Tag: girl died

  • جراثیم کش اسپرے : والدین پر قیامت ٹوٹ پڑی

    جراثیم کش اسپرے : والدین پر قیامت ٹوٹ پڑی

    نئی دہلی : بھارت میں جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کے باعث چار سالہ بچی ہلاک ہوگئی، واقعے میں بچی کی ماں  بھی بے ہوش ہوئی مگر بروقت علاج نے مرنے سے بچالیا۔

    یہ دردناک واقعہ بھارت کے شہر گھوڑ بند میں پیش آیا جہاں ایک گھر میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کروانا خاندان کو کافی مہنگا پڑگیا، اسپرے کی بدبو کی وجہ سے والدین اپنی چار سالہ بچی سے محروم ہوگئے۔

    بھارتی پولیس کے مطابق راجو پنڈورنگ پالشی تکر کے گھر میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا تھا اور اس کے بعد تمام گھر والے باہر چلے گئے کچھ دیر بعد جب واپس آئے تو گھر میں پھیلی بدبو اس قدر شدید تھی کہ وہ برداشت نہ کرسکے۔

    گھر میں سب سے پہلے داخل ہونے والی ماں اور اس کی چار سالہ بیٹی ترتوی سانس لیتے ہی بے ہوش ہوگئیں، دونوں ماں بیٹی کو فوری طور بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔

    اسپتال پہنچنے سے قبل چار سالہ ترتوی نے دم توڑ دیا تاہم اس کی ماں کو ڈاکٹروں نے در توڑ کوشش کے بعد بروقت طبی امداد دے کر بچا لیا۔ اس حادثہ کے بعد علاقہ میں غم کا ماحول ہے۔

    پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسپرے کے بعد دروازوں اور کھڑکیوں کو کھلا رکھا جانا چاہئے تھا لیکن مکان بند یونے کی وجہ سے بدبو پھیل گئی اور درد ناک سانحہ پیش آیا۔

  • بھارت میں انسانیت شرما گئی : اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی دوران علاج ہلاک

    بھارت میں انسانیت شرما گئی : اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی دوران علاج ہلاک

    نئی دہلی : بھارت میں نچلی ذات کے ہندوؤں کی زندگی کو اجیرن کردیا گیا، دو ہفتے قبل اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنائی جانے والی لڑکی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار کہنے والے بھارت میں مسلمان تو کیا خود ہندوؤں کی زندگی بھی عذاب بنادی گئی، نچلی ذات کے ہندو خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے۔

    رواں ماہ 14سمتبر کو ایک لڑکی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے بعد متاثرہ لڑکی کو اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا تھا جہاں طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسے ایمس ریفر کردیا گیا تھا۔

    اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں اجتماعی جنسی زیادتی کی شکار 19 برس کی دلت لڑکی کی علاج کے دوران آج موت ہوگئی۔ اس کی حالت میں بہتری کے آثار ظاہر نہ ہونے کے ایک روز قبل ہی انہیں ایمس، دہلی منتقل کردیا گیا تھا۔

    14سمتبر کے روز مذکورہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی ہوئی تھی جس کے بعد اسے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا تھا جہاں اس کی طبیعت میں بہتری نہ ہونے کی وجہ سے اسے دہلی کے ایمس اسپتال ریفر کردیاگیا تھا۔

    اطلاعات کے مطابق ملزمان نے اجتماعی جنسی زیادتی کے بعد متاثرہ لڑکی کی زبان بھی کاٹ دی تھی جس کی وجہ سے وہ بول نہیں سکتی تھی، اجتماعی زیادتی میں ملوث چاروں ملزمان جیل میں ہیں۔

  • کراچی میں  غلط انجیکشن لگنے سے ایک اورموت

    کراچی میں غلط انجیکشن لگنے سے ایک اورموت

    کراچی : کراچی میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت اور غلط انجیکشن لگنے سے جواں سال لڑکی جان کی بازی ہار گئی ، واقعے پر مشعل علاقہ مکینوں نے ڈاکٹر کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مکینوں کی شکایات اور اپنی تحقیقات کے بعد قانون اپنا راستہ خود اختیار کرے گا اور ضرورت ہوئی تو ڈاکٹر کو گرفتار بھی کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے لیاقت آباد ڈاکخانہ کے قریب ڈاکٹر کی غفلت نے بچی کی جان لے لی، 13 سالہ کانتہ بخار میں مبتلا تھی ہفتے کے روز لیاقت اباد میں گھر کے قریب ہی کلینک پر لیجایا گیا لیکن شاید مسیحا ہی موت کا سبب بن گیا۔

    عرفان نامی ڈاکٹرنے بچی کو انجیکشن لگایا، جس کی وجہ سے بچی کا ہاتھ نیلا ہوگیا، لڑکی کے بھائی کا کہنا تھا ڈاکٹروں نےہاتھ کاٹنے کا مشورہ دیاتھا لیکن انفیکشن اس قدرشدیدتھا کہ بہن چوبیس گھنٹے کے دوران ہی دم توڑگئی۔

    کانتہ کے ورثاء الزام لگاتے ہیں کہ ڈاکٹر نے انجکشن لگایا جو جان لیوا ثابت ہوا، کانتہ موت پر مشتعل علاقہ مکین ڈاکٹر کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ شدت غم سے نڈھال کانتہ کا والد بھی فالج میں مبتلا ہے.

    پولیس کا کہنا ہے کہ مکینوں کی شکایات اور اپنی تحقیقات کے بعد قانون اپنا راستہ خود اختیار کرے گا اور ضرورت ہوئی تو ڈاکٹر کو گرفتار بھی کرے گی۔

    مزید پڑھیں : غلط انجکشن سے متاثر ہونے والی 9 ماہ کی بچی نشوہ زندگی کی بازی ہار گئی

    یاد رہے رواں سال اپریل میں غلط انجکشن سےمتاثرہونےوالی 9ماہ کی بچی نشوہ زندگی کی بازی ہار گئی تھی ، نشوہ لیاقت نیشنل اسپتال کے آئی سی یو میں زیرعلاج تھی، اسکودارالصحت اسپتال میں غلط انجکشن لگایا گیا تھا، یہ واقعہ گلستان ِ جوہر میں واقع دارالصحت اسپتال میں پیش آیا تھا ، جب قیصر نامی شخص اپنی جڑواں بچیوں کو ڈائیریا کی شکایت میں لے کر اسپتال پہنچا۔

    بچی کے والد کے مطابق 3مختلف اوقات میں دونوں بیٹیوں کوڈرپس لگائی گئیں، جب بیٹیوں کوگھرلےجانےلگےتونشوہ کی حالت خراب ہونےلگی، جس کے بعد اسپتال نے تصدیق کی کہ بچی کو غلط انجکشن کی وجہ سے اس کی طبیعت بگڑ گئی، نشوہ ایک ہفتے تک وینٹی لیٹرپراسپتال میں ہی ایڈمٹ رہی اور گزشتہ رات جب وینٹی لیٹر ہٹایا گیا تو بچی پیرالائز ہوچکی تھی۔

    بعد ازاں کراچی کے دارالصحت اسپتال انتظامیہ نے انجیکشن کے اوور ڈوز کی غلطی تسلیم کر لی تھی ، انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کہ متعلقہ ملازم کو معطل کر دیا گیا تھا۔