Tag: Girl kidnapped

  • لاہور میں گرلز کالج سے گیارہویں جماعت کی طالبہ اغواء

    لاہور میں گرلز کالج سے گیارہویں جماعت کی طالبہ اغواء

    لاہور : تھانہ مسلم ٹاؤن کی حدود میں نجی کالج سے طالبہ کو مبینہ طور پر اغواء کرلیا گیا، پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی۔

    پولیس کے مطابق طالبہ فرسٹ ائیر کا امتحان دینے آئی تھی، والد کا کہنا ہے کہ بیٹی کالج گئی لیکن واپسی پر گھر نہیں پہنچی۔

    فرسٹ ایئر کی طالبہ کے اغواء کا مقدمہ تھانہ مسلم ٹاؤن میں درج کرلیا گیا، طالبہ کے والد کا کہنا ہے کہ میری بیٹی25جون کو امتحان دینے کالج گئی لیکن تاحال واپس نہ لوٹی۔

    والد کے بیان کے مطابقصبح 11بجےامتحان کا وقت ختم ہوا اس کے بعد بچی کالج میں موجود نہ تھی، شبہ ہے کہ میری بیٹی کو نامعلوم افراد نےاغواء کیا ہے۔

    طالبہ کے والد نے پولیس کے اعلیٰ حکام سےاپیل کی ہے کہ میری بیٹی کو فوری طور بازیاب کروایا جائے، دوسری جانب آئی جی پنجاب نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لے کر انوسٹی گیشن پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

  • لاہور : میٹرک کی طالبہ کو بھائی کے سامنے اغواء کرلیا گیا

    لاہور : میٹرک کی طالبہ کو بھائی کے سامنے اغواء کرلیا گیا

    لاہور : شہر میں دن دہاڑے میٹرک کی طالبہ کو اغواء کرلیا گیا، مغویہ دسویں کلاس کا امتحان دینے بھائی کے ساتھ جارہی تھی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ شادباغ کے علاقے سے دسویں جماعت کی طالبہ کے اغواء کا معاملہ سامنے آیا ہے، مسلح ملزمان نے دن دہاڑے کارروائی کی۔

    واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی، 17 سالہ طالبہ اپنے بھائی کے ساتھ دسویں کا امتحان دینے جا رہی تھی۔

    پولیس کے مطابق امتحانیہ مرکز کے راستے میں کھڑے 4مسلح اغواء کاروں نے اسلحہ کے زور پر مذکورہ طالبہ کواغواء کرکے باآسانی فرار ہوگئے۔

    اس سلسلے میں پولیس حکام نے بتایا کہ لڑکی کو اس کے سابق منگیتر عابد اور ساتھیوں نے مل کر اغواء کیا، اغوا کے ملزم عابد کے والدین کو مقدمے میں نامزد کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق اغواء کے دوران استعمال ہوا پستول بھی برآمد کرلیا گیا، طالبہ کے اغواء میں پستول فراہم کرنے والا سہولت کار راشد بھی پکڑا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ اغواء میں ملوث سہولت کار سمیت 13 افراد زیرحراست ہیں، ملزمان اغوا کے بعد لڑکی کو قصور لے گئے۔

    پولیس ملزمان کا پیچھا کر رہی ہے جلد گرفتار کر لیا جائے گا، سی سی پی او کی اغواء میں ملوث تمام ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

  • صدر دھماکے کے بعد لڑکی کا مبینہ اغواء : پولیس نے اہم انکشاف کردیا

    صدر دھماکے کے بعد لڑکی کا مبینہ اغواء : پولیس نے اہم انکشاف کردیا

    کراچی : شہر قائد کے مصروف علاقے صدر لکی اسٹار کے قریب گزشتہ دنوں ہونے والے سائیکل دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

    اس موقع پر ایک اور واقعہ پیش آیا کہ جس میں پولیس کو معلوم ہوا کہ دھماکے کے بعد ہونے والی افراتفری میں ایک 15سالہ لڑکی بھی اغواء ہوئی ہے۔

    واقعے کو گزرے آج پانچواں روز ہے لیکن تاحال لڑکی کے اغواء سے متعلق کوئی اہم پیش رفت سامنے نہ آسکی اور پولیس کی روایتی تفتیشی کارروائی جاری ہے۔

    پولیس رپوٹ کے مطابق سویرا نامی 15 سالہ لڑکی اپنی والدہ کے ساتھ شاپنگ کیلئے گئی تھی دھماکے کی زوردار آواز سے والدہ بے ہوش ہوگئی اور جب ہوش میں ائی تو لڑکی وہاں موجود نہیں تھی۔

    اس حوالے سے پریڈی پولیس کا کہنا ہے کہ 15سالہ سویرا کے اغوا کا معاملہ بھی گزشتہ دنوں کراچی سے اغواء ہونے والی 3لڑکیوں دعا نمرہ ودیگر سے ملتا جلتا ہے۔

    پولیس کے مطابق دھماکے سے پہلے یا بعد کی 60سے زائد سی سی ٹی فوٹیج میں یہ بات واضح نہیں ہوسکی کہ دونوں ماں بیٹی جائے وقوعہ پر موجود تھی بھی یا نہیں۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کہانی ازخود بنائی گئی ایسا لگتا ہے اس لڑکی کے لاپتہ ہونے کے بارے میں اس کی والدہ کو علم ہے لیکن وہ اس لیے خاموش ہے کہ زیادہ سوال جواب نہ کیے جاسکیں۔

  • ملزم بائیک پر لڑکی کو زبردستی لے گیا، اغواٰء کا دلچسپ ڈراپ سین، پولیس پریشان

    ملزم بائیک پر لڑکی کو زبردستی لے گیا، اغواٰء کا دلچسپ ڈراپ سین، پولیس پریشان

    حیدرآباد : بھارت میں ایک نوجوان لڑکا لڑکی کو سرعام موٹر سائیکل پر زبردستی اٹھا کر لے گیا، لڑکی کے اغواء کی رپورٹ پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں، حقیقت سامنے آنے پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد کے بنجارا ہلز کے علاقہ میں گزشتہ روز ایک نوجوان لڑکی کے اغواء کی اطلاع سے سنسنی پھیل گئی۔

    بھارتی ٓمیڈیا کا کہنا ہے کہ علاقہ کے مقامی افراد نے سڑک پر ایک نوجوان کی جانب سے لڑکی کو زبردستی اپنی بائیک پر بٹھانے کا منظر دیکھا اور فوری طور پر پولیس کو لڑکی کے اغواء کی واردات کی اطلاع دی۔

    اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس کی دوڑیں لگ گئیں اور فوری کارروائی کرتے ہوئے اس جوڑے کا پتہ چلایا۔ تاہم بعد ازاں پولیس کو معلوم ہوا کہ یہ دونوں آپس میں دوست ہیں۔

    پولیس کے مطابق ان دونوں لڑکا لڑکی میں ہونے والے معمولی جھگڑے کے بعد نوجوان نے اپنی دوست کو اغوا نہیں کیا بلکہ اس کو زبردستی اپنی بائیک پر بٹھا کر لے گیا تھا۔

    اس منظر کو دیکھنے والے مقامی افراد نے اس کو اغوا کا واقعہ سمجھا اور اس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی۔ پولیس نے معاملہ سلجھانے کی خاطر اس جوڑے کی بعد ازاں کونسلنگ کی۔

  • چشتیاں : پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں لڑکی کا اغواء

    چشتیاں : پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں لڑکی کا اغواء

    چشتیاں : مسلح افراد نے دن دہاڑے لڑکی کو اغواء کرلیا، پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں مسلح افراد لڑکی کو گھسیٹتے ہوئے لے گئے۔

    پنجاب کے شہر چشتیاں میں دن دہاڑے لڑکی کے اغوا کا واقعہ پیش آیا، ڈی ایس پی آفس کے قریب مسلح افراد ایک لڑکی کو گاڑی سے اتار کر گھسیٹتے ہوئے لے گئے۔

    ذرائع کے مطابق درجن سے زائد افراد نے دیدہ دلیری سے گاڑی پر حملہ کیا اور شیشے توڑ کر  لڑکی کو اغواء کرلیا لیکن پاس کھڑے پولیس اہلکار ان کا منہ دیکھتے رہے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز محمد علی کے مطابق مذکورہ لڑکی نواحی گاؤں بخشے خان کی رہنے والی ہے، عدالت میں پیشی کیلئے آنے والی کو غلط فہمی کی بنا پر اغواء کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چشتیاں پولیس نے ایک کسی اور کیس میں ایک لڑکی کو بیان کیلئے عدالت میں پیش کیا تھا، مسلح افراد نے غلط فہمی پر اسے اغواء کیا اور شناخت کے بعد راستے میں چھؤر کر فرار ہوگئے۔

    اس حوالے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی پر حملہ کرنے والے مسلح افراد کی تعداد اہلکاروں سے بہت زیادہ تھی اس لیے ہم کوئی کارروائی نہ کرسکے۔

  • بھارت میں رشتے سے انکار پر لڑکی کا اغواء و زیادتی، ملزم کیخلاف مقدمہ درج

    بھارت میں رشتے سے انکار پر لڑکی کا اغواء و زیادتی، ملزم کیخلاف مقدمہ درج

    نئی دہلی : رشتے سے انکار پر لڑکے نے لڑکی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، لڑکی دو دن بعد قید سے فرار ہوکر گھر پہنچ گئی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے پالگھر کے موکھادا علاقے میں ایک لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کے بعد اس کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

    پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ نوجوان کا 18سالہ ایک لڑکی کے ساتھ دوستی کا تعلق تھا۔ بعد میں لڑکی نے کسی اور کے ساتھ منگنی کرلی تھی جس کا اس کو بہت رنج تھا۔

    لڑکی نے پولیس کو بتایا ہے کہ مشتعل نوجوان جیش جادھو نے 18 اپریل کی رات اس کو اغوا کیا اور تیوچا پاڈہ علاقے کے ایک مکان میں لے گیا۔ وہاں پر ملزم نے لڑکی کو دھمکی دی کہ وہ اس کے منگیتر کو قتل کر دے گا۔

    پولس نے بتایا کہ نوجوان نے لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور اگلے دو دنوں تک اسے اغوا کر کے رکھا جس کے بعد وہ کسی طرح وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔

    لڑکی نے بتایا کہ وہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے واقعہ کے بہت دنوں بعد تک شکایت درج نہیں کراسکی تھی، پولیس ترجمان ہیمنت کٹکر نے بتایا کہ نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔