Tag: ginger tea

  • ادرک کی چائے کے حیران کُن فوائد

    ادرک کی چائے کے حیران کُن فوائد

    ماہرین طب کے مطابق اگرآپ کھانے میں ادرک کا استعمال کم کرتے ہیں تو فوراً اپنے کھانے میں ادرک کی مقدار کو بڑھا دیں کیونکہ یہ جگرکو زہریلے مواد سے پاک کرتا ہے، غذا میں ادرک اور سبز چائے کا استعمال انسانی جگر کے فعل کو درست رکھتا ہے۔

    جڑی بوٹیوں میں شمار کیے جانے والے ہرے مسالے ادرک کی چائے صرف چائے کے شوقین افراد کے لیے ہی نہیں بلکہ موسمی بیماریوں میں گھرے افراد کے لیے بھی موزوں ہے، ادرک کے مجموعی صحت پر بے شمار حیرت انگیز فوائد جان کر یقیناً ہر کوئی اسے پینا اپنا معمول بنالے گا۔

    برسوں سے بطور دوا استعمال کیے جانے والے ادرک سے متعلق ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ اس میں موجود جز ’جینجرول‘ کے باعث یہ قدرتی طور پر بیماریوں سے لڑنے کی خصوصیات رکھتی ہے۔

    بے شمار فوائد کی حامل ادرک کا اگر آپ کو ذائقہ نہیں پسند تو آپ اس کی چائے بنا کر بھی پی سکتے ہیں جس سے اس کی خصوصیات آپ کو براہِ راست حاصل ہوں گی۔

    یہ سوزش سے بچاؤ کے لیے بہترین دوا بھی ہے، ادرک میں اینٹی انفلامینٹری خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو اس کو پٹھوں اور جوڑوں کی پریشانیوں کا ایک بہترین گھریلو علاج بناتی ہیں، ادرک کی چائے پینے کے علاوہ اس کا استعمال سوزش والے جوڑوں کو آرام دینے کے لیے بھی کیا جا سکتا ہے۔

    قدرتی طور پر طبی جز رکھنے والی ادرک کی چائے حاملہ خواتین کو متلی اور مارننگ سکنس سے بچا سکتی ہے، سستی کا حاوی رہنا ، پٹھوں میں درد، سوجن اور تھکاوٹ کا بہترین علاج ہے، ادرک کی چائے مضر اثر سے پاک بھی ہے۔

    اگر دائمی بد ہضمی کی شکایت ہو تو ادرک کی چائے کا استعمال آج ہی سے شروع کردیں اور پیٹ سے متعلق تمام امراض کو بھلادیں، ادرک کی چائے کھانا ہضم کرنے میں مدد اور گیس ہونے سے بچاتی ہے، صبح نہار منہ یا دوپہر میں استعمال کریں۔

    غذائیت سے بھر پور جڑی بوٹی ادرک کی چائے قوت مدافعت بڑ ھاتی ہے اور تھکن اور بوجھ پن کو دور کرتی ہے، اس میں موجود وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹ سے جسم سے فاضل مادے نکل جاتے ہیں جس سے جسم کو موسمی بیماریوں اور انفیکشن سے لڑنے میں قدرتی طور پر آسانی ہوتی ہے۔

  • سردیوں میں ادرک کی چائے کے حیرت انگیز فائدے

    سردیوں میں ادرک کی چائے کے حیرت انگیز فائدے

    سردیوں کے موسم میں ادرک کی چائے پی جائے تو اس کے صحت کے لیے حیرت انگیز فائدے سامنے آتے ہیں۔

    موسم سرما کے دوران کئی لوگوں کو موشن سِکنِس کا مسئلہ ہوتا ہے، جس کی وجہ سے قے، متلی اور بعض اوقات زکام کا مسئلہ بھی ہوتا ہے، ادرک کی چائے موشن سِکنِس میں راحت دیتی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ادرک کی چائے دل کی صحت کے لیے مفید ہے، اسے پینے سے دوران خون بہتر ہوتا ہے، اگر ادرک کی چائے باقاعدگی سے پی جائے تو بلڈ پریشر کنٹرول رہتا ہے۔

    ادرک کی چائے ہارٹ اٹیک اور خون جمنے جیسے مسائل سے بھی بچانے میں مددگار ہو سکتی ہے۔

    ادرک جسم کی چربی کی سطح اور بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں کافی مددگار ہے، اس لیے سردیوں میں ادرک والی چائے کا اچڑ وزن پر بھی اثرات ڈالتا ہے۔

    ادرک کی چائے جسم میں سوجن یا چوٹ کے درد کو کم کرتی ہے، ادرک میں موجود جنجرول اور شوگول عناصر جسم میں سوزش کی پیداوار کو کم کر کے سوجن اور درد کو دور کرتے ہیں۔

    اگر خواتین ماہواری کے دوران ادرک کی چائے پیتی ہیں، تو اس کے مثبت اثرات دیکھنے کو ملتے ہیں۔

  • ادرک کی چائے بے شمار فوائد کا باعث

    ادرک کی چائے بے شمار فوائد کا باعث

    موسم سرما کی آمد ہے اور ایسے میں گرم مشروبات کا استعمال بے حد بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس موسم میں ادرک کی چائے کا استعمال بے شمار فوائد کا باعث بن سکتا ہے۔

    ادرک میں اینٹی بیکٹریل خصوصیات موجود ہوتی ہیں جبکہ اس میں وٹامن سی، میگنیشیئم اور مختلف معدنیات کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔

    ماہرین کے مطابق ادرک کی چائے کا روزانہ استعمال جسم کو بے شمار فوائد پہنچا سکتا ہے۔ آئیں دیکھیں وہ فوائد کون کون سے ہیں۔

    قوت مدافعت میں اضافہ

    درد میں کمی

    نظام ہاضمے میں بہتری

    امراض قلب سے حفاظت

    دمے سے حفاظت

    جگر کی صفائی کا قدرتی طریقہ

    نزلہ زکام سے نجات

    گردے کی پتھری کو توڑنے میں معاون

    فالج کے خطرے میں کمی

    کینسر کے خلیات کی افزائش میں کمی

    دوران خون میں اضافہ

  • ادرک کی چائے سانس کی تکلیف میں مفید ہے

    ادرک کی چائے سانس کی تکلیف میں مفید ہے

    موسم سرما کی شدت سے بچنے اور سانس کی تکلیف سے نجات میں ادرک کی چائے مددگار ثابت ہوتی ہے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ادرک کی چائے موسم سرما میں سردی کی شدت سے بچنے میں اور مختلف بیماریوں میں قوت مدافعت بڑھانے میں نہایت مفید ہے جبکہ سانس کی تکلیف میں مبتلا افراد کو بھی ادرک کی چائے پینے سے بیماری سے نجات ملتی ہے۔

    ادرک کی چائے کے استعمال سے خون کی روانی میں بہتری آتی ہے, جس سے مائیگرین میں بھی افاقہ ہوتا ہے۔