Tag: Ghulam Qadir Thebo

  • کراچی کے داخلی اورخارجی راستوں پر پاک فوج کو تعینات کرنے کا فیصلہ

    کراچی کے داخلی اورخارجی راستوں پر پاک فوج کو تعینات کرنے کا فیصلہ

    کراچی: شہر قائد کے داخلی اور خارجی راستوں پر پاک فوج کے جوان تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، پولیس اور رینجرز کے جوان بھی مشترکہ ٹیم میں شامل ہوں گے ۔

    کراچی پولیس کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

     ایڈیشنل آئی جی کاکہنا تھا کہ تین مشترکہ ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو سپر ہائی وے ، نیشنل ہائی وے اور حب بلوچستان کے راستوں پر تعینات کی جائیں گی۔

     غلام قادرتھیبو نے بتایا کہ داخلی اور خارجی راستوں پر تمام مشکوک افراد اورگاڑیوں کو چیک کیا جائے گا یہ فیصلہ غیر قانونی اسلحہ، منشیات اور بارود کی روک تھام کیلئے کیا گیا ہے،مستقل چوکیاں تعمیر ہونے پر موبائل ٹیمیں کام کریں گے۔

  • آئی جی غلام قادرتھیبو القاعدہ برصغیرنامی تنظیم سے بے خبر

    آئی جی غلام قادرتھیبو القاعدہ برصغیرنامی تنظیم سے بے خبر

    کراچی : القاعدہ برصغیر کی کاروائیوں سے بے خبر ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو نے شہر میں کالعدم تنظیموں کے نیٹ ورک کا اعتراف کرلیا ہے۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کو ذمہ داریاں سنبھالے آٹھ ماہ ہوگئے ہیں، لگتا ہے ابھی تک اعلی افسر شہر میں موجود دہشتگرد تنظیموں سےلاعلم ہیں۔

    کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد قلندریہ چوک پر ناکارہ بنائے جانے والے بم پر تحریر القاعدہ برصغیر نے شہر میں نئی دہشتگرد تنظیم کے سرگرم ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔

    ایڈیشنل آئی کراچی کا کہنا ہے کہ  القاعدہ برصغیر نامی کسی تنظیم کی شہر میں موجودگی کا علم نہیں، غلام قادر تھیبو نے اعتراف کیا کہ شہر کے حساس علاقوں میں کالعدم تنظیموں کا نیٹ ورک موجود ہے۔

    کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کو انیس ماہ ہوگئے ہیں، سیکیورٹی اداروں کی یومیہ کارروائیوں میں درجنوں دہشتگردوں کی گرفتاری اور بھاری تعدادمیں اسلحہ برآمدگی کے دعوے کئے جاتے ہیں مگر شہر کراچی میں ذخیرہ شدہ بارود اوردہشتگرد شاید سلیمانی ٹوپی پہنے ہوئے ہیں ،جو اب تک سیکیورٹی اداروں کی گرفت میں نہیں آسکے ہیں۔

  • کراچی: آن لائن ایف آئی آر کے اندراج کی سہولت فراہم

    کراچی: آن لائن ایف آئی آر کے اندراج کی سہولت فراہم

    کراچی: شہرِقائد شہریوں کو آن لائن ایف آئی آر کے اندراج کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

    نیو سینٹرل پولیس آفس کمپلیکس میں ہونے والی تقریب میں آن لائن ایف آئی آر رجسٹریشن کا افتتاح عبدالستار ایدھی نے کیا، میڈیا سے گفتگو میں کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کہ تھانوں میں شہریوں کی دادرسی نہ ہونے کی شکایات پر آن لائن ایف آئی آر کا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔

    شہری کسی بھی واقعہ کی رپورٹ ویب سائٹ، فون کال، ایس ایم ایس، ای میل اور فیکس کے ذریعے درج کراسکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ آن لائن ایف آئی آر سےان جرائم کا بھی اندراج ہوسکے گا جو ریکارڈ پر نہیں آتے۔

  • دھرنے مسئلے کا حل نہیں ہیں، ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو

    دھرنے مسئلے کا حل نہیں ہیں، ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو

    کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کاکہنا ہے کہ دھرنے مسئلے کا حل نہیں ، متحدہ قومی موومنٹ سے درخواست ہے کہ وہ شارع فیصل پر اپنا دھرنا ختم کردیں، اہم شاہراہوں پر سے بھی دھرنے ختم کردیں۔

    غلام قادرتھیبوکاکہنا تھا کہ رینجرز نے متحدہ قومی موومنٹ کے آٹھ کارکن رہا کردیے ہیں، 15 کارکنوں سے تفتیش جاری ہے، ان میں سے جو بے گناہ ہوگا اس کو رہا کردیا جائے گا، رینجرز حکام نے بات چیت کرکے متحدہ قومی موومنٹ کو اس سے آگاہ کردیا ہے، ایڈیشنل آئی جی کے مطابق کراچی آپریشن کے حوالے سے کمیٹی بنی ہوئی ہے جس میں متحدہ رہنما اپنے تحفظات رکھ سکتی ہے،دھرنے مسئلے کا حل نہیں ہیں، بات چیت سے مسئلہ کا حل ہوسکتا ہے۔

  • ڈاکیارڈ حملے کی تحقیقات میں مدد مانگی گئی تو کریں گے،غلام قادر تھیبو

    ڈاکیارڈ حملے کی تحقیقات میں مدد مانگی گئی تو کریں گے،غلام قادر تھیبو

    کراچی: پولیس چیف غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ ڈاکیارڈ حملے کی تحقیقات نیوی حکام کر رہے ہیں مدد مانگی گئی تو کریں گے، ڈاکٹر شکیل اوج قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے امن و امان سے متعلق میڈیا بریفنگ میں بتایا ہے کہ عیدِ قربان پر ضابطہٗ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا، ضرورت پڑنے پرڈبل سواری پرپابندی زیرِغور ہے۔

    پولیس چیف نے بتایا کہ ڈاکیارڈ حملے کی تحقیقات خود نیوی حکام کر رہے ہیں، ڈاکٹرشکیل اوج قتل کیس سے متعلق غلام قادر تھیبو نے بتایا کہ  بعض مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کیا گیا تھا، شواہد ملے ہیں، جلد ملزمان گرفتارکرلیں گے۔

    غلام قادر تھیبو نے بتایا کہ ویسٹ زون پولیس نے سیاسی کارکنان اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث پانچ ٹارگٹ کلرزکوگرفتار کیا ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ رواں سال اب تک ایک سو بیس پولیس اہلکار دہشت گردی کا نشانہ بنے جبکہ دوسو ٹارگٹ کلرز مقابلوں کے دوران مارے گئے، اورسینکڑوں گرفتارہوئے ہیں۔

  • ایڈیشنل آئی جی کراچی کی ریٹائرڈ فوجیوں کو بھرتی کرنے کی درخواست

    ایڈیشنل آئی جی کراچی کی ریٹائرڈ فوجیوں کو بھرتی کرنے کی درخواست

    کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی نے آئی جی سندھ سے محکمہ پولیس میں مزید بھرتیاں کرنے اور حساس مقامات کی سیکیورٹی کیلئے ریٹائرڈ فوجیوں کو بھرتی کرنے کی درخواست کی ہے۔

    شہر کراچی کے حالات ، امن وامان کی خراب صورت حال کے پیش نظر محکمہ پولیس میں مذید بھرتیوں کی درخواست ایڈیشنل آئی جی کراچی نے آئی جی سندھ سے کی، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ا یڈیشنل آئی جی نے آئی جی کو خط لکھ کے پولیس میں مذید نفری کی ضرورت کے ساتھ وسائل میں کمی کا بتایا۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ پولیس کے پاس وسائل کی کمی کی وجہ سے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن میں خاطر خواہ کامیابی نہیں مل سکتی ۔ آپریشن میں تیزی لانے کیلئے پولیس میں بھرتی کی جائے، خط کے متن کے مطابق حساس مقامات کی سیکیورٹی کیلئے دس ہزار ریٹائرڈ فوجیوں کو بھرتی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    ایڈیشنل آئی جی نے آئی جی سندھ سے خط میں یہ بھی کہا ہے کہ محکمے کو جدید آلات اور اسلحہ کی بھی ضرورت ہے،جس کے لئے دس ہزار بلٹ پروف جیکٹس، بلٹ پروف ہیلمٹ ،پچاس بکتر بند گاڑیاں،پانچ ہزار ایس ایم جیزاور دیگر ضروری اشیاء فراہم کی جائیں۔

  • جرائم کی وارداتوں میں کمی ہوئی ہے، اے آئی جی کراچی

    جرائم کی وارداتوں میں کمی ہوئی ہے، اے آئی جی کراچی

    کراچی: آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبونے کراچی چیمبر کا دورہ کیا۔ تاجروں اور صنعتکاروں سے ملاقات کے دوران آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہا کہ پچھلےدوماہ کے دوران شہر میں دہشت گردی کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا، بھتہ خوری اوردیگرجرائم کی وارداتوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

     ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ میں کمی ہوئی ہے،ہر قتل ٹارگٹ کلنگ نہیں ہوتا،کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس میں ذمہ داروں کا تعین ہوگیا ہے،رواں سال پندرہ بینک ڈکیتیاں رجسٹرڈ ہوئی ہیں، پولیس کو کامیابیاں بھی مل رہی ہیں،لیکن گرفتار ملزمان کو سزائیں بھی ملنا ضروری ہیں۔

    اس موقع پر سراج قاسم تیلی سمیت دیگر تاجروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن کے نتائج نہیں ملے،روزانہ لاشیں گرتی ہیں،کاغذی کارروائی کے بجائے عملی اقدامات کی ضرورت ہے،عبداللہ ذکی  نے کہا کہ بھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائم کا مکمل خاتمہ بھی ضروری ہے۔

  • شارع فیصل بند کرنے کی اجازت کسی کو نہیں ملےگی، غلام قادر تھیبو

    شارع فیصل بند کرنے کی اجازت کسی کو نہیں ملےگی، غلام قادر تھیبو

    کراچی : پی ٹی آئی نے آج  شارع فیصل پر دھرنا دینے کے اعلان کیا ہے جس کے ردعمل میں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے کہا کہ کسی کو شارع بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    اے ڈی آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ کسی کو شارع فیصل پر دھرنا دینے اور سڑک بند کرنیکی اجازت نہیں دیں گے، انہوں نے آج میڈیا سے پی ٹی آئی کے دھرنے پر بات چیت کرتے ہوئے واضح طور پر پولیس کا موقف پیش کیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان چاہیں تو نرسری کی سروس لین پر ریلی نکال سکتے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو مرکزی شاہراہ پر کسی بھی صورت دھرنا دینے کی اجازت نہیں مل سکتی۔