Tag: Gilgit Baltistan

  • حکومت گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے مؤثر اقدامات کر رہی ہے،  پرویز رشید

    حکومت گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے مؤثر اقدامات کر رہی ہے، پرویز رشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے مؤثر اقدامات کر رہی ہے اور پاک چین اقتصادی راہداری علاقے کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گا۔

    اسلام آباد میں گلگت بلتستان کی یوم آزادی کے حوالے سے تقریب میں خطاب میں انہوں نے کہا کہ کچھ شر پسند عناصر نے گلگت بلتستان میں امن کو خراب کرنے کی کوشش کی لیکن حکومت کی بہتر پالیسیوں کی بدولت قیام امن میں مدد ملی۔

    انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بسنے والے لوگ خوبصورت روایات اور ثقافت کے مالک ہیں۔

    وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان میں صحت تعلیم،سیاحت،مواصلات و دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے،جلد ہی عوام تبدیلی محسوس کریں گے۔تقریب میں طلبا و طلابات نے علاقائی ثقافت کے ۔حوالے سے خاکے پیش کئے۔

  • گلگت،بلتستان کے معاملات جمہوری طریقے سے حل کرنا ہونگے، نواز شریف

    گلگت،بلتستان کے معاملات جمہوری طریقے سے حل کرنا ہونگے، نواز شریف

    گلگت بلتستان : وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں اصلاحات چاہتے ہیں اور اس مقصد کیلئے کمیٹی قائم کر دی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت بلتستان کے نئے گورنر کی حلف برداری کی تقریب کےدوران خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیراعظم نے میرغضنفر علی کو گورنر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ میر غضنفر کی اپنے علاقے کیلئے خدمات قابل فخر ہیں اور ہم سب گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے پرعزم ہیں۔

    وزیراعظم نواز شریف نے اس موقع پر پچاس ارب روپے کی لاگت سے گلگت اسکردو شاہراہ پر جلد کام شروع کرانے کا اعلان کیا۔

    انہوں نے خواہش کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان جمہوری انداز میں اپنے معاملات چلائے جبکہ عوام سے وعدہ بھی کیا کہ وہ گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ سکردو سے گلگت شاہراہ پر جلد کام شروع کیا جائے گا جس پر 50 ارب روپے لاگت آئے گی۔ گلگت کو خنجراب سے ملانے والی عطاءآباد ٹنل بنائی ہے جس پر 27 ارب روپے خرچ آیا ہے جبکہ لواری ٹنل منصوبہ آئندہ سال مکمل ہو جائے گا اور وفاقی حکومت یہاں کے اہم منصوبوں کی تکمیل کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ گلگت،بلتستان کے معاملات جمہوری طریقے سے حل کرنا ہونگے گلگت،بلتستان میں جمہوریت کیلئے اصلاحات کی گئی ہیں گلگت سے اسکردو تک شاہراہ بنائی جائیگی گلگت سے اسکردو تک شاہراہ پر 50ارب کی لاگت آئے گی لواری ٹنل پر کام جاری ہے،اگلے سال تک کام مکمل ہوجائے گا۔

  • پہاڑی علاقوں میں برفباری، زلزلہ متاثرین کی مشکلات میں اضافہ

    پہاڑی علاقوں میں برفباری، زلزلہ متاثرین کی مشکلات میں اضافہ

    گلگت/ بلتستان / پشاور : ملک کے با لائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ۔زلزلے سے متاثر علاقے متاثر،وسطی کرم میں جلانےوالی لکڑی کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی۔

    ملک کے با لائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے زلزلہ سے متاثرہ خیبر پختونخوا، بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں موسم ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

    دیامر کے پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی مزید بڑھ گئی ہے، زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں موسم کی سختیاں زلزلہ متاثرین کے لیے کسی امتحان سے کم نہیں۔

    سخت سرد ی اور ناکافی سہولیات بچو ں اور بڑوں میں مختلف قسم کی موسمی بیماریوں کا باعث بن رہی ہے ۔

    سردی کی شدت کو کم کرنے کے کیے جلائے جانے والی لکڑی کی قیمت سردی بڑھنے کے ساتھ مہنگی ہوتی جارہی ہے،جس سے زلزلہ متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

  • نانگا پربت حملے کا مرکزی مجرم پولیس کا محاصرہ توڑ کرفرار

    نانگا پربت حملے کا مرکزی مجرم پولیس کا محاصرہ توڑ کرفرار

    اسلام آباد: نانگا پربت بیس کیمپ پر 2013 میں ہونے والے حملے کا مرکزی مبینہ ملزم ایک پولیس چھاپے کے دوران افسران پر گرنیڈ پھینک کرفرارہوگیا، واقعے میں 10 پولیس افسران زخمی ہوئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق مذکورہ ملزم کا نام رحیم اللہ ہے اوراس کے سرپر10 ہزار امریکی ڈالر کا انعام بھی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص نانگا پربت حملے میں ملوث تھا۔

    پاکستان کے دوسرے بلند ترین پہاڑ نانگا پربت پر 2013 میں پولیس یونی فارم میں ملبوس مسلح دہشت گردوں نے بیس کیمپ پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 غیر ملکی سیاح اور ان کا گائیڈ ہلاک ہوگیا تھا۔

    پولیس نے ایک اطلاع پر شمالی گلگت بلتستان کے علاقے تنگیر میں رحیم اللہ کے گھر کا محاصرہ کیا اور اسے ہتھیار ڈال کر خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا، تاہم اس کی جانب سے پولیس پر دستی بم پھینکے گئے۔

    پولیس جب فائرنگ کرتی ہوئی مکان میں داخل ہوئی تو معلوم ہوا کہ مذکورہ ملزم فرار ہوچکا ہے، تاہم مکان میں موجود ایک مرد اور خاتون کو حراست میں لے لیا گیا ہے، دونوں کو رحیم اللہ کا قریبی رشتے دار بتایا جارہاہے۔

    رحیم اللہ کی جانب سے پھینکے گئے دستی بم دھماکوں کے نتیجے میں پولیس کے 10 افسران زخمی ہوئے ہیں۔

    پولیس ترجمان محمد وکیل نے بین الاقوامی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رحیم اللہ اس حملے کے ساتھ ہائی پروفائل مجرمان میں سے ایک ہے، جبکہ اس حملے کے پانچ مجرمان پہلے ہی حراست میں ہیں۔

    نانگا پربت پر ہونے والے حملے میں ایک چینی شہریت کا حامل امریکی، دو چینی، تین یوکرائنیم ، دو سلاواکین، ایک لوتھینین اورایک نیپالی شہری اپنے پاکستانی گائیڈ کے ہمراہ مارے گئے تھے۔

    اے ایف پی

  • زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں آئندہ تین روز تک موسم سرد اورخشک رہے گا

    زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں آئندہ تین روز تک موسم سرد اورخشک رہے گا

    اسلام آباد: محمکہ موسمیات کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں آئندہ 72 گھنٹوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

    پاکستان میٹرولاجیکل ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع چترال، اپردیر، لوئر دیر، سوات، بونیر، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹ گرام اور مانسہرہ میں آئندہ تین روز تک موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

    محمکہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخواہ سے ملحقہ قبائلی علاقے بشمول باجوڑ، مہمند اورخیبرایجنسیزمیں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔

    میٹ آفس نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے ضلع استور، دیامیر، گلگت، غزرِ، ہنزہ اور نگر میں بھی آئندہ تین روز تک موسم سرد اور خشک رہے گا۔

  • وزیر اعظم نے پاک چین دوستی سرنگوں کا افتتاح کردیا

    وزیر اعظم نے پاک چین دوستی سرنگوں کا افتتاح کردیا

    گلگت: وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے عطا آباد کے علاقے میں شاہراہ قراقرم پرپاک چین دوستی سرنگوں سمیت کئی اہم منصوبوں کا افتتاح کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف آج صبح گلگت بلتستان پہنچے اور وہاں انہوں نے شاہراہ قراقرم کے 24 کلومیٹر حصے کی تعمیرِنو منصوبے کا افتتاح کیا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ نیت نیک ہوگی تو بگڑے ہوئے کام سنور جائیں گے۔

    پاک چین دوستی سرنگوں کا یہ منصوبہ 24 کلومیٹر پر مشتمل ہے اور قراقرم ہائی وے کا ہی ایک حصہ ہے، اس میں 5 سرنگیں جن کی کل لمبائی 7 کلومیٹر ہے جبکہ 2 پل اور 78 پلیائیں شامل ہیں۔

    سال 2010 میں ایک بڑے لینڈ سلائیڈ کے نتیجے میں دریائے ہنزہ کے بہاوٗ کا راستہ بند ہوگیا تھا اورعطاء آباد جھیل وجود میں آئی تھی، اسی لینڈ سلائیڈ کے نتیجے میں پاک چین دوستی ٹنلز کا بڑا حصہ متاثرہوا تھا ۔

    مذکورہ منصوبے کو 3 سال کے عرصے میں 27 ارب روپے خرچ کرکے مکمل کیا گیا ہے جو کہ گلگت بلتستان کے کل ترقیاتی بجٹ سے 3 گنا زیادہ ہے اور اس کی تکمیل سے وادیٗ گوجل کا رابطہ باقی ماندہ گلگت بلتستان سے استوار ہوجائے گا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن اور گورنرگلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہراوردیگرحکومتی شخصیات موجود تھیں۔

    منصوبے کے افتتاح کے بعد وزیراعظم نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور دیگر وزراء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر کام انتہائی ایمانداری کے ساتھ ہونا چاہیئے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ دیانت داری کے ساتھ قوم کا ایک ایک پیسہ خرچ کرنا چاہیئے اور صرف یہاں نہیں بلکہ پورے ملک میں ایسا ہی ہونا چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے جو مطالبے کئے ہیں جن میں نلتر شاہراہ ، یونیورسٹی اور ادارہ برائے امراض قلب شامل ہیں ان میں بھی وفاقی حکومت پورا تعاون کرے گی۔

  • وزیراعظم پاک چین دوستی سرنگ کا افتتاح کریں گے

    وزیراعظم پاک چین دوستی سرنگ کا افتتاح کریں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف عطاءآباد کے علاقے میں تین روزبعد پاک چین دوستی سرنگوں کے سلسلے کا افتتاح کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق پاک چین دوستی ٹنلزکا افتتاح 14 ستمبر کووزیراعظم نواز شریف کے ہاتھوں ہوگا۔

    پاک چین دوستی ٹنل 24 کلومیٹر پر مشتمل ہے اور قراقرم ہائی وے کا ہی ایک حصہ ہے، اس میں 5 سرنگیں جن کی کل لمبائی 7 کلومیٹر ہے جبکہ 2 پل اور 78 پلیائیں شامل ہیں۔

    سال 2010 میں ایک بڑے لینڈ سلائیڈ کے نتیجے میں دریائے ہنزہ کے بہاوٗ کا راستہ بند ہوگیا تھا اورعطاء آباد جھیل وجود میں آئی تھی، اسی لینڈ سلائیڈ کے نتیجے میں پاک چین دوستی ٹنلز کا بڑا حصہ متاثرہوا تھا ۔

    مذکورہ منصوبے کو 3 سال کے عرصے میں 275 امریکی ڈالر خرچ کرکے مکمل کیا گیا ہے اور اس کی تکمیل سے وادیٗ گوجل کا رابطہ باقی ماندہ گلگت بلتستان سے استوار ہوجائے گا۔

  • گلگت بلتستان کا وزیرِاعلی کون ہوگا؟  فیصلہ آج متوقع

    گلگت بلتستان کا وزیرِاعلی کون ہوگا؟ فیصلہ آج متوقع

    گلگت بلتستان: گلگت بلتستان کا وزیرِاعلی کون ہوگا، اس کا فیصلہ آج متوقع ہے، مسلم لیگ نون کے نامزد امیدوار آج وزیرِاعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔

    مسلم لیگ نون کے نامزد امیدوار حافظ حفیظ الرحمن پارٹی سربراہ وزیرِاعظم نواز شریف سے آج ملاقات کرکے حکومت سازی کے حوالے سے ہدایات لیں گے اور خواتین اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں کے لئے امیداورں کے ناموں کو بھی حتمی شکل دی جائےگی۔

    زرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے پارلیمانی بورڈ نے وزیرِاعلی کے لئے حافظ حفیظ الرحمن کو نامزد کیا ہے۔

    دوسری جانب اسپیکر کے لئے حاجی اکبر تابان کا نام سرِفہرست ہے، اسپیکر کے لئے میرغضنفر علی خان اور فدا محمد شاہ کے نام بھی زیرِغور ہیں۔

  • عوام کو بااختیار بنا کر ہی گلگت کے مسائل حل ہونگے، عمران خان

    عوام کو بااختیار بنا کر ہی گلگت کے مسائل حل ہونگے، عمران خان

    گلگت / بلتستان : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گلگت میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت تک گلگت بلتستان کے مسائل حل نہیں ہونگے کہ جب تک گلگت بلتستان کے فیصلے اس خطے میں ہی نہیں ہوتے ۔

    آج تک گلگت بلتستان کے فیصلے اسلام آباد میں ہوتے رہے، جس کی وجہ سے گلگت بلتستان کے مسائل حل نہیں ہوئے ۔ہم گلگت بلتستان کے عوام کو بااختیار بنانے کے لئے اسلام آباد سے اختیارات گلگت بلتستان منتقل کرینگے۔

    ہم نے کے پی کے میں اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کے لئے پہلی بار بلدیاتی انتخابات کرائے نواز لیگ کی چھ دفعہ پنجاب میں حکومت آئی مگر بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے ا س کی وجہ یہ کہ یہ لوگ عوام کو اختیارات منتقل کرنا نہیں چاہتے ہیں۔

    انہوں نے اس موقع پر نواز شریف اور زرداری پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ بتائیں ان کے پاس حکومت میں آنے سے پہلے کتنے اثاثے تھے آج کتنے اثاثے ہیں ۔

    ہم نے اربوں رپوں کے مالک حسنی مبارک ،قذافی اور صدام حسین کا حشربھی دیکھا ہے، جلسے سے خظاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے زرداری کو جیل میں بھیجا تھااور آج شہباز شریف زرداری سے معافیا ں مانگ رہا ہے یہ لو گ وہا ں سونامی کی خوف سے ایک ہوئے ہیں ۔

    اس موقع پر جلسہ گاہ میں عوام کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی جو گو نواز گو اور شیر کا شکاری عمران خان کے نعرے لگا رہی تھی اور عمران خان کی جلسہ گاہ میں آمد اور جانے کے اوقات میں عوام اپنے لیڈر کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے اس قدر بے تاب تھے کہ منتظمین اور پولیس کو کپتان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے امڈ آنے والے عوام کے ہجوم کو مشکل سے سنبھالنا پڑا۔

  • گلگت بلتستان: ایم ڈبلیو ایم کا انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ

    گلگت بلتستان: ایم ڈبلیو ایم کا انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ

    لاہور: مجلس وحدت مسلمین نے حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں دھاندلی کا امکان ظاہرکرتے ہوئے انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    ایم ڈبلیو ایم کے سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں آٹھ جون کو ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں عوام کےحق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیا جائیگا، حکومت دھاندلی میں ماہر ہے، اس لیے صاف شفاف انتخابات ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے۔

    علامہ ناصر نے گلگت بلتستان کے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کیا۔

    انتخابات سے قبل وزیرِاعظم گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ قرار دیں تو مجلس وحدت مسلمین مسلم لیگ(ن) کے حق میں دستبردار ہوجائے گی۔