Tag: girls missing

  • ہیلی فیکس سے دو پاکستانی نژاد لڑکیاں لاپتہ ہوگئیں

    ہیلی فیکس سے دو پاکستانی نژاد لڑکیاں لاپتہ ہوگئیں

    برطانیہ میں ویسٹ یارکشائر کے علاقے ہیلی فیکس سے دو پاکستانی نژاد لڑکیاں لاپتہ ہوگئیں ہیں، پولیس لڑکیوں کا سراغ لگانے میں تاحال ناکام ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ 15 سال کی حلیمہ احمد اور 14 سال کی خدیجہ احمد لاپتہ ہیں۔ جن کی تلاش جاری ہے۔

    برطانوی پولیس کا مزید کہنا ہے لڑکیوں کے حوالے سے کسی کو کوئی بھی معلومات ہوں تو پولیس سے رابطہ کریں۔

    دوسری جانب بھارت کی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں سفاک شوہر نے صرف اس بات پر اپنی بیوی کو قتل کر دیا کہ وہ اس کے منع کرنے کے باوجود تیار ہو کر باہر نکلتی تھی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتولہ کی شناخت دیویا کے نام سے ہوئی جس کی شادی اومیش کے ساتھ ہوئی تھی۔ دیویا خوبصورت تھی اور اکثر تیار ہو کر باہر جایا کرتی تھی۔

    اومیش کو یہ سخت ناپسند تھا کہ اس کی بیوی تیار ہو کر باہر نکلے۔ ملزم مقتولہ کو منع کرتا تھا جس کے باعث دونوں میں اکثر جھگڑا بھی ہوتا تھا۔

    ملزم اپنی بیوی کے کردار پر شک کرنے لگا تھا جس کے خلاف مقتولہ نے فیملی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے علیحدگی کی درخواست دائر کی تھی۔

    درخواست پر سماعت کے دوران دونوں میاں بیوی عدالت میں پیش ہوئے جہاں ملزم نے مقتولہ سے معافی مانگی اور وعدہ کیا تھا کہ وہ اس کے کردار پر اب شک نہیں کرے گا۔

    حماس اہلکار نے اسرائیلی قیدی کو کیوں مار ڈالا؟ وجہ سامنے آگئی

    دراصل اومیش نے دیویا کے قتل کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ سماعت سے فارغ ہو کر اومیش دیویا کو مندر میں پوجا کے غرض سے لے گیا جہاں اس نے اپنے چار دوستوں کے ہمراہ بیوی کو موت کے گھاٹ اتارا اور لاش جنگل میں پھینک دی۔

  • عید پر سی ویو سے لاپتا بچیوں کی تلاش، عبداللہ شاہ غازی اور خانہ بدوشوں کے ٹھکانوں کی سرچنگ

    عید پر سی ویو سے لاپتا بچیوں کی تلاش، عبداللہ شاہ غازی اور خانہ بدوشوں کے ٹھکانوں کی سرچنگ

    کراچی: شہر قائد میں عید کے تیسرے دن سی ویو سے لاپتا ہونے والی دو ننھی بچیوں کی تلاش کے لیے پولیس ٹیموں نے بچیوں کے والدین کے ساتھ مل کر کئی علاقے چھان مارے، لیکن بچیاں نہیں مل سکیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق 24 اپریل کی شام گلشن اقبال کراچی، قائد اعظم کالونی کی ایک فیملی سی ویو پر تفریح کے لیے گئی تھی، تاہم یہ تفریح اس وقت اذیت ناک بن گئی جب مین سی ویو، کبابجیز کینٹین کے قریب سے فیملی کی 2 معصوم بہنیں اچانک غائب ہو گئیں۔

    3 سالہ عنابیہ اور 2 سالہ بشریٰ بنت محمد نعمان کی تلاش کے لیے درخشاں تھانے کے شعبہ تفتیش نے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن شروع کر دیا ہے، گزشتہ روز ایس آئی او درخشاں مقبول کی سربراہی میں آپریشن کیا گیا، سرچ آپریشن کے دوران بچیوں کے والدین اور رشتہ دار بھی ہمراہ تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کی نشان دہی پر بھی کئی مقامات کی چیکنگ کی گئی، دو دریا اور اطراف میں مکمل سرچنگ کی گئی، درگاہ عبداللہ شاہ غازی اور خانہ بدوشوں کے ٹھکانوں کو بھی چیک کیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ریلوے اسٹیشنز، ریلوے کالونی کینٹ اسٹیشن میں بھی ٹیمیں پہنچیں، شیریں جناح کالونی، کیماڑی اور مضافات میں بھی سرچ کیا گیا، سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن میں ٹیم نے پمفلٹ اور پینافلیکس بھی اٹھا رکھے تھے۔

    آپریشن کے دوران عوام میں بچیوں کی گمشدگی سے متعلق پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔ پولیس حکام نے اپنے بیان میں کہا ’’رات بھر سے جاری سرچ آپریشن میں کامیابی نہیں ملی، تاہم بچیوں کی بازیابی کی بھرپور کوششیں جاری ہیں۔‘‘

    واضح رہے کہ والدین نے اعلان کیا ہے کہ بچیوں کی اطلاع دینے والے کو ایک لاکھ روپے نقد دیا جائے گا اور نام خفیہ رکھا جائے گا۔