Tag: Girl abuse

  • طلباء کے کیمپ میں 13 سالہ لڑکی سے زیادتی

    طلباء کے کیمپ میں 13 سالہ لڑکی سے زیادتی

    بھارت کے شہر کلکتہ میں خاتون ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی اور قتل کی بھرپور مذمت کے بعد بھی لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات تھم نہ سکے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست تمل ناڈو میں جعلی نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کیمپ کے دوران 13 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا جبکہ متعدد طالبات کو ہراساں بھی کیا گیا۔

    گزشتہ روز بھی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جب بنگلور میں کالج کی طالبہ کو بھی مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، تاہم اب تامل ناڈو میں بھی ایسا ہی کیس رپورٹ ہوا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تامل ناڈو کے ضلع کرشناگری میں جعلی نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کیمپ کے دوران ایک 13 سالہ لڑکی کا جنسی استحصال اور دیگر لڑکیوں کو ہراساں کرنے کے الزام میں 8 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار کئے گئے افراد میں کیمپ کے منتظمین سمیت اسکول کا پرنسپل بھی شامل ہے۔

    پولیس کے مطابق اس کیمپ میں 41 طلباء نے شرکت کی تھی، جن میں 17 لڑکیاں بھی شامل تھیں۔ دورانِ کیمپ، لڑکیوں کو مبینہ طور پر ہراساں کیا گیا اور ایک 13 سالہ لڑکی کا جنسی استحصال کیا گیا۔

  • ٹرین میں 15سالہ نابالغ لڑکی سے چھیڑ چھاڑ ملزم کو مہنگی پڑ گئی

    ٹرین میں 15سالہ نابالغ لڑکی سے چھیڑ چھاڑ ملزم کو مہنگی پڑ گئی

    ممبئی ٹرین میں سوار نابالغ 15سالہ بچی سے چھیڑ چھاڑ کرنا ایک شخص کو مہنگا پڑ گیا، مسافروں نے مذکورہ شخص کی درگت بنا کر پولیس کے حوالے کردیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ممبئی میں ایک مضافاتی ٹرین کے اندر ایک 15 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ کرنے پر مسافروں نے ایک شخص کو زدو کوب کیا۔

    باندرہ ریلوے پولیس اسٹیشن کے اہلکار نے بتایا کہ یہ واقعہ ہفتہ کی رات اس وقت پیش آیا جب ٹرین مغربی لائن پر دادر اور اندھیری کے درمیان تھی، ملزم کی شناخت کامتھی پورہ کے رہائشی نور احمد (34) سالہ کے طور پر کی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق لڑکی جو اپنے والد کے ساتھ تھی، اس نے محسوس کیا کہ احمد اسے نامناسب طریقے سے چھو رہا ہے۔ اس نے اپنے والد کوبتایا، جس کے بعد مسافروں نے احمد کو زدو کوب کیا اور اسے اندھیری ریلوے اسٹیشن پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

    بھارت میں بارش کے دوران ایئرپورٹ کی چھت گر گئی، ویڈیو وائرل

    پولیس کے مطابق احمد کو پٹائی کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اسے پہلے بھی اس طرح کے جرم کے ارتکاب کے لیے گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم منشیات کا استعمال کرتا ہے۔ جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • بھارت میں خاتون مسلمان سب انسپکٹر کا زیادتی کے بعد قتل

    بھارت میں خاتون مسلمان سب انسپکٹر کا زیادتی کے بعد قتل

    نئی دہلی :  مسلمان سب انسپکٹر لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری اور درندگی کے ساتھ قتل کے واقعہ پر  بھارتی میڈیا خاموش تماشائی بن گیا ۔ ملک میں کئی مقامات پر انصاف کے لئے عوام کا شدید احتجاج کیا جارہاہے ۔

    بھارتی دارالحکومت نئی دہلی بڑھتے ہوئے عصمت دری کے واقعات کی خبروں کے حوالے سے اکثر زیر بحث رہتا ہے اور حیرت کی بات یہ ہے کہ دارالحکومت میں سنگین واقعات کم نہیں ہورہے ہیں ۔

    یہ اندوہناک واقعہ دہلی پولیس ڈیفنس میں سب انسپکٹر کے حیثیت سے خدمات انجام دینے والی 21 سالہ صبیحہ سیفی کے ساتھ پیش آیا۔ چار ماہ قبل ہی متاثرہ لڑکی محکمہ پولیس میں بحیثیت سب انسپکٹر بھرتی ہوئی تھی۔

    سب کو انصاف دلانے کے ہروقت مباحثہ کے لئے تیار  رہنے والا ملک کی بھارتی میڈیا متاثرہ لڑکی صبیحہ کو انصاف دلانے کے بجائے کے لئے مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے  ہے۔

    سنگم وہار کی رہائشی 21 سالہ صبیحہ سیفی کے ساتھ 27 اگست کو چار درندہ صفت ملزمان نے اجتماعی زیادتی کرتے ہوئے لڑکی کے جسم کے نازک حصوں کو چاقو سے کاٹ کر بے دردی سے قتل کردیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ انصاف کے حصول کے لئے پولیس اور متعلقہ اداروں کے چکر کاٹ رہے ہیں لیکن اب تک ان کی کوئی داد رسی نہیں کی گئی۔

    اس اندوہناک اجتماعی زیادتی میں ظلم کی تمام حدیں پار کر دی گئیں، واقعہ کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے ساتھ ہی ملک کے مختلف شہروں میں مقتولہ صبیحہ سیفی سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے عوامی سطح پر مظاہرے کیے جارہے ہیں تاہم تاحال لواحقین کو اب تک انصاف فراہم نہیں کیا جاسکا۔