Tag: Girl murder

  • فیصل آباد میں دوستی نہ کرنے پر ملزمان کی فائرنگ، ویٹرس قتل

    فیصل آباد میں دوستی نہ کرنے پر ملزمان کی فائرنگ، ویٹرس قتل

    (13 جولائی 2025) فیصل آباد میں ڈگرانواں روڈ پر دوستی نہ کرنے پر دو ملزمان کی فائرنگ سے ویٹرس قتل جبکہ ساتھی زخمی ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی مقامی ریسٹورنٹ میں ملازم ویٹرس اسماء اپنی ساتھی مریم کے ساتھ جا رہی تھی کہ ڈگراواں روڈ پر موٹرسائیکل سوار ملزمان احد اور فہد نے ان پر فائرنگ کر دی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اسماء موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ مریم زخمی ہو گئی، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے، تھانہ ڈی ٹائپ کالونی پولیس نے مقتولہ کی لاش اور زخمی مریم کو الائیڈ اسپتال منتقل کیا۔

     پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر دونوں ملزمان احمد اور فہد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ملزم احمد نے بتایا کہ دوستی نہ کرنے پر اسماء پر فائرنگ کی ہے۔

    سانپ کے ڈسنے سے 10 سالہ بچہ جاںبحق

    خیرپور کی تحصیل نارا میں سانپ کے ڈسنے سے 10 سالہ بچہ انتقال کر گیا، ورثا کا کہنا ہے کہ بچےکو اسپتال منتقل کیا تو ویکسین نہ ہونے پر نجی اسپتال بھیجا گیا۔

    ورثا نے بتایا کہ تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران بچہ انتقال کر گیا، چونڈکو کے سرکاری اسپتال میں ویکسین نہ ہونے سے بچہ فوت ہوا، پہلے سرکاری اسپتال گئے، ویکسین نہ ملی پھر بچےکو نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

  • نکاح کے بعد رخصتی سے قبل لڑکی کے دل دہلا دینے والے قتل کی ایف آئی آر سامنے آ گئی

    نکاح کے بعد رخصتی سے قبل لڑکی کے دل دہلا دینے والے قتل کی ایف آئی آر سامنے آ گئی

    کراچی: نکاح کے بعد رخصتی سے قبل لڑکی کے دل دہلا دینے والے قتل کی ایف آئی آر سامنے آ گئی۔

    گزشتہ روز کراچی کے علاقے کیماڑی، گلشن سکندرآباد میں گھر سے نوبیاہتا لڑکی کی خون میں لت پت لاش ملی تھی، مقتولہ 18 سالہ خدیجہ کو نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کیا تھا۔

    جیکسن پولیس نے لڑکی کے قتل کا مقدمہ اس کے والد امام بخش کی مدعیت میں درج کر لیا ہے، جس میں قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں، ایف آئی آر میں والد نے کہا کہ ’’مجھے اطلاع ملی کہ میری بیٹی خدیجہ کو کسی نے گھر کے اندرقتل کر دیا ہے، جب میں گھر میں پہنچا تو میری بیٹی کی لاش بیڈ روم میں خون میں لت پت حالت میں پڑی تھی۔‘‘

    ایف آئی آر کے مطابق والد کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد نے نامعلوم وجوہ پر میری بیٹی کو قتل کیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

    لٹیروں کی حجام کی دکان میں لوٹ مار کی واردات، فوٹیج وائرل

    ادھر پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ہے، ورثا لاش لے کر آبائی علاقے ڈسٹرکٹ وہاڑی پنجاب روانہ ہو گئے ہیں۔

    کم عمری کی شادی کا نتیجہ، عدالت نے لڑکے کو جیل بھجوا دیا

    مقتولہ کے والد امام بخش نے بتایا کہ ان کی بیٹی خدیجہ کا کچھ عرصہ قبل نکاح ہوا تھا، اور رخصتی ہونا باقی تھی، جس وقت واقعہ پیش آیا گھر میں بیٹی کے علاوہ کوئی دوسرا گھر کا فرد موجود نہیں تھا۔

  • آن لائن نکاح کرنے والی لڑکی کو باپ اور سسر نے قتل کردیا

    آن لائن نکاح کرنے والی لڑکی کو باپ اور سسر نے قتل کردیا

    سکھیکی : ضلع حافظ آباد میں آئرلینڈ میں مقیم نوجوان سے آن لائن نکاح کرنے والی پاکستانی لڑکی کو اس کے والد اور سُسر نے مل کر قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع حافظ آباد کے علاقے سکھیکی میں سفاک باپ اور سسر نے باہمی مشورے سے نئی نویلی دلہن کو گلا گھونٹ کر مار ڈالا۔

    ملزمان قتل کو حادثے کا رنگ دینے کے لئے مقتولہ کی لاش کو بجلی کے جھٹکے بھی دیتے رہے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ مبشرہ نے تین روز قبل آئرلینڈ میں مقیم اویس نامی لڑکے سے آن لائن نکاح کیا تھا، جس کے بعد مقتولہ ٹھٹھہ قادر میں واقع اپنی سسرال منتقل ہو گئی۔

    ایف آئی آر کے مطابق لڑکی کے سُسر عابد نے مقتولہ کے والد جاوید سے کہا کہ وہ بہو کو اپنے گھر رکھنے پر راضی نہیں ہے، جس پر مقتولہ کے باپ نے کہا کہ پھر ہم اسے قتل کردیتے ہیں۔

    آن لائن نکاح کرنے والی مقتولہ مبشرہ کے باپ نے اپنے سمدھی سے مل کر بیٹی کو اپنے گھر بلا کر سسر عابد کی مدد سے اس کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔

    قتل کے بعد ملزمان حادثے کا ڈرامہ رچانے کیلئے مقتولہ کی لاش کو کرنٹ لگاتے رہے، واردات کے بعد مزمان فرار ہو گئے، پولیس نے مقتولہ کے والد اور سسر کیخلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

  • سفاک باپ، بھائیوں اور ماموں نے لڑکی کو جلا کر مار ڈالا

    سفاک باپ، بھائیوں اور ماموں نے لڑکی کو جلا کر مار ڈالا

    ممبئی : بھارت میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی 23 سالہ بیٹی کو اس کے بھائیوں اور ماموں کے ساتھ مل کر قتل کردیا، ملزمان نے لڑکی کو پہلے قتل کیا اور پھر لاش جلا ڈالی۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے کے ایک گاؤں میں 23 سالہ لڑکی کے وحشیانہ انداز میں کیے گئے قتل کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق 23 سالہ شوبھانگی بی ایچ ایم ایس کے تیسرے سال میں زیر تعلیم تھی جس کی گاؤں کے ایک نوجوان سے دوستی ہوگئی اور وہ دونوں ایک دوسرے سے شادی بھی کرنا چاہتے تھے۔

    اس بات کا علم جب شوبھانگی کے گھر والوں کو ہوا تو انہوں نے اپنی بیٹی کی کسی اور جگہ شادی طے کردی جسے لڑکی نے قبول نہیں کیا۔

    بعد ازاں رشتے داروں کے طعنوں، بدنامی اور غیرت کے نام پر مشتعل ہوکر شوبھانگی کے والد، بھائیوں اور ماموں نے اسے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔

    پانچوں ملزمان نے مل کر لڑکی کو ایک کھیت میں قتل کردیا اور شناخت کو مٹانے کیلئے اس کی لاش کو نذرآتش کردیا اور اس کی راکھ ندی میں پھینک دی۔

    واقعے کے تین چار دن بعد علاقہ مکینوں کو شک گزرا تو انہوں نے اس حوالے سے پولیس کو آگاہ کیا جس کے بعد ابتدائی تفتیش میں ہی ملزمان نے واردات کا اعتراف کرلیا۔ پولیس نے واردات میں ملوث والد، ماموں اور تین بھائیوں کو گرفتار کرلیا۔

    واضح رہے کہ بھارت میں غیرت کے نام پر قتل کے رجحان میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور آئے روز اس طرح کے کئی واقعات پیش آرہے ہیں۔

  • غیرت کے نام پر لڑکی کا سفاکانہ قتل : باپ اور بھائی گرفتار

    غیرت کے نام پر لڑکی کا سفاکانہ قتل : باپ اور بھائی گرفتار

    غیرت کے نام پر باپ اور بھائی نے جواں سال لڑکی کو قتل کردیا، ملزمان نے مقتولہ کو رات کی تاریکی میں چپ چاپ دفنا بھی دیا۔

    19سالہ مدینہ نامی لڑکی کو قتل کرکے دفنا دیا، پولیس نے ملزمان باپ بیٹا کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کرلیا۔

    مقتولہ کے والد نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ مقتولہ مدینہ کسی اور کو پسند کرتی تھی، ہم نے اس کی منگنی کسی اور جگہ کردی تھی۔

    پولیس کے مطابق اپنی والدہ سے پسند کا اظہار کرنے والی لڑکی نے بھائی نے تشدد کرکے اپنی بہن کو قتل کیا اور خودکشی کا رنگ دیا۔

    مقتولہ کے لواحقین نے اہل محلہ کو بتایا کہ لڑکی پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی انکار پر خود کشی کرلی، واردات کے بعد ملزمان باپ بیٹے نے لڑکی کو افغان بستی کے قریب دفن کردیا تھا۔

  • کراچی : قتل ہونے والی 15سالہ لڑکی کا معمہ حل، قاتل باہر سے نہیں آیا

    کراچی : قتل ہونے والی 15سالہ لڑکی کا معمہ حل، قاتل باہر سے نہیں آیا

    کراچی : اہل خانہ نے غیرت کے نام پر 15سالہ لڑکی کو قتل کردیا، بار بار بیان بدلنے پر پولیس معاملے کی تہہ تک پہنچ گئی، تین ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 16میں گزشتہ روز قتل ہونے والی 15سالہ لڑکی کے قتل کا معمہ پولیس نے حل کرلیا۔پولیس نے واقعہ غیرت کے نام پر قتل قرار دے دیا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عزیز بھٹی تھانے میں قتل کی دفعہ 302کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مذکورہ مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

    تفتیشی افسر نے بتایا کہ پہلے دن سے شبہ تھا کہ 15سالہ ثمینہ کو قتل کیا گیا ہے، جبکہ میڈیکو لیگل افسر نے بھی ابتدائی طور پر قتل کی تصدیق کردی تھی۔

    ایم ایل او کے مطابق لڑکی کے سینے پر ٹیٹو مارک ہے، ایم ایل او کے مطابق لڑکی کو سینے پر پستول رکھ کر گولی ماری گئی، اہلخانہ نے مقتولہ کو اندھی گولی لگنے کا واقعہ بتایا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ایک چلاہوا خول بھی مل گیا ہے،3مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تو پھر سب کا بیان تبدیل ہوگیا،
    حراست کے بعد کہا کہ15سالہ ثمینہ نے خودکشی کی ہے۔

    دوران تفتیش مقتولہ ثمینہ کے اہل خانہ بار بار بیان بدلتے رہے، واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی، اب اہلخانہ کہتے ہیں کہ کسی نامعلوم نے قتل کیا۔

    جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول سے چلایا گیا ایک بھی خول ملا ہے، پولیس کے مطابق واقعہ غیرت کے نام پر قتل معلوم ہوتا ہے،
    تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • کراچی : لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل، مقتولہ کا کزن گرفتار

    کراچی : لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل، مقتولہ کا کزن گرفتار

    کراچی : لیاقت آباد انویسٹی گیشن پولیس نے 31سالہ مقتولہ نائلہ کے اندھے قتل کی واردات جدید طریقے سے کارروائی کرتے ہوئے چچا زاد ملزم اعظم کو گرفتار کرلیا۔

    مقتولہ نائلہ ایک ماہ قبل اپنے چچا کے بیٹے اعظم سے شادی کرنے کے لیے بغیر بتائے گھر سے چلی گئی تھی، مقتولہ نائلہ گھر سے جاتے ہوئے14لاکھ روپے نقدی اور طلائی زیورات وغیرہ بھی ساتھ لے گئی تھی۔

    ملزم اعظم مقتولہ نائلہ کے پاس موجود بڑی رقم اور طلائی زیورات وغیرہ دیکھ کر لالچ میں آگیا۔ ملزم اعظم نے رقم ہتھیانے کے لیے مقتولہ نائلہ کو دھوکے سے دیپالپورہ اُوکاڑہ لے جا کر چھریاں مار کر قتل کر دیا تھا۔

    ملزم اعظم مقتولہ نائلہ کی نعش کو کھیتوں میں پھینکنے کے بعد رقم اور طلائی زیورات وغیرہ لے کر کراچی فرار ہوگیا تھا۔ مقتولہ نائلہ کے ورثاء نے تھانہ لیاقت آباد میں اغوا جبکہ اوکاڑہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔

    دوسری کارروائی میں پولیس نے مقابلے کے بعد سابق اہلکار اور بدنام ڈکیت اشتیاق عرف ماما کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، سائٹ اے پولیس نے سابق اہلکار اور بدنام ڈکیت کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد مبینہ مقابلے میں اشتیاق عرف ماما کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف بھتے کی وصولی کا مقدمہ بھی درج ہے ملزم کی فائرنگ سے ایک راہگیر بھی زخمی ہوا، ملزم اورساتھیوں نے3 جولائی کو ٹیکسٹائل مل ملازم سے12 لاکھ چھینے تھے۔

    علاوہ ازیں ملیر سٹی پولیس نے ایک کارروائی میں منشیات فروش خاتون کو شوہر سمیت گرفتار کیا ہے، ملزمان حنیف اور سلمیٰ عرف حسینہ سے6کلو سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہے، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

     

  • پولیس نے لڑکی کا ڈھانچہ برآمد کرکے قاتل کا سراغ لگا لیا، ملزم گرفتار

    پولیس نے لڑکی کا ڈھانچہ برآمد کرکے قاتل کا سراغ لگا لیا، ملزم گرفتار

    نئی دہلی : پولیس نے انسانی ڈھانچہ برآمد کرکے قاتل کا سراغ لگا لیا، یہ ڈھانچہ 20 مارچ سے لاپتہ لڑکی کا ہے، ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع کے لونی کٹرہ تھانہ حلقے سے گومتی ندی کے پل کے نیچے سے برآمد انسانی ڈھانچے کی شناخت ہو گئی ہے، یہ انسانی ڈھانچہ 20 مارچ سے لاپتہ لڑکی کا ہے۔

    پولیس کے مطابق اس لڑکی کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی گئی تھی، اسے قتل کرکے ابراہیم آباد منجھار گومتی پل کے نیچے چھوڑ دیا گیا تھا، پولیس اس واردات کے مجرم کو بھی گرفتار کر لیا ہے اور اس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

    پولیس سپریٹینڈنٹ ڈاکٹر اروند چترویدی کے مطابق 20 مارچ کو بیہٹا مجرے منجھَار کے جگت پال نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ اس کی بیٹی کو خالک پوروا کا آکاش بہلا پھسلا کر فرار ہو گیا ہے۔ پولیس کی لاکھ کوششوں کی باوجود لڑکی برآمد نہیں ہو پائی تھی۔

    اس دوران 23 اپریل کو ابراہیم آباد واقع گومتی منجھار کے پل کے نیچے سے ایک لڑکی کا ڈھانچہ برآمد ہوا۔انسانی ڈھانچے کے پاس ملے کپڑے اور ڈی این اے کی رپورٹ سے اس کی شناخت جگت پال کی بیٹی کے طور پر ہوئی۔

    پولیس نے جمعہ کو مجرم آکاش کو اس کے گاؤں سے گرفتار کر لیا ہے۔ آکاش نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہےاور انکشاف کیا ہے کہ اس کا کسی دوسری عورت سے عشق ہو گیا تھا اور وہ مقتول کو راستے سے ہٹانے کا دباؤ بنا رہا تھا، اسی وجہ سے اس نے لڑکی کا قتل کر دیا۔

  • ایبٹ آباد : شادی سے انکار، باپ نے بیٹی کو ذبح کرکے خود کشی قرار دے دیا

    ایبٹ آباد : شادی سے انکار، باپ نے بیٹی کو ذبح کرکے خود کشی قرار دے دیا

    ایبٹ آباد : ایک ہفتہ قبل خود کشی قرار دے کر دفنائی جانے والی لڑکی کو قتل کرنے کا انکشاف ہوا ہے، شادی سے انکار پر گھر والوں نے ہی موت کی نیند سلا دیا، پولیس نے والد اور بہنوئی کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں انیس سال کی ثوبیہ کو ذبح کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، ایبٹ آباد کے علاقے گلی بہن کے مقام پر ایک ہفتہ قبل انیس سال کی لڑکی نے مبینہ طور پر گلے پر چھری پھیر خود کشی کی تھی۔

    لڑکی کے گھر والوں نے اسے خودکشی کا رنگ دے کر تدفین کردی، ڈی آئی جی ہزارہ نےشک کی بنا پر مقتولہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کی درخواست کی جس کے بعد عدالتی حکم پر کارروائی ہوئی تو ساری صورتحال واضح ہوگئی۔

    پوسٹ مارٹم رپورٹ میں حقیقت سامنے آئی کہ مقتولہ ثوبیہ نے خودکشی نہیں کی بلکہ اسے منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق گھر والے لڑکی کی شادی اس کی مرضی کے بغیر کہیں اور کرنا چاہتے تھے، جس پر اسے اعتراض تھا، اہل خانہ نے ثوبیہ کے انکار پر اسے موت کی نیند سلا دیا اور واقعے کو خود کشی کا رنگ دے دیا، والد اور بہنوئی کو حراست میں لے لیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • چھت سے گرنے والی 20سالہ لڑکی کے قتل میں ملوّث ملز م گرفتار

    چھت سے گرنے والی 20سالہ لڑکی کے قتل میں ملوّث ملز م گرفتار

    راولپنڈی : روات کے علاقے میں لڑکی سے مبینہ ذیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم نے عمیر نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروادیا۔

    پنڈی میں روات کے علاقہ کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ ذیادتی کے بعد بیس سالہ لڑکی فہمیدہ کو چھت سے گرا کر قتل کردیا گیا ۔

    پولیس کے مطابق عمیر نامی ملز م کو گرفتارکر لیاگیاہے، ملزم عمیر نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ مقتولہ سے اس کا نکاح ہوا تھا۔

    ایس ایچ او تھانہ روات کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم عمیر وہاڑی کا رہا ئشی ہے اور اپنے آپ کو وکیل کہتا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال روالپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے مقتولہ کے ورثاء کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔