Tag: girl was killed

  • کراچی : ڈاکوؤں کی فائرنگ سے لڑکی کی ہلاکت کا مقدمہ درج

    کراچی : ڈاکوؤں کی فائرنگ سے لڑکی کی ہلاکت کا مقدمہ درج

    کراچی: کورنگی نمبر4 میں مبینہ ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے لڑکی کی موت کے واقعے کا مقدمہ عوامی کالونی تھانے میں والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

    مدعی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ گزشتہ رات گئے چھت پر لوگوں کے چلنے کی آواز سن کو سیڑھیوں پر گیا تو چھت پر کچھ لوگوں کو دیکھا اور نیچے آکر میں نے شور کرکے گھر والوں کو جگایا۔

    لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ اچانک گھر کے داخلی راستے کے باہر سے فائرنگ کی آواز آئی، ملزمان کی جانب سے چلائی گئی گولی گھر کے اندر موجود میری بیٹی سحرالنساء کو لگی۔

    مدعی نے بتایا کہ زخمی بیٹی کو اسپتال لے کر جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑگئی، اسپتال میں بھتیجے نے آکر بتایا کہ پڑوسی کے گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔

    پولیس کے مطابق مدعی کے بھتیجے کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کے ساتھی چھت کے راستے سے ہمارے گھر داخل ہوئے اور کچھ باہر موجود تھے۔

  • سعودی عرب : بارش کے دوران خوفناک حادثہ، لڑکی جان سے گئی

    سعودی عرب : بارش کے دوران خوفناک حادثہ، لڑکی جان سے گئی

    جازان : سعودی عرب میں بارشوں کے دوران ایک خوفناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک لڑکی آسمانی بجلی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی۔

    مون سون کے موسم میں ہونے والی بارشوں اور موسم کی سختیوں نے جہاں لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیری ہیں تو کچھ لوگوں کیلئے یہ موسم اداسی کے لمحات بھی لے کر آیا۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ ک مطابق سعودی عرب کے جازان ریجن کی مشرقی کمشنری’العیدابی‘میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک لڑکی ہلاک جبکہ ان کی بہن زخمی ہوگئیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کے سربراہ نے بتایا کہ جمعے کے روز ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری تھا کہ اسی اثنا میں انتہائی خوفناک انداز میں بجلی گرنے کی آواز سنائی دی۔

    شہری نے مزید بتایا کہ آسمانی بجلی اس کے گھر پر گری جس سے اس کی دو بیٹیاں متاثر ہوئیں۔

    بڑی بیٹی جن کی عمر 27 برس تھی بجلی گرتے ہی بے ہوش ہوگئی جبکہ دوسری بیٹی جو ان کے ساتھ ہی تھی وہ بھی متاثر ہوئیں۔

    متاثرہ شخص کا مزید کہنا تھا کہ بیٹیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں پہنچ کر معلوم ہوا کہ بڑی بیٹی ہلاک ہوچکی تھیں جبکہ دوسری بیٹی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جس کے بعد ان کی حالت بہتر ہوگئی۔