Tag: girl rescued

  • کمسن بچی موت کے منہ سے کیسے بچی ؟ کمزور دل والے ویڈیو نہ دیکھیں

    کمسن بچی موت کے منہ سے کیسے بچی ؟ کمزور دل والے ویڈیو نہ دیکھیں

    بھارت کے مقامی شاپنگ مال میں ایک خوفناک واقعہ پیش آیا جسے دیکھ کر وہاں موجود لوگ خوفزدہ ہوگئے، شاپنگ مال کی خود کار سیڑھیوں پر ایک بچی کے کپڑے پھنس گئے۔

    یہ خوفناک واقعہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر وشاکا پٹنم کے ایک شاپنگ مال میں ہوا جہاں یہ بچی اپنے گھر والوں کے ساتھ خریداری کیلئے آئی تھی۔

    مذکورہ ویڈیو میں اس بچی کے اطراف مال کا تکنیکی عملہ اسے وہاں سے نکالنے کیلیے اقدامات کررہا ہے اور خاندان کے دیگر افراد بھی موجود ہیں اور بچی بھی خوفزدہ دکھائی دے رہی ہے۔

    بعد ازاں دو گھنٹے سے زائد مسلسل کوششوں کے بعد بچی کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ ایسکلیٹرز میں لوگوں کے پھنس جانے کے واقعات پہلے بھی رونما ہوچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ اسی طرح کے ایک واقعے میں جنوب مغربی چین میں ایک خاتون ایک غیر متوقع طور پر ہیرو بن گئی جب اس نے ایک بوڑھے آدمی کو وہیل چیئر پر ایک ایسکلیٹر سے نیچے گرتے ہوئے بچایا۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بوڑھا آدمی وہیل چیئر پر حادثاتی طور پر ایک سپر مارکیٹ میں ایسکلیٹر سے تیزی کے ساتھ نیچے آتا ہے، اس کی چیخ سننے کے بعد ایک خاتون بروقت بھاگتے ہوئے وہیل چیئر کو گرنے سے روکنے کے لیے دوڑ پڑتی ہے اور اسے قابو کرلیتی ہے۔

  • ڈھائی سال سے کمرے میں قید لڑکی بازیاب، بھائی گرفتار

    ڈھائی سال سے کمرے میں قید لڑکی بازیاب، بھائی گرفتار

    کراچی : سفاک بھائی نے بہن کو ڈھائی سال سے ایک کمرے میں بند کر رکھا تھا، لڑکی برہنہ حالت میں غلاظت کے ڈھیر پر بیٹھی ملی۔

    کراچی کےعلاقے رنچھوڑ لائن میں ڈھائی سال سے کمرے میں قید لڑکی کو بازیاب کرالیا گیا، لڑکی کو مبینہ طور پر اس کے بھائی اقبال نے قید کر رکھا تھا، پڑوسی خواتین چیخنے چلانے کی آواز پر فلیٹ میں داخل ہوئیں تو دل دہلا دینے والے مناظر تھے۔

    پڑوسی خواتین گھرمیں داخل ہوئیں تو لڑکی برہنہ تھی، انہوں نے اس پر چادر ڈالی اور دلاسہ دیا، شاہین نامی لڑکی ڈھائی سال سے اس جہنم میں رہ رہی تھی، وہ سوکھ کر ہڈیوں کا ڈھانچہ بن چکی ہے۔

    عمرچھتیس سالہ شاھین کا وزن صرف تیس سے پینتس کلو رہ گیا، پڑوسی کے مطابق فلیٹ میں بہن بھائی تنہا رہتےتھے، والدین کا انتقال ہوچکا ہے۔ ڈری اور سہمی ہوئی اتنی تھی کہ پڑوسیوں کی کسی بات کا سر ہلا کر بھی جواب نہ دیا۔

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم اقبال نے سگی بہن کو اس کمرے میں قید کر رکھا تھا، پڑوسی اور پولیس پہنچی تو کمرا غلاظت اور گندگی سے بھرا ہوا تھا، پولیس لڑکی کواسپتال لے آئی، جوس پلایا گیا لیکن کمزوری اور خوف کے باعث کچھ بھی بولنے سےقاصرتھی۔

    ایک رشتہ دار خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم اقبال ان سے نہیں ملتا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا ریمانڈ لے کرمزید تفتیش کی جائے گی۔

  • فلموں میں کام کے بہانے لڑکیوں سے زیادتی کرنے والا گروہ گرفتار

    فلموں میں کام کے بہانے لڑکیوں سے زیادتی کرنے والا گروہ گرفتار

    اسلام آباد: یرغمالیوں کے چنگل میں پھنسی لڑکی نے بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے لڑکیوں سے زیادتی کرنے والے گروہ کو گرفتار کرادیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کارروائی اسلام آباد میں عمل میں لائی گئی ہے، پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد پولیس کو ون فائیو پر لڑکی نے اطلاع دی کہ کچھ افراد نے اسے یرغمال بنالیا ہے، میری مدد کی جائے۔

    رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس حرکت میں آئی اور متعلقہ جگہ پہنچی اور کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دوران حراست ملزمان نے ہوشربا انکشافات کئے، ملزمان نے بتایا کہ وہ فلم میں کام کی لالچ دیکر لڑکیوں سےزیادتی کرتےہیں، بازیاب کرائی گئی لڑکی کو فلم میں کام دینے کے لئے فیصل آباد سے بلایا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  فریئرہال میں اوباش نوجوانوں کی لڑکی کو ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل

    اسلام آباد پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکےمزیدتفتیش شروع کردی ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں دوستی کرنے والے سفاک نوجوان نے پانچ ساتھیوں کے ساتھ مل کر لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

    متاثرہ لڑکی نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ تھانہ نوشہرہ ورکاں میں درج کرائی جس کے بعد پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان کو حراست میں لے لیا تھا۔