Tag: girl friend

  • سیالکوٹ : محبوبہ سے ملنے کیلئے برقع پہن کر اسپتال آنے والا نوجوان پکڑا گیا

    سیالکوٹ : محبوبہ سے ملنے کیلئے برقع پہن کر اسپتال آنے والا نوجوان پکڑا گیا

    سیالکوٹ : اسپتال میں محبوبہ سے ملنے کیلئے برقعہ پہن کر جانے والا نوجوان خواتین کے ہتھے چڑھ گیا، نوجوان کی درگت بناکر اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چوری چھپے محبوبہ سے ملنے کیلئے برقعہ پہن کر اسپتال جانا عاشق کو مہنگا پڑ گیا، سول اسپتال سیالکوٹ میں نوجوان برقع پہن کرخواتین کی لائن میں کھڑا تھا کہ سکیورٹی عملے کو اس پر شک ہوا۔

    عملے کے چیک کرنے پر نوجوان پکڑا گیا، جس کے بعد وہاں موجود مریض خواتین نے نوجوان کو قابو کر کے اس کی ٹھیک ٹھاک درگت بنادی۔

    بعد ازاں برقعے میں ملبوس نوجوان کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔ پولیس کو بیان دیتے ہوئے نوجوان کا مؤقف تھا کہ محبوبہ سے ملنے اسپتال آیا تھا جہاں اس کے باپ کو دیکھا تو برقع پہن کر ملنے کی کوشش کی تھی۔

  • گوجرانوالہ : محبوبہ کی فرمائش نے عاشق کو ڈکیت بنا دیا، ملزمان گرفتار، اسلحہ و نقدی برآمد

    گوجرانوالہ : محبوبہ کی فرمائش نے عاشق کو ڈکیت بنا دیا، ملزمان گرفتار، اسلحہ و نقدی برآمد

    گوجرانوالہ : محبوبہ کی فرمائش نے عاشق کو ڈکیت بنا دیا، پولیس نے ملزمان کو  ڈرامائی انداز میں گرفتار کرکے لوٹا گیا سامان، نقدی اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے گرجاکھ کے رہائشی نوجوان شاہد کی اپنی محلہ دار لڑکی سے دوستی ہوئی، مذکورہ لڑکی نے شاہد سے اسمارٹ فون کا تحفہ مانگا۔

    قیمتی موبائل فون خریدنے کی مطلوبہ رقم نہ ہونے پرشاہد نے اپنے کزن سے مل کر پڑوسی کے گھرمیں ڈکیتی کا پلان بنایا، ڈکیتی کے دوران ملزمان نے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنالیا اور نقدی، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئے۔

    پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد کارروائی کا آغاز کیا تو ملزمان کی بے وقوفی نے انہیں اپنے انجام تک پہنچا دیا، پولیس کے مطابق ملزم نے ڈکیتی کے دوران چھینا جانے والا موبائل فون لڑکی کو تحفہ میں دیا تھا، جس کی لوکیشن کو ٹریس کرکے پولیس باآسانی ملزمان تک پہنچ گئی۔

    ڈی ایس سی آئی اے نے صحافیوں کو بتایا کہ ملزمان موبائل لوکیشن کے ذریعے پکڑے گئے ہیں، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایک لاکھ روپے، واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل اور موبائل فون برآمد کرلیا۔

  • فیس بک پر لڑکی کو بلیک میل کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

    فیس بک پر لڑکی کو بلیک میل کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

    اسلام آباد : گرل فرینڈبنانایابلیک میل کرنا ہمارا معاشرے کا کلچر نہیں اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی، یہ بات ،جسٹس امیر ہانی مسلم نے ایک مقدمے کی سماعت میں اپنے ریمارکس میں کہی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے فیس بک پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

    جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی۔جسٹس امیر ہانی مسلم نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ گرل فرینڈز بنانا مغرب کا کلچر ہے۔

    فیس بک نئی نسل کو خراب کررہی ہے۔ ملزم مینر کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ ملزم نے کسی کو بلیک میل نہیں کیا۔ لڑکی شگفتہ امین اس کی دوست ہے۔

    عدالت نے ٹرائل کورٹ کو مقدمے کا فیصلہ چھ ماہ میں کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا واقعی فیس بک معاشرے میں بگاڑ کا سبب بن رہی ہے؟ کیا فیس بک گرل فرینڈ کلچر کو فروغ دے رہی ہے۔

  • صہیب مقصود آسٹریلوی دوشیزہ کی زلفوں کےاسیرہوگئے

    صہیب مقصود آسٹریلوی دوشیزہ کی زلفوں کےاسیرہوگئے

    سڈنی : چیف سلیکٹر معین خان کی کسینویاتراکےبعد ورلڈکپ کےحوالےسےایک اوراسکینڈل سامنےآگیا۔ کپتان کی بات نہ ماننےوالےصہیب مقصود آسٹریلوی دوشیزہ کی زلفوں کےاسیرہوگئے۔

    صہیب مقصود میدان میں ڈسپلن توڑتےنظرآئے۔ فیلڈنگ پوزیشن کےلئےکپتان کی بات نہ مانی تومصباح الحق جھلا کرخود اس جگہ پر کھڑے ہوگئے۔ لیکن میدان کےباہرمعاملات کچھ اورتھے،ٹیم ورلڈ کپ کا میچ  ہار ی اور صہیب مقصود نےدل ہارا ۔

    ورلڈکپ میں کھیل سےزیادہ توجہ کہیں اورتھی، صہیب مقصودکی آسٹریلوی لڑکی سے قربتوں کے سماجی ویب سائٹ پر خوب چرچےہیں ۔

    پورے ورلڈ کپ میں جہاں آسٹریلوی دوشیزہ ہوتی وہاں صہیب مقصود بھی پائے جاتے۔ آسٹریلوی لڑکی اور صہیب مقصود کی ہوٹل کی لابی میں کئی ملاقاتیں بھی ہوئیں۔

      وطن واپسی سے قبل پاکستانی کرکٹر نے ورلڈ کپ کٹ بھی آسٹریلوی لڑکی کو تحفہ میں بھی دے ڈالی۔ معین خان کی کسینویاترا اورصہیب مقصودکی آسٹریلوی لڑکی سےدوستی بتارہی ہیں کہ ٹیم نے آسٹریلیا میں کیا چاندچڑھائے۔

    منہ سےنکلی بات کوٹھےچڑھتی ہے۔ سوشل میڈیا پرتوواہ وا ہوگئی لیکن ٹیم منیجمنٹ اورخود صہیب فی الحال اس دوستانہ تعلق سےا نکاری ہیں۔