Tag: Gilgit Baltistan

  • گلگت بلتستان : گلیشیئر بپھر گیا، سیلاب کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری

    گلگت بلتستان : گلیشیئر بپھر گیا، سیلاب کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری

    گلگت بلتستان : سیلاب کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے، شیشپر گلیشیئر بپھر گیا، سڑکیں، فصلیں اور زمینیں بہہ گئیں۔

    گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق ہنزہ شیشپر گلیشیئر بپھرنے سے نالے میں سیلابی پانی کے بہاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں سڑکیں،فصلیں اور زمینیں تباہ و برباد ہوگئی ہیں۔

    ،ترجمان کے مطابق گلگت بلتستان میں سیلاب سے متصل آبادیوں کی زمینوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، قراقرم ہائی وے بھی متاثر ہوئی جبکہ شاہراہ ہنزہ ایک بار پھر بند ہوگئی۔

    علاقے کی زرعی زمینیں، درخت اور کھیت سمیت قیمتی املاک سیلاب کی نذر ہوگئیں، شاہراہ قراقرم میں کٹاؤ کے سبب ہنزہ کی ٹریفک معطل، ٹریفک کو متبادل نگر روڈ سے گزارا جارہا ہے۔

    فیض اللہ فراق نے بتایا کہ سڑکوں کی بحالی کے لیے کام ہنگامی طور پر شروع کر دیا گیا ہے، دریائی و زمینی کٹاؤ سے نصف درجن گاڑیاں ڈوبنے سے بال بال بچ گئیں، موسمیاتی تبدیلیاں گلگت بلتستان میں خطرناک سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

  • ایکنک نے گلگت بلتستان کے لیے پاور پلانٹس کا بڑا منصوبہ منظور کر لیا

    ایکنک نے گلگت بلتستان کے لیے پاور پلانٹس کا بڑا منصوبہ منظور کر لیا

    اسلام آباد (09 اگست 2025): گلگت بلتستان کے لیے 100 میگا واٹ سولر فوٹو وولیٹک پاور پلانٹس کے منصوبے منظور کر لیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے اعلان کے 2 دن بعد ایکنک نے گلگت بلتستان کے لیے سولر پاور پلانٹس کے منصوبے کی منظوری دے دی، جس کے بعد اب اس منصوبے پر کام کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔

    سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی پہلے ہی اس منصوبے کی منظوری دے چکی ہے، اس منصوبے سے استور، داریل، تنگیر، دیامر، گھانچے اور غذر کے اضلاع مستفید ہوں گے، گلگت، ہنزہ، اشکومن، نگر، روندو، اسکردو اور شگر کے اضلاع بھی مستفید ہو سکیں گے۔

    پہلے مرحلے میں ضلع اسکردو کو 18.958 میگا واٹ بجلی فراہم کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں ہنزہ، گلگت اور دیامر کے اضلاع کو بجلی فراہم کی جائے گی، جب کہ تیسرے مرحلے میں جی بی کے دیگر اضلاع کو 16.096 میگا واٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔


    مفت سولر سسٹم: اہلیت چیک کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا


    جی بی میں اسپتالوں اور سرکاری دفاتر کو آف دی گرڈ 18.162 میگاواٹ بجلی مہیا کی جائے گی، حکام کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں یہ منصوبہ 3 سال میں مکمل ہوگا اور اس پر 24957 ملین لاگت آئے گی۔

  • گلگت بلتستان میں پولیو وائرس کی موجودگی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    گلگت بلتستان میں پولیو وائرس کی موجودگی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    گلگت بلتستان میں پولیو وائرس کی موجودگی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی اداروں نے پولیو کے گلگت بلتستان دوبارہ پہنچنے پر تشویش کا اظہار  کیا ہے، حکومت نے گلگت بلتستان، کے پی میں خصوصی پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیو مہم گلگت بلتستان اور کے پی کے سرحدی اضلاع میں چلائی جائے گی، خصوصی پولیو مہم گلگت بلتستان کے ضلع دیامر، کے پی کے ضلع کوہستان اپر، لوئر، کولائی پلس میں بھی چلائی جائے گی۔

    کے پی، گلگت بلتستان کے اضلاع میں پولیو مہم  14 تا 18 جولائی چلے گی، اس مہم میں 1 لاکھ 58497 بچوں کی ویکسینیشن ہو گی، خصوصی پولیو مہم کے دوران 1096 فرنٹ لائن ورکرز ڈیوٹی کریں گے۔

    یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں دو جون کو پولیو کیس رپورٹ ہوا تھا، گلگت بلتستان میں آٹھ سال بعد پولیو وائرس کیس رپورٹ ہوا ہے۔

     گلگت بلتستان میں 2017 میں دیامر سے پولیو کیس رپورٹ ہوا تھا، ضلع دیامر کے 23 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی دیامر کے رہائشی بچے کے وائرس کا جینیاتی تعلق کراچی سے تھا، دیامر کے پولیو سے متاثرہ بچے کی ٹریول ہسٹری نہیں ملی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/gilgit-baltistan-first-case-of-polio-virus/

    واضح رہے کہ دیامر کا شمار گلگت بلتستان کے پولیو کے ہائی رسک اضلاع میں ہوتا ہے، ضلع دیامر میں روٹین ایمونائزیشن کوریج کا لیول کم ہے۔

    رواں سال ملک بھر سے پولیو وائرس کے چودہ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں رواں سال کی تیسری قومی انسداد پولیو مہم مئی میں چلائی گئی تھی۔

  • غیر ملکی سیاح کی ویڈیو پر ایکشن، عطا آباد جھیل میں واقع ہوٹل سیل

    غیر ملکی سیاح کی ویڈیو پر ایکشن، عطا آباد جھیل میں واقع ہوٹل سیل

    غیر ملکی سیاح کی ویڈیو پر ایکشن کے بعد عطا آباد جھیل میں سیوریج کا پانی شامل کرنے پر ہنزہ میں واقع ہوٹل کا ایک حصہ سیل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق غیر ملکی سیاح کی جانب سے پوری دنیا میں سیاحت کے لحاظ سے مشہور ضلع ہنزہ کے ایک بڑے ہوٹل کا نکاسی آب خوبصورت عطا آباد جھیل میں گرنے کے وی لاگ کے بعد حکومتی ادارے حرکت میں آگئے۔

    غیر ملکی سیاح نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں ہوٹل کے سیوریج کا پانی عطا آباد جھیل میں شامل کرتے دکھایا گیا تھا، غیر ملکی سیاح کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیوریج کا پانی شامل ہونے سے عطاآباد جھیل کے پانی کا رنگ تبدیل ہوگیا۔

    اس ویڈیو میں غیر ملکی وی لاگر نے عطا آباد جھیل کنارے بنے ہوٹل ہنزہ پر الزام عائد کیا کہ ’وہاں سے سیوریج اور کچن کا آلودہ پانی عطا آباد جھیل میں داخل ہو رہا ہے۔‘

    انھوں نے ویڈیو میں جھیل کو دکھاتے ہوئے کہا کہ ’آپ دیکھ سکتے ہیں کہ جھیل کے صاف نیلے پانی اور جہاں پر سیوریج کا پانی چھوڑا گیا ہے وہاں بڑا واضح فرق ہے۔ پانی گدلا ہورہا ہے اور وہ اس (ہوٹل کی) عمارت سے آرہا ہے۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by George Buckley (@georgebxckley)

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گلگت بلتستان ماحولیاتی تحفظ ایجنسی اور ضلعی انتظامیہ نے ہوٹل کا ایک حصہ سیل کرتے ہوئے ہوٹل پر 15 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔

    انتظامیہ نے تمام ہوٹلز کی این او سیز پر نظرثانی کا فیصلہ بھی کیا ہے، انتظامیہ نے اس صورت حال پر سخت افسوس کا بھی اظہار کیا ہے۔

     

  • گلگت بلتستان سے پولیو وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا

    گلگت بلتستان سے پولیو وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا

    اسلام آباد: ملک میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، موزی پولیو وائرس گلگت بلتستان پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت نے گلگت بلتستان سے پولیو کیس کی تصدیق کی ہے، پولیو کیس گلگت بلتستان کے ضلع دیامر سے رپورٹ ہوا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گلگلت کے 23 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں رواں سال کے پولیو کیسز کی تعداد 11 تک پہنچ گئی ہے، رواں سال کے پی 5، سندھ 4، پنجاب 1 پولیو کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔

    گلگت بلتستان سے گزشتہ پولیو کیس 2017 میں سامنے آیا تھا، 2017 میں دیامر کے علاقہ تھور سے پولیو کیس سامنے آیا تھا۔

    گلگت کے متاثرہ بچہ تانگیر کے علاقہ گبر کا رہائشی ہے، بچے میں وائے بی تھری اے فور اے کلسٹر پایا گیا ہے، متاثرہ بچے کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق کراچی سے ہے لیکن بچے کی ٹریول ہسٹری نہیں ملی ہے۔

    این آئی ایچ ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع دیامر میں روٹین ایمونائزیشن کوریج کا لیول کم ہے اور دیامر کا شمار جی بی کے پولیو کے ہائی رسک اضلاع میں ہوتا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/khyber-pakhtunkhwa-another-polio-case-confirmed/

  • جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں اداروں میں رائٹ سائزنگ کے حوالے سے بڑے فیصلے

    جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں اداروں میں رائٹ سائزنگ کے حوالے سے بڑے فیصلے

    اسلام آباد: جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں اداروں میں رائٹ سائزنگ کے حوالے سے بڑے فیصلے کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارش پر وزارت سرحدی امور (سیفران) کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اور اسے وزارت کشمیر و گلگت بلتستان میں ضم کیا جائے گا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت سرحدی امور کا انتظامی ونگ بھی تحلیل کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر اسٹیٹ پراپرٹی کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جے کے اسٹیٹ پراپرٹیز کے مستقبل کا فیصلہ خصوصی کمیٹی مشاورت سے کرے گی۔

    اسٹیٹ پراپرٹیز سے متعلق آزاد کشمیر و جی بی حکومت سے مشاورت کی جائے گی، جموں و کشمیر اسٹیٹ پراپرٹیز کو حسب ضرورت فروخت کیا جائے گا، اور اس کی آمدن آزاد کشمیر اور جی بی کی ویلفیئر پر خرچ ہوگی۔

    ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کشمیر و جی بی پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسے آزاد کشمیر حکومت کو منتقل کیا جائے گا، اور ڈی ایچ ایس کے گلگت بلتستان کو فنڈنگ دینے کے لیے وزارت صحت سے مشاورت ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر مہاجرین بحالی آرگنائزیشن کو بھی تحلیل کیا جائے گا، آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کونسل کے عملے کی تعداد کم کی جائے گی، چیف کمشنریٹ افغان مہاجرین کے عملے کو بھی کم کیا جائے گا۔

  • گلگت بلتستان میں ندی نالوں میں طغیانی کے واقعات کی وجہ سامنے آ گئی

    گلگت بلتستان میں ندی نالوں میں طغیانی کے واقعات کی وجہ سامنے آ گئی

    گلگت: گلگت بلتستان میں بڑھتے درجہ حرارت سے گلیشیئرز پگھلنے میں تیزی آ گئی ہے، جس کے باعث پہاڑی علاقے کے ندی نالوں میں طغیانی آ رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 2800 سے زائد گلیشیائی جھیلوں کے مسکن گلگت بلتستان میں بدترین سیلابی صورت حال کا خدشہ ہے، کیوں کہ گلگت کے اوسط درجہ حرارت میں 0.5 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    آبی ریلوں میں اب تک کئی سڑکیں اور سرکاری و نجی املاک بہہ چکی ہیں، شیگر میں دریائے برالڈو میں آنے والے سیلاب نے زرعی زمینوں، درختوں اور گاؤں سے جوڑنے والی سڑک کو تباہ کر دیا۔

    ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے مختلف سڑکوں، لنک روڈز، پھسو گوجال میں شاہراہ قراقرم، ہوٹلوں اور سرکاری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، محکمہ موسمیات نے تیزی سے ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گلگت کی برفانی جھیلوں کے پھٹنے سے بھی خبردار کر دیا ہے۔

    جی بی کے ادارہ برائے ماحولیاتی تحفظ کے مطابق گلگت بلتستان میں گزشتہ 30 برسوں کے دوران اوسط درجہ حرارت میں کافی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور اس کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں ہیٹ ویو اور گلیشیئرز پگھلنے میں تیزی آ گئی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملک میں آبادی پر فوری کنٹرول کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آبادی بم پھٹ چکا ہے، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے ساتھ آبادی کو کنٹرول کرنا ہوگا کیوں کہ پاکستان میں آبادی بہت زیادہ بڑھ چکی ہے۔

  • فلک نور کیس پر ترجمان اور وزیر داخلہ جی بی کا رد عمل

    فلک نور کیس پر ترجمان اور وزیر داخلہ جی بی کا رد عمل

    اسلام آباد: چھٹی کلاس کی طالبہ 12 سالہ فلک نور کو 20 جنوری کو سلطان آباد سے اغوا کیا گیا تھا، جو تاحال بازیاب نہیں کرائی جا سکی ہے، گلگت بلتستان، کراچی اور اسلام آباد میں احتجاجی مظاہروں اور سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم پر ترجمان جی بی اور وزیر داخلہ جی بی کا رد عمل سامنے آ گیا ہے۔

    وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس الحق لون نے پریس کانفرنس میں کہا کہ فلک نور کیس پر سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا گیا، فلک نور کا اپنا ویڈیو بیان آ چکا ہے، اور اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں، تاہم کچھ عناصر اس پر منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

    ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ فلک نور کے والد کی رپورٹ کے مطابق اغوا کی ایف آئی آر درج کی گئی، اور پولیس کو مانسہرہ میں ملزمان کی موجودگی کا علم ہوا، پولیس نے چھاپا مارنے کی کوشش کی تو ایسے میں فلک نور کا ویڈیو بیان آ گیا۔

    انھوں نے کہا فلک نور نے کہا میں نے مرضی سے شادی کی ہے، فلک نور جس لڑکے کے ساتھ گئی وہ بھی گلگت کا ہے۔

    فلک نور کے والدین انتظامیہ سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان کی بیٹی کو بازیاب کرایا جائے

    واضح رہے کہ کم عمر لڑکی فلک نور کا نکاح محمد امتیاز ولد یوسف نامی لڑکے سے کرایا گیا ہے، تاہم اس کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کی بچی کو اغوا کر کے زبردستی ویڈیو پیغام دلوایا گیا ہے، فلک نور ہمیں یاد کر رہی ہے مگر اس کو قید کر کے رکھا گیا ہے۔

  • گلگت بلتستان بھر میں دفعہ 144 نافذ

    گلگت بلتستان بھر میں دفعہ 144 نافذ

    چلاس: گلگت بلتستان بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، اجتماعات پر پابندی عائد ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کی حکومت نے امن عامہ کی صورت حال برقراررکھنے کے لیے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی ہے، اجتماعات پر پابندی ہوگی، کسی بھی قسم کے ہتھیار کی نمائش اور ہوائی فائرنگ ممنوع ہوگی۔

    شاہراہوں کی بندش اور مذہبی اجتماعات پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے، گلگت بلتستان میں امن کی صورت حال کے پیش نظر فور جی سروسز بھی معطل کر دی گئیں تاہم ٹو جی سروس برقرار رہے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی سفارشات پر پی ٹی اے کے احکامات پر تاحکم ثانی انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے۔

  • گلگت بلتستان حکومت کے 12 وزرا، 2 مشیروں پر مشتمل کابینہ تشکیل

    گلگت بلتستان حکومت کے 12 وزرا، 2 مشیروں پر مشتمل کابینہ تشکیل

    گلگت: گلگت بلتستان کی کابینہ تشکیل دے دی گئی، کابینہ 12 وزیروں اور 2 مشیروں پر مشتمل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کی بارہ وزیروں اور دو مشیروں پر مشتمل کابینہ تشکیل دے دی گئی، نوٹیفکیشن کے مطابق نئی کابینہ میں شمس لون وزیر داخلہ، انجینئر انور وزیر زراعت نامزد کیے گئے ہیں۔

    فتح اللہ پی این ڈی کے وزیر، دلشاد بانو کو ویمن ڈویلپمنٹ کی وزارت تفویض کی گئی، حاجی حمید وزیر بلدیات، امجد زیدی وزیر تعمیرات مقرر کیے گئے، جب کہ غلام محمد وزیر سیاحت و خوراک، اور مشتاق احمد کو وزیر برقیات مقرر کیا گیا۔

    سہیل عباس وزیر قانون و صحت، حاجی رحمت خالق وزیر ایکسائز، غلام شہزاد آغا وزیر تعلیم، انجینئر اسماعیل وزیر خزانہ، حاجی شاہ بیگ مشیر جنگلات، اور ثریا زمان مشیر آئی ٹی مقرر کی گئی ہیں۔

    گلگت بلتستان کے وزرا اور مشیروں پر مشتمل کابینہ کی حلف برداری آج ہوگی، حلف برداری کی تقریب دن 12 بجے گورنر سیکریٹریٹ میں منعقد ہوگی، کابینہ میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کے اراکین شامل ہیں۔