Tag: girl-gang-raped

  • کراچی میں ڈکیتی کے دوران لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا  ہولناک واقعہ

    کراچی میں ڈکیتی کے دوران لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا ہولناک واقعہ

    کراچی : سرجانی میں ڈکیتی کے دوران مسلح ملزمان نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، اور گھر سے سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈکیتی کے دوران اجتماعی زیادتی کا ایک اور ہولناک واقعہ پیش آیا، جہاں سرجانی ٹاؤن میں مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر قیمتی سامان لوٹا اور لڑکی کو زبردستی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کر فرارہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سرجانی سیکٹر 7 اے میں رات گئے 3ملزمان گھرمیں داخل ہوئے، ملزمان نے اسلحے کے زور پر گھر کے افراد کو یرغمال بنایا، لوٹ مار کی اور سترہ سالہ لڑکی کےساتھ اجتماعی زیادتی کی۔

    رات گئے اطلاع ملنےپرپولیس موقع پر پہنچی اورلڑکی کومیڈیکل کے لئےاسپتال منتقل کیا تاہم عباسی شہید اسپتال میں لیڈی ایم ایل اونہ ہونے کے باعث میڈیکل نہ ہوسکا۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں کمسن بچیوں سمیت بچوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعات تواتر کے ساتھ رپورٹ ہورہے ہیں، تاہم ان واقعات میں بہت کم ہی ملزمان کو گرفتا ر کیا جاسکا ہے۔

    گذشتہ سال کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی گئی تھی، سی سی ٹی فوٹیج آنے کے باوجود پولیس ملزم کو گرفتار نہ کرسکی۔

  • نوکری کا جھانسہ دے چلتی گاڑی میں  لڑکی سے اجتماعی زیادتی

    نوکری کا جھانسہ دے چلتی گاڑی میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی

    گوجرہ: سفاک ملزمان نے گن پوائنٹ پر لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا ، لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا، جہاں ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ کے قریب ملزمان نے لڑکی کو نوکری کاجھانسہ دے بلایا اور گاڑی میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    ملزمان متاثرہ لڑکی کوزیادتی کےبعدفیصل آبادانٹرچینج پرپھینک کرفرار ہوگئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروالیاگیا،ڈی این اے کروایاجارہاہے۔

    حکام نے بتایا متاثرہ لڑکی کوایک ملزمہ نے 3ساتھیوں کے ساتھ انٹرویوکیلئےبلایا، گاڑی میں سوارکراکےگن پوائنٹ پراجتماعی زیادتی کی گئی، فرارملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارےجارہےہیں۔

    آئی جی پنجاب نے گوجرہ میں گاڑی میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی کی ہدایت کردی۔

  • نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی سے اجتماعی زیادتی ، مقدمہ درج

    نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی سے اجتماعی زیادتی ، مقدمہ درج

    لاہور : پنجاب میں نوجوان لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، آئی جی پنجاب نے ملزمان کو جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ، جہاں شیخوپورہ کی رہائشی نوجوان لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دیکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

    متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ریلوے سٹیشن کے قریب واقع ہوٹل میں ملزمان نے نوکری کا جھناسہ دے کر بلایا، وہاں کھانا کھانے کے بعد ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حسن اور عرفان نامی نوجوان شیخوپورہ کی رہائشی لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دیکرریلوے اسٹیشن کے ایک ہوٹل میں لے گئے اور ایک ملزم نے خود کو میاں بیوی ظاہر کیا، جس کے بعد ملزمان نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

    پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں، ملزمان کے خلاف تھانہ نولکھا میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    آئی جی پنجاب انعام غنی نے لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعےکی 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کا حکم بھی دیا۔