Tag: girls-kidnap-case

  • 4 بچیوں کا اغوا کیس:  ایک بچی سے زیادتی کا خدشہ، ڈی این اے رپورٹ کا انتظار

    4 بچیوں کا اغوا کیس: ایک بچی سے زیادتی کا خدشہ، ڈی این اے رپورٹ کا انتظار

    لاہور : ہنجروال سے 4 بچیوں کے اغواکیس میں تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ایک بچی سے زیادتی کا خدشہ ہے، ڈی این اے رپورٹ کا انتظار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی ضلع کچہری ہنجروال سے 4 بچیوں کے اغواکیس سے متعلق سماعت ہوئی ، 5ملزمان کو ضلع کچہری میں پیش کیاگیا، دوران سماعت پولیس کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزمان 4 بچیوں کو اغوا کرلے لاہور سے ساہیوال لے گئے، وہ بچیوں کو جسم فروشی کیلئے فروخت کرنا چاہتے تھے ، بچیوں کی عمریں 12سے 14سال کے درمیان ہیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان میں دو خواتین ملزمہ شازیہ اور زینب بھی شامل ہیں اور یہ دونوں خواتین جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

    عدالت نے تمام ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 2دن کی توسیع کر دی، جس پر تفتیشی افسر نے 5ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اور بتایا ایک بچی سے زیادتی کا خدشہ ہے ، کیس میں ڈی این اے رپورٹ کا انتظار ہے۔