقریب کاانعقاد کیاجاناتھا،جو آئی ایس پی آرکے آڈیٹوریم میں منعقدہونی تھی۔

    بری افواج کے زیرانتظام ہونے والی اس تقریب میں پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان نے بھی شرکت کرنا تھی۔ جنرل راحیل شریف نے بطور مہمان خصوصی شریک ہونا تھا۔

    تقریب میں شرکت کیلئے ارکان پارلیمنٹ کو بھی دعوت نامے جاری کیے گئے تھے۔ تقریب میں وفاقی وزراء خواجہ آصف،اسحاق ڈار، سرتاج عزیز اور رانا تنویر سمیت دیگر افراد کی شرکت بھی متوقع تھی۔ اسلام آباد میں احتجاج مظاہروں کی وجہ سے آج یوم دفاع کی تقریب ملتوی کردی گئی۔

  • یوم دفاع پرجی ایچ کیو میں کل اہم تقریب،آرمی چیف مہمان خصوصی ہونگے

    یوم دفاع پرجی ایچ کیو میں کل اہم تقریب،آرمی چیف مہمان خصوصی ہونگے

    اسلام آباد: یوم دفاع کے حوالے سے جی ایچ کیو میں کل اہم تقریب ہوگ، اہم ملکی اور غیر ملکی شخصیات شرکت کریں گی۔

    تقریب کے مہمانِ خصوصی پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف ہونگے، تقریب میں مسلح افواج کےسربراہان، مختلف ممالک کے سفیر اورغیرملکی مہمان شریک ہوں گے، متعدد وفاقی وزرا کو بھی تقریب میں شرکت کے دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں۔

    یوم  دفاع  کی مناسبت سے ہونے والی اس تقریب میں دفاع  وطن کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے اور جرات و بہادری کی داستان رقم کرنے والوں کی شخصیت پر روشنی ڈالی جائے گی۔