Tag: Girl kiddnaped

  • فیصل آباد : گھریلو ملازم نے مالک کی کمسن بیٹی اغوا کرلی

    فیصل آباد : گھریلو ملازم نے مالک کی کمسن بیٹی اغوا کرلی

    فیصل آباد میں گھریلو ملازم نے مالک کی آٹھ سالہ بیٹی اغواء کرلی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغویہ اور ملزم کی تلاش شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے پہاڑنگ میں بچی کے اغواء کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ایک گھریلو ملازم اپنے مالک کی 8 سالہ بچی زریشہ کو بہلا پھسلا کر لے گیا۔

    پولیس کے مطابق کوٹلی کا رہائشی ملزم ہدایت اللہ اپنے مالک مقصود کی موٹرسائیکل بھی لے کر فرار ہوا ہے، ملزم پہاڑنگ میں گلی میں کھیلتی بچی کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے گیا۔

    واردات کے بعد چک جھمرہ پولیس نے مغویہ بچی کے باپ مقصود احمد کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج کرلیا ہے، جس کے بعد مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

  • اوکاڑہ : نویں کلاس کی طالبہ اغواء : چھ ملزمان کی اجتماعی ذیادتی

    اوکاڑہ : نویں کلاس کی طالبہ اغواء : چھ ملزمان کی اجتماعی ذیادتی

    اوکاڑہ : نواحی علاقے میں نویں کلاس کی طالبہ سے اغواء کے بعد زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، مغویہ کو چھ ملزمان کئی روز تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ریحان نے6 ساتھیوں سمیت گن پوائنٹ پر طالبہ کو20دن پہلےاغواء کیا تھا، سفاک اور بااثر ملزمان نے اسے اپنی ہوس کا نشانہ بھی بنایا۔

    زیادتی کا نشانہ بننے والی 13سالہ طالبہ 6دن بعد موقع پاکر وہاں سے فرار ہوکر گھر پہنچ گئی تھی، ذرائع کے مطابق طالبہ کے ساتھ میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کے شواہد پائے گئے ہیں۔

    لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسر اور ملزمان میں گٹھ جوڑ ہے، ہمیں صلح کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے،
    متاثرہ طالبہ کی والدہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے واقعے کے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • ڈیفنس سے 13 سالہ لڑکی کا مبینہ اغواء، پولیس کی روایتی بے حسی

    ڈیفنس سے 13 سالہ لڑکی کا مبینہ اغواء، پولیس کی روایتی بے حسی

    کراچی : ڈیفنس سے 13 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا، ایف آئی آر کو درج ہوئے16گھنٹے گزر گئے لیکن پولیس نے ورثاء سے رابطہ نہیں کیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے ڈی ایچ اے فیز سکس درخشاں تھانے کی حدود میں نامعلوم افراد ایک13سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کر کے لے گئے۔

    مغویہ کی والدہ نے کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرائے 16 گھنٹے ہوگئے لیکن درخشاں تھانے کی پولیس نے تاحال رابطہ نہ کیا،13سالہ صائمہ میرے ساتھ بنگلے میں کام کرنے گئی تھی۔

    اس حوالے سے لڑکی کے ورثاء کا کہنا ہے کہ ہماری بچی بنگلے کے باہر کچرا پھینکنے گئی تھی اسی دوران اغوا ہوئی، انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ کار اور موٹر سائیکل سوار افراد صائمہ کو ہمراہ لے گئے ہیں۔

    درخشاں تھانے میں پولیس نے مقدمہ بھی بہت مشکل سے درج کیا تھا، پولیس بیٹی کی بازیابی کے لیے عملی اقدامات نہیں کررہی ہے۔ خدا کے لیے ہماری بچی کو بازیاب کروایا جائے۔