Tag: gladiators

  • پی ایس ایل 4 :‌  عثمان شنواری کی شاندار باؤلنگ، گلیڈی ایٹرزکو ایک رن سے شکست

    پی ایس ایل 4 :‌ عثمان شنواری کی شاندار باؤلنگ، گلیڈی ایٹرزکو ایک رن سے شکست

    کراچی: پاکستان سپرلیگ سیزن فور کے 28ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو  ایک رن سے شکست دے دی ،191 رنز کے جواب میں کوئٹہ کی ٹیم سات وکٹوں کے نقصان پر 189رنز بنا سکی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل فور کے پانچویں مرحلے کا دوسرا اور لیگ کا 29واں میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔

    ٹاس

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم بہت اچھی ہے، ہم اچھا کھیلنے کی بھرپور کوشش کریں گے، ہوم گراؤنڈ پرکھیل کراچھالگےگا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ نیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعداد موجودہے، اپنے ہوم گراؤنڈ اور شائقین کے سامنے کھیل کر اچھا لگے گا۔

    رمیز راجہ کے دلچسپ سوال کا جواب دیتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ’کراچی کے خلاف کھیل کر زیادتی نہیں کررہا کیونکہ مجھے وہ لیتے ہی نہیں ہیں‘۔

    دونوں ٹیموں نے اسکواڈ میں تبدیلی کی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اعظم خان کی جگہ انور علی کو ٹیم میں شامل کیا جبکہ سہیل خان اور بین ڈنک کی کراچی کنگز میں واپسی ہوئی۔

    اسکواڈ

    کراچی کنگز

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

    ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کا مقابلہ دیکھنے نیشنل اسٹیڈیم پہنچے۔


    کراچی کنگز اننگز

    سرفراز احمدکی دعوت پر کراچی کنگز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو بابر اعظم اور کولن منرو نے محتاط انداز سے بیٹنگ کی اور اسکور کو آگے بڑھایا، عماد الیون کی پہلی وکٹ 69 پر اس وقت گری جب کولن منرو فواد احمد کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ دے کر آؤٹ ہوئے۔ بعد ازاں لیونگ اسٹون 84پر پویلین روانہ ہوئے، بابر اعظم اور کولن انگرام نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور اسکور کو آگے بڑھایا، محمد حسنین کے تیسرے اور اننگز کے پانچویں اوور میں کراچی کنگز کے دونوں اہم کھلاڑی بالترتیب 118 اور 125 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے۔

    بین ڈنک 18رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو افتخار احمد نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 18 گیندوں پر پانچ چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 44 رنز ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی اور ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔

    کراچی کنگز کے بابر اعظم56، افتخاراحمد44،کولن منرو 30رنز بنا کر نمایاں رہے بلے باز رہے جبکہ کولن انگرام اور بین ڈنک نے 18 رنز کی اننگز کھیلی۔ گلیڈی ایٹرز کے محمد حسنین نے 2، محمدنواز ، سہیل تنویر اور فواداحمدنے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    گلیڈی ایٹرز بیٹنگ

    ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اچھی اوپننگ ملی، احمد شہزاد اور شین واٹس نے وکٹ کے چاروں طرف شارٹ کھیلتے ہوئے گیند کو باؤنڈری کے پار پھینکا۔ اننگز کے ساتویں اور اپنے پہلے اوور میں نوجوان باؤلر عمر خان نے شین واٹسن کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    اننگز کے نویں اور اپنے دوسرے اوور میں عمر خان نے ایک اور کامیابی حاصل کی اور روسو کو اسٹمپ آؤٹ کروایا، یوں گلیڈی ایٹرز کی 85 کے مجموعی اسکور پر دوسری وکٹ گری۔

    کراچی کنگز کیخلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی تیسری وکٹ 131رنز پر جبکہ چوتھی وکٹ 177رنزپرگری اور پانچویں وکٹ 187رنز پر گری، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے احمد شہزاد شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے99رنز پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    کراچی کنگز کیخلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ساتویں وکٹ کپتان سرفراز احمد کی گری جو کوئی رن بنائے بغیر پہلی بال پر ہی کلین بولڈ ہوگئے،کراچی کنگز کے عثمان شنواری نے مسلسل دو گیندوں پر دو وکٹیں حاصل کیں۔

    عثمان شنواری نے بیسویں اوور میں صرف3رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو پویلین سے باہر بھیج کر میچ کی بازی ہی پلٹ دی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروا دیا، انہوں نے آخری اوور میں احمد شہزاد کو 99 رنز پر آؤٹ کرکے سنچری سے محروم کیا جس کے بعد انور علی اور کپتان سرفراز احمد کو آؤٹ کیا۔

    کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیزمرحلے کے بعد ایک رن سے شکست دے کر پی ایس ایل فور کے پلے آف مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    عمرخان نے نپی تلی بولنگ سے تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عثمان شنواری نے شاندار بولنگ کے باعث آخری اوور میں 3وکٹیں حاصل کیں، عثمان شنواری کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    دوسری جانب وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ کر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’انشاء اللہ آنے والے میچز کے انتظامات اور بھی بہتر ہوں گے، کراچی میں میچز سے کھلاڑیوں کا اعتماد بحال ہوا، کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ اور ہم سب کی حوصلہ افزائی ہوئی‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام جشن منا رہے ہیں، میچز کے  ساتھ کراچی کے ترقیاتی کاموں کو بھی تیز کیا، سندھ حکومت کراچی والوں کو ترقیاتی منصوبوں کے مزید تحفے دے گی۔

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد زلمی پشاور زلمی شکست دے دی

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد زلمی پشاور زلمی شکست دے دی

    دبئی: پاکستان سپر لیگ کے 23ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کا 23واں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے مابین کھیلا گیا، گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سرفراز احمد جبکہ زلمی کی قیادت ڈیرن سیمی نے کی۔

    گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پشاور زلمی نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو محمد حفیظ اور کامران اکمل میدان میں آئے، سیمی الیون کی پہلی وکٹ 5 رنز پر گری تاہم نئے آنے والے بیٹسمین محمد حفیظ نے ڈیوائن اسمتھ کے ساتھ ذمہ دارانہ بیٹنگ کی تاہم 61 کے مجموعی اسکور پر زلمی کو دوسرے نقصان کا سامنا کرنا پڑا، مقررہ اوورز کے اختتام پر سیمی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت زلمی نے گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 157 رنز کا ہدف دیا۔

    وکٹیں گرنے کی ترتیب 

    سیمی الیون کی پہلی وکٹ 5 دوسری 61، تیسری 89 ، چوتھی 95 اور پانچویں 101 پر گری بعد ازاں کپتان سیمی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو مجموعی اسکور 157 تک پہنچایا، زلمی کے کپتان 36 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ گلیڈی ایٹرز کے باؤلر شین واٹس 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے باؤلرز کی فہرست میں اول نمبر پر رہے۔

    ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اوپننگ کے لیے اسد شفیق اور شین واٹسن میدان میں اترے، سرفراز الیون کی پہلی وکٹ 30 کے مجموعی اسکور پر گری بعد ازاں 54 رنز پر ٹیم کو دوسرے نقصان کا سامنا کرنا پڑا، گلیڈی ایٹرز کی تیسری وکٹ 69 اور چوتھی 84 پر گری۔

    کپتان سرفراز احمد نے 45 اور ریلی روسو نے 30 رنز کی ذمہ دارانہ ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرواتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن دلوائی۔

    سرفراز احمد کو شاندار کارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔


    گلیڈی ایٹرز اننگز خلاصہ

    کپتان سرفراز احمد اور رلی روسو نے 84 رنز پر کریز سنبھالی اور 74 رنز کی شاندار شراکت داری کے بعد ٹیم کو 6 وکٹوں سے فتح دلوائی، گلیڈی ایٹرز نے آخری اوور میں زلمی کو شکست دی۔

    گیارہویں اوور میں پشاور زلمی کے رمیز راجہ آؤٹ ہوئے، پندرہویں اوور کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور چار وکٹوں کے نقصان پر 117 تک پہنچا۔

    آٹھویں اور نویں اوور میں زلمی کے مزید دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے تاہم بلے بازوں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ بھی کیا، دسویں اوور کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور تین وکٹوں کے نقصان پر 81 تک پہنچا۔

    ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اوپننگ کے لیے اسد شفیق اور شین واٹسن میدان میں اترے، پانچویں اوور کی پہلی گیند پر حسن علی نے اسد شفیق کو پویلین کی راہ دکھائی، اوور مکمل ہونے پر ٹیم کا مجموعی اسکور ایک وکٹ نقصان 36 تک پہنچا۔

    پشاور زلمی اننگز خلاصہ

    ڈیرن سیمی نے وکٹ سنبھالی اور 2 چھکوں چار چوکوں کی مدد سے 36 رنز کی شاندار اننگز کھیلی علاوہ ازیں رکی ویسلز بھی اچھے بلے باز ثابت ہوئے، مقررہ 20ویں اوور کے اختتام پر زلمی نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے۔

    بارہویں اوور میں ایک جبکہ 14ویں میں پشاور زلمی کی دو وکٹیں گریں، پندرہ اوور مکمل ہونے پر پشاور زلمی کا مجموعی اسکور 5 وکٹوں کے نقصان پر 101 تک پہنچا۔

    نویں اوور کی دوسری بال پر زلمی ڈیوائن اسمتھ 61 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے انہوں نے 49 رنز کی اننگز کھیلی، دسویں اوور کے اختتام پر سیمی الیون کا مجموعی اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 74 تک پہنچا۔

    پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد حفیظ اور کامران اکمل نے کیا، محمد نواز نے پہلے ہی اوور میں اکمل کو بغیر کھاتہ کھولے پویلین کی راہ دکھائی، پانچ اوورز کے اختتام پر زلمی نے ایک وکٹ کے نقصان پر 33 رنز اسکور کیے۔

    سرفراز احمد نے ٹاس جیت پر مخالف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، اُن کا کہنا تھا کہ پچ کر گھانس موجود ہے اس لیے مخالف ٹیم کو کم سے کم رنز پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

    گلیڈی ایٹرز نے پلئینگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ پشاور زلمی میں فلیچر کی جگہ ویسلز اور ابتسام کی جگہ محمد اصغر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔