Tag: girl injured

  • ملتان : ذرا سی بات پر دس سالہ گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد

    ملتان : ذرا سی بات پر دس سالہ گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد

    ملتان : پنجاب میں کم سن گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، سفاک مالکان نے دس سالہ بچی پر بیہمانہ تشدد کرکے شدید زخمی کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں چھوٹی بچی کو فیڈر بنا کر نہ دینے کی غلطی پر کم سن گھریلو ملازمہ پر مالکان کی جانب سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا بچی کے ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ دس سالہ بچی کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔

    اس حوالے سے متعلقہ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ بچی پر تشدد کی باضابطہ درخواست موصول نہیں ہوئی، متاثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • مرکزی ملزم کی گرفتاری کے باوجود تیزدھار آلے  سے حملہ ، 15 سالہ لڑکی زخمی

    مرکزی ملزم کی گرفتاری کے باوجود تیزدھار آلے سے حملہ ، 15 سالہ لڑکی زخمی

    کراچی : خواتین پر چاقو سے حملہ کرنے والے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے باوجود شہرمیں لڑکیاں غیرمحفوظ ہیں، دستگیر میں رات گئے نامعلوم شخص نے تیزدھار آلے کے وار سے پندرہ سالہ لڑکی کو زخمی کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں خواتین پر تیز دھار آلے کے وارجاری ہے ، کراچی کے علاقے دستگیر بلاک نو میں ایک اور لڑکی چاقو بردار کا نشانہ بن گئی، پندرہ سالہ اریج کو رات گئے نامعلوم شخص نے تیز دھار آلےکے وار سے زخمی کردیا۔

    پولیس حکام کے مطابق متاثرہ لڑکی کے بھائی نےابتدائی بیان ریکارڈ کرادیا ہے، واقعہ چھرا مار وارداتوں سے مماثلت نہیں رکھتا، اصل صورتحال لڑکی کے بیان قلمبند کرنے کے بعد واضح ہوگی۔

    جائے وقوع سے سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی اکٹھی کی جارہی ہے، متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ نے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کردیا ہے۔


    مزید پڑھیں : کراچی کا مبینہ چھرا ماروسیم پنجاب سے گرفتار


    گذشتہ روز کراچی پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ گلستان جوہر کی گلی گلی میں خوف پھیلانے والا چھری مار پنجاب کے شہر منڈی بہاء الدین سے گرفتار کرلیا گیا ہے، مذکورہ کارروائی ساہیوال پولیس نے کی تھی۔

    ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ نے صحافیوں کو بتایا کہ ملزم وسیم کو کراچی لایا جارہا ہے جبکہ کراچی پولیس کی تفتیشی ٹیم پہلے ہی ساہیوال میں موجود ہےاور دوسری ٹیم ملزم کولینے ساہیوال جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ سنہ 2013 میں چیچہ وطنی میں اسی نوعیت کے واقعات پیش آئے تھے جب چیچہ وطنی میں وسیم ملاح نامی ایک ذہنی بیمار شخص نے 207 خواتین کو چاقو کے وار کرکے زخمی کیا تھا‘ پولیس کی جانب سے گھیرا تنگ کیے جانے پر اس نے ساہیوال کا رخ کیا اور یہاں بھی اسی نوعیت کی 36 وارداتیں کی تھیں۔


    مزید پڑھیں :  حیدری میں خاتون پر تیز دھار آلے سے مبینہ حملہ


    یاد رہے کہ 13 اکتوبر کو بھی کراچی کے علاقے حیدری میں میں ملزم نے تیز دھار آلے سے وار کرکے خاتون کو زخمی کردیا تھا جبکہ پولیس کا اپنے مؤقف میں کہنا تھا کہ موٹرسائیکل سوار خاتون سے ٹکرایا تھا، موٹرسائیکل ٹکرانے سے خاتون سمجھی کہ حملہ ہوا ہے۔

    خیال رہے کہ گلستان جوہر میں خواتین پر تیز دھار آلے سے حملے کرنے کے واقعات 25 ستمبر سے شروع ہوئے تھے اور اب تک 15 خواتین کو حملوں میں زخمی کیا جاچکا ہے، جن میں سے بیشتر کے جسم پر ٹانکے آئے ہیں۔

    چھرا مار ملزم کے شبے میں 15 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے ، جنہیں تفتیش کے بعد رہا کردیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امتحان کے دوران نقل سے روکنے پر طالبہ نے گردن پر بلیڈ مار کر خود کو زخمی کرلیا

    امتحان کے دوران نقل سے روکنے پر طالبہ نے گردن پر بلیڈ مار کر خود کو زخمی کرلیا

    گوجرانوالہ : امتحان کے دوران نقل سے روکنے پر طالبہ نے گردن پر بلیڈ مار کر خود کو زخمی کرلیا، متاثرہ لڑکی کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن میں واقعہ گورنمنٹ ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ سول لائن میں امتحان کے دوران نقل کرنے سے منع کرنے پر طلبہ عائشہ نے واش ورم میں جا کر خود کو تیز دار آلہ کے وار کر کے شدید ذخمی کر لیا۔

    طلبہ کو زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق گرجاکھ کی رہائشی عائشہ ٹیکنیکل بورڈ کے تحت ہونے والے ڈپلومہ کے امتحانات دے رہی تھی اس دوران اساتذہ نے نقل سے روکا تو طالبہ نے واش روم میں جا کر خود کو بلیڈ سے زخمی کرلی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔