Tag: girl

  • دبئی: دوشیزہ سے جبراً بدفعلی کروانے کے جرم میں بنگلادیشی خاتون کو سزا

    دبئی: دوشیزہ سے جبراً بدفعلی کروانے کے جرم میں بنگلادیشی خاتون کو سزا

    ابوظہبی : دبئی کی عدالت نے بنگلادیشی دوشیزہ کو جعلی کاغذات کے ذریعے دبئی اسمگل کرنے اور  زبردستی مکروہ فعل انجام دلوانے کے جرم میں بنگلادیشی خاتون کو ساتھی سمیت کو 5 برس قید کی سزا سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی عدالت نے انسانی اسمگلنگ کیس کی سماعت کرتے ہوئے دبئی میں ملازمت کرنے والی بنگلا دیشی خاتون اور اس کے ایک ساتھی کو دوشیزہ کو جبراً بد فعلی کروانے پر سزا سناتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بنگلا دیشی خاتون نے اپنے 34 سالہ اور 27 سالہ دو بنگلا دیشی ساتھیوں کی مدد سے کم عمر لڑکی کو جعلی کاغذات کے ذریعے عمان پہنچایا اور وہاں سے گاڑی میں بیٹھا کر دبئی منتقل کیا تھا۔

    دبئی پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم خاتون نے متاثرہ لڑکی کو دبئی منتقل کرنے کے بعد ایک فلیٹ میں قید کردیا جہاں متاثرہ لڑکی سے زبردستی بد فعلی کروائی جاتی تھی۔

    عربی میڈیا کا کہنا تھا کہ مذکورہ بنگلا دیشی خاتون کو گذشتہ ماہ دسمبر میں گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کیا گیا تھا، عدالت میں خاتون اور اس کے ساتھیوں پر جعلی کاغذات کے ذریعے دوشیزہ کو دبئی لانے، اسے قید کرنے اور جبراً بد فعلی کروانے کے مقدمات کے تحت سزا سنائی ہے۔

    عدالتی دستاویزات کے مطابق خاتون کو  ساتھی سمیت  5 برس قید اور کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم سنایا جبکہ  دیگر مجرمان کو صرف 1، 1 لاکھ درہم جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ تینوں مجرمان کو سزا مکمل ہونے کے بعد ملک بدر کردیا جائے گا، متاثرہ دو شیزہ خاتون کی بہن کی سوتیلی بیٹی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • لاہور: ایف آئی اے کی کارروائی، لڑکی کو بلیک میل کرنے والا نوجوان گرفتار

    لاہور: ایف آئی اے کی کارروائی، لڑکی کو بلیک میل کرنے والا نوجوان گرفتار

    لاہور: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے موبائل فون پر خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق  ایف آئی اے نے لاہور کے علاقے جیل روڈ پر واقع نجی ریسٹورنٹ میں چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کیا جس کی شناخت عثمان کے نام ہوئی۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم لاہور کے علاقے گلشن راوی کا رہائشی ہے اور وہ زینب نامی خاتون کو موبائل فون پر اُس کی قابل اعتراض ویڈیو و تصاویر دکھا کر بلیک میل کررہا تھا۔

    خاتون کی درخواست پر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کر کے ملزم کو نہ صرف گرفتار کیا بلکہ اُس کے موبائل سے قابل اعتراض ڈیٹا اور میسیجز بھی برآمد کیے۔

    مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پر فیک آئی ڈیز بناکر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا نوجوان گرفتار

    یہ بھی پڑھیں: لاہور: بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا بلیک میلر گرفتار

    خیال رہے کہ  14 اپریل کو پولیس نے گوجرانوالہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لڑکیوں کے نام سے جعلی آئی ڈیز بنانے والے بلیک میلر کو گرفتار کیا تھا، ملزم مدثر ابراہیم کالج کی طالبات سے دوستی کر کے اُن کی تصاویر انٹرنیٹ پر شیئر کرتا تھا۔

    قبل ازیں ایف آئی اے نے لاہور کی مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے حماد نامی شخص کو گرفتار کیا تھا، ملزم موبائل کی خریدوفروخت کا کام کرتا تھا اور اُس نے عمیر نامی شخص سے استعمال شدہ فون خرید کر اُس میں سے ڈیٹا ریکور کیا اور پھر قابل اعتراض ویڈیو حاصل کر کے مذکورہ لڑکی کو بلیک میل کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • دبئی: لڑکی سے زیادتی کے جرم میں پاکستانی شہری کو تین ماہ قید

    دبئی: لڑکی سے زیادتی کے جرم میں پاکستانی شہری کو تین ماہ قید

    دبئی: 16 سالہ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کرنے کی کوشش پرپاکستانی شخص کوعدالت نے تین ماہ جیل میں قید کے بعد ملک بدر کرنے کی سزا سنادی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت دبئی کی عدالت نے المقربات کے میں واقع رہائشی عمارت میں جنسی طور پر ہراساں کرنے والے مجرم کو تین قید کے بعد ملک بدر کرنے کی سزا سنادی۔

    متاثرہ لڑکی نے 31 سالہ پاکستانی شخص پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے رہائشی عمارت کی لفٹ میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی، جس پر میں نے مذکورہ شخص کو دھکا دیا اورلفٹ سے باہر بھاگ گئی اور چیخ کر اپنی والدہ کو مدد کے لیے بلایا۔

    پولیس نے عدالت کو بتایا کہ مجرم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے عمارت کی لفٹ میں پاکستانی نژاد 16 سالہ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کرنے کی کوشش کی تھی۔


    دبئی: بچے سے زیادتی‘سوڈانی شخص کو دو سال کی قید


    پولیس نے عدالت کو بتایا کہ متاثرہ لڑکی نے واقعے کے بعد اپنے والدین کے ہمراہ المقربات پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی، ملزم کی گرفتاری کے بعد متاثرہ لڑکی نے تھانے میں ہی ملزم کو شناخت کرلیا تھا۔

    دبئی کی عدالت نے پاکستانی شخص کو کم عمر دو شیزہ کے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی کرنے کے مقدمے میں تین ماہ جیل میں گزارنے کے بعد ملک بدر کرنے کی سزا سنا دی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • لندن:خواتین گینگ کا نسل پرستی کی بنیاد پرہسپانوی دوشیزہ پرتشدد

    لندن:خواتین گینگ کا نسل پرستی کی بنیاد پرہسپانوی دوشیزہ پرتشدد

    لندن: برطانیہ میں دوران سفر خواتین گینگ نے ٹرین میں انگلش نہ بولنے پر ہسپانوی دوشیزہ کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا، متاثرہ لڑکی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں خواتین کے ایک نسل پرست گروہ نے دن دیہاڑے ٹرین میں سفر کرتے ہوئے 24 سالہ ہسپانوی لڑکی کو تعصب کی بنیاد پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

    میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی ٹرین کے اندر اپنی ساتھی سے ہسپانوی زبان میں محوِ گفتگو تھی، کہ اچانک گینگ کی خواتین نے چلا کر ’انگلینڈ میں ہو، صرف انگلش بولو‘ کہتے ہوئے زدو کوب کرنا شروع کردیا۔

    برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے متاثرہ لڑکی کو بالوں سے پکڑ کر ٹرین کے فرش پر گرا کر تشدد کیا تھا، تشدد کے نتیجے میں متاثرہ لڑکی کو سر اور چہرے پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور خواتین کی عمر 20 سے 25 سال تھی جن میں سے ایک نے کالی اور ایک نے براؤن جیکٹ پہنی ہوئی تھی۔

    دوسری جانب لندن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولیس تاحال حملے کے شواہد اکھٹے کررہی ہے اور عینی شاہدین سے بھی حملے کی تفصیلات لینے کی کوشش کررہی ہے۔


    مزید پڑھیں:پولیس کی کم نفری برطانیہ میں پرتشدد واقعات میں اضافے کا باعث ہے: وزیر داخلہ


    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ سے اب تک متعدد افراد کو فائرنگ اور چاقو زنی کے واقعات میں زخمی اور ہلاک کیا جاچکا ہے، پولیس نے کئی جرائم پیشہ افراد کو ان حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کرکے کارروائی کررہی ہے۔

    دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن نے جرائم کی شرح میں امریکی شہر نیویارک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، برطانوی میڈیا کے مطابق نوجوان گینگ کلچر کا شکار ہورہے ہیں جس کے باعث لندن میں رواں سال چاقو زنی کی وارداتوں میں اب تک 50 افراد قتل ہوچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شام: ترکی کی بمباری میں برطانوی لڑکی ہلاک

    شام: ترکی کی بمباری میں برطانوی لڑکی ہلاک

    لندن: عفرین میں ترکی کی جانب سے کرد جنگجوؤں پر کی جانے والی فضائی بمباری میں کرد گروپ میں شامل برطانوی لڑکی اینا کیمپ بیل  ہلاک ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ترک افواج گذشتہ کئی دنوں سے شام کے ترکی سے متصل سرحدی علاقے عفرین پر مسلّط کرد جنگجؤوں کو شکست دینے کے لیے فضائی حملے کررہی تھی، جس کے نتیجے میں برطانیہ سے امدادی کاموں کے لیے شام آنے والی کیمپ بیل ہلاک ہوگئی۔

    برطانوی شہر سوسکیس کے مغربی حصّے سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ لڑکی اینا کیمپ بیل 15 مارچ کو ترکی کی جانب سے عفرین پر ہونے والے حملوں کی زد میں آئی۔

    لڑکی کے والد ڈرک کیمپ بیل کا برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’میری بیٹی بہت مثالی اور مثبت سوچ کی حامل خاتون تھی۔‘  متاثرہ لڑکی کی والدہ کہتی ہیں کہ’ اینا کیمپ بیل نے برطانیہ سے پلمبرنگ کی تعلیم حاصل کی ہوئی تھی، وہ 2017 میں داعش کے خلاف مسلح جدوجہد کرنے والے کرد گروپ کی مدد کرنے کے لیے شام گئی تھی‘۔

    اینا کیمپ بیل کے والد نے مزید بتایا کہ’اینا ہر وہ کام کرنا چاہتی تھی، جو اس کے بس میں ہوتا تھا، ہم نے اینا کو بہت سمجھایا کہ وہ اپنی زندگی خطرے میں ڈال رہی ہے، اس کے باوجود اینا نے شام جانے کا پرخطر فیصلہ کیا۔ ہم نے اپنی بیٹی کو واپس بلانے کی بارہا کوشش کی لیکن اس نے اطمینان بخش لہجے میں ہربار آنے سے انکار کردیا‘۔

    برطانوی پولیس نے تمام شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ شام کے سفر سے گریز کریں، اور عدالت کو یہ مشورہ بھی دیا ہے کہ جو برطانوی شہری شام کے مسلح گروہوں سے منسلک ہوں، انہیں گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کا خیال ہے کہ متاثرہ لڑکی کرد جنگجؤوں کے ہمراہ شام کے علاقے دیر الزّور میں داعش کے خلاف لڑائی میں بھی شامل تھی، تاہم جنوری میں ترک افواج نے شامی علاقے عفرین میں کردش گروپ کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا تو اکثر کرد جنگجؤ بشمول برطانوی شہری عفرین کے دفاع میں مصروف ہوگئے تھے۔

    شامی شہر عفرین میں ہلاک ہونے والی برطانوی لڑکی کے والد نے بتایا کہ’میں نے سوسکیس کی ایم پی ماریہ کو بذریعہ ای میل مطلع کیا کہ میری بیٹی کی زندگی خطرے میں ہے لہذا آپ وزارت خارجہ کے ذریعے ترکی پر دباؤ ڈالیں اور اسے عفرین پر بمباری کرنے سے روکیں‘۔

    کردش گروپ کے کمانڈر نصرین عبداللہ کا کہنا تھا کہ’ہم نے اینا کیمپ بیل پر بہت زور دیا کہ وہ عفرین چھوڑ کر چلی جائے، کیوں کہ ترک افواج شدید فضائی بمباری کررہی ہے‘۔

    اینا کیمپ بیل کے دوستوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ’کیمپ بیل ترکی کی جانب کئے جانے والی فضائی بمباری کا نشانہ بنی ہے، وہ مشرق وسطیٰ میں خواتین کی آزادی کے لیے جنگ لڑرہی تھی، خبر رساں ادارے کے مطابق اینا کیمپ بیل واحد برطانوی خاتون ہے جو شام میں مسلح گروہوں کی مدد کرتے ہوئے، ہلاک ہوئی ہے البتہ مزید 8 برطانوی شہری اور بھی ہیں جو مسلح گروپس کی امداد کے دوران شام میں ہلاک ہوئے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • اسپین: 11 سالہ لڑکی بچے کی ماں بن گئی، بھائی ذمہ دار قرار

    اسپین: 11 سالہ لڑکی بچے کی ماں بن گئی، بھائی ذمہ دار قرار

    میڈریڈ: اسپین میں افسوسناک واقعہ اُس وقت پیش آیا کہ جب اسپتال میں داخل ہونے والی 11 سالہ لڑکی نے بچے کو جنم دیا، ماں بننے والی لڑکی نے اپنے ہی سگے بھائی کو نومولود کا باپ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپین میں رہائش پذیر 11 سالہ بچی کے پیٹ میں درد ہوا تو اُس کے والدین نے ایمبولینس طلب کر کے اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے اُسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا۔

    والدین کا کہنا ہے کہ اُن کی بچی نے متعدد بار پیٹ میں درد کی شکایت کی جس پر انہوں نے ڈاکٹرز سے طبی معائنہ کروایا اور معمول کے مطابق ادویات دے کر اسے عام بیماری قرار دیا۔

    مزید پڑھیں: موت کے 10 روز بعد حاملہ خاتون کے ہاں‌ بچے کی پیدائش

    اطلاع کے مطابق تین روز قبل لڑکی کے پیٹ میں دوبارہ شدید درد اٹھا تو ایمبولینس طلب کر کے اُسے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے بیماری کی تشخیص کے لیے مختلف نوعیت کے ٹیسٹ کیے تو یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ لڑکی حاملہ ہے اور وہ ماں بننے والی ہے۔

    اسپتال انتظامیہ نے ٹیسٹ کے بعد آنے والی رپورٹ کی روشنی میں مذکورہ مریضہ کو آپریشن تھیڑ منتقل کیا جس کے بعد اُس نے نارمل ڈلیوری کے بعد بچے کو جنم دیا، ڈاکٹرز کے مطابق بچے اور ماں دونوں کی طبیعت بہتر ہے جس کے بعد انہیں عام وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: زیادتی کا شکار طالبہ کو مردہ بچے کی پیدائش پر 30 سال قید

    اسے بھی پڑھیں: ملتان میں عجیب الخلقت بچے کی پیدائش

    وزیرصحت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو تحقیقات کا حکم دیا، تفتیشی ٹیم نے مذکورہ لڑکی کے 14 سالہ بھائی کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کا عمل شروع کردیا تاہم اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد بچے کے باپ کے بارے میں حتمی بات کہہ جاسکتی ہے۔

    حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شفاف انداز میں جاری ہے، ہم تمام تر حقائق جاننے کے بعد اس کا فیصلہ کریں گے اور اگر لڑکی کا بھائی اس واقعے کا مجرم قرار پایا تو اُس کے باپ کو بھی سزا دی جائے گی اور اگر  وہ ملوث نہیں بھی ہوا تب بھی باپ کو غفلت برتنے پر جیل جانا پڑ سکتا ہے۔

    دوسری جانب والد نے واقعی پر لاعلمی کا اظہار کیا جس کی بنیاد پر پولیس نے اُس پر بھی شک ظاہر کیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • راولپنڈی: ٹیکسی ڈرائیور نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    راولپنڈی: ٹیکسی ڈرائیور نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    راولپنڈی : ایک لڑکی کو ٹیکسی ڈرائیور نے ویرانے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق زینب واقعے کے بعد بھی ہم نے کوئی سبق نہ سیکھا، راولپنڈی میں ایک اور لڑکی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک ٹیکسی ڈرائیور نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے پر پولیس نے زنا بالجبر کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمے میں کہا گیا ہے کہ لڑکی کو رات 8بجے بیوٹی پارلر لے جاتے ہوئے ٹیکسی ڈرائیور ملزم سجاد نے اغواء کیا اور ڈھوک قاضیاں کے جنگل میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کر دیں۔


    مزید پڑھیں : چارسدہ : زلزلے کے باعث زیادتی کی کوشش ناکام، ملزمان فرار، مقدمہ درج


    خیال رہے کہ نئے سال 2018 کے پہلے مہینے جنوری میں کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی کے کئی واقعات ریکارڈ ہوئے ہیں، جن میں قصور کی سات سالہ زینب اور مردان میں چار سالہ بچی اسماء کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔

    ان دونوں واقعات کا چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے از خود نوٹس لے لیا ہے اور دونوں واقعا ت کے بارے میں پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مرض آنکھ میں‘ آپریشن ہرنیا کا کردیا

    مرض آنکھ میں‘ آپریشن ہرنیا کا کردیا

    کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے اسپتال میں سرجن نے مبینہ طور پر مریضہ کی آنکھ کے اوپر بننے والے غدود کا آپریشن کرنے کے بجائے ہرنیا کا آپریشن کردیا ہے‘ مریضوں کے مطابق پہلے بھی ایسے کیسز ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بولان کے علاقے مچھ کی رہائشی 20سالہ لڑکی کو آنکھ کے اوپر غدود کے آپریشن کے لیے کوئٹہ کے شیخ زید ہسپتال لایا گیا، ڈاکٹروں نے مرض کامعائنہ کرکے اسے آپریشن کے ذریعے نکالنے کا علاج تفویض کیا۔ مریضہ کا کہنا ہے کہ اس کی آنکھ اوپر بننے والا غدود وقت کے ساتھ بڑھتا جارہا تھا‘ ڈاکٹر کو دکھایا تو انہوں نے آپریشن کرکے نکالنے کا کہا۔

    مریضہ کے مطابق اسے آپریشن تھیٹر لے جایا گیا تو سرجن نے اس سے بات چیت بھی کی ‘انہوں نے سرجن کو بتایا کہ آپریشن کے دوران بھنوؤں کا خیال رکھئے گا۔سرجن نے اسے تسلی دے کر بے ہوش کردیا جب ہوش میں آئی تو غدود اپنی جگہ موجود تھا جبکہ پیٹ پر ٹانکے لگے تھے۔

    غلط آپریشن پر مریضہ کے اہل خانہ شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے اور اسپتال انتظامیہ سے رجوع کیا‘ معاملے کی سنگینی کو دیکھ کراسپتال انتظامیہ اہل خانہ کو مبینہ طور پر مختلف حیلے بہانوں سےمنانے کے لیے متحرک ہوگئی اور غلط آپریشن کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔

    اسپتال میں علاج کے لیے موجود مریضوں کے تیمارداروں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے کیسز اس اسپتال میں پہلے بھی ریکارڈ ہوئے ہیں‘ معاملے کی سنگینی کے پیشِ نظر اسپتال انتظامیہ کا موقف جاننے کے لیے متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی ‘ تاہم انتظامیہ نے کسی بھی قسم کا موقف دینے سے انکار کردیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نیل پالش لگی لڑکی کا غسل، شرعی حکم کیا ہے؟

    نیل پالش لگی لڑکی کا غسل، شرعی حکم کیا ہے؟

    دنیا میں آنے والے ہر شخص کو موت کا مزہ چکنا ہے، حضرت آدم ؍ سے لے کر آخری انسان تک دنیا میں آنے والے ہر شخص کو رخصت ہوکر اللہ کی بارگاہ میں اپنی گزاری جانے والی زندگی کا جواب دینا ہے۔

    اسلامی تعلیمات پر دنیا سے رخصت ہونے والے مسلمانوں کے لیے تدفین سے قبل کچھ شرعی شرائط ہیں جنہیں پورا کیا جانا بہت ضروری ہوتا ہے۔

    کوئی بھی مسلمان شخص جب دنیا سے رخصت ہوتا ہے تو سب سے پہلے اُس کو غسل دے کر پاک اور پھر کفن پہنایا جاتا ہے جس کے بعد اُس کا نمازِ جنازہ اور پھر تدفین کا عمل ہوتا ہے۔

    نیل پالش لگی لڑکی کا غسل 

    مفتی اکمل قادری کے سامنے خاتون نے ایک مسئلہ رکھا جس کے مطابق کہ انہوں نے دیکھا کہ ایک لڑکی کے ناخنوں پر نیل پالش لگی ہوئی تھی اور اُس کو ایسی غسل دے کر دفنایا گیا، اس ضمن میں شرعی احکامات کیا ہیں۔؟

    مسئلہ سننے کے بعد مفتی اکمل قادری نے کہا کہ چونکہ ناخن پر نیل پالش لگے رہنے پانی کی رسائی نہیں ہوسکتی اس لیے وہ وضو اور غسل نہیں ہوتا۔ نیل پالش لگا چونکہ وضو نہیں ہوتا اس لیے نماز بھی ادا نہیں کی جاسکتی کیونکہ نماز کی ادائیگی کے لیے پہلی شرط وضو ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شرعی لحاظ سے جب کوئی شخص مرتا ہے چاہیے وہ پاک ہی کیوں نہ ہو اُس پر حالتِ جنابت طاری ہوجاتی ہے، چونکہ وہ شخص مر چکا ہوتا ہے اس لیے زندہ لوگوں کو حکم ہے کہ وہ مردے کو غسل دیں تاکہ اُس کا جسم پاک ہو اور وہ اللہ کی بارگاہ میں پاک حالت میں پہنچے۔

    مفتی اکمل قادری نے کہاکہ چونکہ مرنے والی لڑکی خود نیل پالش نہیں اتار سکتی تھی اس لیے اب اس کو ہٹانے کی ذمہ داری غسل دینے والوں اور قریبی لوگوں پر عائد ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ غسل دینے والی یا اُس وقت موجود افراد کے پاس چونکہ علم نہیں ہوتا اس لیے وہ ان تمام معاملات پر غور نہیں کرتے، غسل میں اگر کسی بھی چیز کی کمی رہ جائے تو اس کی ذمہ داری مردے پر عائد نہیں ہوتی۔ مفتی اکمل نے شرعی تعلیمات کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہاکہ علم کا تعلق عمرسے نہیں بلکہ حاصل کرنے سے ہوتا ہے، اگر عمر سے علم کا تعلق ہوتا تو سفید داڑھی والے شخص کو مفتی اعظم بنادیاجاتا۔

    مسئلہ بیان کرتے ہوئے مفتی اکمل نے کہا کہ انتقال کرنے والی بچی کو نیل پالش لگی ہوئی تھی اس لیے اُس کے ناخنوں تک پانی نہیں پہنچا جس سے یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ شرعی لحاظ سے اُس کا غسل نہیں ہوا اس لیے وہاں موجود تمام ہی لوگ گناہ گار ہوں گے۔

    مفتی اکمل نے کہا کہ اچھی طرح سے یاد رکھیں کہ لڑکی کو غسل دے کر کسی نے کوئی احسان نہیں کیا بلکہ ناقص غسل کی وجہ سے اُسے غضبناک کیا ہے اسی وجہ سے ممکن ہے کہ روز قیامت وہ لڑکی غسل دینے والوں کو کھڑا کر کے اللہ کی بارگاہ میں التجاء کرے کے کہ انہوں نے مجھے تیری بارگاہ ناپاکی کی حالت میں پہنچایا اس لیے ان سے اس کوتاہی کا بدلا دلوا۔

    ویڈیو دیکھیں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بہادر استاد نے ڈپریشن کی شکار طالبہ کی خودکشی کی کوشش ناکام بنادی

    بہادر استاد نے ڈپریشن کی شکار طالبہ کی خودکشی کی کوشش ناکام بنادی

    بیجنگ : چین میں بہادر استاد نے ڈپریشن کی شکار طالبہ کی خودکشی کی کوشش ناکام بنادی۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے صوبے گوزوہ میں ڈپریشن کی شکار طالبہ نے 17 منزلہ عمارت کی چھت سے کودنے کی کوشش کی، اس موقع پر فائر فائٹرز اور پولیس پہنچی تو لڑکی نے انہیں واپس جانے کا حکم دیا۔

    اسی دوران اس کے استاد نے باتوں میں لگایا اور پانی کی بوتل دینے کی کوشش کی اور اسی لمحے میں استاد نے لڑکی کی قمیض کو پکڑ لیا اور بحفاظت پیچھے دھکیل دیا۔

    خود کشی کرنے کی وجہ کی تحقیقات جاری ہے۔

    https://youtu.be/sIgEMMp6xCc

    یاد رہے اس قبل تائیوان میں حال ہی میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جب پولیس اہلکاروں نے ایک اسکول طلبہ کو عمارت سے چھلانگ لگانے سے پہلے بچا لیا تھا ۔

    خیال رہے کہ چین میں نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی خودکشی کی شرح کا الزام تعلیمی نظام کو ٹھہرایا جاتا ہے، جہاں طلبہ پر اچھے گریڈز لانے کا دباؤ ہوتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔