Tag: ghulam sarwar khan

  • اسدعمر کے بعد غلام سرورخان کا بھی متبادل وزارت لینے سے انکار

    اسدعمر کے بعد غلام سرورخان کا بھی متبادل وزارت لینے سے انکار

    اسلام آباد : اسد عمر کے بعد غلام سرورخان نے بھی متبادل وزارت لینے سے انکار کردیا ، غلام سرورخان وزارت کی تبدیلی کےمعاملےپرناراض ہیں، انھیں ایوی ایشن کی وزارت دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسد عمر کے بعد غلام سرورخان نے بھی متبادل وزارت لینے سے انکار کردیا، غلام سرورخان سےوزارت پٹرولیم لیکرایوی ایشن کی وزارت دی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ غلام سرورخان نے تبدیل شدہ وزارت کاچارج لینے سے انکار کردیا، وہ وزارت کی تبدیلی کے معاملے پر ناراض ہیں۔

    گزشتہ روز بھی وزیراعظم کے فیصلے سے قبل وزیرپٹرولیم غلام سرور کا کابینہ چھوڑنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا اگر وزارت سے ہٹایا تو پارٹی چھوڑ دوں گا، میری کارکردگی دوسرے کئی وزرا سے بہتر ہے۔

    غلام سرور کے انکار پر امورکشمیر کی وزارت دینے کا فیصلہ کیاگیا تھا۔

    مزید پڑھیں : وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں، کئی وزرا کے قلم دان تبدیل

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے غلام سرور کو وزیر پیڑولیم لے کر ایوی ایشن کی وزارت دے دی گئی تھی، وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے وزارت داخلہ کا قلمدان اعجاز شاہ کو سونپا تھا جبکہ اسد عمر کی جگہ ڈاکٹر حفیظ شیخ مشیر خزانہ بنا دیا تھا۔

    فواد چوہدری سے وزیراطلاعات واپس لے کر سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت دے دی گئی جبکہ وزارت پالیمانی امور اعظم سواتی کے سپرد اور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اطلاعات کی مشیر بنا دی گئیں تھیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ میں وزرارت خزانہ چھوڑ کر توانائی کی وزارت لے لوں، میں نے وزیر اعظم کو اعتماد میں لیا کہ میں کابینہ کا مزید حصہ نہیں رہوں گا۔

  • بھارت اور بنگلا دیش کی نسبت پاکستان میں پٹرول کی قیمت آج بھی کم ہے: وزیر پٹرولیم

    بھارت اور بنگلا دیش کی نسبت پاکستان میں پٹرول کی قیمت آج بھی کم ہے: وزیر پٹرولیم

    اسلام آباد: وزیر پٹرولیم غلام سرور نے کہا ہے کہ اوگرا نے تیل کی قیمتوں میں 12 روپے اضافہ تجویز کیا، البتہ حکومت نے صرف6 روپے بڑھائے.

    تفصیلات کے مطابق وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ عوامی مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے صرف چھ روپے کا اضافہ کیا گیا.

    انھوں نے مزید کہا کہ بھارت، بنگلادیش کی نسبت پاکستان میں پٹرول کی قیمت کم ہے، تیل کے ذخائرپر انٹرنیشنل کمپنیاں کام کر رہی ہیں.

    وزیرپٹرولیم غلام سرور کا مزید کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کمپنیوں نے تیل کی موجودگی کا مثبت اشارہ دیا ہے، تیل کی تلاش کے لئے 4000 میٹر تک ڈرلنگ ہوچکی ہے، مثبت نتائج نہ ہوتےتواتنی زیادہ ڈرلنگ نہ کی جاتی.

    مزید پڑھیں: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کر دیا

    خیال رہے کہ کچھ روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں امید ظاہر کی تھی کہ پاکستان سے ملنے والے تیل کے ذخائر پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں.

    بعد ازاں وزیر پیٹرولیم غلام سرور نے بھی اس ضمن میں‌ امید ظاہر کی تھی اور توقع ظاہر کی تھی کہ عوام کو جلد خوش خبر ملے گی.

    خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے.

  • سعودی عرب پیٹرولیم سیکٹر میں 10 ارب کی سرمایہ کاری کرے گا: وزیر پیٹرولیم

    سعودی عرب پیٹرولیم سیکٹر میں 10 ارب کی سرمایہ کاری کرے گا: وزیر پیٹرولیم

    اسلام آباد: وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران 10 معاہدوں پر دستخط ہوں گے، سعودی عرب پیٹرولیم سیکٹر میں 10 ارب سے زائد کی سرمایہ کاری کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے بتایا ہے کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران گوادر ریفائنری، پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کے معاہدوں سمیت 10 معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

    غلام سرور خان کے مطابق سعودی عرب ایل این جی سیکٹر میں بہتری کے لیے تعاون کرے گا، اسٹوریج کی صلاحیت بڑھانے کے لیے ٹیکنکل اور فنانشل تعاون کیا جائے گا۔

    وزیر پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پیٹرولیم سیکٹر میں 10 ارب سے زائد کی سرمایہ کاری کرے گا، آئل ریفائنری کے قیام سے درآمد میں سالانہ 1.2 ارب کی بچت ہوگی جبکہ ریفائنری سے 2 لاکھ بیرل سے 3 لاکھ بیرل روزانہ پیداوار ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب معدنیات سیکٹر میں بھی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے، فاسفیٹک کھادوں اور متبادل توانائی سمیت اہم معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

    وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے گیس قیمتیں بڑھانے کا پریشر ہے، آئی ایم ایف جنوری سے قیمتیں بڑھانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔

    خیال رہے وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کل 2 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے استعمال کے لیے سامان اور لگژری گاڑیاں وزیر اعظم ہاؤس پہنچا دی گئی ہیں، اس کے علاوہ شاہی مہمانوں کی رہائش کے لیے 8 ہوٹلوں میں ساڑھے سات سو کمروں کی بکنگ کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے طیارے میں 40 رکنی وفد اور شاہی گارڈ کا دستہ ہمراہ ہوگا۔

    پاکستان آمد کے بعد استقبال کے بعد شہزاد محمد بن سلمان کو وزیر اعظم ہاؤس لایا جائے گا، جہاں ولی عہد کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔ وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات ہوگی اور عشائیہ ایوان صدر کے بجائے وزیر اعظم ہاؤس میں ہی دیا جائے گا۔

    17 فروری کو صدر مملکت سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے، ایوان صدر کے ظہرانے میں سعودی ولی عہد کا 100 رکنی وفد شریک ہوگا اور سعودی ولی عہد ایوان صدر سے ہی واپس ایئر پورٹ روانہ ہوں گے۔

  • وزیراعظم کی قیادت میں ملک کودرپیش تمام مسائل حل کرلیےجائیں گے‘غلام سرورخان

    وزیراعظم کی قیادت میں ملک کودرپیش تمام مسائل حل کرلیےجائیں گے‘غلام سرورخان

    اسلام آباد : وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پرگامزن کردے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں او جی ڈی سی ایل کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خظاب کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا کہ حکومت عوام کے ساتھ کیے گئے تمام وعدے پورے کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

    وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل تحریک انصاف کی حکومت ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پرگامزن کردے گی۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو درپیش تمام مسائل حل کرلیے جائیں گے۔

    غلام سرور خان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ محنت کش طبقے کی حمایت اور اس کے حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے۔

    یقین دلاتا ہوں، پاکستان کے سبز پاسپورٹ کی دنیا بھر میں عزت ہوگی‘عمران خان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے سینئر رہنما حاجی مہتاب حسین کا کہنا تھا کہ رشوت خوری، منی لانڈرنگ بند ہوچکی، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن ہوچکا ہے۔

    حاجی مہتاب حسین کا مزید کہنا تھا کہ تمام کرپشن زدہ لوگ آہستہ آہستہ اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ 31 جنوری کو وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ کا اجرا اوورسیز پاکستانی کے لیے ہے، یقین دلاتا ہوں پاکستان کے سبز پاسپورٹ کی دنیا میں ہر جگہ عزت ہوگی۔

  • وفاقی حکومت ایل این جی اور ٹرمینلز کے معاہدوں پر نظر ثانی کرے گی، غلام سرور خان

    وفاقی حکومت ایل این جی اور ٹرمینلز کے معاہدوں پر نظر ثانی کرے گی، غلام سرور خان

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ایل این جی اور 2 ٹرمینلز کے معاہدوں پر نظر ثانی کرے گی، قومی احتساب بیورو میں ٹرمینلز اور ایل این جی سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ پیٹرولیم نے کہا کہ ایل این جی سے متعلق سپریم کورٹ میں بھی کیس چل رہا ہے، اس لیے وفاقی حکومت ان معاہدوں پر نظرِ ثانی کرے گی۔

    [bs-quote quote=”کیس سپریم کورٹ میں ہے، وفاقی حکومت معاہدوں پر نظرِ ثانی کرے گی” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ ایل این جی ٹرمینل کا ایک معاہدہ 30 اپریل 2014 کو ہوا تھا، اس میں کُل سرمایہ کاری 21 ملین ڈالر سے زائد تھی، ٹرمینل ٹو جنوری 2018 میں شروع ہوا جب کہ معاہدہ یکم جولائی 2016 کو ہوا۔

    انھوں نے بتایا کہ حکومت ایل این جی ٹرمینل ٹو پر 2 لاکھ 45 ہزار ڈالر یومیہ ادا کرتی ہے، دیکھا جائے گا کہ ایل این جی اور 2 ٹرمینلز کے معاہدے بد نیتی پر مبنی ہیں یا نہیں، ان پر 44 فی صد ایکویٹی دنیا بھر میں کہیں نہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  ایل این جی میگا اسکینڈل کیس: چیف جسٹس نے پراسیکیوٹرجنرل نیب کو طلب کرلیا


    وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے بھی کہا کہ ہم نے گزشتہ اجلاس میں ایل این جی ٹرمینلز کے آڈٹ کا فیصلہ کیا تھا، ایل این جی ٹرمینل میں ہوش ربا ریٹس سامنے آئے ہیں، پہلے ایل این جی ٹرمینل میں ڈالر ریٹرن 44 فی صد ہے جو بہت زیادہ ہے، ماضی میں حکومت نے معیشت کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ماضی میں کیے گئے اس طرح کے معاہدوں کی وجہ سے پاکستان کا یہ حال ہے، معاہدوں پرنظرِ ثانی کر کے مسائل حل کریں گے، احتساب ہوتا ہے تو احتجاج بھی ہوتا ہے اور انھیں ظلم ہوتا نظر آتا ہے۔

    واضح رہے کہ 27 اگست 2017 کو اس وقت کے وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینل کا افتتاح کیا تھا، دوسرے ٹرمینل پر اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز نے اعتراض کیا تھا کہ کراچی تا لاہور گیس پائپ لائن سے عوام اور کاروباری افراد پر اضافی بوجھ پڑے گا۔

  • ضمنی الیکشن بھی پی ٹی آئی جیتے گی‘ غلام سرور خان

    ضمنی الیکشن بھی پی ٹی آئی جیتے گی‘ غلام سرور خان

    راولپنڈی : وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں مزہ نہیں آ رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرپٹرولیم غلام سرور خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63 میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن بھی پی ٹی آئی جیتے گی۔

    غلام سرورخان نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں مزہ نہیں آرہا ہے، اس مرتبہ مخالف امیدواراتنا مضبوط نہیں، اپوزیشن تقسیم ہوگئی ہے، پی ٹی آئی مضبوط ہوچکی ہے۔

    وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ منصورحیات کے مقابلے میں کسی نے ٹکٹ کی درخواست نہیں دی، بیٹے کو ٹکٹ پارٹی نے دیا تھا۔

    خیال رہے کہ وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل غلام سرور خان کے صاحبزادے این اے 63 سے ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ 25 جولائی کو عام انتخابات میں غلام سرور خان نے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے -59 راولپنڈی اور این اے-63 راولپنڈی سے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی اور بعدازاں انہوں نے این اے-63 کی نشست خالی کردی تھی۔

    ملک بھر میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز

    واضح رہے کہ ملک میں قومی اسمبلی کی 11 اور صوبائی اسمبلی کی 24 نشتوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

    ضمنی انتخابات میں قومی اور پنجاب اسمبلی کی 11 نشستوں کے ساتھ خیبرپختونخواہ اسمبلی کی 9، سندھ اور بلوچستان کی 2،2 نشستوں پرپولنگ جاری ہے اور 600 سے زائد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر35 حلقوں میں 92 لاکھ 93 ہزار 74 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن کے لیے 7 ہزار 489 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جبکہ ایک ہزار727 پولنگ اسٹیشن کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

  • گیس کی قیمتوں میں اضافے کا زیادہ تر بوجھ امیر طبقے پر ڈالا گیا ہے، وزیر پیٹرولیم

    گیس کی قیمتوں میں اضافے کا زیادہ تر بوجھ امیر طبقے پر ڈالا گیا ہے، وزیر پیٹرولیم

    اسلام آباد : وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا زیادہ تر بوجھ امیر طبقے پر ڈالا گیا ہے، پاور سیکٹر گیس کی قیمت میں اضافہ عوام پر منتقل نہیں کرے گا جبکہ فواد چوہدری نے کہا وزیراعظم کی ہدایت پر عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے وزیراطلاعات فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کافی دنوں سے خبریں چل رہی ہیں، گیس بم گرایا جارہا ہے، دو گیس کمپنیوں کو 352ارب روپے کا خسارہ ہے، حکومت مہنگی گیس خرید کر عوام کو سستی فراہم کررہی ہے۔

    وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ آبادی کا 23فیصد گیس پر ہے، آبادی کا 63فیصد دیگر ذرائع پر ہے، گیس سے متعلق 3 کیٹگریز تھیں، عام آدمی کے لئے گیس میں10سے 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جو 252 روپے گیس کا بل دے رہا تھا، اب 275 روپے دے گا، جو 480روپے گیس کا بل دے رہے تھے اب 520روپے دیں گے، کیٹگری میں 2ہزار 151روپے گیس کا بل دیا جائے گا۔

    عام آدمی کے لئے گیس میں10سے 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے،وزیر پیٹرولیم

    غلام سرور خان نے کہا مجموعی طور پر20 سے 25فیصد گیس بلز میں اضافہ کیا جارہا ہے، ایل پی جی کی قیمتوں میں23روپے اضافہ کیا جارہا ہے، ایل پی جی کے بڑے کنزیومر کیلئے 15 سے 20ہزار اضافہ کیا جارہا ہے اور تمام ٹیکس ختم کرکے10 فیصد جی ایس ٹی لگایا ہے، جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت 1600 سے کم ہو کر 1400 ہو جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ برآمدی زیرو ایٹڈ سیکٹر کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا، برآمدی سیکٹرز کو سبسڈائز آر ایل این جی دیں گے، ایسے اقدامات سے ہمارا برآمدی سیکٹر عالمی سطح پر مقابلہ کرسکے گا۔

    وزیر پٹرولیم نے کہا سی این جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، سی این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو700سے بڑھ کر 980روپے ہوجائے گی تاہم بجلی کی قیمتوں پر گیس کی قیمتیں بڑھنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

    غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت پاور سیکٹر گیس قیمتوں میں اضافے کا اثر عوام پر نہیں ڈالیں گے، قطر سے ایل این جی کی درآمد اور ٹرمینلز کی تیاری گزشتہ حکومت نے کی، ایل این جی ٹرمینل سے خزانے کو کتنا نقصان پہنچا، آئندہ ای سی سی میں جائزہ لیا جائے گا۔

    انھوں نے مزید کہا حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا زیادہ تر بوجھ امیر طبقے پر ڈالا گیا ہے، عام آدمی کیلئے گیس کی قیمت میں صرف تئیس روپے ماہانہ کا اضافہ ہوا ہے۔ ایل پی جی پر ٹیکسسز ختم کرنے سے ایل پی جی کی قیمت میں دو سو روپے کی کمی کی گئی ہے، برآمدی سیکٹر کیلئے گیس کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا، پاور سیکٹر گیس کی قیمت میں اضافہ عوام پر منتقل نہیں کرے گا۔

    وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا قطر کے ساتھ ایل این جی معاہدے کا جائزہ لیا جارہا ہے، اسے پبلک کیا جائے گا، معاہدے کی تفصیلات کو پبلک کرنا ہماری حکومت کاوعدہ ہے۔

    انھوں نے کہا کہ حکومت آئے 21واں دن ہے، پالیسیاں کیسے ناکام ہوگئیں، گیس کمپنیاں 152بلین روپے کے خسارے پر چل رہی تھیں، حکومتی اقدام سے دونوں کمپنیوں کو 58بلین روپے کا فائدہ ہوگا۔

    وزیراعظم کی ہدایت پرعوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوگا،فواد چوہدری

    اس سے قبل وزیراطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم ہاؤس میں گاڑیوں کی نیلامی کامیابی سے جاری ہے، 70 گاڑیاں نیلام ہوچکی ہیں، اب بم پروف اور بلٹ پروف گاڑیوں کی باری ہے، نیلامی کے ذریعے پیغام دینا تھا، عوام کا پیسہ غلط استعمال نہیں کیا جائے گا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پرعوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوگا، تاریخ میں پہلی بار گورنر ہاؤسز کے دروازے عوام کے لئے کھلے، 25 ہزار افراد نے مری اور پنجاب کے گورنر ہاؤسز کی سیر کی۔