Tag: Gilgit Baltistan

  • پاکستان نے گلگت بلتستان پر بھارت کا بیان مسترد کردیا

    پاکستان نے گلگت بلتستان پر بھارت کا بیان مسترد کردیا

    اسلام آباد : پاکستان نے گلگت بلتستان پر بھارت کا بیان مسترد کردیا اور کہا بھارت کے پاس گلگت بلتستان سے متعلق کوئی قانونی، اخلاقی یا تاریخی جواز نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے  ترجمان نے گلگت بلتستان سےمتعلق بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا بھارت کے پاس گلگت بلتستان سے متعلق کوئی قانونی، اخلاقی یا تاریخی جواز نہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ تہترسال سے بھارت جموں وکشمیرپرغیرقانونی قبضہ جمائے ہوئے ہے، بھارتی بےبنیاد دعوے اصل صورتحال سے توجہ نہیں ہٹا سکتے۔

    دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا جموں و کشمیرپرمؤقف یواین قراردادوں کے عین مطابق ہے، مقبوضہ کشمیر تنازعے کا حل اقوام متحدہ کے تحت کشمیریوں کوحق خودارادیت دینے میں ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان نے پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی وزیراعظم کا بیان مسترد کردیا

    ترجمان نے مطالبہ کیا کہ بھارت یو این قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دے کرعالمی ذمہ داری پوری کرے، سیاسی ،انتظامی اور معاشی اصلاحات گلگت بلتستان کےعوام کا دیرینہ مطالبہ ہیں۔

    اس سے قبل پاکستان نے پلوامہ حملےکےحوالےسے بھارتی وزیراعظم کے بیان کومسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت پلوامہ حملے میں پاکستان کےملوث ہونےکےشواہد فراہم کرنےمیں ناکام رہا ہے۔

    ترجمان نے واضح کیا کہ ایک وفاقی وزیر کے بیان کو نیا موڑ دینے کی کوشش ہے، پاکستانی وزیر نے ریفرنس کے طور پر بات کی تھی، 26فروری 2019 کوپاکستان فوج کے دیئےجانیوالےردعمل کا حوالہ دیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ پاکستان مخالف انتخابی مہم کےبعد لوک سبھاالیکشن میں بی جے پی کوفتح ملی، بی جے پی حکومت پاکستان کوبھارت کی مقامی سیاست میں گھسیٹنا بندکرے، بی جے پی قیادت پاکستان مخالف جذبات کی بجائے کارکردگی دکھاکرعوام کی حمایت حاصل کرے۔

  • بڑی خبر،  پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 4 مریض صحتیاب

    بڑی خبر، پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 4 مریض صحتیاب

    گلگت بلتستان : پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 4 مریض صحتیاب ہوگئے، جن میں 2مریضوں کا تعلق گلگت اور 2 کا تعلق اسکردو سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے تصدیق کی ہے کہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 4 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں ، جن میں سے 2 مریضوں کا تعلق گلگت اور 2 کا تعلق اسکردو سے ہے۔

    اس سے قبل گلگت سے تعلق رکھنےوالے2مریض پمز میں صحت یاب ہوئےتھے۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 892ہوگئی جبکہ وائرس سے اب تک 6مریض جاں بحق ہوچکے ہیں، خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 3افراد جاں بحق ہوئے،کراچی اور بلوچستان میں ایک ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ گلگت بلتستان میں کورونا کیخلاف کام کرنے والے ڈاکٹرجاں بحق ہوا۔

    کورونا وائرس سے سب سے زیادہ سندھ متاثر ہوا ہے،سندھ میں 399،پنجاب میں 249،بلوچستان میں 110،گلگت بلتستان میں 80،خیبرپختونخوا میں38،اسلام آباد میں 15اورآزادکشمیر میں کورونا وائرس کا ایک کیس رپورٹ ہوا جبکہ ملک میں کوروناوائرس سےمتاثرہ6مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    ترجمان سندھ حکومت کے مطابق سندھ میں 4 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، جن میں سے 3 کا تعلق کراچی اور ایک کا حیدرآباد سے ہے جب کہ ایک مریض انتقال کرچکا ہے۔

    گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد 80 ہوگئی ہے، ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق ضلع نگر میں 34، اسکردو میں 16، گلگت اور شِگر میں 13، 13، کھرمنگ میں 3 اور استور میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

  • گلگت بلتستان : کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والا  پاکستانی ڈاکٹر چل بسا

    گلگت بلتستان : کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والا پاکستانی ڈاکٹر چل بسا

    گلگت بلتستان: کوروناوائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والا ڈاکٹر خود وائرس کا شکار ہوکر چل بسا ، جس کے بعد ملک میں مہلک وائرس سے اموات کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کےمریضوں کی تعدادمیں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے ، گلگت میں کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کے دوران وائرس سے متاثرہ ڈاکٹر چل بسا، جس کے بعد ملک میں مہلک وائرس سےاموات کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔

    ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر اسامہ متاثرہ مریضوں کے علاج کے دوران وائرس کا شکار ہوئے، ڈاکٹر اسامہ نے انسانیت کیلئے اپنی جان قربان کی،وہ قومی ہیروہیں۔

    کرونا وائرس کی وبا کے بعد ڈاکٹر اسامہ ریاض جگلوٹ گلگت بلتستان ہی میں سکرینینگ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے، انھوں نے قائداعظم میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگری مکمل کی تھی جبکہ اگست 2019 میں انہوں نے پی پی ایچ آئی گلگت میں بطور ڈاکٹر کام شروع کیا تھا اور اسی سال فروری 2020 میں ایف سی پی ایس پارٹ ون کا امتحان بھی پاس کیا اور جولائی میں سپیشلائزیشن میں انڈکشن کے منتظر تھے۔

    خیال رہے ملک بھرمیں مریضوں کی تعدادسات سوپچانوےسےتجاوزکرگئیں، سندھ میں تین سوپچاس سےزائد ہوگئی،پنجاب میں مریضوں کی تعداددوسوبیس سےبڑھ گئیں،بلوچستان میں ایک سوچارمریض زیرعلاج ہے نیٹ گلگت میں اکہترمریضوں کاعلاج جاری ہے،اسلام آباد میں پندرہ ہوگئی،اب تک چھ افرادصحت یاب ہوچکےہیں۔

  • گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    گلگت: گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں جگلوٹ، بونجی، ڈوئیاں شلترو اور استور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    زلزلے کے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں کیا گیا۔

    اس سے قبل گزشتہ ماہ کے اواخر میں صوبہ پنجاب کے شہر جہلم اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلے کی شدت 2.9 ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلے کا مرکز شہر سے جنوب کی جانب 9 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی، تاجکستان اور جہلم میں ایک ہی ٹائم پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    تاجکستان میں محسوس کیے جانے والے زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی تھی۔

  • گلگت بلتستان میں لہو جمانے والی سردی، پارہ منفی 22ڈگری تک جا پہنچا

    گلگت بلتستان میں لہو جمانے والی سردی، پارہ منفی 22ڈگری تک جا پہنچا

    اسکردو : گلگت بلتستان مسلسل شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، اسکردو میں ایک بار پھر پارہ منفی 22ڈگری تک گرگیا، محکمہ موسمیات نے سردی کی لہرآئندہ 24گھنٹے برقرار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بالائی علاقوں میں خون جما دینی والی سردی نے ہر شے منجمد کر دی ہے، گلگت بلتستان کو سردی نے پوری طرح اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے باعث موسم انتہائی سرد ہو گیا ہے، اسکردو میں پارہ منفی 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

    شدید سردی کے باعث علاقے میں نظام زندگی متاثر ہے، لوگ گھروں میں محصور ہو گئے ہیں، گرم ملبوسات اور خشک لکڑی کی مانگ بڑھ گئی۔ خشک لکڑی کی فی من قیمت 700روپے تک جا پہنچی، جس پر انتظامیہ خاموش ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں آج بھی موسم انتہائی سرد رہے گا۔ سردی کی لہر آئندہ 24گھنٹے برقرار رہے گا اس کے علاوہ گلگت بلتستان کے اکثر علاقوں میں موسم ابر آلود رہنے کا بھی امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

    شمال مغربی بلوچستان، بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں چند مقامات پر شام اور رات میں بارش اور پہاڑوں پر بر فباری کا امکان ہے، گذشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

  • ملک بھر کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی

    ملک بھر کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی

    کراچی / گلگت بلتستان / لاہور : محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی سمیت ملک بھر کے اکثر شہروں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان ہے۔

    ملک بھر میں رخصت ہوتی ہوئی سردی جاتے جاتے اپنے رنگ دکھانے لگی، ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ کالام، استور، مالم جبہ اور چترال میں موسم شدید سرد ہے۔

    اسکردو میں برفباری نے خوبصورت نظارے سجادیئے، سڑکیں برف کے نیچے چُھپ گئیں، اس کے علاوہ لوئر دیر میں برفباری اور بارش کے بعد بادلوں سے جھانکتی ہوئی سورج کی کرنیں اور ٹھنڈی ہوائیں موسم کو مزید سہانا اور دلکش بنا رہی ہیں۔

    کوئٹہ سمیت بلوچستان میں موسم شدید سرد ہے، زیارت میں برفیلی ہوائوں نے شہریوں کی قلفی جمادی۔ دوسری جانب کراچی میں دھوپ چھاؤں کا کھیل بھی جاری ہے، سنہری دھوپ میں شہر کا حسن نکھر آیا۔

    اس کے علاوہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج رہا جس کے باعث شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، تاہم کسی حادثے یا ناخوشگوار واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

  • گلگت بلتستان:  شدید برف باری کے باعث زندگی مفلوج ہوگئی

    گلگت بلتستان: شدید برف باری کے باعث زندگی مفلوج ہوگئی

    دیامر: سردی کی شدید لہر نے گلگت بلتستان کو لپیٹ‌ میں‌ لے لیا، ضلع دیامر میں زندگی مفلوج ہوگئی.

    تفصیلات کے مطابق دیامر کے بالائی علاقوں اور  پہاڑوں پر شدید برف باری کے باعث روزہ مرہ معمولات شدید متاثر ہوئے.

    ضلع دیامر کے علاقوں‌ بٹوگاہ، بابوسر، گوہرآباد، فیئری میڈوسمیت بالائی پہاڑوں پر مسلسل برف باری جاری ہے، داریل، تانگیر، گھینر، گیچھی، تھک نیاٹ کے بالائی علاقے بھی برف باری سے متاثر ہوئے ہیں.

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق چلاس میں وقفے وقفے سے بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، برف باری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں، صحت کے مسائل اور خوراک کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے.

    انتظامیہ کے مطابق دیامر، کوہستان کے پہاڑوں علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ ہے، بارش،برف باری کے دوران شہری غیرضروری سفرسے گریزکریں.

    مزید پڑھیں: برف کا پراسرارپہیہ، جس نے برطانیہ کو حیرت میں‌ مبتلا کر دیا

    خیال رہے کہ اس وقت ملک بھر میں شردی کی شدید لہر ہے، ملک کے بڑے حصوں میں بارشیں اور برف باری جاری ہے.

    سردی کی شدید لہر سے بالائی علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں، گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں‌ میں برف باری سے زندگی مفلوج ہوگئی ہے.

  • پاکستان میں پہلی بار پاک فضائیہ نے آئس ہاکی میچ جیت لیا،  گلگت بلتستان کو شکست

    پاکستان میں پہلی بار پاک فضائیہ نے آئس ہاکی میچ جیت لیا، گلگت بلتستان کو شکست

    گلگت : پاکستان میں پہلی بار پاک فضائیہ کی ٹیم نے آئس ہاکی میچ جیت لیا، گلگت بلتستان اسکاؤٹس کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی بار پاک فضائیہ کی ٹیم نے آئس ہاکی میچ جیت لیا، پاکستان کی تاریخ میں پہلا آئس ہاکی میچ نلتر میں کھیلا گیا۔

    میچ پاک فضائیہ اور گلگت بلتستان اسکاؤٹس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، اس حوالے سے ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں غیر معمولی مہارت کے باوجود گول نہ کرسکیں، میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔

    پاک فضائیہ کے کھلاڑی نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی، پاک فضائیہ کے کھلاڑی کا واحد گول ٹیم کی جیت بن گیا، اس طرح پاکستان میں پہلی بار پاک فضائیہ کی ٹیم نے آئس ہاکی میچ جیت لیا۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملک میں آئس ہاکی کی تاریخ کو گلگت میں مقامی کھیل گٹل سے جوڑا جاسکتا ہے، گٹل نامی کھیل دو اسٹکس کی مدد سے کھیلا جاتا ہے۔

  • گلگت: ہوٹلز میں گیس اور کیروسین ہیٹرز کے استعمال پر پابندی عائد

    گلگت: ہوٹلز میں گیس اور کیروسین ہیٹرز کے استعمال پر پابندی عائد

    گلگت بلتستان: ہنزہ کے ہوٹل میں دم گھٹنے سے جوڑے کی ہلاکت کا گلگت بلتستان حکومت نے نوٹس لے لیا، ہوٹلوں میں گیس اور کیروسین ہیٹرز پر پابندی عائد کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق دو دن قبل دفترِ خارجہ کی خاتون افسر سیدہ فاطمی اور شوہر کی موت ہنزہ کے ایک ہوٹل میں گیس لیکج کی وجہ سے ہوئی تھی، جس کا نوٹس لیتے ہوئے گلگت بلتستان حکومت نے گیس اور کیروسین ہیٹرز پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    [bs-quote quote=”گیس اور کیروسین ہیٹرز کے استعمال پر پابندی تا حکم ثانی عائد رہے گی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہوٹلز میں گیس اور کیروسین ہیٹرز کے استعمال پر پابندی تا حکم ثانی عائد کی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ ہفتے کو دفترِ خارجہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات خاتون افسر سیدہ فاطمی ہنزہ کے ایک ہوٹل کے کمرے میں اپنے شوہر سید شعیب حسن سمیت مردہ پائی گئیں تھیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  دفترِ خارجہ کی افسر سیدہ فاطمی شوہر سمیت ہوٹل میں مردہ پائی گئیں


    سیدہ فاطمی 10 دن قبل ہی فرانس سے تربیت مکمل کر کے پاکستان پہنچی تھیں جب کہ ان کی شادی 29 نومبر کو ہوئی اور اپنے شوہر کے ساتھ ہنزہ ہنی مون کے لیے گئی تھیں۔

    وزیرِ خارجہ نے مرحومہ کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار اور مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا ’مجھے دفترِ خارجہ کی ایک نوجوان خاتون افسر کی شوہر سمیت دردناک موت پر گہرا دکھ ہوا، فارن آفس نے ایک ذہین افسر کھویا ہے۔‘

  • بلاول بھٹو 5 روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے

    بلاول بھٹو 5 روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے

    گلگت: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو پانچ روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے، کل سہ پہر پولو گراؤنڈ گلگت میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین گلگت بلتستان کے پانچ روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ مختلف علاقوں کے تنظیمی عہدے داروں سے ملاقاتیں اور جلسے سے خطاب کریں گے۔

    [bs-quote quote=”پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کو حقوق دیے جو ان سے چھین لیے گئے ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ترجمان پیپلز پارٹی”][/bs-quote]

    پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو گلگت بلتستان میں جن علاقوں کے تنظیمی عہدے داروں سے ملاقاتیں کریں گے ان میں استور، گھانچی، اسکردو شامل ہیں۔

    بلاول ہاؤس کے ترجمان مصطفیٰ نواز نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کو حقوق دیے جو ان سے چھین لیے گئے ہیں، ہم آج بھی گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ بلاول بھٹو گلگت بلتستان کو حقوق دلانے کی جدوجہد میں عوام کے ساتھ ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  ظلم کا نشانہ بننے کے باوجود کبھی انتقام کی سیاست نہیں کی: بلاول بھٹو


    دریں اثنا گلگت میں بھی ایک شخص نے بلاول بھٹو کا بوسا لے لیا، بوسا لینے والے پر سیکورٹی اہل کار پل پڑے، مار مار کے اس کی درگت بنا ڈالی۔

    خیال رہے گزشتہ روز برداشت اور رواداری کے عالمی دن کے موقع پر بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ ظم اور نا انصافیوں کا نشانہ بننے کے با وجود انھوں نے کبھی انتقام کی سیاست نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں بھوک اور جہالت کے خلاف ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور اتحاد کی ضرورت ہے، اس کے لیے رواداری کو فروغ دینا ضروری ہے، لیکن اس کے برعکس عالمی و مقامی سطح پر تنازعات اور اختلافات سر اٹھا رہے ہیں۔