Tag: girlfriend

  • رونالڈو کی ریٹائرمنٹ سے متعلق گرل فرینڈ کا اہم انکشاف

    رونالڈو کی ریٹائرمنٹ سے متعلق گرل فرینڈ کا اہم انکشاف

    پیرس: اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ نے ان کی ریٹائرمنٹ سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

    پیرس فیشن ویک میں رونالڈو کی دستخط شدہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی شرٹ پہن کر جارجینا روڈریگز نے ریمپ پر واک کرکے اپنے بوائے فرینڈ کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

    کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے پیرس فیشن ویک میں شرکت کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ پرتگال کے اسٹار فٹبالر ایک سال یا زیادہ سے زیادہ دو سال میں ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔

    واضح رہے کہ اسٹار فٹبالر اور جارجینا روڈریگز کے درمیان 2017 سے تعلقات ہیں اور جوڑے کے 5 بچے بھی ہیں۔

    اس سے قبل سعودی فٹبال لیگ میں الشباب کلب سے میچ کھیلتے ہوئے شائقین کو نامناسب اشارہ کرنے پر کرسٹیانو رونالڈو پر دو میچ کی پابندی عائد کردی گئی تھی۔

    الشباب النصر کے میچ میں شائقین نے میسی میسی کے نعرے لگائے جس پر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو غصے میں آگئے۔

    تصاویر: رونالڈو جونیئر والد کے نقش قدم پر چلنے لگے

    تاہم گول کرنے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو نے شائقین کو نامناسب اشارے کیے جس پر سعودی فٹبال باڈی نے جانچ پڑتال کا اعلان کیا اور پابندی لگادی۔

  • سفاک نوجوان نے اپنی دوست کو3 ماہ تک کہاں چھپائے رکھا؟ پولیس بھی حیران

    سفاک نوجوان نے اپنی دوست کو3 ماہ تک کہاں چھپائے رکھا؟ پولیس بھی حیران

    انڈیا کی ریاست مہاراشٹر میں 30 برس کے ایک نوجوان نے اپنی دوست کو مبینہ طور پر اس لیے قتل کرکے اپنے فلیٹ کی دیوار میں چُن دیا کیونکہ وہ اس سے شادی کرنے پر اصرار کررہی تھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے صحافیوں  کو بتایا ہےکہ 30 سالہ ملزم نے اپنی 32 سالہ خاتون دوست کو شادی کا اصرار کرنے پر بے دردی سے قتل کیا۔

    ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خاتون کو گذشتہ برس اکتوبر میں قتل کیا گیا تھا اور لاش کی باقیات ملزم کے فلیٹ سے چند روز پہلے برآمد کی گئی ہیں۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم اور مقتولہ کا ایک دوسرے کے ساتھ پانچ برس سے تعلق تھا۔ خاتون کو آخری مرتبہ 21اکتوبر کو ملزم کے ساتھ دیکھا گیا تھا جس کے باعث اسے شامل تفتیش کیا گیا۔

    جب مقتولہ کے خاندان والوں نے ملزم سے اس  خاتون کے بارے میں پوچھا تو اس نے کہا کہ وہ گجرات گئی ہوئی ہیں۔ بیان میں لکھا ہے کہ اس کے بعد خاتوں کے گھر والوں نے پولیس سے رابطہ کیا اور پولیس نے اس شخص کو گرفتار کرکے لاش برآمد کرلی۔

    پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد اس کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی مختلف دفعات کے تحت قتل اور دیگر جرائم کرنے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

  • برطانوی وزیراعظم کی دوست کیری سائمنڈ کا امریکا میں داخلہ ممنوع

    برطانوی وزیراعظم کی دوست کیری سائمنڈ کا امریکا میں داخلہ ممنوع

    لندن : کیری سائمنڈزکا انکشاف کیا ہے کہ لندن میں امریکی سفارت خانے نے انہیں ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی 31 سالہ دوست کیری سائمنڈز نے انکشاف کیاہے کہ وہ مختلف ممالک کی ان لاکھوں شخصیات میں شامل ہو چکی ہیں جن کا امریکا میں داخلہ ممنوع ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہناتھا کہ کیری کو کمپیوٹر کے ذریعے سے معلوم ہوا کہ لندن میں امریکی سفارت خانے نے انہیں ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔

    غیر ملکی کیری کی درخواست مسترد ہونے کی وجہ مشرقی افریقا کے ایک ملک صومالی لینڈ میں ان کا پانچ روز قیام تھا جب کہ امریکا اس ملک کو سرکاری طور پر تسلیم نہیں کرتا ہے۔

    ویزے کی درخواست کے سلسلے میں کمپیوٹر کے ذریعے کیری سے سوال پوچھا گیا کہ آیا انہوں نے مارچ 2011 کے بعد سے اب تک صومالیہ کا کوئی دورہ کیا، اس پر کیری نے جواب دیا کہ گذشتہ برس انہوں نے صومالی لینڈ کا دورہ کیا تھا۔ جواب میں کمپیوٹرائزڈ نظام نے کیری کو درخواست مسترد ہونے اور اس کی وجہ کے بارے میں آگاہ کر دیا۔

    ویزے کی درخواست مسترد ہونے کی وجہ یہ ہے کہ امریکا اس ریاست کو تسلیم نہیں کرتا اور اسے صومالیہ کا ایک حصہ شمار کرتا ہے۔

    کیری نے اپنی ایک صومالی خاتون دوست کے ساتھ صومالی لینڈ کا دورہ کیا تھا۔ وہاں انہوں نے اس "ریاست” کے سربراہ کے ساتھ صومالی خواتین کو درپیش متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ان میں خواتین کے ختنے کا معاملہ سرفہرست ہے۔

  • گرل فرینڈ کو قتل کرکے دماغ کھانے والا نوجوان گرفتار

    گرل فرینڈ کو قتل کرکے دماغ کھانے والا نوجوان گرفتار

    ماسکو : روس میں اپنی دوست کو قتل کر کے اس کا دماغ کھانے اور خون پینے والے 21 سالہ قاتل کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق روسی پولیس نے خاتون کو قتل کرکے اس کا دماغ کھانے اور خون پینے والے ایک وحشت ناک شخص کو گرفتار کیا ہے، جس نے اپنی دوست کا بھی دماغ کھالیا۔

    روسی پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے 21 سالہ دمیتری لوچین نامی آدم خور نوجوان کو گرفتار کیا ہے، جس نے شراب کی بوتل سے متعدد بار اپنی گرل فرینڈ کے سر پر وار کیے، جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔

    پولیس نے عدالت کو بتایا کہ حیوان صفت ملزم نے 45 سالہ ’اولگا بوڈونوا‘ نامی خاتون کو قتل کرنے کے بعد گوشت کاٹنے والے چھرے سے خاتون کا سر کاٹ کر دماغ نکالا اور اسے فرائی کر کے کھالیا اور ساتھ ساتھ خاتون کا خون بھی گلاس میں‌ ڈال کر پیتا رہا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دمتری لوچین نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ ’میں نے اپنی گرل فرینڈ کو اسی کے فلیٹ میں قتل کیا تھا جب 8 مارچ کو شراب نوشی کرتے ہوئے خواتین کے عالمی دن کا جشن منا رہے تھے۔

    روسی پولیس کے مطابق وحشت ناک حادثے کی عینی شاہد 21 سالہ ایلگزینڈرا دوڈوا نے بتایا کہ مذکورہ ملزم نے خاتون کے سر سے نکلنے والے خون سے فلیٹ کے دروازے پر شیطان کا نشان بنایا اور شیطان کو بھی بلانا چاہتا تھا۔

    عینی شاہد کا کہنا تھا کہ ملزم نے 5 منٹ تک انتظار کیا جب شیطان نہیں آیا تو اس نے خاتون کا دماغ فرائی کرکے کھالیا اور اس کا خون بھی گلاس میں ڈال کر پی گیا۔

    خاتون کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دمتری لوچین نے دماغ کھانے کے بعد متاثرہ خاتون کا پیٹ چاک کرکے کھایا اور کان کاٹ کر ایک خود کھایا اور ایک اپنی بلّی کی پلیٹ میں ڈال دیا۔

    پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے شاعری کے لیے قتل کیا تاکہ اچھے شعر لکھ سکے۔ پولیس کے مطابق لوچین ’پاگلوں کی دنیا اور سیریل کلر‘ نامی ویب سایٹ کا ممبر بھی تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ لوچین نے عدالت سے درخواست کی اس کے کیس کی سماعت بند کمرے میں کی جائے تاہم عدالت نے اس کی درخواست مسترد کردی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لوچین کو قتل کرنے اور لاش کی بے حرمتی کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔