Tag: giraftar

  • پشاور: دہشت گرد گرفتار، سر کی قمیت 5لاکھ مقرر تھی

    پشاور: دہشت گرد گرفتار، سر کی قمیت 5لاکھ مقرر تھی

    پشاور :  پولیس نے دہشت گرد کمانڈر کو گرفتار کرلیا، جو بجلی کے ٹاورز کو بموں سے اڑانے کے منصوبوں کا ماسٹر مائنڈ ہے۔

    ملزم  کے سر کی قمیت پانچ لاکھ روپے مقرر تھی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور نے تھانہ شاہ قبول کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کمانڈر رشید خان کو گرفتار کیا ہے ۔

    اس کا تعلق درہ آدم خیل سے ہے ۔ مذکورہ ملزم ہلیس کو کئی اہم مقدمات میں مطلوب ہے،ملزم کمانڈر رشید خان متنی میں بجلی کے ٹاور اڑنے کے کئی واقعات میں ملوث ہے۔

    اس کی گرفتاری پر صوبائی حکومت نے پانچ لاکھ روپے انعام بھی مقرر کر رکھا تھا۔ ملزم کا تعلق دہشت گرد تنظیم سے ہے ۔ اسے تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • عمیرحسن صدیقی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں،متحدہ رابطہ کمیٹی

    عمیرحسن صدیقی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں،متحدہ رابطہ کمیٹی

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نےرینجرز کی جانب سے ایم کیوایم الیکشن سیل کمیٹی کے مرکزی رکن عمیرحسن صدیقی کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

    ایم کیو ایم  رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ عمیر حسن کو علی الصبح عزیز آباد نمبر آٹھ سے گرفتارکیا گیا۔ اہل خانہ یا پارٹی کو ان کی معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں۔

    اراکین رابطہ کمیٹی نےکہاکہ اس سےقبل بھی متعدد کارکنان کوگرفتاری کےبعدلاپتہ کیاجاچکاہے یا انہیں جھوٹےمقدمات میں ملوث کردیا جاتا ہے۔

    رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم، وفاقی وزیرداخلہ،گورنر سندھ اوروزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم الیکشن سیل کمیٹی کے مرکزی رکن عمیرحسن صدیقی کی بلاجواز گرفتاری کا فوری نوٹس لیکر ان کی خیروعافیت سےمتعلق معلومات فراہم کرنےکیلئےفوری اقدامات کئے جائیں۔

  • پولیو ویکسین پلانے سے انکار پر ایک شخص گرفتار

    پولیو ویکسین پلانے سے انکار پر ایک شخص گرفتار

    کراچی : لیاقت آباد میں پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر ایک شخص کو گرفتارکرلیاگیا۔متعلقہ شخص نے اپنی بھانجی کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد میں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں پولیو ورکرز کی ٹیم جب ایک بچے کو پولیو ویکسین پلانے کیلئے اس کے گھر پہنچی تو بچی کے ماموں نے اعتراض کیا اور لاکھ سمجھانے کے باوجود نہیں مانا۔

    ڈپٹی کمشنر سینٹرل اور پولیس کی موجودگی میں یہ شخص اپنی بھانجی کو پولیو کے قطرے پلانے سے مسلسل انکار کرتا رہا جس پر پولیس اور ڈپٹی کمشنر سینٹرل کو مداخلت کرنا پڑی۔

    مسلسل نہ نہ کی تکرار کے بعد بالآخر اس شخص نے بچی کو قطرے پلوا ہی دیئے۔ جس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے کار سرکار میں مداخلت پر متعلقہ شخص کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

    صورتحال کی نزاکت دیکھتے ہوئے مذکورہ شخص نے معذرت کا اظہار بھی کیا لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی اورپولیس اہلکا راسے پکڑ کر تھانے لے گئے۔

  • کراچی کا ٹارگٹ کلرساتھی سمیت لاہورسے گرفتار

    کراچی کا ٹارگٹ کلرساتھی سمیت لاہورسے گرفتار

       لاہور: ساندہ پولیس نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ٹارگٹ کلر اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق ساندہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر اویس نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مار کر ٹارگٹ کلر فیصل بلوچ اور اس کے ساتھی کوگرفتار کیا ۔

    پولیس کے مطابق فیصل بلوچ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ہے اور ڈیڑھ ماہ قبل کراچی سے لاہور آکر ساندہ میں رہ رہا تھا۔ ملزم کو تفتیش کے بعد کراچی پولیس کے حوالے کردیا جائے گا۔

  • طاہرالقادری کاچوہدری نثارکے بیان پرشدید ردعمل

    طاہرالقادری کاچوہدری نثارکے بیان پرشدید ردعمل

    لاہور: عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے وزیرداخلہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل کا اظہار کیاہے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک نے ریاستی اداروں پر نہ کبھی پہلے دھاوا بولا نہ آئندہ دھاوا بولیں گے ،دھاوابولنے والے خود حکمران ہیں۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے پی ٹی آئی کے تیس نومبر کے جلسے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، ان کا کہنا تھا حکومت پر دھاوا بولا گیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

    وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ کہاں کا قانون ہے کہ جو آپ سے اختلاف رکھے اسے چور اور ڈاکو کہنا شروع کر دیا جائے۔جو لوگ انقلاب لانا چاہتے ہیں وہ انقلاب نہیں بگاڑ لا رہے ہیں، تحریک انصاف کے انقلاب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بغیر لائسنس کسی کو گالی دینا کہاں کا انقلاب ہے۔

  • حکومت طاہرالقادری کو گرفتار نہیں کریگی،ترجمان

    حکومت طاہرالقادری کو گرفتار نہیں کریگی،ترجمان

    لاہور: صوبائی وزیرداخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ اور پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ تیس نومبر کو عمران خان کے دھرنے کے لیے کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی

    جبکہ طاہرالقادری کو وطن واپسی پر گرفتار بھی نہیں کیا جائے گا،ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر قائم نئی جے آئی ٹی انصاف کے تمام تقاضے پورے کرے گی۔

    اس سلسلے میں وہ وزیراعظم سمیت کسی سے بھی تحقیقات کرسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے تیس نومبر کے دھرنے کے لیے پنجاب اور لاہور سے نکلنے والے جلوسوں کو نہیں روکا جائے گا۔

    جبکہ ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی پر نہ تو انہیں گرفتار نہیں کیاجائے گا اور نہ ان پر پابندی عائد کی جائے گی، زعیم قادری کا کہنا تھاکہ آئی ڈی پیزپرتشدد اوران کے خلاف مقدمات کے اندراج نے عمران خان کا اصل چہرہ قوم کے سامنے رکھ دیا ہے۔

  • مشتبہ شخص پپلزپارٹی کے جلسے کے قریب سے گرفتار

    مشتبہ شخص پپلزپارٹی کے جلسے کے قریب سے گرفتار

    کراچی : مزار قائد کے قریب سے پولیس نے ایک  مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔  ملزم طاہر شاہ نامی اس شخص سے پولیس کا جعلی کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔
    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جناح گراؤنڈ میں ہونے والے پیپلز پارٹی کے جلسے کے لئے جہاں فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کئےگئے ہیں، وہیں ارد گرد مشکوک سرگرمیوں میں ملوث افراد پر کڑی نظر بھی رکھی گئی ہے۔

    پولیس نے مزار قائد کے قریب سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ موٹر سائیکل وی بی آر 4248پر سوار اس شخص کے پاس سے پولیس کا جعلی کارڈ اور ایک نجی کمپنی کا کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔

    ظاہر شاہ نامی مشتبہ شخص خود کو نجی کمپنی کا ملازم بتارہاہے۔ پولیس نے ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

  • ای او بی آئی کے سابق چیئرمین ظفرگوندل گرفتار

    ای او بی آئی کے سابق چیئرمین ظفرگوندل گرفتار

    اسلام آباد: ای او بی آئی کے سابق چیئرمین ظفر گوندل نے گرفتاری دیدی، ایف آئی اے کی ٹیم نے سپریم کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایمپلائز اولڈ اہج بینیفٹ انوسٹمنٹ کے سابق چیئرمین ظفر گوندل لاہور ایف آئی اے کوکرپشن کےچھ کیسز میں مطلوب تھے، سپریم کورٹ نےظفرگوندل کی گرفتار نہ کرنےکی درخواست خارج کردی تھی،اورایف آئی اے کوانھیں گرفتار کرکے تفتیش کرنےکا حکم دیاتھا۔

    دورانِ سماعت ایف آئی اے کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ظفر گوندل تفتیش میں مطلوب ہیں اور انہوں نے ضمانت بھی نہیں کروائی، ایف آئی اے انہیں ہراساں نہیں کررہی بلکہ تفتیش کےلیے رابطہ کرتی ہے۔

    جس پر اعلیٰ عدالت نے حکم میں کہاتھا کہ ظفر گوندل ضمانت کرائیں اگرایسا نہیں ہوا تو پھر ایف آئی اے گرفتارکرکے تفتیش کرے۔

  • عوامی تحریک کے مرکزی رہنماء عمر ریاض عباسی گرفتار

    عوامی تحریک کے مرکزی رہنماء عمر ریاض عباسی گرفتار

    اسلام آباد : پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنماء عمر ریاض عباسی کو گرفتار کرلیا گیا۔.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی کو پولیس نے ایف 8 کچہری جاتے ہوئے راستے سے گرفتار کرلیا۔

    پی اے ٹی کے رہنماء رحیق عباسی نے اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں،۔

    حکومتی اقدامات سے صاف پتہ چل رہا ہے کہ حکمران مذاکرات میں سنجیدہ نہیں،انہوں نے کہا کہ اب تک ہمارے پچیس ہزار سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔،