Tag: ghulam mustafa khar

  • نوازشریف لیڈرنہیں ہیں انہیں بنایا گیا تھا، غلام مصطفٰی کھر

    نوازشریف لیڈرنہیں ہیں انہیں بنایا گیا تھا، غلام مصطفٰی کھر

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق گورنر پنجاب غلام مصطفٰی کھر نے کہا ہے کہ نواز شریف فوج کیخلاف بول کر بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں، وہ لیڈر نہیں تھے بلکہ انہیں بنایا گیا تھا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ میں نواز شریف کے بہت قریب رہا ہوں، نااہل وزیراعظم بھی آمر ضیاءالحق کی طرح  کسی کا اچھا مشورہ نہیں مانتے۔

    غلام مصطفیٰ کھر نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں قائد اعظم کے سوا تمام سیاستدان فوج کی مدد سے ہی اقتدار میں آئے، عمران خان فوج کی مدد سے سیاست نہیں کر رہے مگر فوج کوعمران خان کی مدد ضرور کرنی چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ فوج کی جانب سے مدد کا مطلب صرف صاف شفاف الیکشن کروانا ہی ہونا چاہیئے، نواز شریف اول درجے کے احمق ہیں، وہ لیڈر کبھی بھی نہیں تھے انہیں بنایا گیا تھا،

    پاناما لیکس کے آنے پر نواز شریف نے عہد کیا تھا کہ عدالتی فیصلہ ان کیخلاف آیا تو وہ چپ کر کے گھر چلے جائیں گے مگر ایسا نہیں ہوا، پانامہ کیس میں نواز شریف کیخلاف ابھی تو صرف ایک چوتھائی کارروائی ہوئی ہے، تین حصے آنا ابھی باقی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سانحہ مشرقی پاکستان کی ذمہ دار بیورو کریسی اور کسی حد تک اسٹیبلشمنٹ رہی ہے، عوام موجودہ حکومت سے مایوس ہیں، جیسی دھاندلی 2013 کے الیکشن میں ہوئی اللہ نہ کرے کہ ایسا دوبارہ کبھی ہو۔

  • غلام مصطفیٰ کھر کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

    غلام مصطفیٰ کھر کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

    اسلام آباد: سیاسی رہنما غلام مصطفیٰ کھر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

    اطلاعات کے مطابق ایک اور سیاسی رہنما پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں۔

    سیاسی رہنما غلام مصطفیٰ کھر نے بن گالا میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر جہانگیر ترین، پرویز خٹک اور اسحاق خاکوانی بھی موجود تھے۔

    غلام مصطفیٰ کھر نے عمران خان کے نظریات اور موقف کی تائید کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

  • غلام مصطفیٰ کھرکا بیٹا حسین کھر اغواء

    غلام مصطفیٰ کھرکا بیٹا حسین کھر اغواء

    لاہور:سابق گورنرپنجاب غلام مصطفیٰ کھر کے بیٹے حسین کھر کو نامعلوم افراد نےلاہور کے علاقے جوہر ٹائون سے اغواء کر لیا۔

    لاہور کےعلاقے جوہر ٹائون سے سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کے بیٹے حسین کھر کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا،اہل خانہ کا کہنا ہےکہ حسین کھر اپنی کار میں گھر واپس آرہے تھے کہ انہیں نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا،حسین کھر اپنے گھر کسی کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گئے تھے اور واپسی میں نامعلوم افراد نے انہیں جو ہر ٹائون سے اغوا کر لیا،اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ابھی تک اغوا کاروں کی طرف سے کسی قسم کا مطالبہ نہیں کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل بھی سابق وزیرِاعظم یو سف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی بھی ابھی تک بازیاب نہیں ہو سکے ہیں۔