Tag: girl recovered from fields

  • چار روز پہلے لاپتہ ہوئی بچی کی لاش کھیتوں سے برآمد

    چار روز پہلے لاپتہ ہوئی بچی کی لاش کھیتوں سے برآمد

    (2 اگست 2025): آزاد کشمیر میں چار روز قبل لاپتہ ہونے والی معصوم بچی کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوٹلی آزاد کشمیر کے نواحی گاؤں سید پور میں لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے جہاں چار روز قبل لاپتہ ہونے والی 6 سالہ معصوم بچی کی لاش قریبی کھیتوں سے برآمد کر لی گئی۔

      مقامی حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا اور ابتدائی تفتیش کا آغاز کر دیا، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کھوئی رٹہ منتقل کر دی گئی ہے، جہاں ڈاکٹرز کے مطابق لاش کافی حد تک ڈی کمپوز ہو چکی ہے، جس کے باعث پوسٹ مارٹم میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: شوہر کے سامنے خاتون سے مبینہ زیادتی کرنیوالے ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

    فرانزک ماہرین کی مدد سے لاش کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں، جن کی مدد سے موت کی اصل وجہ سامنے لائی جائے گی۔ ادھر علاقے میں شدید خوف و ہراس ہے، جبکہ اہل علاقہ واقعے میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔