Tag: Girl Raped

  • بھارت میں چھری کی نوک پر کم عمر لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کا ہولناک واقعہ

    بھارت میں چھری کی نوک پر کم عمر لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کا ہولناک واقعہ

    حیدرآباد: بھارتی شہر حیدرآباد میں چھری کی نوک پر ایک کم عمر لڑکی کے ساتھ اس کے گھر کے اندر اجتماعی عصمت دری کا ہولناک واقعہ پیش آیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد کے علاقے نندن ونم کالونی میں اتوار کی صبح ایک 15 سالہ لڑکی کو تین افراد نے اس کے گھر میں گھس کر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، جن میں سے ایک علاقے کا بدنام جرائم پیشہ بھی شامل تھا۔

    متاثرہ نابالغ لڑکی نے پیر کو پولیس کو بیان دیا کہ صبح گھر میں 7 افراد زبردستی داخل ہوئے اور اسے اور اس کے بھائیوں کو چھری کی نوک پر دھمکایا، گھر میں گھسنے والے افراد گانجا کے نشے میں دھت تھے۔

    رپورٹ کے مطابق ملزمان میں سے تین نے لڑکی کو گھر کے اوپر حصے میں لے جا کر باری باری عصمت دری کی، اور پھر فرار ہو گئے، حملہ آوروں نے لڑکی کے بھائیوں پر تشدد بھی کیا اور اسے گھر سے باہر نکال دیا تھا۔ علاقے کے لوگوں نے واقعے کے خلاف احتجاج بھی کیا جس میں انھوں نے گانجا کے پھیلاؤ کو روکنے کا بھی مطالبہ کیا۔

    پولیس نے جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ (POSCO) ایکٹ 2012 کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، جب کہ متاثرہ لڑکی کو طبی معائنے کے لیے روانہ کیا گیا۔ علاقے کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان کی تلاش کے لیے 7 پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جب کہ 6 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق یہ افسوسناک انکشاف بھی ہوا کہ لڑکی اور اس کے دو بھائیوں کو ان کا باپ چھوڑ کر جا چکا ہے جب کہ ان کی ماں خود کشی کر چکی ہے، اور مذکورہ مکان میں وہ اکیلے رہ رہے تھے۔

  • رتوڈیرو میں لڑکی کا اغوا اور زیادتی، تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال منتقل

    رتوڈیرو میں لڑکی کا اغوا اور زیادتی، تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال منتقل

    لاڑکانہ: صوبہ سندھ کے شہر رتوڈیرو میں ایک لڑکی کا اغوا اور زیادتی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، متاثرہ لڑکی کو تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رتوڈیرو کے علاقے نادر شاہ میں متعدد ملزمان نے ایک 15 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا، محمدی کالونی کی رہائشی لڑکی کو اغوا کیا گیا اور پھر زیادتی کی گئی۔

    رشتہ داروں نے متاثرہ لڑکی کو تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال منتقل کر دیا ہے، ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کو آپریشن کے بعد آئی سی یو میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔

    واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی رتوڈیرو نے پولیس کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

  • نوجوان لڑکی سے اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی

    نوجوان لڑکی سے اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی

    بہاولنگر : چشتیاں کے نواحی علاقے شہر فرید میں کار سوار تین ملزمان نے نوجوان لڑکی کو اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے‌.

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں زیادتی کا واقعہ پیش آیا ، جہاں تحصیل چشتیاں میں فرید کےعلاقے میں اغوا کے بعد لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ نواحی گاؤں کی رہائشی سولہ سالہ لڑکی اپنے بھائی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہی تھی کہ کار سوار تین ملزمان نے اسلحہ کے زور پر بھائی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے لڑکی کو اغوا کرلیا۔

    پولیس کے مطابق اغوا کے بعد لڑکی کو سنسان علاقے میں لیجا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے چشتیاں میں اغواکے بعد لڑکی سے زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی، عثمان بزدار نے ملزمان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا متاثرہ لڑکی کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔

  • کراچی میں ایک اور بچی  جنسی درندگی کا نشانہ بن گئی، ملزم  گرفتار

    کراچی میں ایک اور بچی جنسی درندگی کا نشانہ بن گئی، ملزم گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں ایک اور بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ، جبکہ ملزم نےدوران تفتیش زیادتی کااعتراف کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بچی سے زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں کورنگی کے علاقے میں گزشتہ رات10سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

    ایس ایس پی کورنگی شاہ جہاں خان نے بتایا کہ زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ دوران تفتیش ملزم نے زیادتی کا اعتراف بھی کرلیا۔

    ایس ایس پی کورنگی کا کہنا تھا کہ گرفتارملزم اور بچی کا میڈیکل کرایا جارہا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ کراچی میں گھر کی چھت پر سوتی بچی کو اٹھا کر خالی گھر میں لے جاکر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    بعد ازاں پولیس نے کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

  • کراچی: گلشن معمار میں لڑکی سے زیادتی، 3 ملزمان گرفتار

    کراچی: گلشن معمار میں لڑکی سے زیادتی، 3 ملزمان گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں لڑکی سے زیادتی کے 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔ لڑکی کے اہلخانہ کا مؤقف ہے کہ لڑکی کا ذہنی توازن درست نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق واقعہ کراچی کے علاقے گلشن معمار میں پیش آیا۔

    پولیس کے مطابق لانڈھی کی رہائشی لڑکی کو فیضان نامی لڑکے نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    میڈیکل چیک اپ کے بعد لیڈی میڈیکو لیگل آفیسر نے زیادتی کی تصدیق کردی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں عباسی شہید اسپتال لایاگیا۔

    پولیس نے 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

    دوسری جانب لڑکی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ لڑکی کا ذہنی توازن درست نہیں۔ وہ کسی شاہ رخ یا فیضان نامی لڑکے کو نہیں جانتے۔

    آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔